Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 205

سورة البقرة

وَ اِذَا تَوَلّٰی سَعٰی فِی الۡاَرۡضِ لِیُفۡسِدَ فِیۡہَا وَ یُہۡلِکَ الۡحَرۡثَ وَ النَّسۡلَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ ﴿۲۰۵﴾

And when he goes away, he strives throughout the land to cause corruption therein and destroy crops and animals. And Allah does not like corruption.

جب وہ لوٹ کر جاتا ہے تو زمین میں فساد پھیلانے کی اور کھیتی اور نسل کی بربادی کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اللہ تعالٰی فساد کو ناپسند کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تَوَلّٰی
وہ منہ موڑتا ہے
سَعٰی
وہ کوشش کرتا ہے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
لِیُفۡسِدَ
تاکہ وہ فساد کرے
فِیۡہَا
اس میں
وَیُہۡلِکَ
اوروہ ہلاک کرے
الۡحَرۡثَ
کھیتی
وَالنَّسۡلَ
اور نسل کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡفَسَادَ
فساد کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
تَوَلّٰی
وہ لو ٹ کر جاتا ہے
سَعٰی
کوشش کرتا ہے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
لِیُفۡسِدَ
تاکہ وہ فساد پھیلا ئے
فِیۡہَا
اس میں
وَیُہۡلِکَ
اور وہ بر با د کر تا ہے
الۡحَرۡثَ
کھیتو ں
وَالنَّسۡلَ
اور نسلو ں کو
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لٰی
لَا
نہیں
یُحِبُّ
پسند کرتا
الۡفَسَادَ
فساد کو
Translated by

Juna Garhi

And when he goes away, he strives throughout the land to cause corruption therein and destroy crops and animals. And Allah does not like corruption.

جب وہ لوٹ کر جاتا ہے تو زمین میں فساد پھیلانے کی اور کھیتی اور نسل کی بربادی کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اللہ تعالٰی فساد کو ناپسند کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب وہ (ایسی چکنی چپڑی باتیں کرنے کے بعد) لوٹتا ہے تو عملاً اس کی ساری تگ و دو یہ ہوتی ہے کہ زمین میں فساد مچائے اور کھیتی اور نسل (انسانی) کو تباہ کرے حالانکہ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا (جسے وہ گواہ بنا رہا تھا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ لوٹ کر جاتاہے توزمین میں کوشش کرتاہے کہ فسادپھیلائے اوروہ کھیتوں اورنسلوں کوبربادکرتاہے اور اﷲ تعالیٰ فسادکوپسند نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And once he turns back, he runs about in the earth trying to spread disorder therein, and to de-stroy the tillage and the stock; and Allah does not like disorder.

اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ پیٹھ پھیر کرجاتا ہے تو زمین میں بھاگ دوڑ کرتا ہے تاکہ اس میں فساد مچائے اور کھیتی اور نسل کو تباہ کرے اور اللہ تعالیٰ کو فساد بالکل پسند نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When he gets power he directs all his efforts towards spreading mischief in the land, destroying harvests and killing the human race whereas Allah (Whom he makes his witness) does not like mischief.

جب اسے اقتدار حاصل ہو جاتا ہے 225 ، تو زمین میں اس کی ساری دوڑ دھوپ اس لیے ہو تی ہے کہ فساد پھیلائے ، کھیتوں کو غارت کرے اور نسل انسانی کو تباہ کرے ۔ ۔ ۔ ۔ حالانکہ اللہ ﴿جسے وہ گواہ بنا رہا تھا﴾ فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب اٹھ کر جاتا ہے تو زمین میں اس کی دوڑ دھوپ اس لئے ہوتی ہے کہ وہ ٢ اس میں فساد مچائے ، اور فصلیں اور نسلیں تباہ کرے ، حالانکہ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا ( ١٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب جب لوٹ کرجاتا ہے ( یا اس کو حکومت ملتی ہے تو زمین میں دھند مچانے کی کوشش کرتا ہے ( یعینی فساد کرنے کی) او کھیتیاں اور جانیں بر باد کرتا ہے اور اللہ فساد کر پسند نہیں کرتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب واپس پلٹتا ہے (جب بس چلتا ہے) تو کوشش کرتا ہے کہ زمین میں فساد کرے اور (کسی کی) کھیتی تباہ کردے اور جانور۔ اور اللہ فساد کو پسند نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب وہ آپ کی محفل سے لوٹتا ہے تو زمین میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کے لئے دوڑتا پھرتا ہے ، کھیتوں اور مویشیوں کی تباہی کا سامان کرتا ہے۔ حالانکہ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے تو زمین میں دوڑتا پھرتا ہے تاکہ اس میں فتنہ انگیزی کرے اور کھیتی کو (برباد) اور (انسانوں اور حیوانوں کی) نسل کو نابود کردے اور خدا فتنہ انگیزی کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he turnoth away, he speedeth through the land that He may act corruptly therein and destroy the tilth and the stock. And Allah approveth not corruptness.

اور جب پیٹھ پھیر کرجاتا ہے تو اس دوڑ دھوپ میں رہتا ہے کہ زمین پر فساد کرے اور کھیتی اور جانوروں کو تلف کرے ۔ درآنحالیکہ اللہ فساد کو (بالکل) پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب وہ ( تمہارے پاس سے ) ہٹتی ہیں تو ان کی ساری بھاگ دوڑ اس لئے ہوتی ہے کہ زمین میں فساد مچائیں اور کھیتی اور نسل کو تباہ کریں اور اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب وہ ( آپ ﷺ کی مجلس سے ) واپس چلا جاتا ہے تو فساد پھیلانے اور کھیتی اور نسل کو تباہ کرنے کی غرض سے زمین میں دوڑتا پھرتا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) فساد کو پسند نہیں فرماتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب اسے اقتدار حاصل ہوجاتا ہے۔ تو زمین میں اس کی ساری دوڑ دھوپ اس لیے ہوتی ہے کہ فساد پھیلائے کھیتوں کو غارت کرے اور نسل انسانی کو تباہ کرے اور اللہ فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب وہ پیٹھ پھیرتا ہے تو اس دوڑ دھوپ میں لگ جاتا ہے کہ فساد مچائے زمین میں اور ہلاک و تباہ کر ڈالے کھیتی اور نسل کو اور اللہ جس کو ایسا شخص اپنی نیک نیتی پر گواہ بناتا ہے وہ کبھی پسند نہیں فرماتا فساد کو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب وہ ( ایسی باتیں کرنے کے بعد ) لوٹتا ہے تو عملًا اس کی تگ ودویہ ہوتی ہے کہ زمین میں فسادمچائے اور کھیتی اور نسل ( انسانی ) کو تباہ کرے حالانکہ اللہ فسادکو پسند نہیں کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب پیٹھ پھیرے تو زمین میں فساد ڈالتا پھرے اور کھیتی اور جانیں تباہ کرے اور اللہ فساد سے راضی نہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ ( آپ سے ) پھر جاتا ہے تو زمین میں ( ہر ممکن ) بھاگ دوڑ کرتا ہے تاکہ اس میں فساد انگیزی کرے اور کھیتیاں اور جانیں تباہ کر دے ، اور اﷲ فساد کو پسند نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

اور جب آپ کے پاس سے منہ پھیرتے ہیں ( یا برسر اقتدار آتے ہیں ) تو زمین میں فساد برپا کرنے کے لیے دوڑتے پھرتے ہیں اور کھیتی اور نسل کو برباد کرتے ہیں جبکہ خدا فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When he turns his back, His aim everywhere is to spread mischief through the earth and destroy crops and cattle. But Allah loveth not mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

As soon as they leave you, they quickly commit evil in the land, destroying the farms and people. God does not love evil.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when he turns away (from you O Muhammad), his effort in the land is to make mischief therein and to destroy the crops and the cattle, and Allah likes not mischief.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when he turns back, he runs along in the land that he may cause mischief in it and destroy the tilth and the stock, and Allah does not love mischief-making.

Translated by

William Pickthall

And when he turneth away (from thee) his effort in the land is to make mischief therein and to destroy the crops and the cattle; and Allah loveth not mischief.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वह पलट कर चला जाता है तो वह इस कोशिश में रहता है कि ज़मीन में फ़साद फैलाए और खेतों और जानों को हलाक करे; हालाँकि अल्लाह फ़साद को पसंद नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب پیٹھ پھیرتا ہے تو اس دوڑ دھوپ میں پھرتا رہتا ہے کہ اس (شہر) میں فساد کرے اور (کسی کے) کھیت یا مواشی کو تلف کردے اور اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں فرماتے۔ (1) (205)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب اسے اقتدار ملتا ہے تو زمین میں فساد پھیلانے ‘ کھیتی اور نسل کی بربادی کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب اسے اقتدار حاصل ہوتا ہے ، تو زمین میں اس کی ساری دوڑدھوپ اس لئے ہوتی ہے کہ فساد پھیلائے ، کھیتوں کو غارت کرے اور نسلوں کو تباہ کرے ۔ حالانکہ اللہ (جسے وہ گواہ بنارہا ہے) فساد کو ہرگز پسند نہیں کرتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ پیٹھ پھر کر چل دیتا ہے تو زمین میں دوڑ دھوپ کرتا ہے تاکہ اس میں فساد کرے اور کھیتی کو اور نسل کو برباد کرے، اور اللہ فساد کو پسند نہیں فرماتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب وہ آپکی مجلس سے لوٹتا ہے تو شہر میں اس غرض سے دوڑ دھوپ کرتا پھرتا ہے کہ اس میں فساد برپا کرے اور کھیتوں کو اور مویشوں ک و ہلاک و برباد کردے اور اللہ تعالیٰ تباہ کاری کو پسند نہیں فرماتا