Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 200

سورة البقرة

فَاِذَا قَضَیۡتُمۡ مَّنَاسِکَکُمۡ فَاذۡکُرُوا اللّٰہَ کَذِکۡرِکُمۡ اٰبَآءَکُمۡ اَوۡ اَشَدَّ ذِکۡرًا ؕ فَمِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّقُوۡلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا وَ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ خَلَاقٍ ﴿۲۰۰﴾

And when you have completed your rites, remember Allah like your [previous] remembrance of your fathers or with [much] greater remembrance. And among the people is he who says, "Our Lord, give us in this world," and he will have in the Hereafter no share.

پھر جب تم ارکان حج ادا کر چکو تو اللہ تعالٰی کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے ، بلکہ اس سے بھی زیادہ بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب !ہمیں دنیا میں دے ۔ ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
قَضَیۡتُمۡ
پورے کرچکو تم
مَّنَاسِکَکُمۡ
اپنے مناسکِ حج
فَاذۡکُرُوا
تو ذکر کرو
اللّٰہَ
اللہ کا
کَذِکۡرِکُمۡ
جیسا کہ ذکر کرنا ہے تمہارا
اٰبَآءَکُمۡ
اپنے آباؤاجداد کا
اَوۡ
یا
اَشَدَّ
زیادہ شدید
ذِکۡرًا
ذکر کرنا
فَمِنَ النَّاسِ
پس لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰتِنَا
دے ہمیں
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَمَا
اور نہیں ہے
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
مِنۡ خَلَاقٍ
کوئی حصہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِذَا
پھر جب
قَضَیۡتُمۡ
پورے کرچکو تم
مَّنَاسِکَکُمۡ
اپنے حج کے اعما ل
فَاذۡکُرُوا
تو یاد کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالٰی کو
کَذِکۡرِکُمۡ
تمہا رے یاد کرنے کی طرح
اٰبَآءَکُمۡ
اپنے آباءو اجداد کو
اَوۡ
یا
اَشَدَّ
زیادہ
ذِکۡرًا
یاد کر نا
فَمِنَ النَّاسِ
پھر لوگوں میں سے کو ئی ہے
مَنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰتِنَا
دے ہمیں
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَمَا
اور نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
مِنۡ خَلَاقٍ
کوئی حصہ
Translated by

Juna Garhi

And when you have completed your rites, remember Allah like your [previous] remembrance of your fathers or with [much] greater remembrance. And among the people is he who says, "Our Lord, give us in this world," and he will have in the Hereafter no share.

پھر جب تم ارکان حج ادا کر چکو تو اللہ تعالٰی کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے ، بلکہ اس سے بھی زیادہ بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب !ہمیں دنیا میں دے ۔ ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب تم ارکان حج ادا کر چکو تو اللہ تعالیٰ کو ایسے یاد کرو جیسے تم اپنے آباؤ اجداد کو یاد کیا کرتے تھے یا اس سے بھی بڑھ کر۔ پھر لوگوں میں کچھ تو ایسے ہیں جو کہتے ہیں : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں سب کچھ دنیا میں ہی دے دے۔ ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب تم اپنے حج کے اعمال پورے کرچکوتواﷲ تعالیٰ کویادکرو اپنے آباء و اجداد کویاد کرنے کی طرح یااُس سے بھی زیادہ یادکرنا، پھر لوگوں میں سے کوئی ہے جوکہتا ہے: ’’اے ہمارے رب!ہمیں دنیاہی میں دے ‘‘ اوراُس کے لیے آخرت میں کوئی حصّہ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And once you have fulfilled your rites, recite the name of Allah, as you would speak of your forefathers or even with greater fervor. Now among the people there is one who says: |"Our Lord, give to us in this world...;|" and he, in the Hereafter, has no share.

پھر جب پورے کرچکو اپنے حج کے کام کو تو یاد کرو اللہ کو جیسے تم یاد کرتے ک تھے اپنے باپ دادوں کو بلکہ اس سے بھی زیادہ یاد کرو پھر کوئی آدمی تو کہتا ہے اے رب ہمارے دے ہم کو دنیا میں اور اس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم اپنے مناسک حج ادا کر چکو تو اب اللہ کا ذکر کرو جیسے کہ تم اپنے آباء و اَجداد کا ذکر کرتے رہے ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ شدومد کے ساتھ اللہ کا ذکر کرو لوگوں میں سے وہ بھی ہیں جو یہی کہتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ ! ہمیں دنیا ہی میں دے دے اور ایسے لوگوں کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر جب اپنے حج کے ارکان ادا کر چکو ، تو جس طرح پہلے اپنے آبا واجداد کا ذکر کرتے تھے ، اسی طرح اب اللہ کا ذکر کرو ، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ 221 ﴿مگر اللہ کو یاد کرنے والے لوگوں میں بھی بہت فرق ہے ﴾ ان میں سے کوئی تو ایسا ہے ، جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ، ہمیں دنیا ہی میں سب کچھ دے دے ۔ ایسے شخص کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب تم اپنے حج کے کام پورے کرچکو تو اللہ کا اس طرح ذکر کرو جیسے تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے ہو ، بلکہ اس سے بھی زیادہ ذکر کرو ( ١٣٤ ) اب بعض لوگ تو وہ ہیں جو ( دعا میں بس ) یہ کہتے ہیں کہ : ‘‘ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما ’’ اور آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب حج کے کام پورے کر چکو تو جس طرح ( جاہلیت کے زمانہ میں) اپنے باپ دادوں کو یاد کرتے تھے اتنا ہی بلکہ اس سے زیادہ اللہ کی یاد کرو 11 تو بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے پروردگار ہمارے ہم کو جو دینا ہے ہی میں دے دے ان کا آخرت میں کوئی حصہ نہ رہا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب تم اپنے تمام ارکان پورے کرچکو تو اللہ کا ذکر ایسے کرو جیسے اپنے آباء کا ذکر کرتے تھے یا اس سے بہت زیادہ یاد کرو پس بعضا آدمی کہتا ہے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم کو دنیا میں ہی دے دیں اور اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب تم حج کے تمام احکامات کو پورا کرلو تو اللہ کا ذکر اسی طرح کرو جس طرح (کبھی) تم اپنے باپ دادوں کا (فخریہ) ذکر کیا کرتے تھے بلکہ اللہ کا ذکر اس سے بھی زیادہ کرو۔ بعض لوگ تو وہ ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار ہمیں جو کچھ دینا ہے سب کچھ بس اسی دنیا میں دے دے۔ ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب حج کے تمام ارکان پورے کرچکو تو (منیٰ میں) خدا کو یاد کرو۔ جس طرح اپنے باپ دادا کو یاد کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بعض لوگ ایسے ہیں جو (خدا سے) التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو (جو دنیا ہے) دنیا ہی میں عنایت کر ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when ye have completed Your rites, remember Allah even as ye remember your fathers or with a stronger remembrance. Of mankind there are some who say: our Lord vouchsafe unto us in, the world. And for such there shall be no portion in the Hereafter.

پھر جب تم اپنے مناسک ادا کررہے ہو ۔ تو اللہ کی یاد کرو اپنے باپ دادوں کی یاد کی طرح بلکہ یہ یاد اس سے بھی بڑھ کر ہو ۔ اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے پروردگار ہمارے ہمیں دنیا (ہی) میں دے دے ۔ اور ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر جب تم اپنے حج کے مناسک ادا کرچکو تو اللہ کو یاد کرو جس طرح تم پہلے اپنے باپ دادا کو یاد کرتے رہے ہو ، بلکہ اس سے بھی بڑھ چڑھ کر ۔ اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں ، جن کی دعا یہ ہوتی ہے کہ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں کامیابی عطا کر ، حالانکہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب تم اپنی ( حج کی ) عبادات ادا کرچکو تو جس طرح اپنے باپ دادوں کا ذکر کرتے تھے اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا کرو ، پس لوگوں میں سے بعض تو وہ ہیں جو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا ہی میں ( سب کچھ ) دے دے ، اوراس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب اپنے حج کے ارکان ادا کر چکو تو جس طرح پہلے اپنے آباؤ اجداد کا ذکر کرتے تھے، اسی طرح اب اللہ کا ذکر کرو، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ ان میں سے کوئی تو ایسا ہے جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ہمیں دنیا ہی میں سب کچھ دے دے، ایسے شخص کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب تم پورے کر چکو اپنے حج کے ارکان تو قیام منیٰ کے دوران اپنے باپ دادوں کے مفاخر و مآثر بیان کرنے کے بجائے تم لوگ یاد کرو اپنے اللہ کو جیسا کہ تم نے یاد کیا کرتے تھے اپنے باپ دادا کے مفاخر کو بلکہ اس سے بھی کہیں بڑھ کر یاد کرو اس وحدہ لا شریک کو مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنی کوتاہ نظری سے دنیائے فانی کا ہی سوال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم کو دنیا میں ہی دے دے جو کچھ دینا ہے ایسوں کو دنیا میں تو اس کی حکمت و مشیت کے مطابق جو کچھ ملنا ہوا مل جائے گا مگر ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

پھرتم ارکان حج اداکرچکوتواللہ تعالیٰ کو ایسے یادکرو جیسے تم اپنے باپ دادوں کو یاد کیا کرتے تھے یااس سے بھی بڑھ کر ، پھر لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیںجو کہتے ہیں : ’’اے ہمارے رب!ہمیں سب کچھ دنیا میں ہی دے دے‘‘ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب اپنے حج کے کام پورے کرچکو ( ف۳۸۵ ) تو اللہ کا ذکر کرو جیسے اپنے باپ دادا کا ذکر کرتے تھے ( ف۳۸٦ ) بلکہ اس سے زیادہ اور کوئی آدمی یوں کہتا ہے کہ اے رب ہمارے ہمیں دنیا میں دے اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب تم اپنے حج کے ارکان پورے کر چکو تو ( منیٰ میں ) اﷲ کا خوب ذکر کیا کرو جیسے تم اپنے باپ دادا کا ( بڑے شوق سے ) ذکر کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ شدّتِ شوق سے ( اﷲ کا ) ذکر کیا کرو ، پھر لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں ( ہی ) عطا کر دے اور ایسے شخص کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

جب تم اپنے مناسک حج ( اور اس کے اعمال و ارکان ) کو بجا لا چکو ۔ تو پھر اس طرح اللہ کو یاد کرو جس طرح اپنے باپ داداؤں کو یاد کرتے تھے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر خدا کو یاد کرو اب لوگوں میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! ہمیں ( جو کچھ دینا ہے ) اسی دنیا ہی میں دے دے ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So when ye have accomplished your holy rites, celebrate the praises of Allah, as ye used to celebrate the praises of your fathers,- yea, with far more Heart and soul. There are men who say: "Our Lord! Give us (Thy bounties) in this world!" but they will have no portion in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Sarwar

After you complete the acts of your Hajj, also commemorate God, just as you would remember your father, or even more earnestly. Some people say, "Lord, give us what we want in this life," but in the life hereafter they have no beneficial share.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when you have accomplished your Manasik, remember Allah as you remember your forefathers or with far more remembrance. But of mankind there are some who say: "Our Lord! Give us (Your bounties) in this world!" and for such there will be no portion in the Hereafter.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when you have performed your devotions, then laud Allah as you lauded your fathers, rather a greater lauding. But there are some people who say, Our Lord! give us in the world, and they shall have no resting place.

Translated by

William Pickthall

And when ye have completed your devotions, then remember Allah as ye remember your fathers or with a more lively remembrance. But of mankind is he who saith: "Our Lord! Give unto us in the world," and he hath no portion in the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब तुम अपने हज के आमाल पूरे कर लो तो अल्लाह को याद करो जिस तरह तुम अपने बाप-दादा को याद करते थे बल्कि उससे भी ज़्यादा, पस कुछ लोग तो वे हैं जो यूँ कहते हैं कि ऐ हमारे रब! हमें इस दुनिया में दे दे और आख़िरत में उसका कुछ हिस्सा नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب تم اپنے اعمال حج پورے کرچکو تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کرو جس طرح تم اپنے اباء (و اجداد) کا ذکر کیا کرتے ہو بلکہ یہ ذکر اس سے (بدرجہا) بڑھ کر ہو (6) سو بعضے آدمی ( جو کہ کافر ہیں) ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو (جو کچھ دینا ہو) دنیا میں دیدیجیے اور ایسے شخص کو آخرت میں (بوجہ انکار آخرت کے) کوئی حصہ نہ ملے گا۔ (200)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب تم ارکانِ حج ادا کر چکو تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادا کا ذکر کیا کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ بعض لوگ وہ ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں دے ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب اپنے رب کے احکام ادا کرچکو تو جس طرح پہلے اپنے آباء و اجداد کا ذکر کرتے تھے ، اس طرح اب اللہ کا ذکر کرو ، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر (مگر اللہ کو یاد کرنے والے لوگوں میں بھی بہت فرق ہے ) ان میں سے کوئی تو ایسا ہے جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ، ہمیں دنیا ہی میں سب کچھ دے دے ، ایسے شخص کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب تم پورا کرلو اپنے حج کے کاموں کو تو اللہ کو یاد کرو، جیسے تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کرتے رہے ہو، بلکہ اس سے بھی زیادہ بڑھ کر ذکر کرو، سو بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم کو دنیا میں دے دیجیے، اور ایسے لوگوں کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب پورے کر چکو اپنے حج کے کام کو تو یاد کرو اللہ کو جیسے تم یاد کرتے تھے اپنے باپ دادوں کو بلکہ اس سے بھی زیادہ یاد کرو پھر کوئی آدمی تو کہتا ہے اے رب ہمارے دے ہم کو دنیا میں اور اس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب تم حج کے تمام کام پورے کرچکو تو اللہ کا ذکر کیا کرو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کا ذکر کیا کرتے تھے بلکہ خدا کا ذکر اس سے بھی زیادہ کرو پھر لوگوں میں بعض ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہم کو سب کچھ دنیا میں دے دے بس ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے