Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 177

سورة البقرة

لَیۡسَ الۡبِرَّ اَنۡ تُوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمۡ قِبَلَ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ وَ لٰکِنَّ الۡبِرَّ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ وَ الۡکِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ ۚ وَ اٰتَی الۡمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنَ وَ ابۡنَ السَّبِیۡلِ ۙ وَ السَّآئِلِیۡنَ وَ فِی الرِّقَابِ ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ ۚ وَ الۡمُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِہِمۡ اِذَا عٰہَدُوۡا ۚ وَ الصّٰبِرِیۡنَ فِی الۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ وَ حِیۡنَ الۡبَاۡسِ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۷﴾

Righteousness is not that you turn your faces toward the east or the west, but [true] righteousness is [in] one who believes in Allah , the Last Day, the angels, the Book, and the prophets and gives wealth, in spite of love for it, to relatives, orphans, the needy, the traveler, those who ask [for help], and for freeing slaves; [and who] establishes prayer and gives zakah; [those who] fulfill their promise when they promise; and [those who] are patient in poverty and hardship and during battle. Those are the ones who have been true, and it is those who are the righteous.

ساری اچھائی مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی نہیں بلکہ حقیقتًا اچھا وہ شخص ہے جو اللہ تعالٰی پر قیامت کے دن پر فرشتوں پر کتاب اللہ اور نبیوں پر ایمان رکھنے والا ہو جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرابت داروں یتیموں مسکینوں مسافروں اور سوال کرنے والوں کو دے غلاموں کو آزاد کرے نماز کی پابندی اور زکٰوۃ کی ادائیگی کرے جب وعدہ کرے تب اسے پورا کرے تنگدستی دکھ درد اور لڑائی کے وقت صبر کرے یہی سچّے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
الۡبِرَّ
نیکی
اَنۡ
کہ
تُوَلُّوۡا
تم پھیر لو
وُجُوۡہَکُمۡ
اپنے چہروں کو
قِبَلَ
طرف
الۡمَشۡرِقِ
مشرق
وَالۡمَغۡرِبِ
اور مغرب کے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
الۡبِرَّ
نیکی (اس کی ہے)
مَنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَالۡمَلٰٓئِکَۃِ
اور فرشتوں پر
وَالۡکِتٰبِ
اور کتاب پر
وَالنَّبِیّٖنَ
اور نبیوں پر
وَاٰتَی
اور وہ دے
الۡمَالَ
مال
عَلٰی حُبِّہٖ
اس کی محبت میں
ذَوِی الۡقُرۡبٰی
قرابت داروں کو
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں کو
وَالۡمَسٰکِیۡنَ
اور مسکینوں کو
وَابۡنَ السَّبِیۡلِ
اور مسافروں کو
وَالسَّآئِلِیۡنَ
اور سوال کرنے والوں کو
وَفِی الرِّقَابِ
اور گردنیں (چھڑانے) میں
وَاَقَامَ
اور وہ قائم کرے
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَی
اوروہ اداکرے
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَالۡمُوۡفُوۡنَ
اور جو پورا کرنے والے ہیں
بِعَہۡدِہِمۡ
اپنے عہد کو
اِذَا
جب
عٰہَدُوۡا
وہ عہد کریں
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور جو صبر کرنے والے ہیں
فِی الۡبَاۡسَآءِ
تنگ دستی میں
وَالضَّرَّآءِ
اور تکلیف میں
وَحِیۡنَ
اور وقت
الۡبَاۡسِ
جنگ کے
اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
صَدَقُوۡا
سچ کہا
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُتَّقُوۡنَ
جو متقی ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں
الۡبِرَّ
نیکی
اَنۡ
یہ کہ
تُوَلُّوۡا
تم پھیر دو
وُجُوۡہَکُمۡ
اپنے چہرے
قِبَلَ
طرف
الۡمَشۡرِقِ
مشرق کی
وَالۡمَغۡرِبِ
اور مغرب کی
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
الۡبِرَّ
نیکی
مَنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعا لی پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخرت کےدن پر
وَالۡمَلٰٓئِکَۃِ
اور فرشتوں پر
وَالۡکِتٰبِ
اور کتاب پر
وَالنَّبِیّٖنَ
اور نبیوں پر
وَاٰتَی
اوروہ دے
الۡمَالَ
مال
عَلٰی حُبِّہٖ
اوپراس کی محبت کے
ذَوِی الۡقُرۡبٰی
رشتہ داروں کو
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں کو
وَالۡمَسٰکِیۡنَ
اور مسکینوں کو
وَابۡنَ السَّبِیۡلِ
اور مسافروں کو
وَالسَّآئِلِیۡنَ
اور سوال کرنے والوں کو
وَفِی الرِّقَابِ
اورغلا مو ں (کوچھڑانے)میں
وَاَقَامَ
اور قائم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَی
اورادا کی
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَالۡمُوۡفُوۡنَ
اور پورا کرنے والے ہوں
بِعَہۡدِہِمۡ
اپنے عہد کو
اِذَا
جب
عٰہَدُوۡا
وہ عہد کریں
وَالصّٰبِرِیۡنَ
اور صبر کرنے والے ہو ں
فِی الۡبَاۡسَآءِ
تنگ دستی میں
وَالضَّرَّآءِ
اور تکلیف میں
وَحِیۡنَ
اور وقت
الۡبَاۡسِ
لڑا ‏ئی کے
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہو ں نے
صَدَقُوۡا
سچ کہا
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ سب
الۡمُتَّقُوۡنَ
متقی لو گ ہیں
Translated by

Juna Garhi

Righteousness is not that you turn your faces toward the east or the west, but [true] righteousness is [in] one who believes in Allah , the Last Day, the angels, the Book, and the prophets and gives wealth, in spite of love for it, to relatives, orphans, the needy, the traveler, those who ask [for help], and for freeing slaves; [and who] establishes prayer and gives zakah; [those who] fulfill their promise when they promise; and [those who] are patient in poverty and hardship and during battle. Those are the ones who have been true, and it is those who are the righteous.

ساری اچھائی مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی نہیں بلکہ حقیقتًا اچھا وہ شخص ہے جو اللہ تعالٰی پر قیامت کے دن پر فرشتوں پر کتاب اللہ اور نبیوں پر ایمان رکھنے والا ہو جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرابت داروں یتیموں مسکینوں مسافروں اور سوال کرنے والوں کو دے غلاموں کو آزاد کرے نماز کی پابندی اور زکٰوۃ کی ادائیگی کرے جب وعدہ کرے تب اسے پورا کرے تنگدستی دکھ درد اور لڑائی کے وقت صبر کرے یہی سچّے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیکی یہی نہیں کہ تم اپنا رخ مشرق یا مغرب کی طرف پھر لو۔ بلکہ اصل نیکی یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر، روز قیامت پر، فرشتوں پر، کتابوں پر اور نبیوں پر ایمان لائے۔ اور اللہ سے محبت کی خاطر اپنا مال رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، سوال کرنے والوں کو اور غلامی سے نجات دلانے کے لیے دے۔ نماز قائم کرے اور زکوٰۃ ادا کرے۔ نیز (نیک لوگ وہ ہیں کہ) جب عہد کریں تو اسے پورا کریں اور بدحالی، مصیبت اور جنگ کے دوران صبر کریں۔ ایسے ہی لوگ راست باز ہیں اور یہی لوگ متقی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نیکی یہی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق اور مغرب کی طرف پھیردولیکن اصل نیکی اس کی ہے جوآدمی اﷲ تعالیٰ پر،آخرت کے دن پر، فرشتوں پر، کتاب پر اور نبیوں پرایمان لائے اورمال دے اس کی محبت کے باوجود رشتے داروں ،یتیموں ،مسکینوں ، مسافروں،سوال کرنے والوں اور غلاموں کو چھڑانے میں اور نماز قائم کی اورزکوٰۃاداکی اوراپنے عہدکوپوراکرنے والے ہوں جب وہ عہدکریں اور تنگ دستی،تکلیف اورلڑائی کے وقت صبرکرنے والے ہوں، یہی لوگ ہیں جنہوں نے سچ کہااوریہی متقی لوگ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Righteousness is not that you turn your faces to the East and the West; but righteousness is that one believes in Allah and the Last Day and the angels and the Book and the Prophets, and gives wealth, despite its love (47), to relatives, and to orphans, the helpless, the wayfarer, and to those who ask, and (spends) in (freeing) slaves and observes the prayers and pays the Zakah; and those who fulfill their promise when they promise and, of course, the patient (48) in hardships and sufferings and when in battle! Those are the ones who are true and those are the God-fearing.-r-n(Verse 177)-r-n(47) Or, out of His love&.-r-n(48) Reflects the emphasis the Holy Qur&an has given to al-sabirin الصابرین by changing the case from nominative to objective.

نیکی کچھ یہی نہیں کہ منہ کرو اپنا مشرق کی طرف یا مغرب کی، لیکن بڑی نیکی تو یہ ہے کہ جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور سب کتابوں پر اور پیغمبروں پر اور دے مال اس کی محبت پر رشتہ داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو اور مانگنے والوں کو اور گردنیں چھڑانے میں اور قائم رکھے نماز اور دیا کرے زکوٰة، اور پورا کرنے والے اپنے اقرار کو جب عہد کریں، اور صبر کرنے والے سختی میں اور تکلیف میں اور لڑائی کے وقت یہی لوگ ہیں سچے اور یہی ہیں پرہیزگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نیکی یہی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق اور مغرب کی طرف پھیر دو بلکہ نیکی تو اس کی ہے جو ایمان لائے اللہ پر یوم آخرت پر فرشتوں پر کتاب پر اور نبیوں پر اور وہ خرچ کرے مال اس کی محبت کے باوجود قرابت داروں یتیموں محتاجوں مسافروں اور مانگنے والوں پر اور گردنوں کے چھڑانے میں اور جو پورا کرنے والے ہیں اپنے عہد کو جب کوئی عہد کرلیں اور خاص طور پر صبر کرنے والے فقر و فاقہ میں تکالیف میں اور جنگ کی حالت میں یہ ہیں وہ لوگ جو سچے ہیں اور یہی حقیقت میں متقیّ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is no virtue. That you turn your faces towards the east or the west, but virtue is that one should sincerely believe in Allah and the Last Day and the Angels and the Book and the Prophets and, out of His love, spend of one's choice wealth for relatives and orphans, for the needy and the wayfarer, for beggars and for the ransom of slaves, and establish the Salat and pay the Zakat. And the virtuous are those who keep their pledges when they make them and show fortitude in hardships and adversity and in the struggle between the Truth and falsehood; such are the truthful people and such are the pious.

نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کر لیے یا مغرب کی طرف ، 175 بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو اور یوم آخر اور ملائکہ کو اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتے داروں اور یتیموں پر ، مسکینوں اور مسا فروں پر ، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے ، نماز قائم کرے اور زکوٰة دے ۔ اور نیک وہ لوگ ہیں کہ جب عہد کریں تو اسے وفا کریں ، اور تنگدستی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں ۔ یہ ہیں راستباز لوگ اور یہی لوگ متقی ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نیکی بس یہی تو نہیں ہے کہ اپنے چہرے مشرق یا مغرب کی طرف کرلو ، ( ١٠٨ ) بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ اللہ پر ، آخرت کے دن پر ، فرشتوں پر اور اللہ کی کتابوں اور اس کے نبیوں پر ایمان لائیں ، اور اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں اور سائلوں کو دیں ، اور غلاموں کو آزاد کرانے میں خرچ کریں ، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور جب کوئی عہد کرلیں تو اپنے عہد کو پورا کرنے کے عادی ہوں ، اور تنگی اور تکلیف میں نیز جنگ کے وقت صبر و استقلال کے خوگر ہوں ۔ ایسے لوگ ہیں جو سچے ( کہلانے کے مستحق ) ہیں ، اور یہی لوگ ہیں جو متقی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نیکی یہی ہے کہ ( نماز میں اپنا منہ پورب کرلو پچھم کو نیک وہ شخص ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور پچھلے دن ( قیامت) اور سب فرشتون پر او کتاب ( یعنی قرآن) پر یا تمام آسمانی کتابوں پر) اور تمام پیغمبرو پر اللہ تعالیٰ کی محبت سے اپنا پسیہ باتے والوں اویتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور مانگنے والوں پر اور گر دنیں چھڑانے میں خرچ کیا اور نماز کو درستی سے ادار کرتا رہے اور زکوٰۃ دیتا رہے اور جب ( خدا کے بندوں سے) کوئی اقرار کیا تو اس کو پورا کیا اور سختی اور تکلیف اور لڑائی میں صبر کیا یہ لوگ ایمان واسلام کے دعوے میں) سچے ہیں اور یہی پرہیز گارے ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ تم اپنا منہ مشرق کی طرف کرو یا مغرب کی طرف اور لیکن نیکی یہ ہے کہ جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور آخرت کے دن پر اور رفشتوں پر اور کتابوں پر اور پیغمبروں پر اور اس کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں کو اور یتیموں کو اور فقیروں کو اور مسافروں کو اور سوال کرنے والوں کو اور قیدیوں کو چھڑانے میں دے اور وہ نمازکو قائم کرے اور زکوٰۃ ادا کرے اور (یہ لوگ) جب عہد کریں تو اپنے وعدے کو پورا کریں اور تنگی اور بیماری اور حالت جنگ میں صبر کریں یہ وہ لوگ ہیں جو سچے ہیں۔ اور یہی لوگ پرہیزگار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی نیکی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق و مغرب کی طرف کرلیا کرو بلکہ (سچی) نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ پر، قیامت کے دن پر، اس کے فرشتوں پر، کتابوں پر اور تمام نبیوں پر ایمان لائے، اور مال کی محبت کے باوجود اس کو رشتہ داروں، یتیموں ، محتاجوں، مسافروں، مانگنے والوں اور (قرض سے) گردنیں چھڑانے پر اپنا مال خرچ کرے، نماز قائم کرے ، زکوٰۃ دیتا رہے ، اور وعدہ کرنے کے بعد اس کو پورا کرے ، سختی، تکلیفوں اور لڑائی کے وقت صبر کرے ، یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیز گار ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ خدا پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور (خدا کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں۔ اور مال باوجود عزیز رکھنے کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں اور گردنوں (کے چھڑانے) میں (خرچ کریں) اور نماز پڑھیں اور زکوٰة دیں۔ اور جب عہد کرلیں تو اس کو پورا کریں۔ اور سختی اور تکلیف میں اور (معرکہ) کارزار کے وقت ثابت قدم رہیں۔ یہی لوگ ہیں جو (ایمان میں) سچے ہیں اور یہی ہیں جو (خدا سے) ڈرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Virtue is not in this that ye turn your faces toward the east and west, but virtue is of him who believeth in Allah and the Last Day and the angels and the Book and the prophets: and giveth of his substance, for love of Him unto kindred and orphans and the needy and the wayfarer and the beggars and for redeeming necks, and establisheth prayer and giveth the poor-rate and is of the performers of their covenant when they have covenanted; and is of the patient in adversity and affliction and in time or violence these are they who are proven true, and these they are God-fearing.

طاعت یہ نہیں ہے ۔ کہ تم اپنا منہ مشرق یا مغرب کی طرف پھیرلیا کرو ۔ بلکہ طاعت یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ اور قیامت کے دن اور فرشتوں اور کتاب اور پیغمبروں پر ایمان لائے ۔ اور اس کی محبت میں مال صرف کرے قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور راہ گیروں اور سائلوں پر ۔ اور گردنوں کے آزاد کردینے میں ۔ اور نماز کی پابندی کرتے اور زکوٰۃ ادا کرتے ۔ اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے والے جبکہ وعدہ کرچکے ہوں اور تنگی میں اور بیماری میں اور لڑائی کے وقت صبر کرنے والے ۔ یہی لوگ ہیں جو سچے اترے اور یہی لوگ تو متقی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خدا کے ساتھ وفاداری محض یہ نہیں کہ تم مشرق اور مغرب کی طرف رُخ کرلو ۔ بلکہ وفاداری ( ان کی وفاداری ) ہے جو اللہ پر ، یومِ آخرت پر ، فرشتوں پر ، کتاب پر اور نبیوں پر صدق دل سے ایمان لائیں اور اپنے مال ، اس کی محبت کے باوجود قرابت مندوں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، سائلوں اور گردنیں چھڑانے پر خرچ کریں اور نماز کا اہتمام کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور جب معاہدہ کر بیٹھیں تو اپنے عہد کو پورا کرنے والے ہوں ۔ خاص کر وہ جو فقر وفاقہ ، تکالیف جسمانی اور جنگ کے اوقات میں ثابت قدم رہنے والے ہوں ۔ یہی لوگ ہیں ، جنہوں نے راست بازی دکھائی اور یہی لوگ ہیں جو سچے متقی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

نیکی صرف یہ نہیں کہ تم لوگ اپنا رُخ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر دو اور لیکن اس کا عمل بھی نیکی ہی ہے جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن اور فرشتوں اور کتاب ( قرآن مجید ) اور نبیوں پر ایمان لائے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی محبت میں قریبی رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور مانگنے والوں اور قیدیوں کو آزاد کرنے میں ( اپنا ) مال صرف کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور وہ جب وعدہ کریں تو اپنے وعدے کو پورا کریں اور سختی اور تکلیف اور جنگ کے وقت ثابت قدم رہیں ، یہی لوگ سچے ہیں او ریہی لوگ ہی تقویٰ والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے مشرق یا مغرب کی طرف کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ، یوم آخر، ملائکہ اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے اور اللہ کی محبت میں اپنا دل پسند مال رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، مدد کے لئے ہاتھ پھیلانے والوں اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے اور نماز قائم کرے اور زکٰوۃ دے اور نیک وہ لوگ ہیں کہ جب عہد کریں تو اسے پورا کریں اور تنگی و مصیبت اور ( حق و باطل کی) جنگ میں صبر کریں یہ ہیں راست باز لوگ اور یہی لوگ متقی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نیکی یہ نہیں کہ تم لوگ اپنے چہرے پھیر لو مشرق یا مغرب کی طرف اور بس بلکہ نیکی تو دراصل یہ ہے کہ آدمی سچے دل سے ایمان لے آئے اللہ پر قیامت کے دن پر فرشتوں پر اللہ کی نازل کردہ کتابوں اور اس کے پیغمبروں پر اور وہ اپنا مال خرچ کرے اس کی محبت پر رشتہ داروں یتیموں مسکینوں مسافروں اور سوال کرنے والوں کی حاجتوں اور ضرورتوں میں اور گردنوں کے چھڑانے میں اور وہ نماز قائم کرے پابندی کے ساتھ اور زکاۃ ادا کرے صیحح طریقے سے اور جو پورا کرتے ہیں اپنے باندھے ہوئے عہد کو جب وہ کوئی عہد کرلیں اور خاص کر وہ لوگ جو صبر و برداشت سے کام لیں سختی اور تکلیف میں اور حالت جنگ میں یہی لوگ ہیں جو سچے ہیں اپنے قول و فعل میں اور یہی ہیں متقی و پرہیزگار

Translated by

Noor ul Amin

نیکی یہ نہیں کہ تم اپنا رُخ مشرق سے مغرب کی طرف پھیرلوبلکہ اصل نیکی یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر ، روز قیامت پر ، فرشتوں پر ، کتابوں پر اور نبیوں پر ایمان لائے اور اللہ سے محبت کی خاطر اپنامال رشتے داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، سوال کرنے والوں کو اور غلامی سے نجات دلانے کے لئے دے ، نماز قائم کرے اور زکٰوۃ ادا کرے نیز ( نیک لوگ وہ ہیں ) کہ جب عہدکر لیں تو اپنے عہدوں کو پورا کریں اور بدحالی ، مصیبت اور جنگ کے دوران صبرکریں ، یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کچھ اصل نیکی یہ نہیں کہ منہ مشرق یا مغرب کی طرف کرو ( ف۳۱۱ ) ہاں اصلی نیکی یہ کہ ایمان لائے اللہ اور قیامت اور فرشتوں اور کتاب اور پیغمبروں پر ( ف۳۱۲ ) اور اللہ کی محبت میں اپنا عزیز مال دے رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور راہ گیر اور سائلوں کو اور گردنیں چھوڑانے میں ( ف ۳۱۳ ) اور نماز قائم رکھے اور زکوٰة دے اور اپنا قول پورا کرنے والے جب عہد کریں اور صبر والے مصیبت اور سختی میں اور جہاد کے وقت یہی ہیں جنہوں نے اپنی بات سچی کی اور یہی پرہیزگار ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور ( اﷲ کی ) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے ، اور اﷲ کی محبت میں ( اپنا ) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور ( غلاموں کی ) گردنوں ( کو آزاد کرانے ) میں خرچ کرے ، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں ، اور سختی ( تنگدستی ) میں اور مصیبت ( بیماری ) میں اور جنگ کی شدّت ( جہاد ) کے وقت صبر کرنے والے ہوں ، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

نیکی صرف یہی تو نہیں ہے کہ تم ( نماز میں ) اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو ۔ بلکہ ( حقیقی ) نیکی تو یہ ہے کہ آدمی خدا پر ، روزِ آخرت پر ، فرشتوں پر ، ( اللہ کی ) کتابوں پر اور سب پیغمبروں پر ایمان لائے ۔ اور اس ( خدا ) کی محبت میں اپنا مال ( باوجودِ مال کی محبت کے ) رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، مانگنے والوں اور ( غلاموں ، کنیزوں اور مقروضوں کی ) گردنیں چھڑانے میں صرف کرے ، نماز قائم کرے ، زکوٰۃ ادا کرے ( دراصل ) نیک لوگ تو وہ ہوتے ہیں کہ جب کوئی عہد کر لیں تو اپنا عہد و پیمان پورا کرتے ہیں اور تنگ دستی ہو یا بیماری اور تکلیف ہو یا ہنگام جنگ ہو وہ بہرحال ثابت قدم رہتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جو ( سچے ) ہیں اور یہی متقی و پرہیزگار ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not righteousness that ye turn your faces Towards east or West; but it is righteousness- to believe in Allah and the Last Day, and the Angels, and the Book, and the Messengers; to spend of your substance, out of love for Him, for your kin, for orphans, for the needy, for the wayfarer, for those who ask, and for the ransom of slaves; to be steadfast in prayer, and practice regular charity; to fulfil the contracts which ye have made; and to be firm and patient, in pain (or suffering) and adversity, and throughout all periods of panic. Such are the people of truth, the Allah-fearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

Righteousness is not determined by facing East or West during prayer. Righteousness consists of the belief in God, the Day of Judgment, the angels, the Books of God, His Prophets; to give money for the love of God to relatives, orphans, the destitute, and those who are on a journey and in urgent need of money, beggars; to set free slaves and to be steadfast in prayer, to pay the religious tax (zakat) to fulfill one's promises, and to exercise patience in poverty, in distress, and in times of war. Such people who do these are truly righteous and pious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not Birr that you turn your faces towards east and (or) west; but Birr is the one who believes in Allah, the Last Day, the Angels, the Book, the Prophets and gives his wealth, in spite of love for it, to the kinsfolk, to the orphans, and to Al-Masakin (the poor), and to the wayfarer, and to those who ask, and to set servants free, performs As-Salah (Iqamat-As-Salah), and gives the Zakah, and who fulfill their covenant when they make it, and who are patient in extreme poverty and ailment (disease) and at the time of fighting (during the battles). Such are the people of the truth and they are Al-Muttaqun (the pious).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It is not righteousness that you turn your faces towards the East and the West, but righteousness is this that one should believe in Allah and the last day and the angels and the Book and the prophets, and give away wealth out of love for Him to the near of kin and the orphans and the needy and the wayfarer and the beggars and for (the emancipation of) the captives, and keep up prayer and pay the poor-rate; and the performers of their promise when they make a promise, and the patient in distress and affliction and in time of conflicts-- these are they who are true (to themselves) and these are they who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

It is not righteousness that ye turn your faces to the East and the West; but righteous is he who believeth in Allah and the Last Day and the angels and the Scripture and the prophets; and giveth wealth, for love of Him, to kinsfolk and to orphans and the needy and the wayfarer and to those who ask, and to set slaves free; and observeth proper worship and payeth the poor-due. And those who keep their treaty when they make one, and the patient in tribulation and adversity and time of stress. Such are they who are sincere. Such are the Allah-fearing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नेकी यह नहीं कि तुम अपने चेहरे पूरब और पश्चिम की तरफ़ कर लो; बल्कि नेकी यह है कि आदमी ईमान लाए अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर और फ़रिश्तों पर और किताब पर और पैग़म्बरों पर, और माल दे अल्लाह की मुहब्बत में रिश्तेदारों को, और मोहताजों को और मुसाफ़िरों को, और मांगने वालों को और ग़ुलामों को छुड़ाने में, और नमाज़ क़ायम करे और ज़कात अदा करे, और जब अहद कर लें तो उसको पूरा करें, और सब्र करने वाले सख़्ती और तकलीफ़ में और लड़ाई के वक़्त, यही लोग हैं जो सच्चे निकले, और यही हैं डर रखने वाले।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کچھ سارا کمال اسی میں نہیں (آگیا) کہ تم اپنا منہ مشرق کو کرلو یا مغرب کو (2) لیکن (اصلی) کمال تو یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ پر یقین رکھے اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (سب) کتب (سماویہ) پر اور پیغمبروں پر اور مال دیتا ہو اس (الله) کی محبت میں رشتہ داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور (بےخرچ) مسافروں کو اور سوال کرنے والوں کو اور گردن چھڑانے میں اور نماز کی پابندی رکھتا ہو اور زکوٰةبھی ادا کرتا ہو اور جو اشخاص (ان عقائد و اعمال کے ساتھ یہ اخلاق بھی رکھتے ہوں کہ) اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے ہوں جب عہد کرلیں اور وہ لوگ مستقل رہنے والے ہوں تنگدستی اور بیماری میں اور قتال میں یہ لوگ ہیں جو سچے (کمال کے ساتھ موصوف) ہیں اور یہی لوگ ہیں جو (سچے) متقی (کہے جاسکتے) ہیں۔ (3) (177)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

صرف نیکی مشرق و مغرب کی طرف منہ کرنے ہی میں نہیں۔ حقیقتاً نیکی یہ ہے جو اللہ تعالیٰ ، قیامت کے دن، فرشتوں، کتاب اللہ اور نبیوں پر ایمان رکھنے والے۔ جو لوگ مال کے محبوب ہونے کے باوجود رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں اور سوال کرنے والوں کو دیں۔ غلاموں کو آزاد کریں نماز کی پابندی اور زکوٰۃ کی ادائیگی کریں، اپنے وعدے پورے کریں۔ تنگدستی اور لڑائی کے وقت صبر کریں۔ یہی لوگ سچے اور یہی پرہیزگار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نیکی یہ نہیں ہے کہ تم نے اپنے چہرے مشرق کی طرف کرلئے یا مغرب کی طرف ، بلکہ نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ کو اور یوم آخر اور ملائکہ کو اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغمبروں کو دل سے مانے اور اللہ کی محبت میں اپنا مال رشتے داروں اور یتیموں پر ، مسکینوں اور مسافروں پر ، مدد کے لئے ہاتھ پھیلانے والوں پر اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرے ، نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور نیک وہ لوگ ہیں کہ جب عہد کریں ، تو وفا کریں اور تنگی اور مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کریں ۔ یہ ہیں راست باز لوگ اور یہی متقی ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نیکی اس میں نہیں ہے کہ تم اپنے چہروں کو مشرق اور مغرب کی طرف پھیرلیا کرو۔ لیکن نیکی یہ ہے کہ کوئی شخص اللہ پر ایمان لائے اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں پر اور کتابوں پر اور نبیوں پر، اور اپنا مال دے اس کی محبت ہوتے ہوئے قرابت والوں کو اور یتیموں کو، اور مسکینوں کو، اور مسافروں کو، اور سوال کرنے والوں کو، گردنوں کے چھڑانے میں، اور قائم کرے نماز کو اور ادا کرے زکوۃ، اور جو پورا کرنے والے ہیں اپنے عہد کو جب کہ وہ عہد کریں۔ اور صبر کرنے والے ہیں سختی میں اور تکلیف میں اور جنگ کے موقعہ پر۔ یہی لوگ ہیں جنہوں نے سچائی کی راہ اختیار کی اور یہی لوگ متقی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نیکی کچھ یہی نہیں کہ منہ کرو اپنا مشرق کی طرف یا مغرب کی لیکن بڑی نیکی تو یہ ہے جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور سب کتابوں پر اور پیغمبروں پر اور دے مال اس کی محبت پر رشتہ داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو اور ما نگنے والوں کو اور گردنیں چھڑا نے میں اور قائم رکھے نماز اور دیا کرے زکوٰۃ اور پورا کرنے والے اپنے اقرار کو جب عہد کریں اور صبر کرنے والے سختی میں اور تکلیف میں اور لڑائی کے وقت ہی لوگ ہیں سچے اور یہی ہیں پرہیزگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کوئی یہی نیکی نہیں ہے کہ تم اپنے منہ مشرق کی طرف کرو یا مغرب کی طرف بلکہ نیکی تو یہ ہے کہ جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر اور فرشتوں پر اور سب کتب سماویہ پر اور تمام نبیوں پر ایمان لاتے اور باجود مال کی محبت اور احتیاج کے قرابت داروں کو اور یتیموں کو اور مسکینوں کو اور مسافروں کو اور سائلوں کو اور غلاموں کو آزاد کرانے میں مال دیتا ہو اور نماز کی پابندی کرتا ہو اور زکوۃ بھی ادا کرتا ہو اور اپنے عہد کو پورا کرنیوالے جب عہد کرلیں اور وہ جو تنگدستی میں اور بیماری میں اور لڑائی کی سختی کے وقت ثابت قدم رہنے والے ہوں یہی سب لوگ وہ ہیں جو سچے ہیں اور یہی لوگ پرہیز گار ہیں