Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 158

سورة البقرة

اِنَّ الصَّفَا وَ الۡمَرۡوَۃَ مِنۡ شَعَآئِرِ اللّٰہِ ۚ فَمَنۡ حَجَّ الۡبَیۡتَ اَوِ اعۡتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِ اَنۡ یَّطَّوَّفَ بِہِمَا ؕ وَ مَنۡ تَطَوَّعَ خَیۡرًا ۙ فَاِنَّ اللّٰہَ شَاکِرٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۵۸﴾

Indeed, as-Safa and al-Marwah are among the symbols of Allah . So whoever makes Hajj to the House or performs 'umrah - there is no blame upon him for walking between them. And whoever volunteers good - then indeed, Allah is appreciative and Knowing.

صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں اس لئے بیت اللہ کا حج و عمرہ کرنے والے پر ان کا طواف کر لینے میں بھی کوئی گناہ نہیں اپنی خوشی سے بھلائی کرنے والوں کا اللہ قدردان ہے اور انہیں خوب جاننے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Meaning of "it is not a sin" in the Ayah Allah says إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَأيِرِ اللّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا ... Verily, As-Safa and Al-Marwah are of the symbols of Allah. So it is not a sin on him who performs Hajj or Umrah (pilgrimage) of the House to perform Tawaf<... /b> between them. Imam Ahmad reported that Urwah said that he asked Aishah about what Allah stated: "By Allah! It is not a sin if someone did not perform Tawaf around them." Aishah said, "Worst is that which you said, O my nephew! If this is the meaning of it, it should have read, `It is not a sin if one did not perform Tawaf around them.' Rather, the Ayah was revealed regarding the Ansar, who before Islam, used to assume Ihlal (or Ihram for Hajj) in the area of Mushallal for their idol Manat that they used to worship. Those who assumed Ihlal for Manat, used to hesitate to perform Tawaf (going) between Mounts As-Safa and Al-Marwah. So they (during the Islamic era) asked Allah's Messenger about it, saying, `O Messenger of Allah! During the time of Jahiliyyah, we used to hesitate to perform Tawaf between As-Safa and Al-Marwah.' Allah then revealed: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَأيِرِ اللّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا ... Verily, As-Safa and Al-Marwah are of the symbols of Allah. So it is not a sin on him who performs Hajj or Umrah of the House to perform the going (Tawaf) between them." Aishah then said, "Allah's Messenger has made it the Sunnah to perform Tawaf between them (As-Safa and Al-Marwah), and thus, no one should abandon performing Tawaf between them." This Hadith is reported in the Sahihayn. In another narration, Imam Az-Zuhri reported that Urwah said: Later on I (Urwah) told Abu Bakr bin Abdur-Rahman bin Al-Harith bin Hisham (of Aishah's statement) and he said, "I have not heard of such information. However, I heard learned men saying that all the people, except those whom Aishah mentioned, said, `Our Tawaf between these two hills is a practice of Jahiliyyah.' Some others among the Ansar said, `We were commanded to perform Tawaf of the Ka`bah, but not between As-Safa and Al-Marwah.' So Allah revealed: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَأيِرِ اللّهِ (Verily, As-Safa and Al-Marwah are of the symbols of Allah)." Abu Bakr bin Abdur-Rahman then said, "It seems that this verse was revealed concerning the two groups." Al-Bukhari collected a similar narration by Anas. Ash-Sha`bi said, "Isaf (an idol) was on As-Safa while Na'ilah (an idol) was on Al-Marwah, and they used to touch (or kiss) them. After Islam came, they were hesitant about performing Tawaf between them. Thereafter, the Ayah (2:158 above) was revealed." The Wisdom behind legislating Sa`i between As-Safa and Al-Marwah Muslim recorded a long Hadith in his Sahih from Jabir, in which Allah's Messenger finished the Tawaf around the House, and then went back to the Rukn (pillar, i.e., the Black Stone) and kissed it. He then went out from the door near As-Safa while reciting: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَأيِرِ اللّهِ (Verily, As-Safa and Al-Marwah are of the symbols of Allah). The Prophet then said, (I start with what Allah has commanded me to start with (meaning start the Sa`i (i.e., fast walking) from the As-Safa). In another narration of An-Nasa'i, the Prophet said, (Start with what Allah has started with (i.e., As-Safa)). Imam Ahmad reported that Habibah bint Abu Tajrah said, "I saw Allah's Messenger performing Tawaf between As-Safa and Al-Marwah, while the people were in front of him and he was behind them walking in Sa`i. I saw his garment twisted around his knees because of the fast walking in Sa`i (he was performing) and he was reciting: اسْعَوْا فَإِنَّ اللهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْي Perform Sa`i, for Allah has prescribed Sa`i on you."' This Hadith was used as a proof for the fact that Sa`i is a Rukn of Hajj. It was also said that; Sa`i is Wajib, and not a Rukn of Hajj and that if one does not perform it by mistake or by intention, he could expiate the shortcoming with Damm. Allah has stated that Tawaf between As-Safa and Al-Marwah is among the symbols of Allah, meaning, among the acts that Allah legislated during the Hajj for Prophet Ibrahim. Earlier we mentioned the Hadith by Ibn Abbas that the origin of Tawaf comes from the Tawaf of Hajar (Prophet Ibrahim's wife), between As-Safa and Al-Marwah seeking water for her son (Ismail). Ibrahim had left them in Makkah, where there was no habitation for her. When Hajar feared that her son would die, she stood up and begged Allah for His help and kept going back and forth in that blessed area between As-Safa and Al-Marwah. She was humble, fearful, frightened and meek before Allah. Allah answered her prayers, relieved her of her loneliness, ended her dilemma and made the well of Zamzam bring forth its water for her, which is: طَعَامُ طُعْمٍ وَشِفَاءُ سُقْم A tasty (or nutritional) food and a remedy for the illness. Therefore, whoever performs Sa`i between As-Safa and Al-Marwah should remember his meekness, humbleness and need for Allah to guide his heart, lead his affairs to success and forgive his sins. He should also want Allah to eliminate his shortcomings and errors and to guide him to the straight path. He should ask Allah to keep him firm on this path until he meets death, and to change his situation from that of sin and errors to that of perfection and being forgiven, --- the same providence which was provided to Hajar. Allah then states: ... وَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا ... And whoever does good voluntarily. It was said that; the Ayah describes performing Tawaf more than seven times, it was also said that; it refers to voluntary Umrah or Hajj. It was also said that; it means volunteering to do good works in general, as Ar-Razi has stated. The third opinion was attributed to Al-Hasan Al-Basri. Allah knows best. Allah states: ... فَإِنَّ اللّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ ...then verily, Allah is All-Recognizer, All-Knower. meaning, Allah's reward is immense for the little deed, and He knows about the sufficiency of the reward. Hence, He will not award insufficient rewards to anyone. Indeed: إِنَّ اللَّهَ لاَ يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِن تَكُ حَسَنَةً يُضَـعِفْهَا وَيُوْتِ مِن لَّدُنْهُ أَجْراً عَظِيماً Surely, Allah wrongs not even of the weight of an atom, but if there is any good (done), He doubles it, and gives from Him a great reward. (4:40)   Show more

صفا اور مروہ کا طواف حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضرت عروہ دریافت کرتے ہیں کہ اس آیت سے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طواف نہ کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں آپ نے فرمایا بھتیجے تم صحیح نہیں سمجھے اگر یہ بیان مد نظر ہوتا تو ان لا یطوف بھما ہوتا ۔ سنو آیت شریف کا شان نزول یہ ہے کہ مثلل ( ایک جگہ کا ... نام ہے ) کے پاس مناۃ بت تھا اسلام سے پہلے انصار اسے پوجتے تھے اور جو اس کے نام لبیک پکار لیتا وہ صفا مروہ کے طواف کرنے میں حرج سمجھتا تھا ، اب بعد از اسلام ان لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے صفا مروہ کے طواف کے حرج کے بارے میں سوال کیا تو یہ آیت اتری کہ اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اسی کے بعد حضور علیہ السلام نے صفا مروہ کا طواف کیا اس لئے مسنون ہو گیا اور کسی کو اس کے ترک کرنے کا جواز نہ رہا ( بخاری مسلم ) ابو بکر بن عبدالرحمن نے جب یہ روایت سنی تو وہ کہنے لگے کہ بیشک یہ علمی بات ہے میں نے تو اس سے پہلے سنی ہی نہ تھی بعض اہل علم فرمایا کرتے تھے کہ انصار نے کہا تھا کہ ہمیں بیت اللہ کے طواف کا حکم ہے صفا مروہ کے طواف کو جاہلیت کا کام جانتے تھے اور اسلام کی حالت میں اس سے بچتے تھے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی ، ابن عباس سے مروی ہے کہ ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان بہت سے بت تھے اور شیاطین رات بھر اس کے درمیان گھومتے رہتے تھے اسلام کے بعد لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہاں کے طواف کی بابت تھے اور شیاطین رات بھر اس کے درمیان گھومتے رہتے تھے اسلام کے بعد لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یہاں کے طواف کی بابت مسئلہ دریافت کیا جس پر یہ آیت اتری اساف بت صفا پر تھا اور نائلہ مروہ پر ، مشرک لوگ انہیں چھوتے اور چومتے تھے اسلام کے بعد لوگ اس سے الگ ہو گئے لیکن یہ آیت اتری جس سے یہاں کا طواف ثابت ہوا ، سیرت محمد بن اسحاق میں ہے کہ اساف اور نائلہ دو مردو عورت تھے ان بدکاروں نے کعبہ میں زنا کیا اللہ تعالیٰ نے انہیں پتھر بنا دیا ، قریش نے انہیں کعبہ کے باہر رکھ دیا تاکہ لوگوں کو عبرت ہو لیکن کچھ زمانہ کے بعد ان کی عبادت شروع ہو گئی اور صفا مروہ پر لا کر نصب کر دئے گئے اور ان کا طواف شروع ہو گیا ، صحیح مسلم کی ایک لمبی حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ شریف کا طواف کر چکے تو رکن کو چھو کر باب الصفا سے نکلے اور آیت تلاوت فرما رہے تھے پھر فرمایا میں بھی شروع کروں گا اس سے جس سے اللہ تعالیٰ نے شروع کیا ، ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا تم شروع کرو اس سے جس سے اللہ نے شروع کیا یعنی صفا سے چل کر مروہ جاؤ ۔ حضرت حبیبہ بنت تجزاۃ فرماتی ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صفا مروہ کا طواف کرتے تھے لوگ آپ کے آگے آگے تھے اور آپ ان کے پیچھے تھے آپ قدرے دوڑ لگا رہے تھے اور اس کی وجہ سے آپ کا تہمبند آپ کے ٹخنوں کے درمیان ادھر اھر ہو رہا تھا اور زبان سے فرماتے جاتے تھے لوگوں دوڑ کر چلو اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی لکھ دی ہے ( مسند احمد ) اسی کی ہم معنی ایک روایت اور بھی ہے ۔ یہ حدیث دلیل ہے ان لوگوں کی جو صفا مروہ کی سعی کو حج کا رکن جانتے ہیں جیسے حضرت امام شافعی اور ان کے موافقین کا مذہب ہے ، امام احمد سے بھی ایک روایت اسی طرح کی ہے امام مالک کا مشہور مذہب بھی یہی ہے ، بعض اسے واجب تو کہتے ہیں لیکن حج کا رکن نہیں کہتے اگر عمداً یا سہواً یا کوئی شخص اسے چھوڑ دے تو ایک جانور ذبح کرنا پڑے گا ۔ امام احمد سے ایک روایت اسی طرح مروی ہے اور ایک اور جماعت بھی یہی کہتی ہے اور ایک قول میں یہ مستحب ہے ۔ امام ابو حنیفہ ، ثوری ، شعبی ، ابن سیرین یہی کہتے ہیں ۔ حضرت انس ابن عمر اور ابن عباس سے یہی مروی ہے امام مالک سے عتیبہ کی بھی روایت ہے ، ان کی دلیل آیت ( فمن تطوع خیرا ) ہے ، لیکن پہلا قول ہی زیادہ راجح ہے اس لئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کوہ صفا مروہ کا طواف کیا اور فرمایا احکام حج مجھ سے لو ، پس آپ نے اپنے اس حج میں جو کچھ کیا وہ واجب ہو گیا اس کا کرنا ضروری ہے ، اگر کوئی کام کسی خاص دلیل سے وجوب سے ہٹ جائے تو اور بات ہے واللہ اعلم ۔ علاوہ ازیں حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم پرسعی لکھ دی یعنی فرض کر دی ۔ غرض یہاں بیان ہو رہا ہے کہ صفا مروہ کا طواف بھی اللہ تعالیٰ کے ان شرعی احکام میں سے ہے جنہیں حضرت ابراہیم کو بجا آوری حج کے لیے سکھائے تھے یہ پہلے بیان ہو چکا ہے کہ اس کی اصل حضرت ہاجرہ کا یہاں سات پھیرے کرنا ہے جبکہ حضرت ابراہیم نے انہیں ان کے چھوٹے بچے سمیت یہاں چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ان کے پاس کھانا پینا ختم ہو چکا تھا اور بچے کی جان پر آ بنی تھی تب ام اسمٰعیل علیہ السلام نہایت بےقراری ، بےبسی ، ڈر ، خوف اور اضطراب کے ساتھ ان پہاڑوں کے درمیان اپنا دامن پھیلائے اللہ سے بھیک مانگتی پھر رہی تھیں ۔ یہاں تک کہ آپ کا غم و ہم ، رنج و کرب ، تکلیف اور دکھ دور ہوا ۔ یہاں سے پھیرے کرنے والے حاجی کو بھی چاہئے کہ نہایت ذلت و مسکنت خضوع و خشوع سے یہاں پھیرے کرے اور اپنی فقیری حاجت اور ذلت اللہ کے سامنے پیش کرے اور اپنی فقیری حاجت اور ذلت اللہ کے سامنے پیش کرے اور اپنے دل کی صلاحیت اور اپنے مال کی ہدایت اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے اور نقائص اور عیبوں سے پاکیزگی اور نافرمانیوں سے نفرت چاہے اور ثابت قدمی نیکی فلاح اور بہبودی کی دعا مانگے اور اللہ تعالیٰ سے عرض کرے کہ گناہوں اور برائیوں کی تنگی کی راہ سے ہٹا کر کمال و غفران اور نیکی کی توفیق بخشے جیسے کہ حضرت ہاجرہ کے حال کو اس مالک نے ادھر سے ادھر کر دیا ۔ پھر ارشاد ہوتا ہے کہ جو شخص اپنی خوشی نیکی میں زیادتی کرے یعنی بجائے سات پھیروں کے آٹھ نو کرے نفلی حج و عمرے میں بھی صفا و مروہ کا طواف کرے اور بعض نے اسے عام رکھا ہے یعنی ہر نیکی میں زیادتی کرے واللہ اعلم پھر فرمایا اللہ تعالیٰ قدر دان اور علم والا ہے ، یعنی تھوڑے سے کام پر بڑا ثواب دیتا ہے اور جزا کی صحیح مقدار کو جانتا ہے نہ تو وہ کسی کے ثواب کو کم کرے نہ کسی پر ذرہ برابر ظلم کرے ، ہاں نیکیوں کا ثواب بڑھا کر عطا فرماتا ہے اور اپنے پاس عظیم عنایت فرماتا ہے فالحمد والشکر للہ   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

158۔ 1 شَعْآئِرُ جس کے معنیٰ علامتیں ہیں یہاں حج کے وہ مناسک (مثلا سعی اور قربانی کو اشعار کرنا وغیرہ) مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں۔ 158۔ 2 صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا حج کا ایک رکن ہے۔ لیکن قرآن کے الفاظ (فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ ) 002:158 سے بعض صحابہ کو یہ شبہ ہوا کہ شاید ضروری ... نہیں ہے۔ حضرت عائشہ (رض) کے علم میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے فرمایا ( فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ اَنْ يَّطَّوَّفَ بِهِمَا) 002:158 ۔ جب لوگ مسلمان ہوئے تو ان کے ذہین میں آیا کہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی تو شاید گناہ ہو، کیونکہ اسلام سے قبل دو بتوں کی وجہ سے سعی کرتے رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان کے اس وہم کو اور خلش کو دور فرما دیا۔ اب یہ سعی ضروری ہے جس کا آغاز صفا سے اور خاتمہ مروہ پر ہوتا ہے۔ (ایسرالتفاسیر)   Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ١٩٧] صفا اور مروہ خانہ کعبہ کے نزدیک دو پہاڑیاں ہیں۔ جن کے درمیان سات بار دوڑنا مناسک حج میں شامل تھا۔ جو اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو سکھلائے تھے۔ زمانہ مابعد میں جب مشرکانہ جاہلیت پھیل گئی تو مشرکوں نے صفا پر اساف اور مروہ پر نائلہ کے بت رکھ دیئے تھے اور ان کے گرد طواف ہونے لگا۔...  یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں کے دلوں میں یہ سوال کھٹکنے لگا کہ آیا صفا اور مروہ کے درمیان سعی حج کے اصلی مناسک میں سے ہے یا یہ محض مشرکانہ دور کی ایجاد ہے ؟ چناچہ اس آیت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی اس غلط فہمی کو دور کر کے صحیح بات کی طرف رہنمائی فرما دی جیسا کہ درج ذیل حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ عاصم بن سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے اس آیت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ابتدائے اسلام میں ہم اسے جاہلیت کی رسم سمجھتے تھے۔ لہذا اسے چھوڑ دیا۔ تب یہ آیت نازل ہوئی۔ (بخاری، کتاب التفسیر، باب قولہ تعالیٰ ان الصفا والمروۃ) نیز اہل مدینہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کو اس لیے برا سمجھتے تھے کہ وہ منات کے معتقد تھے اور اساف اور نائلہ کو نہیں مانتے تھے۔ چناچہ ہشام بن عروہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے پوچھا جبکہ میں ابھی کمسن تھا کہ اللہ تعالیٰ کے قول آیت ان الصفا والمروۃ سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص صفا اور مروہ کا طواف نہ کرے تب بھی کوئی قباحت نہیں۔ && حضرت عائشہ (رض) نے جواب دیا۔ اس کا مطلب یہ نہیں۔ اگر یہ مطلب ہوتا تو اللہ تعالیٰ یوں فرماتے۔ && اگر ان کا طواف نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں۔ && یہ آیت انصار کے حق میں اتری ہے۔ وہ حالت احرام میں منات کا نام پکارتے تھے اور یہ بت قدید کے مقام پر نصب تھا۔ انصار (اسی وجہ سے) صفاء مروہ کا طواف برا سمجھتے تھے۔ جب وہ اسلام لے آئے تو اس کے متعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا، تب یہ آیت نازل ہوئی۔ (بخاری، کتاب التفسیر زیر آیت مذکور)   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(يَّطَّوَّفَ ) یہ باب تفعل سے ہے، ” طَافَ یَطُوْفُ “ کا معنی طواف کرنا، چکر لگانا ہے، جب باب تفعل میں حروف زیادہ ہوئے تو اس کا معنی ” خوب طواف کرے “ ہوگیا۔ ” شَعَاۗىِٕرِ “ یہ ” شَعِیْرَۃٌ“ کی جمع ہے جس کا معنی نشانی ہے۔ بعض لوگوں نے صفا اور مروہ کو جاہلیت کے بتوں کی نشانی سمجھ کر ان کے طواف کو گناہ ... سمجھا، تو اس پر فرمایا کہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ صفا اور مروہ کعبہ کے قریب دو چھوٹی پہاڑیوں کے نام ہیں۔ ان کے درمیان سعی کرنا (دوڑنا) ابراہیم (علیہ السلام) کے زمانے سے حج اور عمرہ کے مناسک (یعنی احکام) میں شامل تھا، مگر زمانۂ جاہلیت میں مشرکین نے حج اور عمرہ کے مناسک میں کئی شرکیہ رسوم شامل کرلی تھیں، حتیٰ کہ انھوں نے صفا اور مروہ پر دو بت نصب کر رکھے تھے۔ ایک کا نام ” اساف “ اور دوسرے کا ” نائلہ “ تھا۔ ان مشرکین میں سے بعض وہ تھے جو جاہلیت میں ان کے درمیان سعی کرتے اور ان بتوں کا استلام بھی کرتے، یعنی انھیں بوسہ بھی دیتے۔ انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ہم صفا ومروہ (کی سعی) کو جاہلیت کا کام سمجھتے تھے، جب اسلام آیا تو ہم ان کی سعی سے رک گئے تو اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ [ بخاری، التفسیر، باب قولہ تعالیٰ : ( إن الصفا والمروۃ ۔۔ ) : ٤٤٩٦ ] اور ان مشرکین میں سے بعض وہ تھے جو جاہلیت ہی میں صفا ومروہ کی سعی کے بجائے ” منات “ نامی بت کا طواف کرتے تھے اور مکہ پہنچ کر صفا ومروہ کے طواف کو گناہ سمجھتے تھے، ان کے رد میں بھی یہ آیت نازل ہوئی۔ سعی کے ضروری ہونے پر تو مسلمان متفق تھے، تاہم آیت کے ظاہری الفاظ سے بعض لوگوں کے دل میں یہ سوال پیدا ہوا کہ سعی نہ بھی کی جائے تو کوئی حرج نہیں، چناچہ عروہ بن زبیر (رض) نے اپنی خالہ عائشہ (رض) کے سامنے اس شبہ کا اظہار کیا، تو عائشہ (رض) نے فرمایا کہ اگر آیت کا مفہوم یہی ہوتا تو قرآن میں یوں ہوتا : ” اَنْ لاَّ یَطَّوَّفَ بِھِمَا “ یعنی طواف نہ کرے تو کوئی گناہ نہیں۔ پھر ام المومنین عائشہ (رض) نے مزید وضاحت کے لیے فرمایا کہ عرب کے بعض قبائل (ازد، غسان) ” مناۃ الطاغیۃ “ بت کی پوجا کرتے تھے۔ یہ بت انھوں نے مشلَّلپہاڑی پر نصب کر رکھا تھا۔ یہ لوگ حج کے لیے جاتے تو اس بت کا نام لے کر لبیک کہتے اور اس کا طواف کرتے۔ مکہ میں پہنچ کر صفا اور مروہ کے درمیان سعی کو گناہ سمجھتے، مسلمان ہونے کے بعد اس بارے میں انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا، تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ [ بخاری، الحج، باب وجوب الصفا والمروۃ ۔۔ : ١٦٤٣۔ مسلم : ١٢٧٧ ] یعنی ان لوگوں نے صفا اور مروہ کے درمیان طواف کو گناہ خیال کیا تھا، اس بنا پر قرآن نے (فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ اَنْ يَّطَّوَّفَ ) کے الفاظ استعمال کیے ہیں، ورنہ جہاں تک خود سعی کا تعلق ہے، تو اس کے متعلق عائشہ (رض) نے فرمایا کہ یہ سعی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقرر فرما دی ہے، اب کسی کو اس کے ترک کرنے کا اختیار نہیں، نیز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( اِسْعَوْا اِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ السَّعْیَ ) [ أحمد : ٦؍٤٢١، ٤٢٢، ح : ٢٧٤٣٥ ]” سعی کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی فرض کردی ہے۔ “ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع میں فرمایا : (لِتَاْخُذُوْا مَنَاسِکَکُمْ ) [ مسلم، الحج، باب استحباب رمی۔۔ : ١٢٩٧ ] ” مجھ سے حج کے مناسک (یعنی احکام) سیکھ لو۔ “ ان میں سعی بھی داخل ہے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The subject of the Ka&bah کعبہ ، as we would do well to recollect, started all the way back from Verse 124 : &And when his Lord put Ibrahim to a test&, later opening with the statement that the Ka&bah کعبہ was made a place for repeated convergence, a sanctuary, and a centre of divine worship as ordained (Verse 125). Then came the famous prayer of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) in w... hich he requested Allah Almighty that he and his people be initiated into the correct method of performing the manasik مناسک ، the required rites, or acts of worship (126 - 129); which is inclusive of the Hajj and ` Umrah. We can now see that the centrality of the House of Allah بیت اللہ as the place of worship has been expressed manifestly when it was declared to be the Qiblah قبلہ ، the direction and orientation of all Salah نمازیں ، no matter where it is performed; while at the same time, the importance of the House of Allah was established when it was made the objective in the performance of the Hajj and ` Umrah. The present verse opens with the solemn declaration that the two hills, Safa صفاء and Marwah مروہ adjoining the Ka&bah کعبہ in Makkah, are tangible signs from Allah. Pilgrims walk briskly between them after they have made the tawaf طواف of the Holy Ka&bah کعبہ . This act of walking briskly or |"making rounds|" between them, as the Qur&an elects to call it, is known as Sayee سعی a practice which was there even in the Jahiliyyah جاھلیہ and which made Muslims doubt its propriety. It is exactly this doubt Allah Almighty aims to remove here. So, there it was in the earlier treatment of the subject that Allah Almighty eliminated the objection raised by disbelievers against the instituting of the Ka&bah کعبہ as the Qiblah قبلہ of Muslim Salah نماز and here, through a correlated assertion, the doubt of Muslims themselves as to the propriety of Say in the Hajj and ` Umrah, of which the Ka&bah کعبہ is the desired hub, has been removed. That the text is closely bound together by this reason is not difficult to see. Some terms and their meanings 1. The term, Sha a&ir in شعایر اللہ is the plural form of Sha` irah شعیرہ which means a sign, mark or token. So, the شعأیر اللہ |"Sha` a&ir of Allah|" signify what He has determined to be the marks of Islamic faith. 2. Lexically, Hajj means to aim, to intend; while, in the terminology of the Qur&an and Hadith, the act of deciding to go solely on a pilgrimage of the House of Allah بیت اللہ and performing required rites while there, is called the Hajj. 3. Lexically, ` Umrah means ziyarah زیارہ or pilgrimage; while, in the terminology of the Shari&ah, the visit to al-Masjid al-Haram and the doing of tawaf طواف and Sayee سعی there is called ` Umrah. Sayee سعی between Safa and Marwah is Obligatory Details of the method that governs the performance of the Hajj, ` Umrah and Sayee سعی are easily available in books of Fiqh فقہ . It may be noted that Sayee سعی is a mustahabb (desirable or commendable) practice of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) according to Imam Ahmad (رح) ; a fard فرض (absolute obliga¬tion) according to Imams Malik and Shafi` i رحمۃ اللہ علیہما ; and a wajib واجب (necessity) according to Imam Abu Hanifah (رح) ، which means, one who abandons it would have to slaughter a goat in compensation. It is advisable to guard against a possible doubt that may arise while reading the words used in the verse under study. One may think that the Qur&an simply says that making Sayee سعی between Safa صفاء and Marwah مروہ is &no sin&; at the most, it proves that it is one of the many &allowed& acts. This approach can be corrected by looking at the leading expression لاجُناحَ :&no sin& which has been used here in relation to a question. The question related to all those idols sitting on top of the Safa صفاء and Marwah مروہ hills and it was to show their devotion to them that the people of the Jahiliyyah جاھلیہ used to do say between Safa صفاء and Marwah مروہ ، and in which case, this practice should be haram حرام (forbidden). It is in answer to this doubt that it was declared, |"there is no sin|" in it. This being the real and authentic Abrahamic Tradition, there is no reason why it should be considered tainted with &sin&? The &malpractice& of a pagan band of people in this intervening period does not end up making a &sin& of what is &good& in the sight of Allah. The use of the expression &no sin&, therefore, does not go against its being wajib واجب or necessary.  Show more

ربط : آیات متقدمہ میں وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ سے دور تک خانہ کعبہ کا مفصل ذکر ہوا ہے جس کے اول میں خانہ کعبہ کے جائے عبادت ہونے کا بیان تھا اور اس کے آگے دعائے ابراہیمی کی حکایت تھی کہ انہوں نے یہ درخواست کی تھی کہ ہمیں احکام مناسک سکھلا دئیے جاویں اور مناسک میں حج وعمرہ بھی داخل ہے پس ... بیت اللہ کا معبد ہونا جیسے اس کے قبلہ نماز بنانے سے ظاہر کیا گیا اسی طرح حج وعمرہ میں بیت اللہ کو مقصد بنا کر اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا، اب آیت آئندہ میں اس کے مقصد حج وعمرہ بننے کے متعلق ایک مضمون کا بیان ہے وہ یہ کہ صفا ومروہ دو پہاڑیاں مکہ میں ہیں حج وعمرہ میں کعبہ کا طواف کرکے ان کے درمیان میں دوڑتے چلتے ہیں جس کو سعی کہتے ہیں چونکہ زمانہ جاہلیت میں بھی یہ سعی ہوتی تھی اور اس وقت صفا ومروہ پر کچھ مورتیاں رکھی تھیں اس لئے بعض مسلماں کو شبہ پڑگیا کہ شاید یہ رسوم جاہلیت سے ہو اور موجب گناہ ہو اور بعض جاہلیت میں بھی اس کو گناہ سمجھتے تھے ان کو یہ شبہ ہوا کہ شاید اسلام میں بھی گناہ ہو اللہ تعالیٰ کو یہ شبہ دفع فرمانا مقصود ہے پس مضمون سابق میں کعبہ کے قبلہ نماز ہونے پر اعتراض کفار کا دفع کرنا مقصود تھا اور مضمون لاحق میں کعبہ کے مقصد حج وعمرہ ہونے کے متعلق ایک امر یعنی صفا ومروہ کی سعی پر خود مسلمانوں کے شبہ کا ازالہ فرمانا مقصود ہے یہ وجہ دونوں مضمونوں میں ربط کی ہے، خلاصہ تفسیر : (صفا ومروہ کی سعی میں کوئی شبہ نہ کرو کیونکہ) تحقیقاً صفا اور مروہ اور ان کے درمیان میں سعی کرنا) منجملہ یادگار (دین) خداوندی ہیں سو جو شخص حج کرے بیت اللہ کا یا (اس کا) عمرہ کرے اس پر ذرا بھی گناہ نہیں (جیسا تم کو شبہ ہوگیا) ان دونوں کے درمیان (سعی کے معروف طریقہ کے مطابق) آمد ورفت کرنے میں (جس کا نام سعی ہے اور گناہ کیا بلکہ ثواب ہوتا ہے کیونکہ یہ سعی تو شرعاً امر خیر ہے) اور ہمارے یہاں کا ضابطہ ہے کہ جو شخص خوشی سے کوئی امر خیر کرے تو حق تعالیٰ (اس کی بڑی) قدردانی کرتے ہیں ( اور اس خیر کرنے والے کی نیت و خلوص) خوب جانتے ہیں، پس اس ضابطہ کی رو سے سعی کرنے والے کو بمقدار اخلاص ثواب عنایت ہوگا) معارف و مسائل : بعض لغات کی تحقیق : شَعَاۗىِٕرِ اللّٰهِ شعائر جمع ہے شعیرہ کی جس کے معنی علامت کے ہیں، شعائر اللہ سے مراد وہ اعمال ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے دین کی علامتیں قرار دیا ہے حج کے لفظی معنی قصد کرنے کے ہیں اور اصطلاح قرآن وسنت میں خاص خانہ کعبہ کا قصد کرنے اور وہاں افعال مخصوصہ کے ادا کرنے کو حج کہا جاتا ہے عمرہ کے لفظی معنی زیارت کے ہیں اور اصطلاح شرع میں مسجد حرام کی حاضری اور طواف وسعی کو کہا جاتا ہے، صفا ومروہ کے درمیان سعی واجب ہے : حج اور عمرہ اور سعی کا طریقہ فقہ کی کتابوں میں مذکور ہے اور یہ سعی امام احمد کے نزدیک سنت مستحبہ ہے اور مالک اور شافعی کے نزدیک فرض ہے اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک واجب ہے کہ ترک سے ایک بکری ذبح کرنا پڑتی ہے، آیت مذکورہ کے الفاظ سے یہ شبہ نہ کرنا چاہئے کہ اس آیت میں تو صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنے کے متعلق صرف اتنا فرمایا گیا ہے کہ وہ گناہ نہیں اس سے تو زیادہ سے زیادہ یہ ثابت ہوا کہ سعی مباحات میں سے ایک مباح ہے وجہ یہ ہے کہ اس جگہ عنوان لَا جُنَاحَ کا سوال کی مناسبت سے رکھا گیا ہے سوال اسی کا تھا کہ صفا ومروہ پر بتوں کی مورتیں رکھی تھیں اور اہل جاہلیت انہی کی پوجا پاٹ کے لئے صفا ومروہ کے درمیان سعی کرتے تھے اس لئے یہ عمل حرام ہونا چاہئے اس کے جواب میں فرمایا کہ اس میں کوئی گناہ نہیں چونکہ یہ دراصل سنت ابراہیمی ہے کسی کے جاہلانہ عمل سے کوئی گناہ نہیں ہوجانا یہ فرمانا اس کے واجب ہونے کے منافی نہیں۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَاۗىِٕرِ اللہِ۝ ٠ ۚ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِ اَنْ يَّطَّوَّفَ بِہِمَا۝ ٠ ۭ وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا۝ ٠ ۙ فَاِنَّ اللہَ شَاكِـرٌ عَلِــيْمٌ۝ ١٥٨ صفا أصل الصَّفَاءِ : خلوصُ الشیءِ من الشّوب، ومنه : الصَّفَا، للحجارة الصَّافِيَةِ... . قال تعالی: إِنَّ الصَّفا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعائِرِ اللَّهِ [ البقرة/ 158] ، وذلک اسم لموضع مخصوص، ( ص ف و ) الصفاء کے اصل معنی کسی چیز کا ہر قسم کی آمیزش سے پاک اور صاف ہونا کے ہیں اسی سے الصفا ہے جس کے معنی صاف اور چکنا پتھر کے ہیں ۔ اور آیت کریمہ : إِنَّ الصَّفا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعائِرِ اللَّهِ [ البقرة/ 158] بیشک کوہ صفا اور مروہ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ میں الصفا ایک پہاڑی کا نام ہے ۔ شَعَاۗىِٕرَ ومَشَاعِرُ الحَجِّ : معالمه الظاهرة للحواسّ ، والواحد مشعر، ويقال : شَعَائِرُ الحجّ ، الواحد : شَعِيرَةٌ ، قال تعالی: ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعائِرَ اللَّهِ [ الحج/ 32] ، وقال : فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرامِ [ البقرة/ 198] ، لا تُحِلُّوا شَعائِرَ اللَّهِ [ المائدة/ 2] ، أي : ما يهدى إلى بيت الله، وسمّي بذلک لأنها تُشْعَرُ ، أي : تُعَلَّمُ بأن تُدمی بِشَعِيرَةٍ ، أي : حدیدة يُشعر بها . اور مشاعر الحج کے معنی رسوم حج ادا کرنے کی جگہ کے ہیں اس کا واحد مشعر ہے اور انہیں شعائر الحج بھی کہا جاتا ہے اس کا واحد شعیرۃ ہے چناچہ قرآن میں ہے : ذلِكَ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعائِرَ اللَّهِ [ الحج/ 32] اور جو شخص ادب کی چیزوں کی جو خدا نے مقرر کی ہیں عظمت رکھے عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرامِ [ البقرة/ 198] مشعر حرام ( یعنی مزدلفہ ) میں ۔ اور آیت کریمہ : لا تُحِلُّوا شَعائِرَ اللَّهِ [ المائدة/ 2] خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا ۔ میں شعائر اللہ سے مراد قربانی کے وہ جانور ہیں جو بیت اللہ کی طرف بھیجے جاتے تھے ۔ اور قربانی کو شعیرۃ اس لئے کہا گیا ہے ۔ کہ شعیرۃ ( یعنی تیز لوہے ) سے اس کا خون بہا کر اس پر نشان لگادیا جاتا تھا ۔ حج أصل الحَجِّ القصد للزیارة، قال الشاعر : يحجّون بيت الزّبرقان المعصفرا خصّ في تعارف الشرع بقصد بيت اللہ تعالیٰ إقامة للنسک، فقیل : الحَجّ والحِجّ ، فالحَجُّ مصدر، والحِجُّ اسم، ويوم الحجّ الأكبر يوم النحر، ويوم عرفة، وروي : «العمرة الحجّ الأصغر» ( ح ج ج ) الحج ( ن ) کے اصل معنی کسی کی زیارت کا قصد اور ارادہ کرنے کے ہیں شاعر نے کہا ہے ( طویل ) (99) یحجون سب الزیتون المعصفرا وہ زبر قان کے زر رنگ کے عمامہ کی زیارت کرتے ہیں ۔ اور اصطلاح شریعت میں اقامت نسک کے ارادہ سے بیت اللہ کا قصد کرنے کا نام حج ہے ۔ الحج ( بفتح الما) مصدر ہے اور الحج ( بکسرالحا) اسم ہے اور آیت کریمہ :۔ ويوم الحجّ الأكبر يوم میں حج اکبر سے مراد یوم نحر یا یوم عرفہ ہے ۔ ایک روایت میں ہے :۔ العمرۃ الحج الاصغر عمر حج اصغر ہے ۔. بيت أصل البیت : مأوى الإنسان باللیل، قال عزّ وجلّ : فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خاوِيَةً بِما ظَلَمُوا [ النمل/ 52] ، ( ب ی ت ) البیت اصل میں بیت کے معنی انسان کے رات کے ٹھکانہ کے ہیں ۔ کیونکہ بات کا لفظ رات کو کسی جگہ اقامت کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے ؛۔ فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خاوِيَةً بِما ظَلَمُوا [ النمل/ 52] یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں ۔ عُمْرَةُ والِاعْتِمَارُ والْعُمْرَةُ : الزیارة التي فيها عِمَارَةُ الودّ ، وجعل في الشّريعة للقصد المخصوص . وقوله : إِنَّما يَعْمُرُ مَساجِدَ اللَّهِ [ التوبة/ 18] ، إمّا من العِمَارَةِ التي هي حفظ البناء، أو من العُمْرَةِ التي هي الزّيارة الا عتمار والعمرۃ کے معنی ملاقات کے ہیں کیونکہ ملاقات سے بھی محبت اور دوستی کا خانہ آباد ہوتا ہے اصلاح شریعت میں حج کے علاوہ بیت اللہ کی زیارت اور طواف وسعی کرنے کو عمرۃ کہا جاتا ہے اور آیت کریمہ : ۔ إِنَّما يَعْمُرُ مَساجِدَ اللَّهِ [ التوبة/ 18] خدا کی مسجدوں کو تو ۔۔۔۔ آباد کرتے ہیں ۔ میں یعمر کا لفظ یا تو العمارۃ سے ہے جس کے معنی آباد اور حفاظت کرنا ہیں اور یا العمرۃ سے ہے جس کے معنی زیارت کے ہیں جناح وسمي الإثم المائل بالإنسان عن الحق جناحا ثم سمّي كلّ إثم جُنَاحاً ، نحو قوله تعالی: لا جُناحَ عَلَيْكُمْ في غير موضع، وجوانح الصدر : الأضلاع المتصلة رؤوسها في وسط الزور، الواحدة : جَانِحَة، وذلک لما فيها من المیل اسی لئے ہر وہ گناہ جو انسان کو حق سے مائل کردے اسے جناح کہا جاتا ہے ۔ پھر عام گناہ کے معنی میں یہ لفظ استعمال ہونے لگا ہے ۔ قرآن میں متعدد مواضع پر آیا ہے پسلیاں جن کے سرے سینے کے وسط میں باہم متصل ہوتے ہیں اس کا واحد جانحۃ ہے اور ان پسلیوں کو جو انح اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ان میں میلان یعنی خم ہوتا ہے ۔ طوف الطَّوْفُ : المشيُ حولَ الشیءِ ، ومنه : الطَّائِفُ لمن يدور حول البیوت حافظا . يقال : طَافَ به يَطُوفُ. قال تعالی: يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدانٌ [ الواقعة/ 17] ، قال : فَلا جُناحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِما[ البقرة/ 158] ، ومنه استعیر الطَّائِفُ من الجنّ ، والخیال، والحادثة وغیرها . قال : إِذا مَسَّهُمْ طائِفٌ مِنَ الشَّيْطانِ [ الأعراف/ 201] ، وهو الذي يدور علی الإنسان من الشّيطان يريد اقتناصه، وقد قرئ : طيف «4» وهو خَيالُ الشیء وصورته المترائي له في المنام أو الیقظة . ومنه قيل للخیال : طَيْفٌ. قال تعالی: فَطافَ عَلَيْها طائِفٌ [ القلم/ 19] ، تعریضا بما نالهم من النّائبة، وقوله : أَنْ طَهِّرا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ [ البقرة/ 125] ، أي : لقصّاده الذین يَطُوفُونَ به، والطَّوَّافُونَ في قوله : طَوَّافُونَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلى بَعْضٍ [ النور/ 58] عبارة عن الخدم، وعلی هذا الوجه قال عليه السلام في الهرّة : (إنّها من الطَّوَّافِينَ عليكم والطَّوَّافَاتِ ) «5» . وَالطَّائِفَةُ من الناس : جماعة منهم، ومن الشیء : القطعة منه، وقوله تعالی: فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ [ التوبة/ 122] ، قال بعضهم : قد يقع ذلک علی واحد فصاعدا «1» ، وعلی ذلک قوله : وَإِنْ طائِفَتانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ [ الحجرات/ 9] ، إِذْ هَمَّتْ طائِفَتانِ مِنْكُمْ [ آل عمران/ 122] ، والطَّائِفَةُ إذا أريد بها الجمع فجمع طَائِفٍ ، وإذا أريد بها الواحد فيصحّ أن يكون جمعا، ويكنى به عن الواحد، ويصحّ أن يجعل کراوية وعلامة ونحو ذلك . والطُّوفَانُ : كلُّ حادثة تحیط بالإنسان، وعلی ذلک قوله : فَأَرْسَلْنا عَلَيْهِمُ الطُّوفانَ [ الأعراف/ 133] ، وصار متعارفا في الماء المتناهي في الکثرة لأجل أنّ الحادثة التي نالت قوم نوح کانت ماء . قال تعالی: فَأَخَذَهُمُ الطُّوفانُ [ العنکبوت/ 14] ، وطَائِفُ القوسِ : ما يلي أبهرها «2» ، والطَّوْفُ كُنِيَ به عن العَذْرَةِ. ( ط و ف ) الطوف ( ن ) کے معنی کسی چیز کے گرد چکر لگانے اور گھومنے کے ہیں ۔ الطائف چوکیدار جو رات کو حفاظت کے لئے چکر لگائے اور پہرہ دے طاف بہ یطوف کسی چیز کے گرد چکر لگانا گھومنا ۔ قرآن میں ہے : يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدانٌ [ الواقعة/ 17] نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ ایک ہی حالت میں رہیں گے ان کے آس پاس پھیریں گے ۔ فَلا جُناحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِما[ البقرة/ 158] اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کا طواف کرے ۔ اور اسی سے بطور استعارہ جن خیال ، حادثہ وغیرہ کو بھی طائف کہاجاتا ہے چناچہ آیت کریمہ :إِذا مَسَّهُمْ طائِفٌ مِنَ الشَّيْطانِ [ الأعراف/ 201] جب ان کو شیطان کیطرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے ۔ میں طائف سے وہ شیطان مراد ہے جو انسان کا شکار کرنے کے لئے اس کے گرد چکر کاٹتا رہتا ہے ایک قرآت میں طیف ہے ، جس کے معنی کسی چیز کا خیال اور اس صورت کے ہے جو خواب یابیداری میں نظر آتی ہے اسی سے خیال کو طیف کہاجاتا ہے اور آیت کریمہ : فَطافَ عَلَيْها طائِفٌ [ القلم/ 19] کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے ( راتوں رات ) اس پر ایک آفت پھر گئی ۔ میں طائف سے وہ آفت یا حادثہ مراد ہے جو انہیں پہنچا تھا ۔ اور آیت کریمہ : أَنْ طَهِّرا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ [ البقرة/ 125] طواف کرنے والوں ۔۔۔ کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو۔ میں طائفین سے مراد وہ لوگ ہیں جو حج یا عمرہ کرنے کے لئے ) بیت اللہ کا قصد کرتے اور اس کا طواف کرتے ہیں ۔ اور آیت کریمہ : طَوَّافُونَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلى بَعْضٍ [ النور/ 58] اور نہ ان پر جو کام کے لئے تمہارے اردگرد پھرتے پھراتے رہتے ہیں ۔ میں طوافون سے نوکر چاکر مراد ہیں ( جنہیں خدمت گزاری کے لئے اندروں خانہ آنا جا نا پڑتا ہے ) اسی بنا پر بلی کے متعلق حدیث میں آیا ہے (33) انما من الطوافین علیکم والطوافات ۔ کہ یہ بھی ان میں داخل ہے جو تمہارے گرد پھرتے پھراتے رہتے ہیں ۔ الطائفۃ (1) لوگوں کی ایک جماعت (2) کسی چیز کا ایک ٹکڑہ ۔ اور آیت کریمہ : فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ [ التوبة/ 122] تویوں کیوں نہیں کیا کہ ہر ایک جماعت میں چند اشخاص نکل جاتے تاکہ دین کا علم سیکھتے ۔ میں بعض نے کہا ہے کہ کبھی طائفۃ کا لفظ ایک فرد پر بھی بولا جاتا ہے ۔ چناچہ آیت کریمہ : وَإِنْ طائِفَتانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ [ الحجرات/ 9] ، اور اگر مومنوں میں سے کوئی دوفریق ۔۔۔ اور آیت کریمہ :إِذْ هَمَّتْ طائِفَتانِ مِنْكُمْ [ آل عمران/ 122] اس وقت تم میں سے دو جماعتوں نے چھوڑ دینا چاہا ۔ طائفۃ سے ایک فرد بھی مراد ہوسکتا ہے مگر جب طائفۃ سے جماعت مراد لی جائے تو یہ طائف کی جمع ہوگا ۔ اور جب اس سے واحد مراد ہو تو اس صورت میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جمع بول کر مفر د سے کنایہ کیا ہو اور یہ بھی کہ راویۃ وعلامۃ کی طرح مفرد ہو اور اس میں تا برائے مبالغہ ہو ) الطوفان وہ مصیبت یا حادثہ جو انسان کو چاروں طرف سے گھیرے اس بنا پر آیت کریمہ ؛فَأَرْسَلْنا عَلَيْهِمُ الطُّوفانَ [ الأعراف/ 133] تو ہم ان پر طوفان ( وغیرہ کتنی کھلی ہوئی نشانیاں بھیجیں ۔ میں طوفان بمعنی سیلاب بھی ہوسکتا ہے ۔ کیونکہ نوح (علیہ السلام) کی قوم پر جو عذاب آیا تھا ۔ وہ پانی کی صورت میں ہی تھا اور دوسری جگہ فرمایا : فَأَخَذَهُمُ الطُّوفانُ [ العنکبوت/ 14] پھر ان کو طوفان کے عذاب ) نے آپکڑا ۔ طائف القوس خانہ کمان جو گوشہ اور ابہر کے درمیان ہوتا ہے ۔ الطوف ( کنایہ ) پلیدی ۔ طوع الطَّوْعُ : الانقیادُ ، ويضادّه الكره قال عزّ وجلّ : ائْتِيا طَوْعاً أَوْ كَرْهاً [ فصلت/ 11] ، وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَكَرْهاً [ آل عمران/ 83] ، والطَّاعَةُ مثله لکن أكثر ما تقال في الائتمار لما أمر، والارتسام فيما رسم . قال تعالی: وَيَقُولُونَ طاعَةٌ [ النساء/ 81] ، طاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ [ محمد/ 21] ، أي : أَطِيعُوا، وقد طَاعَ له يَطُوعُ ، وأَطَاعَهُ يُطِيعُهُ «5» . قال تعالی: وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ [ التغابن/ 12] ، مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطاعَ اللَّهَ [ النساء/ 80] ، وَلا تُطِعِ الْكافِرِينَ [ الأحزاب/ 48] ، وقوله في صفة جبریل عليه السلام : مُطاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ [ التکوير/ 21] ، والتَّطَوُّعُ في الأصل : تكلُّفُ الطَّاعَةِ ، وهو في التّعارف التّبرّع بما لا يلزم کالتّنفّل، قال : فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْراً فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ [ البقرة/ 184] ، وقرئ :( ومن يَطَّوَّعْ خيراً ) ( ط و ع ) الطوع کے معنی ( بطیب خاطر ) تابعدار ہوجانا کے ہیں اس کے بالمقابل کرھ ہے جس کے منعی ہیں کسی کام کو ناگواری اور دل کی کراہت سے سر انجام دینا ۔ قرآن میں ہے : ۔ ائْتِيا طَوْعاً أَوْ كَرْهاً [ فصلت/ 11] آسمان و زمین سے فرمایا دونوں آؤ دل کی خوشی سے یا ناگواري سے وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَكَرْهاً [ آل عمران/ 83] حالانکہ سب اہل آسمان و زمین بطبیب خاطر یا دل کے جبر سے خدا کے فرمانبردار ہیں ۔ یہی معنی الطاعۃ کے ہیں لیکن عام طور طاعۃ کا لفظ کسی حکم کے بجا لانے پر آجاتا ہے قرآن میں ہے : ۔ وَيَقُولُونَ طاعَةٌ [ النساء/ 81] اور یہ لوگ منہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم دل سے آپ کے فرمانبردار ہیں ۔ طاعَةٌ وَقَوْلٌ مَعْرُوفٌ [ محمد/ 21]( خوب بات ) فرمانبردار ی اور پسندیدہ بات کہنا ہے ۔ کسی کی فرمانبرداری کرنا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ [ التغابن/ 12] اور اس کے رسول کی فر مانبردار ی کرو ۔ مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطاعَ اللَّهَ [ النساء/ 80] جو شخص رسول کی فرمانبردار ی کرے گا بیشک اس نے خدا کی فرمانبرداری کی ۔ وَلا تُطِعِ الْكافِرِينَ [ الأحزاب/ 48] اور کافروں کا کہا نہ مانو ۔ اور حضرت جبریل (علیہ السلام) کے متعلق فرمایا : ۔ مُطاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ [ التکوير/ 21] سردار اور امانتدار ہے ۔ التوطوع ( تفعل اس کے اصل معنی تو تکلیف اٹھاکر حکم بجالا نا کے ہیں ۔ مگر عرف میں نوافل کے بجا لانے کو تطوع کہا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْراً فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ [ البقرة/ 184] اور جو کوئی شوق سے نیکی کرے تو اس کے حق میں زیادہ اچھا ہے ۔ ایک قرات میں ومن یطوع خیرا ہے خير الخَيْرُ : ما يرغب فيه الكلّ ، کالعقل مثلا، والعدل، والفضل، والشیء النافع، وضدّه : الشرّ. قيل : والخیر ضربان : خير مطلق، وهو أن يكون مرغوبا فيه بكلّ حال، وعند کلّ أحد کما وصف عليه السلام به الجنة فقال : «لا خير بخیر بعده النار، ولا شرّ بشرّ بعده الجنة» «3» . وخیر وشرّ مقيّدان، وهو أن يكون خيرا لواحد شرّا لآخر، کالمال الذي ربما يكون خيرا لزید وشرّا لعمرو، ولذلک وصفه اللہ تعالیٰ بالأمرین فقال في موضع : إِنْ تَرَكَ خَيْراً [ البقرة/ 180] ، ( خ ی ر ) الخیر ۔ وہ ہے جو سب کو مرغوب ہو مثلا عقل عدل وفضل اور تمام مفید چیزیں ۔ اشر کی ضد ہے ۔ اور خیر دو قسم پر ہے ( 1 ) خیر مطلق جو ہر حال میں اور ہر ایک کے نزدیک پسندیدہ ہو جیسا کہ آنحضرت نے جنت کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خیر نہیں ہے جس کے بعد آگ ہو اور وہ شر کچھ بھی شر نہیں سے جس کے بعد جنت حاصل ہوجائے ( 2 ) دوسری قسم خیر وشر مقید کی ہے ۔ یعنی وہ چیز جو ایک کے حق میں خیر اور دوسرے کے لئے شر ہو مثلا دولت کہ بسا اوقات یہ زید کے حق میں خیر اور عمر و کے حق میں شربن جاتی ہے ۔ اس بنا پر قرآن نے اسے خیر وشر دونوں سے تعبیر کیا ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ إِنْ تَرَكَ خَيْراً [ البقرة/ 180] اگر وہ کچھ مال چھوڑ جاتے ۔ شكر الشُّكْرُ : تصوّر النّعمة وإظهارها، قيل : وهو مقلوب عن الکشر، أي : الکشف، ويضادّه الکفر، وهو : نسیان النّعمة وسترها، ودابّة شکور : مظهرة بسمنها إسداء صاحبها إليها، وقیل : أصله من عين شكرى، أي : ممتلئة، فَالشُّكْرُ علی هذا هو الامتلاء من ذکر المنعم عليه . والشُّكْرُ ثلاثة أضرب : شُكْرُ القلب، وهو تصوّر النّعمة . وشُكْرُ اللّسان، وهو الثّناء علی المنعم . وشُكْرُ سائر الجوارح، وهو مکافأة النّعمة بقدر استحقاقه . وقوله تعالی: اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُكْراً [ سبأ/ 13] ، ( ش ک ر ) الشکر کے معنی کسی نعمت کا تصور اور اس کے اظہار کے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ کشر سے مقلوب ہے جس کے معنی کشف یعنی کھولنا کے ہیں ۔ شکر کی ضد کفر ہے ۔ جس کے معنی نعمت کو بھلا دینے اور اسے چھپا رکھنے کے ہیں اور دابۃ شکور اس چوپائے کو کہتے ہیں جو اپنی فربہی سے یہ ظاہر کر رہا ہو کہ اس کے مالک نے اس کی خوب پرورش اور حفاظت کی ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ عین شکریٰ سے ماخوذ ہے جس کے معنی آنسووں سے بھرپور آنکھ کے ہیں اس لحاظ سے شکر کے معنی ہوں گے منعم کے ذکر سے بھرجانا ۔ شکر تین قسم پر ہے شکر قلبی یعنی نعمت کا تصور کرنا شکر لسانی یعنی زبان سے منعم کی تعریف کرنا شکر بالجوارح یعنی بقدر استحقاق نعمت کی مکانات کرنا ۔ اور آیت کریمہ : اعْمَلُوا آلَ داوُدَ شُكْراً [ سبأ/ 13] اسے داود کی آل میرا شکر کرو ۔ علم العِلْمُ : إدراک الشیء بحقیقته، ( ع ل م ) العلم کسی چیز کی حقیقت کا ادراک کرنا  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

صفا اور مروہ کے درمیان سعی ارشاد باری ہے : ان الصفاء والمروۃ من شعائر اللہ فمن حج البیت او امتمر فلا جناح علیہ ان یطوف بھما ( یقینا صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں لہٰذا جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس کے لیے کوئی گناہ کی بات نہیں کہ وہ ا ن دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کرے) ابن عینیہ سے...  مروی ہے انہوں نے زہری سے اور انہوں نے عروہ سے روایت بیان کی ہے کہ میں نے مذکورہ بالا آیت کی تلاوت حضرت عائشہ (رض) کے سامنے کرکے ان سے کہا کہ اگر میں سعی نہ کروں تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہوگی۔ یہ سن کر حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : بھانجے تم نے بہت بری بات کہی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے درمیان سعی کی ہے اور مسلمانوں نے بھی ان کے درمیان سعی کی ہے۔ اس طرح سعی ایک سنت بن گئی۔ مناۃ بت کے نام لیوا ان کے درمیان سعی نہیں کرتے تھے۔ جب اسلام آگیا تو مسلمانوں نے ان کے درمیان سعی کرنے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا۔ حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوگئی اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے درمیان سعی کی اور اس طرح یہ بات سنت قرار پائی۔ عروہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ ابوبکر بن عبدالرحمن (رض) سے کیا، تو انہوں نے کہا کہ : یہی علم کی بات ہے ۔ بہت سے اہل علم کا قول ہے کہ اس بارے میں صرف ایسے لوگوں نے سوال کیا تھا جو صفا مروہ کے درمیان سعی کیا کرتے تھے میرے خیال میں آیت کا نزول دونوں گروہوں کے بارے میں ہوا ہے۔ عکرمہ نے حضرت ابن عباس (رض) سے اس آیت کی تفسیر میں روایت بیان کی ہے کہ صفا پہاڑی پر بہت سے بت نصب تھے اور مسلمان ان بتوں کی وجہ سیس عی نہیں کرتے تھے اس پر اللہ نے آیت نازل فرمائی۔ فلا جناح علیہ ان یطوف بھما۔ ابوبکر حصاص کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) کے نزدیک اس آیت کے نزول کا سبب ان لوگوں کا سوال تھا جہ مناۃ بت کا نام بلند آواز سے پکارتے تھے اور اس کے پجاری ہونے کی بنا پر صفا اور مروہ کے درمیان چکر نہیں لگاتے تھے۔ جبکہ حضر ت ابن عباس اور ابوبکر بن عبدالرحمن کے قول کے مطابق آیت کا نزول ان لوگوں کے سوال کی وجہ سے ہوا تھا جو ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کرتے تھے۔ ان پہاڑوں پر بہت بت نصب تھے جس کی وجہ سے اسلام آنے کے بعد بھی لوگ ان کے درمیان سعی کرنے سے پرہیز کرتے تھے۔ ممکن ہے آیت کے نزول کا سبب ان دونوں گروہوں کا سوال ہو۔ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کے بارے میں اختلاف رائے ہے۔ ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے اور ایوب نے ابن ابن ملیکہ سے اور دونوں حضرت عائشہ (رض) سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی شخص کے حج اور عمرہ کو اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جب تک کہ اس نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہیں کرلی۔ ابو الطفیل نے حضرت ابن عباس (رض) سے ذکر کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان سعی سنت ہے اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی ادائیگی کی ہے۔ عاصم الاحوال نے حضرت انس (رض) سے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے فرمایا : ہم صفا اور مروہ کے درمیان سعی کو ناپسند نہیں کرتے تھے، حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوگئی۔ ان کے درمیان سعی نقل ہے۔ عطاء سے مروی ہے کہ انہوں نے ابن الزبیر (رض) سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ جو شخص چاہے وہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہ کرے۔ عطاء اور مجاہد سے منقول ہے کہ جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہ کرے اس پر کوئی چیز عائد نہیں ہوگی۔ اس بارے میں فقہائے امصار کے مابین اختلاف رائے ہے۔ ہمارے اصحاب سفیان ثوری اور امام مالک کا قول ہے کہ حج اور عمرہ کے اندر سعی واجب ہے اور اگر اسے ترک کردیا گیا ہو تو اس کے بدلے دم، یعنی ایک جانور قربانی کردینا کافی ہوگا۔ امام شافعی کا قول ہے کہ سعی ترک کرنے کی صورت میں دم دینا کافی نہیں ہوگا بلکہ متعلقہ شخص پر واپس آکر سعی کرنا لازم ہوگا۔ ابو بکر حصاص کہتے ہیں ہمارے اصحاب کے نزدیک سعی حج کے توابع میں شمار ہوتی ہے اور جو شخص سعی کیے بغیر اپنے گھر واپس آ جائے اس کے لئے اس سعی کے بدلے دم دے دینا اسی طرح کافی ہوگا جس طرح مزدلفہ میں وقوف یا رمی جماریا طواف صدر ترک کردینے پر کافی ہوجاتا ہے۔ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا حج کے فرائض میں داخل نہیں ہے اس کی دلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وہ حدیث ہے جسے شعبی نے حضرت عروہ بن مضرس الطائی (رض) سے روایت کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں مزدلفہ میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اللہ کے رسول ! میں قبیلہ طے کے پہاڑ کے پاس سے آیا ہوں، میں نے کوئی بھی پہاڑ اس پر وقوف کیے بغیر نہیں چھوڑا، تو کیا میرا حج ہوگیا ؟ یہ سن کر آپ ؐ نے فرمایا : جس شخص نے ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھی، اور اس مقام پر ہمارے ساتھ وقوف کیا جب کہ وہ اس سے پہلے عرفات میں دن یا رات کے وقت وقوف کرچکا ہو تو اس کا حج مکمل ہوگیا اور اب وہ اپنا میل کچیل دور کرلے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد دو وجوہ سے حج کے اندر صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی فرضیت کی نفی کر رہا ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سائل کو بتادیا کہ اس کا حج مکمل ہوگیا ہے۔ حالانکہ اس میں سعی کا ذکر نہیں ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر سعی فرض ہوتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سائل کو اس کے متعلق ضرور ہدایت دیتے۔ اگر یہاں یہ کہا جائے کہ مذکورہ بالا حدیث میں طواف زیارت کا بھی ذکر نہیں ہے حالانکہ یہ حج کے فرائض میں داخل ہے تو ا س کے جواب میں کہا جائے گا ظاہر لفظ اسی بات کا متقضی ہے البتہ ہم نے ایک دلالت کی بنا پر اس کی فرضیت ثابت کی ہے۔ اگر یہ کہاجائے کہ یہ بات اس امر کی موجب ہے کہ سعی مسنون یعنی واجب نہ ہو بلکہ نفل اور تطوع ہو جیسا کہ حضرت انس (رض) اور حضرت ابن الزبیر (رض) کی روایت سے ظاہر ہے تو اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ ظاہر لفظ اسی کا متقضی ہے البتہ ہم نے ایک دلالت کی بنا پر توابع حج کے اندر اس کی مسنونیت کا اثبات کیا ہے۔ سعی کے وجوب پر اس بات سے استدلال کیا ج اتا ہے کہ اللہ کی کتاب میں فرض حج کا بیان مجمل طورپر ہوا ہے اس لئے کہ لغت میں حج کے معنی قصد کے ہیں۔ شاعر کہتا ہے۔ ع یحج ما مومۃ فی قعرھا الجف ( وہ ایسے کنویں کا قصد کرتا ہے جس کی تہہ میں بڑی کشادگی ہے) ۔ یہاں لفظ ” یحج “ کے معنی ” یقصد “ کے ہیں۔ شرع کے اندر لفظ حج کو دوسرے معانی کی طرف منتقل کردیا گیا جن کے لئے لغت کے اعتبار سے یہ لفظ وضع نہیں ہوا تھا۔ یہ ایک مجمل لفظ تھا جسے بیان کی ضرورت تھی۔ اس بنا پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس سلسلے میں جو فعل وارد ہو وہ فی الجملہ اس مجمل لفظ کے مترادف ہوگا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جو فعل مورد بیان میں وارد ہوا سے وجوب پر محمول کیا جائے گا۔ اس بنا پر جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا اور مروہ کے درمیا سعی کی تو اسے اس وقت تک وجوب پر دلالت تصور کیا جائے گا۔ اسے ایک اور جہت سے دیکھئے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے مجھ سے اپنے مناسک لے لو ! یعنی سیکھ لو، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد امر کے صیغے میں ہونے کی وجہ سے تمام مناسک کے اندر آپ کی اقتدار کے ایجاء کا متقضی ہے، اس بنا پر صفا اور مروہ کے درمیان سعی کے معاملے میں بھی آپ کی اقتدا واجب ہوگئی۔ طارق بن شہاب نے حضرت ابو موسیٰ (رض) سے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے فرمایا : میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام بطحا میں تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا تم نے کس چیز کا احرام باندھا ہے ؟ میں نے عرض کیا جو احرام اللہ کے رسول نے باندھا ہے۔ یہ سن کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے اچھا کیا۔ اب بیت اللہ کا طواف کرو اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرو اور پھر احرام کھول دو ۔ اس ارشاد میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابو موسیٰ (رض) کو سعی کرنے کا حکم دیا اور امرایجاب کا متقضی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اور حدیث بھی مروی ہے لیکن اس کے تین اور سند دونوں میں اضطراب ہے اور اس کا ایک روای بھی مجہول ہے اسے معمر نے ابن عینیہ کے غلام واصل سے، انہوں نے موسیٰ بن ابی عبید سے، انہوں نے صیغہ بنت ابی شیبہ سے اور انہوں نے ایک عورت سے بیان کیا ہے جس نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صفا اور مروہ کے درمیان یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تم پر سعی فرض کی گئی ہے اس لئے سعی کرو لیکن اس خاتون کا نام بیان نہیں ہوا۔ محمد بن عبدالرحمن بن محصین نے عطا بن ابی رباح سے روایت بیان کی ہے کہ ان سے صفیہ بنت شیبہ نے حبیبہ بنت ابی تحررۃ نامی ایک خاتون سے روایت بیان کی کہ میں ابو حسین کے گھر گئی میرے ساتھ قریش کی کچھ خواتین بھی تھیں۔ اس وقت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور آپ کی چادر بھی آپ ؐ کے ساتھ گھوم رہی تھی۔ آپ فرما رہے تھے لوگو ! سعی کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی فرض کردی ہے ۔ اس روایت میں ذکر ہوا ہے کہ آپ نے یہ بات طواف کے دوران فرمائی۔ اس حدیث کا ظاہر اس بات کا متقضی ہے کہ آپ کی مراد طواف کے اندر سعی سے تھی، یعنی رمل، نیز نفس طواف کیونکہ قدموں پر چلنا، یعنی مشی کو بھی سعی کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ارشاد باری ہے فاسعو ا الی ذکر اللہ ( اللہ کی یاد طرف چل پڑو) یہاں چلنے میں اسرا ع مراد نہیں ہے، بلکہ اللہ کی یاد کے لئے پہنچنا مراد ہے۔ پہلی حدیث جس میں بیان ہوا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے مذکورہ بات ارشاد فرمائی تھی، اس میں کوئی دلالت موجود نہیں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا اور مروہ کے درمیان سعی مراد لی ہے کیونکہ یہ کہنا درست ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اس ارشاد سے بیت اللہ کا طواف اور طواف کے اندر رمل مراد لیے ہوں۔ طواف کے اندر رمل بھی سعی ہے، اس لئے کہ رمل میں تیز تیز قدموں سے چلنا ہوتا ہے۔ نیز حدیث کا ظاہر کسی بھی سعی کے جواز کا متقضی ہے یعنی طواف کرنے والا جب رمل کرلے تو گویا اس نے سعی کرلی۔ اس میں وجوب تکرار پر کوئی دلالت نہیں ہے۔ ہماری مذکورہ پہلی روایتیں سعی کے وجوب پر دلالت کرتی ہیں کیونکہ سعی سنت ہے اور اسے چھوڑنا مناسب نہیں ہے۔ ان روایتوں کے اندر اس بات پر کوئی دلالت نہیں ہے کہ جو شخص یہ سنت چھوڑ دے اس کی طرف سے دم دینا اس سنت کے قائم مقام نہیں ہوگا۔ اگر ایک شخص سعی کیے بغیر اپنے گھر واپس آ جائے تو اس کی طرف سے ایک جانور کی قربانی متروکہ سعی کی قائم مقام بن جائے گی۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ پورا احرام کھول دینے کے بعدسعی کرنے کے جواز پر سلف کا اتفاق ہے جس طرح رمی اور طواف صدر جائز ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ دم دینا جس طرح رمی اور طواف صدر کے قائم مقام بن جاتا ہے اسی طرح سعی کے قائم مقام بھی بن جاتا ہے۔ اگر یہاں یہ کہا جائے کہ احرام کھولنے کے بعد طواف زیارت کیا جاتا ہے لیکن دم دینا اس کے قائم مقام نہیں ہوتا تو اس کے جواب میں کہاجائے گا اس طرح نہیں ہے، کیونکہ طواف زیارت کا باقی رہ جانا اس امر کا موجب ہوتا ہے کہ متعلقہ شخص کے لئے اپنی بیوی سے ہمبستری حرام ہوتی ہے اور جب طواف زیارت کرلیتا ہے تو اس کے لئے ہر بات حلال ہوجاتی ہے۔ اس مسئلے میں فقہاء کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ دوسری طرف اگر سعی باقی رہ جائے تو احرام کھولنے کا کچھ عرصہ باقی رہ جانے کے دوران میں اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا جس طرح رمی اور طواف صدر کی کیفیت ہے۔ اگر کوئی شخص کہے کہ امام شافعی فرماتے ہیں کہ محرم اگر طواف زیارت کرلے تو جب تک وہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہیں کرے گا اسوقت تک اپنی بیوی سے ہم بستری اس کے لئے حلال نہیں ہوگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ تابعین کے صدر اول اور ان کے بعد آنے والے سلف کا اس امر پر اتفاق ہے کہ طواف زیارت کرنے کے بعد محرم کے لیے اس کی بیویاں حلال ہوجاتی ہیں کیونکہ حلق کے بعد محرم کے بارے میں ان حضرات کے تین اقوال ہیں کچھ حضرات کا قول ہے کہ جب تک وہ طواف زیارت نہ کرلے اس وقت تک اس کے لئے سلے ہوئے کپڑے، شکار اور خوشبو حرام ہوتے ہیں۔ حضرت عمر (رض) کا قول ہے کہ اس کے لئے عورتیں اور خوشبو حرام ہوتی ہیں۔ حضرت ابن عمر (رض) وغیرہ دیگر حضرات کا قول ہے کہ وہ جب تک طواف زیارت نہ کرلے اس وقت تک عورتیں حرام ہوتی۔ اس طرح گویا سلف کا اس پر اتفاق ہے کہ طواف زیارت کرنے کے بعد اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کیے بغیر اس کے لئے عورتیں حلال ہوجاتی ہیں۔ آپ نہیں دیکھتے کہ جس شخص پر طواف نہیں اس پر سعی بھی نہیں۔ نیز یہ کہ وہ تطوع کے طورپر سعی نہیں کرے گا جس طرح تطوع کے طورپر رمی نہیں کرے گا۔ اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ سعی حج اور عمرہ کے توابع میں سے ہے۔ اگر کہاجائے کہ وقوف عرفہ احرام کے بعد اور طواف زیارت وقوف کے بعد کیا جاتا ہے اور یہ دونوں باتیں حج کے فرائض میں شامل ہیں ؟ تو اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ ہم نے یہ تو نہیں کہا کہ ایک فعل جو ایک اور فعل کے بعد کیا جائے وہ اس کا تابع ہوتا ہے۔ ہم نے تو صرف یہ کہا ہے کہ جو فعل حج یا عمرہ کے افعال کے بالتبع کیا جائے وہ تابع ہوتا ہے، فرض نہیں ہوتا۔ اس بناپر جہاں تک وقوف عرفہ کا تعلق ہے، تو وہ کسی اور فعل کے بالتبع نہیں کیا جاتا بلکہ علی الانفراد کیا جاتا ہے، البتہ اس کے لئے دو شرطیں ہیں۔ ایک شرط احرام اور دوسری شرط وقت ہے اور جس فعل کے لئے احرام یا وقت شرط ہو اس میں کوئی ایسی دلالت موجود نہیں ہوتی جس سے معلوم ہوا کہ اس کی ادائیگی بالتبع کی جاتی ہے۔ اسی طرح جس فعل کا جو از کسی وقت کے ساتھ متعلق ہو اس میں بھی یہ دلالت نہیں ہوتی کہ وہ کسی اور فرض کے تابع ہے۔ طواف زیارت کے جواز کا تعلق وقت اور وقوف عرفہ کے ساتھ ہے اور اس کی صحت احرام کے سوا کسی اور فعل پر موقوف نہیں ہے۔ اس لئے یہ اس کے سوا کسی اور فعل کے تابع نہیں ہے۔ دوسری طرف صفا اور مروہ کے درمیان سعی وقت کے ساتھ ایک اور فعل، یعنی طواف پر موقوف ہے اور یہ بات اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ یہ حج اور عمرہ کے توابع میں سے ہے۔ فرض نہیں ہے اس لئے یہ طواف صدر کے مشابہ ہوگئی۔ جب اس کی صحت طواف زیارت پر موقوف ہے تو یہ حج کے اندر ایک تابع ہوگی اور اس کے ترک پر دم دینا اس کے قائم مقام ہوجائے گا۔ قول باری ہے۔ ان الصفاء والمروۃ من شعائر اللہ یہ اس امرپر دلالت کرتا ہے کہ یہ قربت ہے کیونکہ شعائر طاعات اور تقرب الٰہی کے نشانات ہوتے ہیں۔ یہ لفظ اشعار سے ماخوذ ہے جس کے معنی اعلام کے ہیں۔ اسی سے یہ قول ہے : شعرت یکذاکذا یعنی مجھے فلاں فلاں باتوں کا علم ہوا۔ اسی سے ” اشعار بدتہ “ یعنی قربانی کے جانور پر ایسے نشانات بنادینا جن سے معلوم ہو کہ یہ جانور قربانی کے لئے ہے ” شعار الحرب “ ان علامات کو کہاجاتا ہے جن کے ذریعے جنگ میں حصہ لینے والے فوجی ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں۔ اس لئے شعائر تقرب الٰہی کی یادگاریں ہیں۔ ارشاد باری ہے : ذلک ومن یعظم شعائر اللہ فانھا من تقویٰ القلوب ( یہ بات ہوچکی اور جو کوئی خدا کی یادگاروں کا ادب کرے گا سو یہ ادب دلوں کی پرہیز گاری میں سے ہے) حج کے شعائر اس عبادت کے معالم اور نشانات ہیں۔ اور مشعر حرام، یعنی مزدلفہ بھی ان میں سے ہے۔ اس طرح زیر بحث آیت اپنے مفہوم کے اعتبار سے اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ صفا اور مروہ کے درمیان سعی تقرب الٰہی ہے۔ قول باری : فلا جناح علیہ ان یطوف بھما کی تفسیر میں حضرت عائشہ (رض) اور دیگر صحابہ کرام (رض) نے بتایا ہے کہ یہ آیت ان لوگوں کے سوال کے جواب میں ہے جنہوں نے صفا اور مروہ کے بارے میں پوچھا تھا ، نیز یہ کہ آیت کے ظاہری الفاظ و جواب مراد لینے کی نفی نہیں کرتے۔ اگرچہ یہ الفاظ و جوب پر دلالت بھی نہیں کرتے، تاہم آیت کے سوا اس کے وجوب پر دلالت کرنے والی اور بات بھی موجود ہے جس کا ذکر ہم پہلے کر آئے ہیں۔ بطن وادی کے اندر سعی کرنے یعنی تیز رفتاری سے چلنے کے بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے اس بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مختلف روایتیں منقول ہیں ۔ ہمارے اصحاب کا مسلک ہے کہ بطن وادی میں سعی، یعنی تیز قدموں سے چلنا مسنون ہے جس طرح طواف کے اندر مل مسنون ہے اسے ترک نہیں کرنا چاہیے جعفر بن محمد نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت جابر (رض) سے روایت بیان کی ہے کہ صفا اور مروہ کے درمیان جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدم مبارک اتر گئے تو آپ نے سعی کی یعنی آپ کی رفتار تیز ہوگئی حتیٰ کہ آپ وادی پار کرگئے۔ سفیان بن عینیہ نے صدقہ سے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا آپ کے خیال میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا اور مروہ کے درمیان رمل کیا تھا ؟ انہوں نے جواب میں فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے درمیان تھے، لوگوں نے رمل کیا تھا اور میرے خیال میں انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رمل کرتے دیکھ کر ایسا کیا تھا۔ نافع کا قول ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) بطن وادی میں سعی کرتے تھے۔ مسروق نے روایت بیان کی ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے بطن وادی میں سعی کی تھی۔ عطا نے حضرت ابن عباس (رض) سے ان کا یہ قول نقل ہے کہ جوش خص چاہے مکہ کے سیل ( پانی کی گزرگاہ) میں سعی کرلے اور جو چاہے سعی نہ کرے۔ حضرت ابن عباس (رض) کی اس سے مراد بطن وادی میں رمل تھا۔ سعید بن جبیر نے روایت بیان کی ہے کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کو صفا اور مروہ کے درمیان چلتے ہوئے دیکھا تھا، آپ کہتے کہ اگر میں قدموں پر چلوں تو میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قدموں پر چلتے دیکھا تھا اور اگر میں سعی کروں تو میں نے آپ کو سعی کرتے دیکھا تھا۔ عمرو نے عطاء سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے ان کا قول نقل کیا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا اور مروہ کے درمیان صرف اس لئے سعی کی تھی کہ مشرکین کے سامنے یہ مظاہرہ ہوسکے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کمزور نہیں ہوئے ہیں بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جسمانی قوت بحال ہے۔ عمرو کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس (رض) کے پاس آیا اور انہوں نے مجھے بتایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطن وادی میں سعی کی تھی۔ یہاں سعی کی اس سبب کا ذکر جس کی خاطر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فعل کیا تھا یعنی مشرکین کے لئے جسمانی قوت کا اظہار، نیز اس سبب کے ساتھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فعل کا تعلق سبب زائل ہونے پر سنت کے طورپر اس کے باقی رہنے میں مانع نہیں ہے جیسا کہ طواف کے اندر رمل کے بارے میں ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ ہم نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ رمی جمار کا سبب یہ تھا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ابلیس کو اس وقت کنکریاں ماری تھیں جب وہ منیٰ کے اندر آپ کے سامنے ظاہر ہوا تھا، تاکہ آپ کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی قربانی سے روکے اور آپ کے دل میں وسوسے پیدا کرے۔ اس کے بعد رمی جمار سنت بن گئی۔ اسی طرح وادی کے اندر رمل کا سبب یہ تھا کہ حضرت ہاجرہ نے جب اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کے لئے پانی تلاش کیا تو صفا اور مروہ کے درمیان آتی جاتی رہیں جب آپ وادی میں اتر آتیں تو بچہ آپ کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا اور پھر آپ تیز تیز قدموں سے چل کر جاتیں۔ ابو الطفیل نے حضر ت ابن عباس (رض) سے روایت بیان کی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جب مناسک کی تعلیم دی گئی تو مسعی کے پاس شیطان آپ کے سامنے آیا، آپ شیطان سے آگے نکل گئے۔ یہی وجہ تھی کہ آپ نے اس مقام پر تیز رفتاری سے کام لیا تھا۔ یہ عمل اپنے نظائر کی طرف جن کا ذکر ہم پہلے کرچکے ہیں سنت ہے۔ صفا اور مروہ کے درمیان طواف کے دوران بطن وادی میں رمل کرنے کے عمل کو امت نے قولاًوفعلاً اختیار کیا ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ عمل کیا ہے۔ صرف اس بارے میں اختلاف رائے ہے کہ آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد یہ مسنون ہے یا نہیں۔ فعلی طورپر اس درجے تک اس عمل کی نقل دراصل اس کے حکم کے باقی رہنے پر دلالت کرتی ہے جیسا کہ ہم گزشتہ سطور میں اس دلالت کا ذکر کر آئے ہیں واللہ اعلم بالصواب۔ راکب کے طواف کا بیان ابوبکر حصاص کہتے ہیں کہ صفا اور مروہ کے درمیان سوار ہوکر طواف کرنے کے بارے میں اختلاف رائے ہے۔ ہمارے اصحاب نے بلا عذر ایسا کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔ ابو الطفیل نے ذکر کیا ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے عرض کیا : آپ کے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سواری پر سوار ہوکر صفا اور مروہ کے درمیان طواف سنت ہے اور یہ کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی ایسا ہی کیا تھا ؟ یہ سن کر حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : انہوں نے سچ کہا ہے اور جھوٹ بھی، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لئے ایسا کیا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے کسی کو ہٹانے کی ضرورت پیش نہ آئے ورنہ سواری پر طواف کرنا سنت نہیں ہے۔ عروہ بن الزبیز بن ابی سلمہ اور انہوں نے حضرت ام سلمی (رض) سے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنی طبیعت کی خرابی کی شکایت کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : سوار ہوکر لوگوں کے پیچھے سے طواف کرلو۔ عروہ جب لوگوں کو جانوروں پر سوار ہوکر طواف کرتے دیکھتے تو انہیں روکتے ، لوگ ان سے بیماری کا ذکر کرتے تو وہ سن کر کہتے یہ لوگ نامراد و ناکام ہوگئے۔ ابن ابی ملیکہ نے حضرت عائشہ (رض) سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے ۔ مجھے حج اور عمرہ سے صفا اور مروہ کے درمیان سعی نے روک دیا ہے اور میں سواری کرنا ناپسند کرتی ہوں۔ یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے انہوں نے عکرمہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے سنا کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طبیعت خراب تھی، چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اونٹ پر سوار ہوکر بیت اللہ کا طواف کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں ٹیڑھے سر والا ایک ڈنڈا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو اس کا استلام کرتے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طواف سے فارغ ہوگئے تو اونٹ کو بٹھایا اور اتر کر دو رکعتیں پڑھیں۔ جیسا کہ ہم اوپر بیان کر آئے ہیں صفا اور مروہ کے درمیان طواف کے اندر بطن وادی میں سعی کرنا سنت ہے۔ اگر کوئی شخص سوار ہوکر یہ طواف کرے گا تو وہ سعی کا تارک قرار پائے گا اور اس کی یہ بات خلاف سنت ہوگی۔ الا یہ کہ معذور ہو، جیسا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) سے منقول ہے۔ معذوری کی صورت میں سوار ہوکر طواف جائز ہوجائے گا۔ فصل جعفر بن محمد نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت جابر (رض) سے روایت بیان کی ہے جس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کی کیفیت اور بیت اللہ کے گرد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طواف کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بیان کیا ہے کہ دو رکعتیں پڑھنے کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجر اسود کا استلام کیا اور پھر صفا کی طرف نکل گئے اور جب بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم بھی وہیں سے ابتدا کریں گے جہاں سے اللہ نے ابتد ( کا حکم دیا) ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد اس پر دلالت کرتا ہے کہ زیر بحث آیت کے الفاظ ترتیت کے متقضی نہیں ہیں، کیونکہ اتر ترتیب کی بات آیت کے الفاظ سے سمجھ میں آتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرمانے کی ضرورت نہ ہوتی کہ ” ہم بھی وہیں سے ابتدا کریں گے جہاں سے اللہ نے ابتدا ( کا حکم دیا) ہے۔ “ گویا صفا سے ابتدا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد کی بنا پر کی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا تم اپنے مناسک مجھ سے لے لو۔ یعنی سیکھ لو۔ چناچہ اہل علم کے مابین اس امر میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ترتیب کے اعتبار سے مسنون طریقہ یہ ہے کہ صفا سے ابتداء کی جائے۔ اگر کوئی شخص مروہ سے ابتدا کرلے تو اس کے اس پھیرے، یعنی شوط کو شمار نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے اصحاب سے یہی روایت مشہور ہے۔ امام ابوحنیفہ سے مروی ہے کہ مروہ سے سعی کی ابتدا کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اس پھیرے کا اعادہ کرلے، لیکن اگر وہ ایسا نہ کرے تو اس پر کفارہ عائد نہیں ہوگا۔ اس بات کو امام صاحب نے وضو میں اعضا دھونے میں ترتیب ترک کردینے کے مترادف قرار دیا ہے۔ قول باری ہے : ومن تطوع خیرا ( اور جو برضا اور رغبت کوئی بھلائی کا کام کرے) صفا اور مروہ کے درمیان طواف کے ذکرکے بعد اللہ سبحانہ نے یہ بات فرمائی۔ اس سے ان حضرات نے استدلال کیا ہے جو مذکورہ طواف کو تطوع اور نقل قرار دیتے ہیں لیکن مذکورہ طواف ان حضرات کے نزدیک بطور تطوع نہیں ہوتا جو حج اور عمرہ کے اندر اس کے وجوب کے قائل ہیں اور ان حضرات کے نزدیک بھی نہیں جو حج اور عمرہ کے علاوہ کسی اور صورت کے اندر اسے واجب نہیں سمجھتے، اس بنا پر ضروری ہوگیا کہ زیر بحث فقرے کو اس بات کی خبر دینے پر محمول کیا جائے کہ جو شخص حج اور عمرہ کے اندر مذکورہ طواف کرے گا وہ اسے تطوع کے طور پر کرے گا۔ کیونکہ حج اور عمرہ کے سوا اس عمل کے کرنے کا کوئی اور موقعہ نہیں ہے۔ ابوبکر حصاص کہتے ہیں کہ زیر بحث فقرے میں ان حضرات کے قول پر دلالت موجود نہیں ہے۔ ان کے نزدیک یہ کہنا درست ہے کہ اس فقرے میں مراد یہ ہو کہ جو شخص نفلی حج اور عمرہ کرے کیونکہ ان دونوں باتوں کا ذکر قول باری فمن حج البیت اواعتمو ( جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرے کرے) میں پہلے گزر چکا ہے۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٥٨) مشرکین مکہ نے صفا ومروہ پر دو بت رکھے ہوئے تھے اس کی وجہ سے مسلمانوں کو ان کے درمیان دوڑنے میں تنگی اور کراہت محسوس ہوتی تھی اللہ تعالیٰ اب اس کا ذکر فرماتے ہیں۔ کوہ صفا ومروہ کے درمیان سعی ان احکام میں سے ہے جن کا اللہ تعالیٰ نے مناسک حج میں حکم دیا ہے لہٰذا ان کے درمیان سعی کرنے میں کسی قسم...  کا کوئی گناہ نہیں اور جو واجب طواف سے زیادہ طواف کرے، اللہ تعالیٰ اس کے عمل کو قبول کرتے ہیں اور وہ تمہاری نیتوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور اللہ تعالیٰ نیک اعمال کی قدر دانی کرنے والے ہیں تھوڑے عمل کو بھی قبول کرلیتے ہیں اور اس پر بہت زیادہ ثواب بھی دے دیتے ہیں۔ شان نزول : (آیت) ” ان الصفاوالمروۃ “۔ (الخ) امام بخاری (رح) ومسلم (رح) اور ان کے علاوہ دوسرے محدثین نے عروہ (رض) حضرت عائشہ (رض) کے ذریعہ سے روایت کی ہے۔ حضرت عروہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے کہا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے قول (آیت) ” ان الصفا والمروۃ “۔ کے بارے میں کیا کہتی ہیں میں تو یہ جانتا ہوں کہ اگر کوئی آدمی ان دونوں کے درمیان سعی نہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں، حضرت عائشہ (رض) نے کہا بھانجے یہ تم نے درست بات نہیں کہی اگر آیت کے یہ معنی ہوتے جو تم کہتے ہو تو (آیت) ” فلاجناح علیہ ان یطوف “ کے بجائے آیت کریمہ میں ان لا یطوف آتا۔ اور یہ آیت اس طرح نازل کی گئی ہے کہ انصار مشرف بہ اسلام ہونے سے پہلے منات بت کے نام کا احرام باندھتے تھے لہٰذا جب وہ احرام باندھتے تو صفا ومروہ پہاڑی پر دوڑنا برا سمجھتے تو اس کے متعلق انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا اور عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم زمانہ جاہلیت میں صفا ومروہ پر سعی کرنے کو اچھا نہیں سمجھتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں حکم فرمایا کہ بیشک صفا ومروہ منجملہ یادگار خداوندی ہیں لہٰذا جو شخص حج کرے یا عمرہ کرے، اس پر کچھ بھی گناہ نہیں، ان دونوں کے درمیان سعی کرنے میں۔ اور حضرت امام بخاری (رح) نے عاصم بن سلیمان (رح) سے روایت کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس (رض) سے صفا اور مروہ کے متعلق پوچھا اور کہا کہ ہم ان کے درمیان سعی کرنا جاہلیت کے کاموں میں سے سمجھتے تھے جب ہم نے اسلام قبول کیا تو ہم اس سے رک گئے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ (آیت) ” ان الصفا “۔ (الخ) نازل فرمائی اور امام حاکم نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے کہ شیاطین زمانہ جاہلیت میں صفا ومروہ کے درمیان رات کے وقت دوڑتے تھے اور ان دونوں پہاڑوں کے درمیان بت رکھے ہوئے تھے جب اسلام کی نعمت آئی تو مسلمانوں نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم صفا ومروہ کے درمیان سعی نہیں کریں گے کیوں کہ ہم یہ کام زمانہ جاہلیت میں کیا کرتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری۔ (لباب النقول فی اسباب النزول از علامہ سیوطی (رح )  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٥٨ ( اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآءِرِ اللّٰہِ ج) ۔ یہ آیت اصل سلسلۂ بحث یعنی قبلہ کی بحث سے متعلق ہے۔ بعض لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوا کہ حج کے مناسک میں یہ جو صفا اور مروہ کی سعی ہے تو اس کی کیا حقیقت ہے ؟ فرمایا کہ یہ بھی اللہ کے شعائر میں سے ہیں۔ شعائر ‘ شعیرہ کی جمع ہے ج... س کے معنی ایسی چیز کے ہیں جو شعور بخشے ‘ جو کسی حقیقت کا احساس دلانے والی اور اس کا مظہر اور نشان ہو۔ چناچہ وہ مظاہر جن کے ساتھ اولوالعزم پیغمبروں یا اولوالعزم اولیاء اللہ کے حالات و واقعات کا کوئی ذہنی سلسلہ قائم ہوتا ہو اور جو اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے بطور ایک نشان اور علامت مقرر کیے گئے ہوں شعائر کہلاتے ہیں۔ وہ گویا بعض معنوی حقائق کا شعور دلانے والے اور ذہن کو اللہ کی طرف لے جانے والے ہوتے ہیں۔ اس اعتبار سے بیت اللہ ‘ حجر اسود ‘ جمرات اور صفا ومروہ اللہ تعالیٰ کے شعائر میں سے ہیں۔ (فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِہِمَا ط) ۔ صفا ومروہ کے طواف سے مراد وہ سعی ہے جو ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سات چکروں کی صورت میں کی جاتی ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ کے لیے لفظ شاکر آیا ہے۔ لفظ شکر کی نسبت جب بندے کی طرف ہو تو اس کے معنی شکر گزاری اور احسان مندی کے ہوتے ہیں ‘ لیکن جب اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو تو اس کے معنی قدر دانی اور قبول کرنے کے ہوجاتے ہیں۔ شاکر کے ساتھ دوسری صفت علیم آئی ہے کہ وہ سب کچھ جاننے والا ہے۔ چاہے کسی اور کو پتا نہ لگے اسے تو خوب معلوم ہے۔ اگر تم نے اللہ کی رضا جوئی کے لیے کسی کو کوئی مالی مدد دی ہے ‘ اس حال میں کہ داہنے ہاتھ نے جو کچھ دیا ہے اس کی بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں ہونے دی ‘ کجا یہ کہ کسی اور انسان کے سامنے اس کا تذکرہ ہو ‘ تو یہ اللہ کے تو علم میں ہے ‘ چناچہ اگر اللہ سے اجر وثواب چاہتے ہو تو اپنی نیکیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے کی کوئی ضرورت نہیں ‘ لیکن اگر تم نے یہ سب کچھ لوگوں کو دکھانے کے لیے کیا تھا تو گویا وہ شرک ہوگیا۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

157. The pilgrimage to the Ka'bah along with a set of other rites on certain fixed dates of Dhu al-Hijjah is known as hajj. Pilgrimage at other times is known as 'Umrah. 158. Safa and Marwah are the names of two hillocks near the Holy Mosque in Makka. To run between these two hillocks was among the rites which God had taught Abraham in connection with hajj. Later, when Pagan Ignorance prevailed i... n Makka and the neighbouring regions, altars were built for Isaf at Safa and for Nai'lah at Marwah, and people began to circumambulate them. After the advent of the Prophet, when the light of Islam had spread to the people of Arabia, Muslims came to doubt whether running between Safa and Marwah was one of the original rites of Pilgrimage or was merely an invidious religious innovation of the Age of Ignorance. If it was in fact such, they feared they might be committing an act of polytheism. Moreover, we learn from a Tradition transmitted from 'A'ishah that even in pre-Islamic times the oeople of Madina were not favourably disposed to this practice. Although they believed in al-Manat they did not believe in Isaf and Nai'lah. For these reasons, it was necessary, at the time of the change of the qiblah, to dispel popular misconceptions about this rite. It seemed necessary to tell people that running between these two hillocks was part of the original rites of Pilgrimage and that the sanctity, of Safa and Marwah, far from being an invidious innovation of the people of the Age of Ignorance, stemmed from the revealed Law of God. 159. It is best that one should perform this ritual obligation with wholehearted devotion. But if devotion is lacking one is not thereby exempt from fulfilling one's obligation. One must perform this ritual if only out of a sense of duty.  Show more

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :157 ذُوالحجّہ کی مقرر تاریخوں میں کعبے کی جو زیارت کی جاتی ہے ، اس کا نام حج ہے اور ان تاریخوں کے ماسوا دُوسرے کسی زمانے میں جو زیارت کی جائے ، وہ عُمْرَہ ہے ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :158 “صَفَا اور مَرْوَہ مسجد حرام کے قریب دو پہاڑیاں ہیں ، جن کے درمیان دَوڑن... ا منجملہ ان مَناسِک کے تھا ، جو اللہ تعالیٰ نے حج کے لیے حضرت ابراہیم ؑ کو سکھائے تھے ۔ بعد میں جب مکّے اور آس پاس کے تمام علاقوں میں مُشرکانہ جاہلیّت پھیل گئے ، تو صَفَا پر ”اِساف“ اور مَرْوَہ پر ”نائلہ“ کے استھان بنا لیے گئے اور ان کے گرد طواف ہونے لگا ۔ پھر جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اسلام کی روشنی اہل عرب تک پہنچی ، تو مسلمانوں کے دلوں میں یہ سوال کھٹکنے لگا کہ آیا صَفَا اور مَرْوَہ کی سَعْی حج کے اصلی مناسک میں سے ہے یا محض زمانہء شرک کی ایجاد ہے ، اور یہ کہ سَعْی سے کہیں ہم ایک مشرکانہ فعل کے مرتکب تو نہیں ہوجائیں گے ۔ نیز حضرت عائشہ ؓ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل مدینہ کے دِلوں میں پہلے ہی سے سعی بین الصّفا و المَرْوَہ کے بارے میں کراہت موجود تھی ، کیونکہ وہ مَناۃ کے معتقد تھے اور اساف و نائلہ کو نہیں مانتے تھے ۔ اِنہی وجوہ سے ضروری ہوا کہ مسجدِحرام کو قبلہ مقرر کرنے کے موقع پر ان غلط فہمیوں کو دُور کر دیا جائے جو صَفَا اور مَرْوَہ کے بارے میں پائی جاتی تھیں ، اور لوگوں کو بتا دیا جائے کہ ان دونوں مقامات کے درمیان سعی کرنا حج کے اصلی مَنَاسِک میں سے ہے اور یہ کہ ان مقامات کا تقدس خدا کی جانب سے ہے ، نہ کہ اہل جاہلیّت کی من گھڑت ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :159 یعنی بہتر تو یہ ہے کہ یہ کام دلی رغبت کے ساتھ کرو ، ورنہ حکم بجا لانے کے لیے تو کرنا ہی ہوگا ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

103: صفا اور مروہ مکہ مکرمہ میں دوپہاڑیاں ہیں، جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اپنی اہلیہ حضرت ہاجرہ (رض) کو اپنے دودھ پیتے صاحبزادے اسماعیل (علیہ السلام) کے ساتھ چھوڑ کرگئے توحضرت ہاجرہ (رض) پانی کی تلاش میں ان پہاڑیوں کے درمیان دوڑی تھیں، حج اور عمرے میں اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان سعی کرنا واجب قرا... ردیا ہے، اگرچہ سعی واجب ہے مگر یہاں‘‘ کوئی گناہ نہیں ’’ کے الفاظ اس لئے استعمال فرمائے گئے ہیں کہ زمانہ ٔ جاہلیت میں یہاں دو بت رکھ دئے گئے تھے جواگرچہ بعد میں ہٹالئے گئے مگر بعض صحابہ کو یہ شک ہوا کہ شاید ان پہاڑیوں کے درمیان دوڑنا جاہلیت کی نشانی ہونے کی وجہ سے گناہ ہو، آیت نے یہ شک دور کردیا۔  Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

158: اساف و نائلہ دو شخص تھے انہوں نے کعبہ کے اندر زنا کیا اللہ تعالیٰ ن ان کو پتھر کا کردیا اس وقت کے لوگوں نے ان دونوں پتھروں کو کعبہ کے باہر رکھ دیا تھا تاکہ لوگ ان کو دیکھ کر عبرت پکڑیں پھر رفتہ رفتہ وہ صفا ومروہ پر اس طرح رکھ دئیے گئے کہ صفا پر اساف کو رکھ دیا اور مروہ پر نائلہ کو اور مثل اور ب... توں کے ان کی بھی پوجا ہونے لگی اسلام کے بعد لوگوں کو اس سے صفا مروہ کے ما بین دورڑنے میں تامل ہوا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور فرمایا کہ ابراہیم (علیہ السلام) کو عبادات حج جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکھائے گئے ہیں۔ صفا مروہ کا دوڑنا بھی انہیں میں سے ہے کیونکہ ہاجرہ (علیہ السلام) پانی کی تلاش میں ان پہاڑوں کے مابین زمزم کا چشمہ نکلنے سے پہلے دوڑی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے اس فعل کو حج کی عبادت میں داخل کردیا ہے۔ بیچ کے دنوں میں جو وہاں بت رکھئے گئے تھے تو اس سے اصل عبادت کی ادائے میں ان بتوں کے اٹھ جانے کے بعد کوئی حرج واقع نہیں ہوسکتا۔ صفا مروہ کے دوڑنے کو بعض علماء نے حج کارکن قرار دیا ہے۔ اور بعضوں نے اس کو مستحب کہا ہے جحۃ الوداع میں آں حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفا و مرہ کے ما بین دوڑے اور عبادات حج کو ادا کرتے وقت آپ نے صحابہ سے یہ فرمایا تھا۔ خذوا عنی مناسککم ١۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ عبادت حج کو تفصیل وار تمہارے سامنے میں نے اس لئے ادا گیا ہے کہ تم لوگ بھی ان کو مجھ سے سیکھ لو اس صورت میں صفا و مرہ کے ما بین دوڑنے کی سنت فعلی ہونے میں تو کسی طرح شک و شبہ باقی نہیں رہ سکتا لیکن بعض روایتوں میں یوں آیا ہے۔ ان اللہ کتب علیکم السعی ٢۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ذمہ رائے صفا و مرہ دوڑنے کی لکھ دی ہے ان روایتوں سے ان علماء سلف کے قول کی پوری تائید ہوتی ہے جو صفا ومروہ کے ما بین دوڑنے کو حج کا ایک رکن کہتے ہیں ومن تطوع خیر فان اللہ شاکر علیم کے یہ معنی ہیں کہ صفا ومروہ کے مابین دوڑنے پر کچھ منحصر نہیں ہے حکم شرع کے موافق جو نیک کام جس نیک نیت سے کیا جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کو سب معلوم ہے اور ایک دن بارگاہ الٰہی سے اس کا اجر تم کو ملنے والا ہے۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(2:158) شعائر۔ شعیرۃ۔ کی جمع ہے شعیرۃ بروزن فعیلۃ بمعنی مفعلۃ ہے مشعرۃ کے معنی نشانی کے ہیں۔ شعائر اللہ۔ مضاف مضاف الیہ۔ اللہ کی نشانیاں۔ شعائر اللہ۔ عرف شریعت میں عبادات کے مکانات اور زمانوں اور علامات کو کہتے ہیں ۔ مکانات عبادت جیسے کعبہ۔ عرفہ، مزدلفہ، جمرات ثلاث صفا مروہ۔ منی و جمیع مساجد وغیرہ۔ ... زمانے (اوقات) جیسے رمضان اور اشہر حج۔ عیدین ۔ جمعہ اور علامات جیسے اذان، اقامت، نماز باجماعت وغیرہ۔ اعتمر۔ ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب۔ اعتمار (افتعال) مصدر اس نے عمرہ کیا۔ عمرہ زیارت بیت اللہ کے سلسلہ میں ایک مخصوص عبادت کا نام ہے۔ اس کا طریق یہ ہے کہ احرام باندھے جن دنوں چاہے اور طواف کعبہ کرے۔ اور صفا ومروہ کے بیچ دوڑے۔ پھر حجامت کراکر احرام اتار دے۔ حج۔ ماضی واحد مذکر غائب۔ حج و حج مصدر ( باب نصر) قصد کرنا۔ زیارت کے لئے جانا ۔ حج کرنا ۔ فلا جناح علیہ ان یطوف بھما۔ جناح۔ جنوح (باب فتح۔ نصر۔ ضرب) سے ماخوذ ہے۔ جنح اذا مال عن القصد المستقیم یعنی مقصد مستقیم سے دوسری جانب مائل ہونا۔ پس وہ گناہ جو حق سے دوسری طرف مائل کر دے۔ جناح ہے۔ فلاجناح علیہ۔ پس نہیں ہے گناہ اس پر۔ ان مصدریہ ہے۔ یطوف۔ مضارع منصوب (بوجہ عمل ان) صیغہ واحد مذکر غائب کہ وہ طواف کرے۔ یعنی سعی کرے یطوف اصل میں یتطوف (باب تفعل) تطوف سے تھا۔ تاء کو طاء میں مدغم کیا گیا۔ ترجمہ ہوگا۔ نہیں ہے اس پر گناہ کہ وہ ان دونوں (صفا ومروہ) کے درمیان سعی کرے۔ شان نزول اس آیت کا اس طرح ہے کہ صفا ومروہ پر آساف و نائلہ دو بت تھے۔ آساف صفا پر تھا اور نائلہ مروہ پر، اہل جاہلیت ان بتوں کی تعظیم کے لئے صفا مروہ کے درمیان طواف کیا کرتے تھے۔ جب اسلام کا ستارہ چمکا تو مسلمان صفا مروہ کے درمیان سعی کرنے سے ان بتوں کی وجہ سے اعتراز کرتے تھے اور نفرت کرتے تھے۔ ادھر انصار قبل از اسلام منات بت کی عبادت کیا کرتے تھے۔ اور اس کے سامنے پکار کر دعا کیا کرتے تھے۔ اس لئے انصار بھی صفا ومروہ کے درمیان دوڑنے سے کراہت کرتے اس لئے اللہ تعالیٰ نے دونوں فریق کے باب میں یہ آیت نازل فرمائی۔ (مظہری) مسلمانوں کو حکم ہوا کہ صفا مروہ کے درمیان جو تم سعی کیا کرتے تھے اسے جاری رکھو۔ یہ ایک نیک کام ہے اس کے جاری رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ احناف کے نزدیک صفا مروہ کے درمیان سعی واجب ہے۔ تطوع۔ اس نے خوشی سے نیکی کی۔ ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب۔ تطوع (تفعل) مصدر سے۔ جس کے معنی اصل میں تو نیکی میں تکلف کرنے کے ہیں۔ مگر عرف میں جو چیزیں کہ لازم اور فرض نہ ہوں جیسے نوافل وغیرہ ان کے بجالانے اور انجام دینے کو کہتے ہیں۔ شاکر۔ شاکر۔ شکر سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کو جب لشکر سے متصف کیا جائے تو اس سے اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر انعام فرمانا اور جو کچھ عبادت انہوں نے ادا کی ہے اس کی جزا دینا مراد ہے۔ یہاں شاکر بمعنی قدر دان ۔ حق ماننے والا۔ فمن حج البیت الخ جملہ شرطیہ ہے اور فان اللہ ۔۔ الخ جواب شرط ہے۔ اسی طرح من تطوع ۔۔ الخ جملہ شرطیہ ہے اور فان اللہ ۔۔ الخ جواب شرط۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 صفا اور مروہ مسجد حرام کے قریب دو چھوٹی پہاڑیوں کے نام ہیں۔ ان کے درمیان سعی کرنا حضرت ابراہیم کے زمانہ سے مناسک حج وعمرہ شامل تھا مگر زمانہ جاہلیت میں مشرکین نے حج اور عمرہ کے منا سک میں کئی رسوم شرکیہ شامل کرلی تھیں۔ ان میں سے ایک یہ کہ صفا اور مروہ پر دو بت نصب کر رکھے تھے۔ ایک کا نام اساف او... ر دو سے کا نائلہ تھا جب ان کے درمیان سعی کرتے۔ تو ان بتوں کا استلام بھی کرتے۔ مسلمان ہونے کے بعد ان کے دلوں میں یہ شبہ پیدا ہوا کہ یہ سعی محض جاہلیت کی ایک رسم ہے۔ اسے نہیں کرنا چاہیے اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ سعی کے ضرور ہونے پر تو مسلمان متفق تھے تاہم آیت کے ظاہری الفاظ دیکھ کر بعض لوگوں کے دلوں میں یہ سوال پیدا ہوا کہ سعی نہ بھی کی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے چناچہ حضرت عروہ نے اپنی خالہ حضرت عائشہ (رض) کے سامنے اس شبہ کا اظہار کیا۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ اگر آیت کا یہی مفہوم ہوتا تو قرآن میں ان لا یطوف بھما ہونا چاہیے تھا، پھر حضرت عائشہ (رض) نے مزید وضاحت کے لیے بیان فرمایا کہ عرب کے بعض قبائل (ازد، غسان) منات الطاغیہ بت کی پوجا کرتے تھے۔ یہ بت انہوں نے مشلل پہاڑی پر نصب کر رکھا تھا یہ لوگ حج کے لیے جاتے تو اس بت کے نام کا تلبیہ کرتے اور اس کا طواف کرتے اور مکہ میں پہنچ کر صفا اور مروہ کے درمیان سعی کو گناہ سمجھتے تھے۔ مسلمان ہونے کے بعد اس بارے میں انہوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقرر فرمادی ہے۔ اب کسی کو اس کے ترک کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ نیز آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان اللہ کتب علیکم السعی فاسعوا کہ اللہ تعالیٰ نے سعی فرض کردی ہے۔ لہذا سعی کرو اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجتہ الوداع میں فرمایا : لتاخذوا اعنی منا سککم کہ مجھ سے منا سک حج سیکھ لو اور ان میں سعی بھی داخل ہے۔ (ابن کثیر۔ قرطبی )  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 158 تا 163 شعائر (نشانیاں (شعیرہ، نشانی) ۔ حج البیت (بیت اللہ کا حج کیا۔ (الحج کے معنی ہیں ارادہ کرنا) ۔ اعتمر (عمرہ کیا) ۔ لا جناح (گناہ نہیں ہے) ۔ ان یطوف (یہ کہ وہ طواف کرے (مراد ہے سعی کرنا) پھیرے لگائے) ۔ تطوع (دل کی خوشی سے کوئی کام کرنا) ۔ شاکر (قدر کرنے والا، قدردان) ... ۔ لیکتمون (البتہ وہ چھپاتے ہیں ) ۔ یلعن (وہ لعنت کرتا ہے (لعنت، اللہ کی رحمت سے دوری) ۔ لعنون (لعنت کرنے والے) ۔ تابوا (جنہوں نے توبہ کرلی) ۔ اصلحوا (اصلاح کرلی، نیکی کرلی) ۔ بینوا (بیان کردیا، کھول دیا) ۔ اتوب (میں متوجہ ہوتا ہوں۔ توبہ قبول کرتا ہوں) ۔ لا ینظرون (وہ دیکھے نہ جائیں گے ، مہلت نہ دی جائے گی) ۔ الہ (معبود، جس کی عبادت کی جائے) ۔ تشریح : آیت نمبر 158 تا 163 صفا اور مروہ بیت اللہ کے پاس دو پہاڑیاں ہیں جن کے درمیان حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے دوڑتے ہیں جس کو سعی کہا جاتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ کے حکم سے اپنی بیوی حضرت ہاجرہ اور اپنے شیر خوار بچے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کو لق و دق صحرا میں چھوڑ دیا تھا۔ جب پانی ختم ہوگیا اور حضرت اسماعیل پیاس سے بےچین ہونے لگے تو حضرت ہاجرہ نے چاروں طرف نظریں دوڑانا شروع کیں مگر پانی کہیں نظر نہ آیا، انہوں نے صفا سے مروہ اور مروہ سے صفا پہاڑیوں پر چڑھ کر دیکھنا شروع کیا۔ جب حضرت اسماعیل نظروں سے اوجھل ہوتے تو حضرت ہاجرہ دوڑ کر پہاڑی کی طرف آتیں جہاں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) پیاس کی شدت سے ایڑیاں زمین پر مار رہے تھے، اس طرح حضرت ہاجرہ نے صفا مروہ کے درمیان سات چکر لگائے ساتویں چکر میں آپ نے دیکھا کہ جہاں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ایڑیاں مار رہے ہیں وہیں سے پانی کا چشمہ ابل رہا ہے۔ پانی کا ابال تیز تھا حضرت حاجرہ نے فرمایا زم زم رک رک جا۔ اور وہ پانی محدود ہوگیا اس کے بعد اس کا نام ہی زم زم پڑگیا۔ زم زم کا کنواں ہزاروں سال گزر جانے کے بعد آ ج بھی اس طرح پوری شان سے پیاسوں کی پیاس بجھا رہا ہے جس طرح چار ہزار سال پہلے وہ تشنہ لبوں کی پیاس بجھا رہا تھا بہر کیف اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے مومنو ! صفا ومروہ تو بیت اللہ ، حجر اسود، اور قربانی کی طرح اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے تم حضرت ہاجرہ کی سنت کو زندہ رکھتے ہوئے حج اور عمرہ میں اس کی سعی کرو۔ بات یہ تھی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت سے پہلے دور جاہلیت میں کفار مکہ نے بیت اللہ اور پھر مقدس مقامات پر مختلف ناموں کے بت رکھ دئیے تھے اسی طرح صفا پہاڑی پر اساف اور مروہ کی پہاڑی پر نائلہ نام کے بت رکھ دئیے تھے۔ فتح مکہ کے بعد تمام بتوں کو ہٹا کر اللہ کے گھر کو اس گندگی سے پاک کردیا گیا پھر بھی کچھ مسلمان کوہ صفا و اور مروہ پر اس لئے سعی کرنے نہیں جاتے تھے کہ کہیں ہم گنہگار نہ ہوجائیں کیونکہ صفا اور مروہ پر کفار بتوں کی تعظیم کیا کرتے تھے دوسری وجہ یہ تھی کہ مکہ، مدینہ والے دور جاہلیت میں بھی صفا ہ ومروہ پر سعی کرنے کو برا سمجھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں ایک نشانی ہے تم اس کی بھی اسی طرح تعظیم کرو جس طرح اور شعائر یعنی نشانیوں کی عزت و عظمت کرتے ہو۔ صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے اس لئے بھی ایک نشانی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی قربانی کا آغاز اللہ کے حکم سے مروہ کے مقام سے ہی کیا ہے یہ بات توریت میں بڑی وضاحت سے موجود ہے لیکن یہودی سازشیوں نے جہاں اسلام کے بہت سے احکام اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متعلق بہت سے پیشین گوئیوں کو چھپایا ہے۔ ان ہی میں سے ایک مقام یہ بھی ہے کہ یہودیوں نے یہ سازش اور اس لفظ کو مسخ کرنے کی کوشش اس لئے تا کہ کسی طرح اس مقام کو جہاں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی قربانی پیش کی اس کو مروہ کے بجائے بیت المقدس کے آس پاس کا علاقہ ثابت کیا جائے تا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق جو پیشین گوئیاں ہیں، ان کو حضرت اسحاق اور ان کی اولاد کی طرف موڑ دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اس جگہ صفا اور مروہ کا ذکر فرما کر یہودیوں کی سازش کا پردہ چاک کردیا ہے کہ تم نے اللہ کے شعائر یعنی نشانیوں کو چھپانے کی جو مجرمانہ کوشش کی ہے اس پر نہ صرف تمہارے اوپر اللہ کی لعنت ہے بلکہ تمام انسانوں اور فرشتوں کی بھی لعنت ہے کیونکہ تم نے جان بوجھ کر اللہ کی نشانیوں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متعلق پیشین گوئیوں کو چھپانے کی گھٹیا ساز ش کی ہے۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

6۔ حج اور عمرہ اور سعی کا طریقہ فقہ کی کتابوں میں مذکور ہے اور یہ سعی امام احمد کے نزدیک سنت مستحبہ ہے اور امام مالک اور امام شافعی کے نزدیک فرض ہے اور امام ابوحنیفہ کے نزدیک واجب ہے کہ ترک سے ایک بکری ذبح کرنا پڑتی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : پارے کی ابتدا سے تحویل قبلہ کا بیان ہورہا ہے۔ اس دوران زندگی میں پیش آنے والی مشکلات پر ثابت قدم رہنے والوں کو خوشخبری سنائی گئی۔ اب صفا ومروہ کی سعی کے حوالے سے گذشتہ مضمون سے پیوستہ کردیا گیا ہے۔ اسلام سے قبل اہل مکہ کے چار بڑے بت تھے جنّ میں سے ہبل کو بیت اللہ میں رکھا گیا ... اور مناۃ بحر احمر کے کنارے اور لات کو شہر طائف میں رکھا گیا۔ جب کہ عزی کو وادئ نخلہ میں نصب کیا گیا تھا۔ صفا اور مروہ کی دو مقدس پہاڑیوں پر اسا ف اور نائلہ کے بت رکھے گئے تھے۔ اہل مکہ چونکہ اساف اور نائلہ کو خدائی اوتار تسلیم نہیں کرتے تھے ‘ جس کی وجہ سے مناۃ کے ماننے والے صفا اور مروہ کی سعی سے گریز کرتے تھے۔ دین اسلام کی آمد پر مسلمانوں کے دلوں میں یہ وہم پیدا ہوا کہ کہیں صفا اور مروہ کی سعی شرک کے زمرہ میں تو نہیں آتی ؟ اس تصور کی نفی کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ اے مسلمانو ! انشراح صدر کے ساتھ صفا اور مروہ کی سعی کیا کرو کیونکہ یہ دونوں شعائر اللہ میں شامل ہیں۔ ان کے درمیان کی جانے والی سعی کا شرکیہ اعمال کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ یہ تو تمہاری والدۂ ماجدہ حضرت ہاجرہ کے توکل عَلَی اللّٰہِ اور بےبسی کے عالم میں ان کے گھومنے کا مقام اور ترجمان ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے شعائر اللہ میں سے شمار فرمایا ہے۔ ” شَعَاءِرْ “ شعار کی جمع ہے جس کا معنی ہے کہ ایسی جگہ یا نشانی جس سے اللہ تعالیٰ کی طرف انسان کی راہنمائی ہوتی ہو۔ اس لیے شعائر اللہ کی تعظیم کرنا درحقیقت اللہ تعالیٰ کی ذات کا احترام کرنا اور اس کا تقو ٰی قرار پایا ہے۔ لہٰذا ان کی سعی میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ یا در کھیے ! جو شخص بھی دل کی گہرائی کے ساتھ نیکی کرے گا ‘ اللہ تعالیٰ اس کی نیکی کو جاننے اور اس کی قدر افزائی فرمانے والا ہے۔ دنیا میں بڑے بڑے پہاڑ اپنی بلندی اور فلک بوسی کے اعتبار سے مشہور ہیں ‘ ان میں مر مر اور یاقوت وعقیق بھی پائے جاتے ہیں ‘ صفا اور مروہ بظاہر معمولی پہاڑیاں ہیں مگر احترام واکرام اور نیکی کے اعتبار سے اپنے دامن میں ایک تاریخی پس منظر اور شعائر اللہ کا تقدس لیے ہوئے ہیں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اللہ کے حکم سے حضرت ہاجرہ [ کو یہاں چھوڑ کر جانے لگے تو انہوں نے عرض کیا کہ میرے سرتاج مجھ سے کوئی گستاخی ہوئی ہے یا اللہ کا حکم اس طرح ہے ؟ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا : کہ اللہ کا حکم سمجھ کر اسے تسلیم کیجیے۔ تب حضرت ہاجرہ [ عرض کرتی ہیں کہ آپ مطمئن ہو کر تشریف لے جائیں : اِذًا لَا یُضَیِّعَنَا اللّٰہُ ” پھر ہمیں اللہ تعالیٰ ضائع نہیں ہونے دے گا۔ “ [ رواہ البخاری : کتاب أحادیث الأنبیاء، باب قول اللّٰہِ تعالیٰ واتخذ اللّٰہُ إبراھیم خلیلا ] غور فرمائیں ! میلوں پھیلے ہوئے فلک بوس پہاڑ، بےآب وگیاہ سنگلاخ زمین اور دوردور تک انسانی زندگی کے لیے ضروری اسباب و وسائل کا فقدان ہونے کے باوجود کائنات کی عظیم ترین خاتون نے ایک ایسا جملہ ادا فرمایا جو اپنے اندر زمین و آسمان کی وسعتیں اور پہاڑوں سے زیادہ وزن لیے ہوئے ہے۔ اسی عقیدہ کی یاد دہانی اور مشکل ترین حالات میں اللہ پر توکل کرنے اور آزمائش میں ثابت قدمی کا سبق یاد دلانے کے لیے صفا ومروہ کی سعی کا حکم دیا گیا ہے۔ قرآن مجید نے صفا اور مروہ کے درمیان دوڑنے کو طواف سے تعبیر فرمایا ہے۔ لیکن حدیث رسول میں اس کے لیے سعی کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ تاکہ طواف سے لوگوں کو یہ غلط فہمی نہ پید اہو جائے کہ صفا سے صفا تک ایک چکر بنتا ہے۔ بلکہ آپ نے صفا سے مروہ تک ایک جانب کو ایک چکر شمار کیا ہے اس طرح یہ سعی مروہ پر مکمل ہوتی ہے۔ آپ صفا پر چڑھ کر یہ کلمات ادا کیا کرتے تھے۔ (إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآءِرِ اللّٰہِ فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ أَوِاعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ أَنْ یَّطَّوَّفَ بِھِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَإِنَّ اللّٰہَ شَاکِرٌ عَلِیْمٌ) [ البقرۃ : ١٥٨] ” بلاشبہ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں چناچہ جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر صفا مروہ کا طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور جو شخص خوشی سے نیکی کرے تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ قدر دان اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ “ (لَاإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ لَاإِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ أَنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَہٗ )[ رواہ مسلم : کتاب الحج ] مسائل ١۔ صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کے نشانات ہیں۔ ٢۔ صفا اور مروہ کا طواف نیکی سمجھ کر کرنا چاہیے۔ تفسیر بالقرآن شعائر اللہ کی تعریف : ١۔ صفا اور مروہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں۔ (البقرۃ : ١٥٨) ٢۔ قربانی کا جانور اللہ کے شعائر میں سے ہے۔ (الحج : ٣٦) ٣۔ اللہ کے شعائر کا احترام کرنے کا حکم ہے۔ (المائدۃ : ٢) ٤۔ شعائر اللہ کی تعظیم کرنا تقو ٰی کی نشانی ہے۔ (الحج : ٣٢)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس آیت کی شان نزول میں متعدد روایات منقول ہیں ۔ اسلام نے مہاجرین وانصار کے سابقون الاولون کے دلوں میں جس قسم کا تصور حیات پیدا کیا تھا اس کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سب سے زیادہ موضوع اور اس وقت نفیساتی منطق کے مطابق کتب حدیث کی وہ روایت ہے جس میں کہا گیا ہے :” بعض مسلمان حج وعمرہ کے موقع پر صفا ... ومروہ کے درمیان سعی کرنے سے کراہت محسوس کرتے تھے ۔ کیونکہ جاہلیت کے زمانے میں ان پہاڑیوں کے درمیان وہ اس لئے سعی کرتے تھے کہ یہ مقامات دو بتوں ، اساف ونائلہ کے استھان تھے ۔ اس لئے اسلام آنے کے بعد اب مسلمان اس سعی میں کراہت محسوس کرنے لگے تھے اور اسے زمانہ جاہلیت کا ایک فعل تصور کرنے لگے تھے ۔ “ امام بخاری (رح) نے محمد ابن یوسف ، سفیان ، عاصم بن سلیمان کے سلسلے سے روایت نقل کی ہے ۔ سلیمان کہتے ہیں : میں نے حضرت انس (رض) سے صفاو مروہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا :” ہم سمجھتے تھے کہ یہ دورجاہلیت کی رسومات ہیں ۔ جب اسلام کا ظہور ہوا تو ہم نے صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنا ترک کردی ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی یہ آیت نازل فرمائی ” صفا ومروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں ۔ “ امام شعبی (رح) فرماتے ہیں کہ اساف بت صفا پر تھا ، اور نائلہ مروہ پر اور وہ انہیں بوسہ دیا کرتے تھے ۔ اس لئے اسلام کے بعد مسلمانوں نے ان کے درمیان سعی کرنے میں کراہت محسوس کی اور اسی پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ روایات میں اس آیت کے نزول کی تاریخ متعین نہیں ہے ، البتہ راجع صورت یہ ہے کہ تحویل قبلہ کے سلسلہ میں جو آیات نازل ہوئیں یہ ان کے بعد نازل ہوئی ہے ۔ اگرچہ اس دور میں مکہ مکرمہ دارالحرب بن گیا تھا ، لیکن اس کے باوجود بعض مسلمان انفرادی طور پر حج اور عمرہ کرسکتے تھے ۔ ایسے ہی لوگوں نے صفا ومروہ کے درمیان سعی کو جاہلیت کی ایک رسم سمجھا ہوگا۔ ان کے دلوں میں طویل تعلیم و تربیت کے نتیجے میں ایمانی تصور حیات جاگزیں ہوچکا تھا۔ اور اس کی برکت سے وہ جاہلیت کے ہر فعل اور ہر رسم و رواج کو شک اور کراہیت کی نظر سے دیکھتے تھے ۔ وہ جاہلیت کے ہر کام کے بارے میں اس قدر حساس ہوگئے تھے کہ جاہلیت کے دور میں کئے جانے والے ہر فعل کو کرتے ہوئے ڈرتے تھے ، مبادا کہ اسلام نے اسے ترک کرنے کا حکم دیا ہو ۔ مسلمانوں نے مختلف مواقع پر اپنے اس احساس کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ اسلام کی دعوت نے ان لوگوں کے دلوں کو خوب جھنجھوڑ دیا تھا اور یہ دعوت ان کے دلوں کی گہرائیوں تک اترچکی تھی اور اس دعوت نے ان کے دلوں میں ایک عظیم نفسیاتی اور شعوری انقلاب برپا کردیا تھا ۔ وہ اپنی ہر بات کو کراہیت سے دیکھتے تھے بلکہ وہ ماضی کو ترک کرچکے تھے تھے ۔ وہ سمجھتے تھے کہ دورجاہلیت ان کی زندگی کا ایک باب تھا جسے وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کرچکے ہیں ۔ ان کا ماضی اب ان سے کوئی تعلق ہے ، نہ ان کا ماضی سے کوئی واسطہ ہے ۔ ان کے خیال میں ان کا ماضی ایک قسم کی ناپاکی اور گندگی تھا جسے اب چھونا بھی جائز نہ تھا۔ اس برگزیدہ قوم کی زندگی کے آخری دور کو ذرا غور سے پڑھا جائے ، تو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ان پاک نفوس پر اس اسلامی نظریہ حیات کا کیا ہی عجیب اثر ہوگیا تھا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو پکڑ کر جھنجھوڑا اور ان سے ہر قسم کی آلودگی کو جھاڑ دیا ۔ اور ان کے وجود کے ذرات کو جدید طرز پر مرتب کردیا بعینہ اس طرح جس طرح بجلی کا ایک جھٹکا دینے سے کسی مادے کے اجزاء اپنی سابقہ کیمیاوی شکل بدل دیتے ہیں اور ایک بالکل نئی شکل اختیار کرلیتے ہیں ۔ یہ ہے اسلام یعنی جاہلیت سے پوری طرح باہر نکل آنا ، اور جاہلیت کے تمام امور کو پوری طرح حرام اور ناپسندیدہ سمجھنا ۔ ہر اس ناپسندیدہ حرکت سے باہر آنا جو جاہلیت ہوتی تھی ۔ ہر اس شعور کو دل و دماغ سے نکال دینا جو جاہلیت کے دور میں ذہنوں پر حاوی ہوتا تھا۔ یہاں تک کہ مومن کا جام صبونئے تصور حیات اور اس کے تمام لوازمات کے لئے خالی ہوجائے ۔ تحریک اسلامی کی تاریخ شاہد ہے کہ جب مسلمانوں کے دل و دماغ میں یہ شعور اچھی طرح رچ بس گیا اور وہ اچھی طرح پختہ کار ہوگئے ، تب اسلام نے دورجاہلیت کے شعائر میں سے ، بعض مناسب شعائر کو باقی رکھنے کا اعلان فرمایا۔ اور اس سے پہلے ان شعائر کا رشتہ دورجاہلیت سے کاٹ دیا اور اس کے اسلام کے نظام میں ، اس طرح پیوست کردیا ، جس طرح نگینہ انگشتری میں پیوست ہوجاتا ہے ۔ اب ان چیدہ شعائر پر ایک مسلمان اس لئے عمل پیرا نہیں ہوتا تھا کہ دور جاہلیت میں وہ ان پر عمل کرتا تھا ، بلکہ وہ انہیں اسلام کا ایک شعار جدید تصور کرتا تھا۔ جس کا اصل اسلام میں ہوتا تھا جس کی جڑیں اسلامی نظام زندگی سے آبیاری حاصل کرتی تھیں ۔ اسلام کے ٹھوس اور عمیق نظام تربیت کی ایک مثال یہ ہے کہ قرآن مجید خاص اس مسئلے کے بارے میں اس طرح بات شروع کرتا ہے کہ وہ صفا ومروہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ یقیناً صفا ومروہ اللہ کی نشانیوں میں ہیں ۔ “ گوبتایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان جو شخص بھی سعی کرے گا وہ اللہ کے شعائر میں سے ایک فریضہ ادا کرے گا۔ وہ ان کے درمیان جو سعی کرے گا اس سے غرض اطاعت حکم خداوندی ہے ۔ اس سعی اور دور جاہلیت کی سعی کے درمیان اب کوئی تعلق باقی نہیں رہا ۔ اب اس کا آساف ونائلہ اور جاہلیت کے دوسرے بتوں سے کوئی ربط وعقیدت نہیں ہے ، بلکہ تعلق صرف اللہ اور رسول سے ہے ۔ لہٰذا اب اس طواف وسعی میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ کوئی گناہ کی بات نہیں ہے ، بات وہ پرانی بات نہیں رہی ، نقطہ نظر وہ پرانا نقطہ نظر نہیں رہا ہے فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا ” لہٰذا جو شخص بیت اللہ کا حج وعمرہ کرے ، اس کے لئے کوئی گناہ کی بات نہیں ہے کہ وہ ان دونوں پہاڑوں کے درمیان سعی کرے ۔ “ حج میں عرب جن مناسک پر عمل کیا کرتے تھے ان میں سے اکثر کو اسلام نے علی حالہ برقرار رکھا ہے ۔ صرف ان چیزوں کو ترک کروایا جن کی نسبت سے بتوں کی طرف تھی یا جو جاہلیت کے اوہام پر مبنی تھیں اور ان کی کوئی حقیقت نہ تھی ۔ جن شعائر کو بحال رکھا گیا ان کا ربط بھی اسلام کے جدید تصور حیات نے قائم کردیا اور یہ کہا کہ یہ وہ شعائر ہیں جن پر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے عمل کیا (تفصیلات آئندہ بیان حج میں ملاحظہ ہوں) حج اور عمرہ کے مناسک ایک ہی ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ عمرہ میں عرفہ پر وقوف فرض نہیں ہے ، نیز حج کے لئے جو میقات (وہ مقامات جن سے آگے بغیر نیت نہیں جاسکتا) مقرر ہیں وہ عمرہ کے لئے نہیں ہیں ، لیکن حج اور عمرہ دونوں میں سعی بین الصفا والمروۃ ضروری ہے ۔ اور شعائر اللہ میں سے ہے۔ آیت کا اختتام اس فقرے پر ہوتا ہے کہ جو شخص بھی برضا ورغبت مطلقاً نیکی کا کوئی بھی کام کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے : وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ” اور جو شخص بھی برضا ورغبت کوئی بھلائی کا کام کرے گا ، اللہ کو اس کا علم ہے اور وہ اس کی قدر کرنے والا ہے ۔ “ اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ یہ سعی بھی دراصل بھلائی ہے ۔ اس اشارے سے دلی کراہیت دور ہوجاتی ہے ، دل ان کی ادائیگی پر آمادہ ہوجاتا ہے ، اس امر پر مطمئن ہوجاتا ہے کہ اللہ تو اس سعی کا شمار نیکی میں کرے گا۔ پھر اس نیکی پر جزائے خیر بھی دیتا ہے اور وہ نیتوں کا مالک ہے اور قلب کی ہر شعوری حرکت سے باخبر ہے ۔ اب ذرا رکیے ! اور اس حکیمانہ انداز بیان پر دوبارہ ایک نگاہ ڈالئے فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ ” اللہ قدر کرنے والا ہے۔ “ مقصد یہ ہے کہ اللہ بھلائی سے راضی ہوتا ہے ۔ اس کا اجر دیتا ہے ، ثواب دیتا ہے ۔ لفظ ” شاکر “ سے صرف ایک خاص مفہوم ہی نہیں نکلتا بلکہ وہ ایک خاص سایہ عاطفت کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے ۔ یہ لفظ رضائے کامل کا پرتو ہے ۔ گویا ذات باری بندے کے نیک اعمال کی قدر کرتی ہے ، تو پھر اب بندے کا فرض کیا ہے کہ وہ بارگاہ خداوند میں شکربجالائے ؟ اس کا فرض ہے کہ وہ اللہ کی مہربانی کے جواب میں مزید شکر ادا کرے ۔ اس کی بےحد تعریف کرے ، قرآن کے طرز تعبیر کا یہ ایک خاص اسلوب ہے ، جو انسانی شعور واحساس کو شبنم کے تازہ قطروں کی طرح تازگی ، حسن اور ملائمت عطا کرتا ہے۔ صفا ومروہ کے درمیان سعی کی فرضیت کے بعد اب ان لوگوں کی مذمت ہے جو اللہ کی نازل کردہ تعلیمات وہدایات کو چھپاتے ہیں ۔ یہ وہ یہودی ہیں جن کے بارے میں اس سورت میں طویل بحث ، اس سے پہلے ہوچکی ہے ۔ یہاں دوبارہ اس بحث کے چھیڑنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تحویل قبلہ اور فرضیت حج کے سلسلے میں انہوں نے بحث و تکرار شروع کررکھی تھی ۔ ابھی تک وہ ختم نہیں ہوئی ۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حج وعمرہ میں صفا مروہ کے درمیان سعی کرنے کی مشروعیت اور اس کی ابتداء شعائر شعیرۃ کی جمع ہے جس کے معنی علامت کے ہیں صفا اور مروہ مکہ معظمہ میں دو پہاڑیاں ہیں جو کعبہ شریف سے تھوڑے سے فاصلے پر واقع ہیں ان میں صفابہ نسبت مروہ کے کعبہ شریف سے زیادہ قریب ہے۔ حج اور عمرہ میں سات مرتبہ ان دونوں پر آنا جان... ا ہوتا ہے۔ اس کو سعی کہا جاتا ہے۔ یہ حج اور عمرہ دونوں میں واجب ہے اللہ تعالیٰ شانہ نے صفا اور مروہ کو شعائر اللہ میں سے فرمایا جس کا معنی یہ ہے کہ یہ دونوں اللہ کے دین کی نشانیوں میں سے ہیں۔ ان کے درمیان سعی کی جاتی ہے۔ جو مناسک حج میں سے ہے اور حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ہے اس اعتبار سے دین اسلام میں ان دونوں کی بڑی اہمیت ہے۔ ان دونوں پہاڑوں کے درمیان آنے جانے کی ابتداء کس طرح ہوئی اس کا واقعہ حضرت ابن عباس (رض) سے صحیح بخاری ص ٤٧٤ ج ١ میں اس طرح نقل کیا ہے کہ بحکم خداوندی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اپنی بیوی ہاجرہ اور اپنے بیٹے اسماعیل کو مکہ معظمہ میں چھوڑ کر تشریف لے گئے (جو اس وقت چٹیل میدان تھا) ان کے پاس ایک تھیلہ میں کچھ کھجوریں اور مشکیزہ میں پانی رکھ دیا، جب واپس ہونے لگے تو حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ ان کے پیچھے ہو لیں اور کہنے لگیں کہ اے ابراہیم ہمیں یہاں چھوڑ کر آپ کہاں جا رہے ہیں ؟ یہاں نہ کوئی انسان ہے نہ اور کوئی چیز ہے۔ کئی بار انہوں نے یہی سوال کیا وہ سوال کر رہی تھیں اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) ان کی طرف توجہ نہیں فرما رہے تھے۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ نے سوال کیا کہ کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، وہ کہنے لگیں بس تو اللہ ہمیں ضائع نہیں فرمائے گا۔ اس کے بعد حضرت ابراہیم (علیہ السلام) تشریف لے گئے۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ اپنے بچہ اسماعیل کو دودھ پلاتی رہیں اور جو پانی موجود تھا اس میں سے پیتی رہیں، مشکیزہ میں جو پانی تھا جب وہ ختم ہوگیا تو خود بھی پیاسی ہوگئیں اور بچہ بھی پیاسا ہوگیا، وہ بچہ کو تڑپتا ہوا دیکھ رہی تھیں۔ جب اس کی حالت نہ دیکھی جاسکی تو صفا پہاڑی پر چڑھ گئیں تاکہ بچہ پر نظر نہ پڑے۔ صفا پر کھڑے ہو کر نظر ڈالی کہ کوئی شخص نظر آتا ہے یا نہیں، وہاں کوئی نظر نہ آیاتو صفا سے اتر کر مروہ کی طرف چلیں، درمیان میں نشیب تھا وہاں پہنچیں تو تیزی کے ساتھ دوڑ کر گزر گئیں۔ مروہ پر پہنچ کر پھر نظریں ڈالیں کہ کوئی شخص نظر آتا ہے یا نہیں، وہاں بھی کوئی نظر نہ آیا۔ سات مرتبہ ایسا ہی کیا (کبھی صفا پر جاتیں کبھی مروہ پر) حضرت ابن عباس (رض) نے یہاں تک پہنچ کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد نقل کیا کہ اسی وجہ سے لوگ صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہیں۔ (یعنی یہ سعی کی ابتداء ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ کے عمل کو حج وعمرہ کی عبادت کا جزو بنا دیا) جب آخری مرتبہ مروہ پر تھیں تو انہوں نے ایک آواز سنی، آواز سن کر اپنے نفس کو خطاب کرکے کہنے لگیں کہ مطمئن ہوجا۔ اس کے بعد انہوں نے کان لگایا تو پھر آواز سنی، آواز سن کر کہنے لگیں (کہ اے بولنے والے) تو نے آواز تو سنادی اگر تیرے پاس کوئی مدد کی صورت ہے تو ہماری مدد کر دے، اچانک کیا دیکھتی ہیں کہ جس جگہ زمزم ہے وہاں فرشتہ نے اپنی ایڑی سے تھوڑی سی زمین کریدی۔ یہاں تک کہ زمین پر پانی ظاہر ہوگیا۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ نے وہاں حوض کی صورت بنانی شروع کردی اور اس میں سے اپنے مشکیزہ میں پانی بھر لیا، مشکیزہ میں بھرنے کے بعد بھی پانی جوش مار رہا تھا، حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ رحم فرمائے اسماعیل کی والدہ پر اگر وہ زمزم کو (اپنے حال پر) چھوڑ دیتیں تو زمزم (زمین پر) جاری ہونے والا چشمہ ہوتا، اب انہوں نے اس میں سے پانی پیا اور بچہ کو دودھ پلایا اور فرشتے نے ان سے کہا کہ تم ضائع ہونے سے نہیں ڈرنا کیونکہ یہاں بیت اللہ ہے جسے یہ لڑکا اور اس کا والد دونوں مل کر تعمیر کریں گے، فرشتہ نے یہ بھی کہا بلاشبہ اللہ اپنوں کو ضائع نہیں فرماتا، (اس کے بعد بخاری شریف میں وہاں بنی جرھم کے آباد ہونے اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اسی قبیلہ میں شادی ہونے کا اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے تشریف لانے کا اور کعبہ شریف تعمیر کرنے کا ذکر ہے) اللہ تعالیٰ کو حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی والدہ کا صفا مروہ کے درمیان آنا جانا ایسا پسند آیا کہ حج عمرہ کرنے والوں کے لیے اس کو احکام حج وعمرہ میں داخل فرما دیا۔ اللہ کی راہ میں قربانی دینے والوں کی عجیب شان ہوتی ہے۔ زمانہ جاہلیت میں صفا مروہ کی سعی : صحیح بخاری ص ٦٤٦ ج ٢ میں حضرت عاصم بن سلیمان سے نقل کیا ہے کہ ہم نے حضرت انس (رض) سے صفا مروہ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ ان پر آنے جانے کو جاہلیت کے کاموں میں سے سمجھتے تھے۔ جب اسلام آیا تو ہم ان پر جانے سے رک گئے۔ اللہ تعالیٰ نے آیت (اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ ) (الایۃ) نازل فرمائی۔ صحیح مسلم ص ٤١٤ ج ١ میں اس بارے میں متعدد روایات درج ہیں ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں انصار منات کے لیے احرام باندھتے تھے (جو ایک مشہور و معروف بت تھا) جب اس کے لیے احرام باندھتے تو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کو حلال نہیں سمجھتے تھے جب حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے لیے آئے تو انہوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ نازل فرمائی۔ یہ بیان فرما کر حضرت عائشہ نے فرمایا کہ اللہ اس کا حج پورا نہیں کرے گا جس نے صفا مروہ کے درمیان سعی نہ کی، صحیح بخاری ص ٢٢٢ ج ١ میں ابوبکر بن عبدالرحمن کا بیان نقل کیا ہے کہ میں نے متعدد اہل علم سے سنا ہے کہ عام طور پر زمانہ جاہلیت میں لوگ صفا مروہ کی سعی کیا کرتے تھے سوائے ان لوگوں کے جن کا حضرت عائشہ (رض) نے ذکر فرمایا (کہ جو لوگ منات کے لیے احرام باندھتے تھے۔ وہ صفا مروہ پر آنے جانے سے بچتے تھے) جب قرآن مجید میں طواف بیت اللہ کا حکم آیا (جو سورة حج میں ہے) اور صفا مروہ کا ذکر نہیں آیا تو لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ہم صفا مروہ پر آیا جایا کرتے تھے اور یہ جاہلیت کے زمانہ کی بات تھی۔ اللہ تعالیٰ نے طواف کے بارے میں حکم نازل فرمایا ہے اور صفا مروہ کا ذکر نہیں فرمایا تو کیا اس بات میں کچھ حرج ہے کہ ہم صفا مروہ پر آنا جانا کریں، اس پر اللہ تعالیٰ نے آیت (اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآءِرِ اللّٰہِ ) (آخر تک) نازل فرمائی۔ اس کے بعد ابوبکر بن عبدالرحمن نے فرمایا کہ آیت بالا دونوں فریقین کے بارے میں نازل ہوئی جو لوگ زمانہ جاہلیت میں صفا مروہ پر نہیں جاتے تھے ان کے بارے میں بھی اور جو لوگ زمانہ جاہلیت میں صفا مروہ پر جاتے تھے پھر زمانہ اسلام میں جانے کو پسند نہ کیا ان کے بارے میں بھی۔ حافظ ابن حجر (رض) نے فتح الباری ص ٥٠٠ ج ٣ میں اس بارے میں لمبی بحث کی ہے اور روایات میں تطبیق دینے کی کوشش فرمائی اور نسائی سے نقل کیا ہے کہ صفا مروہ پر تانبہ کے دو بت تھے۔ ایک کا نام اساف تھا اور دوسرے کا نام نائلہ تھا۔ مشرکین (حج یا عمرہ میں صفا مروہ پر جاتے تھے تو ان کو ہاتھ لگاتے تھے) ۔ حضرت شعبی سے منقول ہے کہ ایک بت صفا پر تھا جس کا نام اساف تھا اور ایک بہت مروہ پر تھا جس کو نائلہ کہا جاتا تھا۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے تھے۔ جب اسلام کا زمانہ آیا تو ان دونوں کو پھینک دیا گیا اب مسلمان کہنے لگے کہ صفا مروہ پر آنا جانا جاہلیت والوں کا کام ہے جو اپنے بتوں کی وجہ سے ان پر آتے جاتے تھے۔ لہٰذا ان دونوں کے درمیان سعی کرنے سے رک گئے اس پر آیت کریمہ نازل ہوئی۔ حضرت عائشہ (رض) کا علمی جواب : حضرت عائشہ (رض) کے بھانجے حضرت عروہ نے حضرت عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ یہ جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ (فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِھِمَا) اس میں لفظ لاَ جُنَاحَ سے معلوم ہو رہا ہے کہ جو شخص صفامروہ کی سعی نہ کرے تو کچھ حرج نہیں۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ اے میری بہن کے بیٹے اگر بات اس طرح ہوتی جیسے تم کہہ رہے ہو تو آیت کے الفاظ یوں ہوتے (لَا جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ لا یَطَّوَّفَ بِھِمَا) (یعنی اس پر کوئی گناہ نہیں جو صفا مروہ پر آنا جانا نہ کرے) ۔ آیت میں تو یوں ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں جو صفا مروہ پر آنا جانا کرے، پھر حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ یہ آیت انصار کے بارے میں نازل ہوئی جو صفا مروہ پر جانے سے رک گئے تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب صفا مروہ پر جائیں یا نہ جائیں تو اس پر یہ آیت (اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآءِرِ اللّٰہِ ) اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی۔ (مطلب یہ ہے کہ صفامروہ پر جانے میں کچھ حرج نہیں ہے) پھر حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ صفا مروہ کی سعی کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشروع فرمایا ہے۔ کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ ان دونوں کے درمیان سعی چھوڑ دے۔ (صحیح بخاری ص ٢٢٢ ج ١) سعی کے مسائل : مسئلہ : صفا مروہ کی سعی طواف کے بغیر معتبر نہیں ہے۔ حج کی سعی طواف قدوم کے بعد بھی ہوسکتی ہے اور طواف زیارت کے بعد بھی اور طواف زیارت کے بعد سعی کرنا افضل ہے۔ البتہ جس کا حج قرآن ہو اسے طواف قدوم کے بعد کرنا افضل ہے۔ مسئلہ : پہلے زمانہ میں صفا مروہ کے درمیان ایک جگہ نشیب تھا۔ حضرت اسماعیل کی والدہ وہاں سے دوڑ کر گزری تھیں اس لیے حج وعمرہ میں سعی کرنے والے بھی اس جگہ دوڑ کر گزرتے ہیں۔ اب نشیب نہیں ہے۔ زمین برابر ہموار ہے۔ اوپر چھت پڑی ہوئی ہے اس جگہ کی نشانی کے لیے ہرے ستون بنا دئیے گئے ہیں ایک ہرے ستون سے دوسرے ہرے ستون تک دوڑ کر چلنا مسنون ہے۔ مسئلہ : سعی کے صرف سات چکر ہیں صفا سے مروہ تک ایک ایک چکر اور مروہ سے صفا تک دوسرا چکر ہوتا ہے اسی طرح سات چکر پورے کئے جائیں۔ صفا سے شروع کرکے مروہ پر سعی ختم کی جائے۔ مسئلہ : سعی خود کرنا واجب ہے اس میں نیا بت نہیں ہوسکتی۔ (الایہ کہ کوئی شخص احرام سے پہلے بےہوش ہوجائے تو دوسرا شخص اس کی طرف سے احرام باندھ لے اور مکہ معظمہ پہنچ کر اس کی طرف سے طواف قدوم اور سعی کرے تو یہ صحیح ہے بشرطیکہ اس سے پہلے اسے ہوش نہ آیا ہو۔ مسئلہ : سعی پیدل کرنا لازم ہے۔ اگر کسی نے بلاعذر سواری پر سعی کی اور پھر اعادہ نہیں کیا یعنی دوبارہ نہیں کی تو دم واجب ہوگا۔ مسئلہ : اگر کوئی شخص سعی چھوڑ کر مکہ معظمہ سے چلا گیا تو اس کی تلافی کے لیے ایک دم واجب ہوگا۔ مسئلہ : ہرے ستونوں کے درمیان تیزی سے چلنا صرف مردوں کے لیے ہے عورتوں کے لیے نہیں (کیونکہ ان کی طرف سے ان کی جنس کی ایک عورت یہ کام کرچکی اور اسی کے عمل کی تو یہ نقل ہے جو حج اور عمرہ کا جزو بنا دی گئی ہے) ۔ آیت کے اخیر میں فرمایا (وَ مَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَاِنَّ اللّٰہَ شَاکِرٌ عَلِیْمٌ) کہ جو بھی شخص کوئی اچھا کام اپنیخوشی سے کر دے (جو اس پر فرض واجب نہ ہو) تو اللہ تعالیٰ اس کا بھی ثواب دیں گے۔ اللہ تعالیٰ اعمال صالحہ کی قدر دانی فرماتے ہیں اور جو شخص کوئی عمل کرتا ہے اللہ تعالیٰ کو اس کی پوری طرح خبر ہے۔ خیر و شر کا کوئی ذرہ اس کے علم سے باہر نہیں ہے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

291 یہ دوسرے شبہ کا جواب ہے۔ یہ صفا ومروہ وہی دونوں پہاڑیاں ہیں جن کے درمیان حضرت ہاجرہ (رض) نے اپنے معصوم بچے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کے لیے پانی کی تلاش میں سات چکر کاٹے تھے۔ بعد میں مشرکین نے ان پہاڑیوں پر دو بت نصب کردئیے اور ان کی پوجا پاٹ شروع کردی۔ صفا پر اساف کا بت اور مروہ پر نائلہ کا بت...  تھا۔ مشرکین صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے وقت ان بتوں کو بھی ہاتھ لگاتے اور چومتے تھے۔ غلبہ اسلام کے بعد ان بتوں کو توڑ دیا گیا لیکن ان بتوں کی وجہ سے اور گذشتہ زمانے میں ان دونوں پہاڑیوں کے مشرکوں کا تیرتھ بنے رہنے کی وجہ سے مسلمانوں کے میں صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنے سے کراہت اور انقباض سا پیدا ہوگیا تو انہوں نےحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنے اس شبہ کا اظہار کیا۔ ممکن ہے کہ یہود اور مشرکین نے بھی عناداً یہ اعتراض کیا ہو کہ ان پہاڑیوں پر تو آج تک شرک اور بت پرستی ہوتی رہی ہے اور یہ پیغمبر ان پہاڑیوں کی تعظیم کرتا ہے تو اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ صفا اور مروہ دونوں اللہ تعالیٰ کی توحید کی یادگاریں ہیں جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے قائم کی تھیں۔ اس لیے ان کا طواف بھی کیا کرو تاکہ ملت ابراہیم کی اتباع پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔ 292 یہ ماقبل پر مرتب ہے اور جناح کے معنی گناہ کے ہیں۔ یعنی جب صفا اور مروہ خدا کی توحید کی یادگاریں ہیں تو جو شخص بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اسے ان کے طواف کرنے میں قطعاً کوئی گناہ نہیں۔ اور نہ ہی گذ شتہ زمانہ میں ان پہاڑیوں کے شرک گاہ ہونے کی وجہ سے اس کے دل میں کسی قسم کا انقباض ہونا چاہیے اور یہاں طواف سے دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی اور دوڑ مراد ہے جو حج اور عمرہ کے موقع پر کی جاتی ہے۔ یہ سعی حضرت امام ابوحنیفہ کے نزدیک واجب اور باقی ائمہ کے نزدیک فرض ہے۔ فریقین کے دلائل کتب فقہ میں مذکور ہیں۔ بعض لوگوں نے لاجناح کے لفظ سے سعی کے عدم وجوب پر استدلال کیا ہے کیونکہ جناح کی نفی سے عدم لزوم متبادر ہوتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ جناح کی نفی مطلق جواز پر دلالت کرتی ہے۔ واجب اور غیر واجب کے درمیان قدر مشترک ہے۔ لہذا نفی وجوب پر اس کی کوئی دلالت نہیں۔ وَمَنْ تَـطَوَّعَ خَيْرًا ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ شَاكِـرٌ عَلِــيْمٌ۔ لفظ خیر عام ہے۔ اور ہر نیکی کو شامل ہے اور مطلب یہ ہے کہ جو لوگ خوشی خوشی نیکی کے کام کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی جانتا ہے اور وہ بڑا قدر دان ہے۔ ان کے اخلاص پر مبنی اعمال کی ضرور انہیں جزا دے گا۔ وقال الحسن المراد منہ جمیع الطاعات وھذا اولی لانہ اوفق لعموم اللفظ (کبیر ص 67 ج 2)  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 5 بلاشبہ صفا اور مروہ منجملہ نشانات خداوندی اور علامات عبادت ہیں لہٰذا جو کوئی بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ بجا لائے تو ان دونوں پہاڑوں کے مابین سعی کرنے اور آنے جانے میں اس پر کچھ بھی گناہ نہیں اور جو شخص اپنی رغبت اور خوشی سے کوئی کار خیر کرے اور کچھ نیکی بجا لائے تو یقین مانو ! اللہ تعالیٰ بڑا قد... ر دان اور شخص کے خلوص اور اس کی نیت کو جاننے والا ہے۔ (تسہیل) شعائر یا تو شعیرہ کی جمع ہے یا شعارہ کی جس کے معنی ہیں علامت کے۔ شعائر اللہ سے مراد مذہبی اصطلاح میں وہ مکان اور زمان اور وہ علامات و اوقعات ہیں جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کیلئے مقرر ہوں ان کو شعائر اللہ کہتے ہیں مثلاً کعبہ، عرفات، مزولفہ، منیٰ رمی جماد کے نشانات صفا مروہ اور تمام مساجد اسی طرح رمضان، اشہر حرم ، عید الفطر، عیدالنحر، جمعہ ایام تشریق اسی طرح اذان ، اقامت ، ختنہ، نماز با جماعت ، نماز جمعہ، نمازعیدین، چونکہ یہ چیزیں اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس کو اور اس کی عبادت کو یاد دلاتی ہیں اس لئے ان کو شعائر اللہ اور خدا تعالیٰ کی یادگاریں کہاجاتا ہے۔ ان ہی چیزوں میں سے صفا اور مروہ بھی خدائے قدوس کی وہ یادگاریں ہیں اور چونکہ حضرت ہاجرہ (رض) جیسی صابرہ اور شاکرہ عورت ان پہاڑیوں کے مابین دوڑی تھیں اور سات مرتبہ گئی آئی تھیں۔ اس لئے حج اور عمرہ کے موقع پر تمہارا ان کے درمیان سعی کرنا کوئی گناہ کی بات نہیں جیسا کہ بعض لوگ سمجھ رہے ہیں چونکہ زمانۂ جاہلیت میں کافروں نے ان دونوں پہاڑیوں پر دو بت رکھ دئیے تھے ان کی تعظیم کرتے تھے۔ ایمان لانے کے بعد یہ خطرہ پیدا ہوا کہ کہیں ہماری اس سعی سے ان بتوں کی تعظیم تولازم نہیں آئیگی۔ صفا پر جو بت رکھا تھا اس کا نام اساف اور مروہ پر جو بت رکھا تھا اس کا نام نائلہ تھا ان بتوں کی وجہ سے مسلمانوں کو اس مسئلہ میں شک ہوا اس کو رفع فرما دیا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے شعائر میں سے ہیں اور اسکی عبادت بجا لانے کی یادگاروں میں سے ہیں ۔ زمانۂ جاہلیت کے غلط اور جاہلانہ افعال سے ان مقامات کی اصل عظمت میں کوئی فرق نہیں آتا۔ اور بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مدینے کے لوگ کفر کے زمانہ میں بھی صفا اور مروہ کے طواف کو برا جانتے تھے۔ بہر حال ہر دو فریق کی غلط فہمی کو دور کردیا۔ شاکر بھی انہی افعال میں سے ہے کہ جب بندے کی طرف منسوب ہو تو اس کے معنی شکر گزار اور شکر بجا لانے کے ہوتے ہیں اور جب خدا تعالیٰ کی طرف اس فعل کی نسبت کریں تو اس کے معنی قدردانی اور شکر کا بدلہ اور صلہ دینے کے ہوتے ہیں۔ علیم کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تو ہر شخص کی نیت سے واقف ہے جو بتوں کے احترام کی نیت سے آئے تھے وہ ان کو بھی جانتا تھا اور جو ہمارے حکم کی تعمیل کرنے کی غرض سے آئیں گے ہم ان کی بھی نیت سے واقف ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں صفا اور مروہ دو پہاڑ ہیں مکہ کے شہر میں عرب کے لوگ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے وقت سے ہمیشہ حج کرتے رہے لیکن کفر کے وقت میں اکثر غلطیاں پڑگئیں تھیں ان دو پہاڑوں پر دو بت دھریک تھے حج میں وہاں بھی طواف کرتے تھے۔ جب لوگ مسلمان ہوئے جانا یہ بھی کفر کی غلطی تھی اب وہاں نہ جانا چاہئے اس پر نہ آیت اتری۔ (موضح القرآن) ادھر کئی آیتوں میں یہ فرمایا تھا کہ اہل کتاب میں سے کچھ لوگ جان بوجھ کر حق بات کو چھپاتے ہیں یعنی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کو جانتے ہیں۔ قرآن کو پہچانتے ہیں قبلہ کو سمجھتے ہیں لیکن ان سب باتوں کا کتمان کرتے ہیں کہ کہیں ہم کو ایمان لانا نہ پڑے۔ کسی حق بات اور مسئلے کو چھپانا کبیرہ گناہ ہے اس لئے اس کی مزید تفصیل بیان کرتے ہیں اور صفا اور مروہ کی سعی کا حکم بیان فرمانے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں تاکہ آیت کا حکم عام ہوجائے کہ جو بھی کتمان حق کرے گا وہ لعنت اور اسی کے ساتھ عذاب جہنم میں مبتلا ہوگا اور چونکہ عام قاعدے کی بناء پر ہر حکم میں استثنا ہوتا ہے اس لئے آخر میں یہ بھی فرما دیا کہ اگر کوئی اس فعل مذموم سے توبہ کرلے اور آئندہ اس قسم کے جرم کا ارتکاب نہ کرے تو ہم اس کو معاف کردیں گے اس پوری وعید کو مع استثنا کے آگے کی آیت میں بیان فرماتے ہیں۔ (تسہیل)  Show more