Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 176

سورة البقرة

ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ نَزَّلَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ ؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِی الۡکِتٰبِ لَفِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۱۷۶﴾٪  5 الرّبع

That is [deserved by them] because Allah has sent down the Book in truth. And indeed, those who differ over the Book are in extreme dissension.

ان عذابوں کا باعث یہی ہے کہ اللہ تعالٰی نے سچی کتاب اتاری اور اس کتاب میں اختلاف کرنے والے یقینًا دور کے خلاف میں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
بوجہ اس کے کہ
اللّٰہَ
اللہ نے
نَزَّلَ
نازل کیا
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَاِنَّ
اور بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اخۡتَلَفُوۡا
اختلاف کیا
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
لَفِیۡ شِقَاقٍۭ
البتہ مخالفت میں ہیں
بَعِیۡدٍ
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّ
اس لیے کہ یقینا
اللّٰہَ
اللہ تعا لی نے
نَزَّلَ
نازل فر ما یا ہے
الۡکِتٰبَ
کتاب کو
بِالۡحَقِّ
حق کے سا تھ
وَاِنَّ
اور بلا شبہ
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اخۡتَلَفُوۡا
جنہوں نے اختلاف کیا
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
لَفِیۡ شِقَاقٍۭ
یقینا مخالفت میں ہیں
بَعِیۡدٍ
بہت دور کی
Translated by

Juna Garhi

That is [deserved by them] because Allah has sent down the Book in truth. And indeed, those who differ over the Book are in extreme dissension.

ان عذابوں کا باعث یہی ہے کہ اللہ تعالٰی نے سچی کتاب اتاری اور اس کتاب میں اختلاف کرنے والے یقینًا دور کے خلاف میں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے تو کتاب حق کے مطابق نازل کی تھی مگر جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ بدبختی میں دور جا پہنچے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کی وجہ یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس کتاب کو یقیناًحق کے ساتھ نازل فرمایاہے اوروہ لوگ جنہوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا بلاشبہ وہ بہت دورکی مخالفت میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

All that is because Allah revealed the Book with the truth, and those who have disagreed about the Book are far out in schism.

یہ اس واسطے کہ اللہ نے نازل فرمائی کتاب سچی، اور جنہوں نے اختلاف کو ڈالا کتاب میں وہ بیشک ضد میں دور جا پڑے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ اللہ نے تو کتاب نازل کی حق کے ساتھ اور یقیناً جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف ڈالا وہ ضد اور مخالفت میں بہت دور نکل گئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This was inspite of the fact that Allah had sent down the Book with the Truth but the people who sought differences in the Book swerved far away from the Truth in their disputes.

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ نے تو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق کتاب نازل کی تھی مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلافات نکالے وہ اپنے جھگڑوں میں حق سے بہت دور نکل گئے ۔ ؏۲١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ سب کچھ اس لئے ہوگا کہ اللہ نے حق پر مشتمل کتاب اتاری ہے ، اور جن لوگوں نے ایسی کتاب کے بارے میں مخالفت کا رویہ اختیار کیا ہے وہ ضدا ضدی میں بہت دور نکل گئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ عذاب ان کو اس لیے ہوگا کہ اللہ نے کتاب ( توریت، انجیل یا قرآن سچی اتاری اور جن لوگوں نے اختلاف کیا وہ ضد میں سچائی سے) دورپڑے گئے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ اللہ نے کتاب کو حپ کے ساتھ نازل فرمایا اور یقینا جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف کیا وہ بہت دور کی (بڑی) گمراہی میں جاپڑے (مبتلا ہوگئے)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے اپنی کتاب کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے۔ بلاشبہ جنہوں نے کتاب میں اختلاف کیا وہ ضد میں دور جا پڑے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ خدا نے کتاب سچائی کے ساتھ نازل فرمائی۔ اور جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ ضد میں (آکر نیکی سے) دور (ہوگئے) ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This shall be because Allah hath verily sent down the Book with truth: and verily those who differ respecting the Book. are surely in cleavage wide.

اور یہ (سزا) اس لئے ہوگی کہ اللہ نے تو کتاب کو (بالکل) ٹھیک ٹھیک اتارا تھا ۔ اور بیشک جو لوگ کتاب کے بارے میں اختلاف ڈال رہے ہیں وہ (بڑے) دور دراز کے خلاف میں پڑے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس لئے ہوگا کہ اللہ نے اپنی کتاب حق کے ساتھ اتاری ہے اور جن لوگوں نے اس کتاب کے معاملہ میں اختلاف کیا ہے ، وہ مخالفت میں بہت دور نکل گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ اس وجہ سے کہ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے حق کے ساتھ کتاب ( قرآن مجید ) نازل فرمائی ہے اور بے شک جو لوگ ( اس ) کتاب میں اختلاف کرتے ہیں وہ البتہ دُور کی مخالفت میں ( پڑے ) ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لئے ہے کہ اللہ نے تو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق کتاب نازل کی تھی مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلافات نکالے وہ اپنے جھگڑوں میں حق سے بہت دور نکل گئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس لئے کہ بیشک اللہ نے اتارا کتاب کو حق کے ساتھ تاکہ دنیا نور حق سے فیض یاب ہو مگر انہوں نے دنیاوی مفادات کی خاطر اسے الٹا گمراہی کا ذریعہ بنادیا اور بیشک جن لوگوں نے اختلاف کیا کتاب میں وہ یقینا بہت دور جا پڑے ضد میں حق کے راستے سے

Translated by

Noor ul Amin

یہ سب اسلئے ہواکہ اللہ نے توکتاب حق کے مطابق نازل کی تھی بلاشبہ جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ اپنی ضد میں دورتک جا پہنچے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لئے کہ اللہ نے کتاب حق کے ساتھ اتاری ، اور بیشک جو لوگ کتاب میں اختلاف ڈالنے لگے ( ف۳۱۰ ) وہ ضرور پرلے سرے کے جھگڑالو ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ نے کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائی ، اور بیشک جنہوں نے کتاب میں اختلاف ڈالا وہ مخالفت میں ( حق سے ) بہت دور ( جا پڑے ) ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ ( سب کچھ ) اس لئے ہے کہ خدا نے حق اور سچائی کے ساتھ کتاب اتاری تھی مگر وہ لوگ جنہوں نے اس میں اختلاف کیا ( طرح طرح کی باتیں کیں ) بے شک وہ بڑی تفرقہ اندازی اور فتنہ پروری میں پڑ گئے ہیں ( اور ضد میں بہت دور جا چکے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Their doom is) because Allah sent down the Book in truth but those who seek causes of dispute in the Book are in a schism Far (from the purpose).

Translated by

Muhammad Sarwar

God has revealed the Book in all Truth and those who dispute it are filled with malice which has taken them far away from the truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because Allah has sent down the Book (the Qur'an) in truth. And verily, those who disputed as regards the Book are far away in opposition.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is because Allah has revealed the Book with the truth; and surely those who go against the Book are in a great opposition.

Translated by

William Pickthall

That is because Allah hath revealed the Scripture with the truth. Lo! those who find (a cause of) disagreement in the Scripture are in open schism.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इस लिए कि अल्लाह ने अपनी किताब को ठीक-ठीक उतारा, मगर जिन लोगों ने किताब में कई राहें निकाल लीं वे ज़िद में दूर जा पड़े।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (ساری مذکورہ) سزائیں (ان کو) اس وجہ سے ہیں کہ حق تعالیٰ نے (اس) کتاب کو ٹھیک ٹھیک بھیجا تھا۔ اور جو لوگ (ایسی) کتاب میں بےراہی کریں وہ بڑی دور کے خلاف میں ہونگے۔ (1) (176)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ عذاب اس لیے ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے سچی کتاب حق کے ساتھ نازل فرمائی ‘ بلاشبہ جن لوگوں نے اس کتاب میں اختلاف کیا وہ دور کے جھگڑے میں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ نے تو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق کتاب نازل کی تھی ، مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف نکالے وہ اپنے جھگڑوں میں حق سے بہت دورنکل گئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ بیشک اللہ نے نازل فرمایا کتاب کو حق کے ساتھ، اور بیشک جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف کیا بیشک وہ بڑی دور کی خلاف ورزی میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس واسطے کہ اللہ نے نازل فرمائی کتاب سچی اور جنہوں نے اختلاف ڈالا کتاب میں وہ بیشک ضد میں دور جا پڑے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ عذاب مذکور اس بنا پر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کتاب کو ٹھیک ٹھیک اتارا تھا اور جن لوگوں نے ایسی ٹھیک کتاب میں اختلاف ڈالا تو وہ یقینا ایک ایسی مخالفت میں پڑے ہیں جو طریقہ حق سے بہت دور ہے