Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 149

سورة البقرة

وَ مِنۡ حَیۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡہَکَ شَطۡرَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ؕ وَ اِنَّہٗ لَلۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ ؕ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴۹﴾

So from wherever you go out [for prayer, O Muhammad] turn your face toward al- Masjid al-Haram, and indeed, it is the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.

آپ جہاں سے نکلیں اپنا منہ ( نماز کے لئے ) مسجد حرام کی طرف کرلیا کریں ، یہی حق ہے آپ کے رب کی طرف سے جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ تعالٰی بےخبر نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ حَیۡثُ
اور جہاں کہیں سے
خَرَجۡتَ
نکلیں آپ
فَوَلِّ
تو پھیر لیجئے
وَجۡہَکَ
چہرے اپنا
شَطۡرَ
طرف
الۡمَسۡجِدِ
مسجدِ
الۡحَرَامِ
حرام کے
وَاِنَّہٗ
اور بیشک وہ
لَلۡحَقُّ
البتہ حق ہے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
وَمَا
اور نہیں ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ حَیۡثُ
اور جہاں سے
خَرَجۡتَ
آپ نکلیں
فَوَلِّ
توآپ پھیر لیں
وَجۡہَکَ
اپنا چہرہ
شَطۡرَ
طرف
الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام کی
وَاِنَّہٗ
اور یقینا وہ
لَلۡحَقُّ
بلاشبہ حق ہے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
وَمَا
اورہر گزنہیں ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لی
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

So from wherever you go out [for prayer, O Muhammad] turn your face toward al- Masjid al-Haram, and indeed, it is the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.

آپ جہاں سے نکلیں اپنا منہ ( نماز کے لئے ) مسجد حرام کی طرف کرلیا کریں ، یہی حق ہے آپ کے رب کی طرف سے جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ تعالٰی بےخبر نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ جہاں سے بھی (سفر وغیرہ پر) نکلیں تو (نماز کے وقت) اپنا رخ کعبہ کی طرف پھیرلیا کریں۔ یہ تمہارے پروردگار کا بالکل درست فیصلہ ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہو اللہ اس سے بیخبر نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ جہاں سے بھی نکلیں تواپنا چہرہ مسجدِحرام کی طرف پھیر لیں اوریقیناآپ کے رب کی جانب سے بلاشبہ وہ حق ہے اورجوبھی تم عمل کرتے ہواﷲ تعالیٰ اُس سے ہرگزغافل نہیں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And from wheresoever you set out, turn your face in the direction of the Sacred Mosque (Al-Masjid al-Haram). That, indeed, is the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.

اور جس جگہ سے تو نکلے سو منہ کر اپنا مسجد حرام کی طرف اور بیشک یہی حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جہاں کہیں سے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلیں تو (نماز کے وقت) آپ اپنا رخ پھیر لیجیے مسجد حرام کی طرف اور یقیناً یہ حق ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی طرف سے اور اللہ غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

At whatever place you may be, turn your face towards Masjid Haram (at Prayer time) for this is, in fact, a Commandment of your Lord, and Allah is not unaware of what you do.

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو ، وہیں سے اپنا رخ﴿نماز کے وقت﴾ مسجد حرام کی طرف پھیر دو ، کیونکہ یہ تمہارے رب کا بالکل برحق فیصلہ ہے اور اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم جہاں سے بھی ( سفر کے لیے ) نکلو ، اپنا منہ ( نماز کے وقت ) مسجد حرام کی طرف کرو ، اور یقینا یہی بات ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آئی ہے ( ٩٨ ) اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ا رتو جہاں سے نکلے ( یعنی جہاں ہو سفر میں) اپنا منہ مسجد کی طرف کر یہ بات حق ہے تیرے مالک کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ جس طرف سے سفر پر نکلیں تو اپنا رخ (عبادت میں) مسجد حرام کی طرف پھیریں اور یہ یقینا آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور جو عمل تم کرتے ہو اللہ اس سے بیخبر نہیں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ جس جگہ سے بھی باہر نکلیں تو اپنا چہرہ مسجد الحرام کی طرف پھیرلیا کریں۔ یہی آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے بیخبر نہیں ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم جہاں سے نکلو، (نماز میں) اپنا منہ مسجد محترم کی طرف کر لیا کرو بےشک وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور تم لوگ جو کچھ کرتے ہو۔ خدا اس سے بے خبر نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And from whencesoever thou goest forth, turn thy face toward the Sacred Mosque, and verily it is the very truth from thy Lord; and Allah is not neglectful of that which ye work.

اور آپ جس جگہ سے بھی (باہر) نکلیں اپنا منہ مسجد حرام کی طرف موڑ لیا کریں ۔ اور یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے امر حق ہے ۔ اور اللہ اس سے بیخبر نہیں جو تم کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جہاں کہیں سے بھی تم نکلو تو اپنا رخ مسجدِ حرام ہی کی طرف کرو ۔ بیشک یہی حق ہے تمہارے ربّ کی جانب سے اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) آپ جہاں کہیں سے بھی نکلیں پس ( نماز میں ) اپنا رُخ انور مسجد حرام کی طرف کیا کریں اور یہ البتہ آپ کے رب کی صرف سے حق ہے ، اور اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو وہیں سے اپنا رخ مسجد حرام کی طرف پھیرا کرو اور یہی حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کام سے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جہاں سے بھی تم نکلو گے (نماز کے موقع پر) تو پھیر دو اپنے چہرے کو مسجد حرام کی طرف، اور بیشک یہ قطعی طور پر حق ہے تمہارے رب کی جانب سے، اور اللہ بیخبر نہیں ہے ان کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ جہاں سے بھی نکلیں تو اپنا رخ مسجد ا لحرام ( کعبہ ) کی طرف پھیرلیاکریں یہ تمہارے رب کابالکل درست فیصلہ ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہواللہ اس سے بے خبرنہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جہاں سے آؤ ( ف۲۷۲ ) اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور وہ ضرور تمہارے رب کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم جدھر سے بھی ( سفر پر ) نکلو اپنا چہرہ ( نماز کے وقت ) مسجدِ حرام کی طرف پھیر لو ، اور یہی تمہارے رب کی طرف سے حق ہے ، اور اﷲ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) آپ جب بھی کہیں نکلیں تو ( نماز کے وقت ) اپنا رخ مسجد حرام کی طرف رکھیں ۔ بے شک یہ ( تبدیلی قبلہ ) آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل و بے خبر نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

From whencesoever Thou startest forth, turn Thy face in the direction of the sacred Mosque; that is indeed the truth from the Lord. And Allah is not unmindful of what ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), wherever you go, turn your face towards the Sacred Mosque (in Mecca). This is the truth from your Lord who is not unaware of what you do

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And from wheresoever you start forth (for prayers), turn your face in the direction of Al-Masjid Al-Haram (at Makkah), that is indeed the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And from whatsoever place you come forth, turn your face towards the Sacred Mosque; and surely it is the very truth from your Lord, and Allah is not at all heedless of what you do.

Translated by

William Pickthall

And whencesoever thou comest forth (for prayer, O Muhammad) turn thy face toward the Inviolable Place of Worship. Lo! it is the Truth from thy Lord. Allah is not unaware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम जहाँ से भी निकलो अपना रुख़ मस्जिदे-हराम की तरफ़ करो, बेशक यह हक़ है तुम्हारे रब की तरफ़ से, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उससे बेख़बर नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس جگہ سے بھی (کہیں سفر میں) آپ باہر جاویں تو (بھی) اپنا چہرہ (نماز میں) مسجد حرام (یعنی کعبہ) کی طرف رکھا کیجیے۔ اور یہ (حکم عام قبلہ کا) بالکل حق ہے ( اور) آپ کے پروردگار کی طرف سے ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے کیے ہوئے کاموں سے اصلا بیخبر نہیں۔ (149)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ جہاں سے نکلیں اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف کرلیا کریں۔ آپ کے رب کی طرف سے یہی حق ہے۔ اللہ تعالیٰ اس سے بیخبر نہیں ہے جو کچھ تم کرتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو ، وہیں سے اپنا رخ (نماز کے وقت ) مسجد حرام کی طرف پھیردو ، کیونکہ یہ تمہارے رب کا بالکل برحق فیصلہ ہے اور اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بیخبر نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس جگہ سے بھی آپ باہر جائیں تو اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر دیں۔ اور بلاشبہ یہ ضرور حق ہے آپ کے رب کی طرف سے، اور اللہ غافل نہیں ان کاموں سے جو تم کرتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس جگہ سے تو نکلے سو منہ کر اپنا مسجد الحرام کی طرف اور بیشک یہی حق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ جہاں کہیں سے بھی باہر جائیں یعنی سفر کے لئے تو اپنا منہ نماز پڑھتے ہوئے مسجد حرام کی جانب کرلیا کیجئے اور بیشک یہ حکم حق ہے اور آپ کے رب کی جانب سے ہے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ ہرگز اس سے بیخبر نہیں ہے