Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 204

سورة البقرة

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّعۡجِبُکَ قَوۡلُہٗ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ یُشۡہِدُ اللّٰہَ عَلٰی مَا فِیۡ قَلۡبِہٖ ۙ وَ ہُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ ﴿۲۰۴﴾

And of the people is he whose speech pleases you in worldly life, and he calls Allah to witness as to what is in his heart, yet he is the fiercest of opponents.

بعض لوگوں کی دنیاوی غرض کی باتیں آپ کو خوش کر دیتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ کرتا ہے حالانکہ دراصل وہ زبردست جھگڑالو ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یُّعۡجِبُکَ
خوش کرتی ہے آپ کو
قَوۡلُہٗ
بات اس کی
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَیُشۡہِدُ
اور وہ گواہ بناتا ہے
اللّٰہَ
اللہ کو
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
فِیۡ قَلۡبِہٖ
اس کے دل میں ہے
وَہُوَ
حالانکہ وہ
اَلَدُّ
سخت جھگڑالو ہے
الۡخِصَامِ
جھگڑاکرنے میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سےکو ئی ہے
مَنۡ
جس کی
یُّعۡجِبُکَ
پسند آتی ہے آپ کو
قَوۡلُہٗ
بات اس کی
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَیُشۡہِدُ
اور وہ گواہ بناتا ہے
اللّٰہَ
اللہ تعا لی کو
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
فِیۡ قَلۡبِہٖ
اس کے دل میں ہے
وَہُوَ
حالانکہ وہ
اَلَدُّ
سخت
الۡخِصَامِ
جھگڑالو ہے
Translated by

Juna Garhi

And of the people is he whose speech pleases you in worldly life, and he calls Allah to witness as to what is in his heart, yet he is the fiercest of opponents.

بعض لوگوں کی دنیاوی غرض کی باتیں آپ کو خوش کر دیتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ کرتا ہے حالانکہ دراصل وہ زبردست جھگڑالو ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لوگوں میں سے کوئی تو ایسا ہے جس کی بات آپ کو دنیا کی زندگی میں بڑی بھلی معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنی نیک نیتی پر اللہ کو گواہ بھی بناتا ہے حالانکہ وہ کج بحث قسم کا جھگڑالو ہوتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورلوگوں میں سے کوئی ہے جس کی بات دنیاکی زندگی میں آپ کوپسند آتی ہے اورجو اس کے دل میں ہے اس پروہ اﷲ تعالیٰ کوگواہ بناتاہے حالانکہ وہ (جھگڑے میں)سخت جھگڑالو ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among men there is one whose words, in this life, attract you; he even makes Allah his witness on what is there in his heart, while he is so stiff-necked when quarreling.

اور بعضا آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر اور وہ سخت جھگڑالو ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں سے کوئی شخص ایسا بھی ہے جس کی باتیں تمہیں بہت اچھی لگتی ہیں دنیا کی زندگی میں حالانکہ فی الواقع وہ شدید ترین دشمن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is a certain type of man who charms you in this worldly life with his glib talk. He calls Allah to witness again and again that he cherishes good intentions in his heart, whereas, in fact, he is the deadliest opponent of the Truth.

انسانوں میں کوئی تو ایسا ہے ، جس کی باتیں دنیا کی زندگی میں تمہیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں ، اور اپنی نیک نیتی پر وہ بار بار خدا کو گواہ ٹھیراتا ہے 223 ، مگر حقیقت میں وہ بد ترین دشمن حق ہوتا ہے ۔ 224

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں میں ایک وہ شخص بھی ہے کہ دنیوی زندگی کے بارے میں اس کی باتیں تمہیں بڑی اچھی لگتی ہیں اور جو کچھ اس کے دل میں ہے اس پر وہ اللہ کو گواہ بھی بناتا ہے ، حالانکہ وہ ( تمہارے ) دشمنوں میں سب سے زیادہ کٹر ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بعضا آدمی ایسا ہے جس کی باتیں تجھ کو دنیا کی زندگی میں بھلی لگتی ہیں اور وہ اپنے دل کی سچائی اللہ کو گواہ کرتا ہے حقیقت میں وہ سخت جھگڑ الو ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کو بعضے آدمی کی بات دنیا کے اعتبار سے بہت اچھی معلوم ہوتی ہے اور وہ اس پر جو اس کے دل میں ہے اللہ کو گواہ بناتا ہے اور وہ آپ کی مخالفت میں بہت شدید ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کوئی شخص تو ایسا ہے کہ دنیاوی زندگی کے کاموں میں اس کی باتیں آپ کو بڑی بھلی اور دلکش محسوس ہوتی ہیں اور وہ اپنے دل کی بات پر بار بار قسمیں کھا کر اللہ کو گواہ بناتا ہے۔ (اللہ کی قسمیں کھاتا ہے) حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہوتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کوئی شخص تو ایسا ہے جس کی گفتگو دنیا کی زندگی میں تم کو دلکش معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنی مانی الضمیر پر خدا کو گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ سخت جھگڑالو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of mankind is he whose discourse for the purpose of this world thou admirest, and he taketh Allah to witness as to that which is in his heart, whereas he is the most contentious of the adversaries.

اور لوگوں میں ایسا شخص بھی ہے ۔ کہ اس کی گفتگو جو دنیوی غرض سے اچھی معلوم ہوتی ہے اور جو اس کے دل میں ہے اس پر وہ اللہ کو گواہ لاتا ہے ! درآنحالیکہ وہ شدید ترین دشمن ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں ، جن کی باتیں تو اس دنیا کی زندگی میں تمہیں بڑی میٹھی معلوم ہوتی ہیں اور وہ اپنی دلی نیت پر خدا کو گواہ بناتے ہیں لیکن وہ کٹر دشمن ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں میں سے کوئی ایسا شخص ہے جس کی بات دنیا کی زندگی کے بارے میں آپ کو پسند آتی ہے اس حال میں کہ وہ جو اس کے دل میں ہے اس پر اﷲ ( تعالیٰ ) کو گواہ بناتا ہے حالانکہ وہ انتہا درجے کا جھگڑالو ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انسانوں میں کوئی تو ایسا ہے جس کی باتیں دنیا کی زندگی میں تمہیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں اور اپنی نیک نیتی پر بار باروہ خدا کو گواہ ٹھہراتا ہے مگر حقیقت میں وہ بدترین جھگڑالوہوتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اچھی لگتی ہیں آپ کو ان کی چکنی چپڑی باتیں دنیاوی زندگی کے بارے میں اور وہ اپنی نیک نیتی پر گواہ بناتا ہے اللہ کو حالانکہ وہ پرلے درجے کا دشمن ہے حق اور اہل حق کا

Translated by

Noor ul Amin

اور لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جس کی بات آپ کو دنیاکی زندگی میں بڑی بھلی معلوم ہوتی ہے اور وہ اپنی نیک نیتی پر اللہ کو گواہ بھی بناتا ہے حالانکہ وہ بدترین جھگڑالوہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بعض آدمی وہ ہیں کہ دنیا کی زندگی میں اس کی بات تجھے بھلی لگے ( ف۳۹۲ ) اور اپنے دل کی بات پر اللہ کو گواہ لائے اور وہ سب سے بڑا جھگڑالو ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور لوگوں میں کوئی شخص ایسا بھی ( ہوتا ) ہے کہ جس کی گفتگو دنیاوی زندگی میں تجھے اچھی لگتی ہے اور وہ اﷲ کو اپنے دل کی بات پر گواہ بھی بناتا ہے ، حالانکہ وہ سب سے زیادہ جھگڑالو ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور بعض لوگ ( منافقین ) ایسے بھی ہیں کہ جن کی ( چکنی چپڑی ) باتیں تمہیں زندگانی دنیا میں بہت اچھی لگتی ہیں اور وہ اپنی دلی حالت پر خدا کو گواہ بناتے ہیں حالانکہ وہ ( تمہارے ) بدترین دشمن ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is the type of man whose speech about this world's life May dazzle thee, and he calls Allah to witness about what is in his heart; yet is he the most contentious of enemies.

Translated by

Muhammad Sarwar

There are some people whose words about this life may please you. They say that God knows what they have in their hearts. But, in fact, they are the most quarrelsome opponents.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of mankind there is he whose speech may please you (O Muhammad), in this worldly life, and he calls Allah to witness as to that which is in his heart, yet he is the most quarrelsome of the opponents.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among men is he whose speech about the life of this world causes you to wonder, and he calls on Allah to witness as to what is in his heart, yet he is the most violent of adversaries.

Translated by

William Pickthall

And of mankind there is he whoso conversation on the life of this world pleaseth thee (Muhammad), and he calleth Allah to witness as to that which is in his heart; yet he is the most rigid of opponents.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और लोगों में से कोई है कि उसकी बात दुनिया की ज़िंदगी में तुमको प्यारी लगती है और वह अपने दिल की बात पर अल्लाह को गवाह बनाता है; हालाँकि वह सख़्त झगड़ालू है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضا آدمی ایسا بھی ہے کہ آپ کو اس کی گفتگو جو محض دنیوی غرض سے ہوتی ہے مزہ دار معلوم ہوتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کو حاضروناظر بتاتا ہے اپنے مافی الضمیر پر حالانکہ وہ (آپ کی) مخالفت میں نہایت شدید ہے۔ (204)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بعض لوگوں کی دنیاوی باتیں آپ کو خوش کردیتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواہ بناتا ہے ‘ حالانکہ دراصل وہ پرلے درجے کا جھگڑالو ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انسانوں میں کوئی تو ایسا ہے جس کی باتیں دنیا کی زندگی میں تمہیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں اور اپنی نیک نیتی پر وہ بار بار اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہے ۔ مگر حقیقت میں وہ بدترین دشمن حق ہوتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لوگوں میں ایسا شخص بھی ہے جس کی گفتگو آپ کو دنیاوی زندگی میں پسند آتی ہے اور وہ اللہ کو گواہ بناتا ہے اس بات پر جو اس کے دل میں ہے۔ حالانکہ وہ سخت ترین جھگڑالو ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر اور وہ سخت جھگڑالو ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں سے بعض آدمی ایسا بھی ہے کہ دنیوی زندگی کے کاموں میں اس کی باتیں اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو بڑی دلکش معلوم ہوتی ہیں اور وہ اپنے دل کی باتوں پر اللہ تعالیٰ کو گواہ بناتا جاتا ہے حالانکہ وہ آپ کے تمام مخالفوں میں سخت لڑاکا ہے