TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Root words of Surat ul Baqara 2:210, word 1 ھَلْ

The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.

Verse 2:210 word by word

Open the verse
Interrogative

Are

کیا۔ پس

Tap any part above to see where else it appears

Mufradat ul Quran

Imam Raghib Isfahani

ھَلْ: یہ حرف استخبار اور کبھی استفہام کے لئے آتا ہے۔جیسے قرآن پاک میں ہے: ۔ (قُلۡ ہَلۡ عِنۡدَکُمۡ مِّنۡ عِلۡمٍ فَتُخۡرِجُوۡہُ لَنَا) (۶۔۱۴۸) کہدو کہ تمہارے پاس کوئی سند ہے اگر ہے تو اسے ہمارے سامنے نکالو۔اور کبھی تنبیہہ،تبکیت یا نفی کے لئے چنانچہ آیت: (ہَلۡ تُحِسُّ مِنۡہُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَوۡ تَسۡمَعُ لَہُمۡ رِکۡزًا) (۱۹۔۹۸) بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا کہیں ان کی بھنک سنتے ہو۔ (ہَلۡ تَعۡلَمُ لَہٗ سَمِیًّا) (۱۹۔۶۵) بھلا تم اس کا کوئی ہم نام جانتے ہو۔ (فَارۡجِعِ الۡبَصَرَ ۙ ہَلۡ تَرٰی مِنۡ فُطُوۡرٍ) (۶۷۔۳) ذرا آنکھ اٹھاکر دیکھو کیا تجھے (آسمان میں) کوئی شگاف نظر آتا ہے؟میں نفی کے معنی پائے جاتے ہیں۔اور آیات: ۔ (ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّاۡتِیَہُمُ اللّٰہُ فِیۡ ظُلَلٍ مِّنَ الۡغَمَامِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ ) (۲۔۲۱۰) کیا یہ لوگ اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان پر خدا (کا عذاب) بادل کے سائبانوں میں نازل ہو اور فرشتے بھی اترآئیں۔ (ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِیَہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ ) (۶۔۱۵۸) یہ اس کے سوا اور کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں۔ (ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا السَّاعَۃَ ) (۴۳۔۶۶) یہ صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ قیامت… (ہَلۡ یُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ) (۷۔۱۴۷) یہ جیسے عمل کرتے ہیں ویسا ہی ان کو بدلہ ملے گا۔ (ہَلۡ ہٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ) (۲۱۔۳) یہ شخص کچھ بھی نہیں ہے مگر تمہارے جیسا آدمی ہے۔میں اﷲ تعالیٰ کی قدرت پر تنبیہہ اور اس کی سطوت سے تخویف کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے۔

Lemma / Derivative

93 results

هَل
10:102
تو نہیں
Then do
فَهَلْ
11:14
تو کیا
Then, would
فَهَلْ
11:24
کیا
Are
هَلْ
12:64
کیا
"Should
هَلْ
12:89
کیا
"Do
هَلْ
13:16
کیا
"Is
هَلْ
13:16
کیا
is
هَلْ
14:21
تو کیا
so can
فَهَلْ
16:33
نہیں
Do
هَلْ
16:35
تو نہیں
Then is (there)
فَهَلْ