Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 16

سورة الرعد

قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قُلِ اللّٰہُ ؕ قُلۡ اَفَاتَّخَذۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ لَا یَمۡلِکُوۡنَ لِاَنۡفُسِہِمۡ نَفۡعًا وَّ لَا ضَرًّا ؕ قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الۡاَعۡمٰی وَ الۡبَصِیۡرُ ۬ ۙ اَمۡ ہَلۡ تَسۡتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوۡرُ ۬ ۚ اَمۡ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ شُرَکَآءَ خَلَقُوۡا کَخَلۡقِہٖ فَتَشَابَہَ الۡخَلۡقُ عَلَیۡہِمۡ ؕ قُلِ اللّٰہُ خَالِقُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُوَ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ ﴿۱۶﴾

Say, "Who is Lord of the heavens and earth?" Say, " Allah ." Say, "Have you then taken besides Him allies not possessing [even] for themselves any benefit or any harm?" Say, "Is the blind equivalent to the seeing? Or is darkness equivalent to light? Or have they attributed to Allah partners who created like His creation so that the creation [of each] seemed similar to them?" Say, " Allah is the Creator of all things, and He is the One, the Prevailing."

آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ کہہ دیجئے! اللہ کہہ دیجئے! کیا تم پھر بھی اس کے سوا اوروں کو حمایتی بنا رہے ہو جو خود اپنی جان کے بھی بھلے برے کا اختیار نہیں رکھتے کہہ دیجئے کہ کیااندھا اور بینا برابر ہو سکتا ہے؟ یا کیا اندھیریا ں اور روشنی برابر ہوسکتی ہے کیا جنہیں یہ اللہ کا شریک ٹھرا رہے ہیں انہوں نے بھی اللہ کی طرح مخلوق پیدا کی ہے کہ ان کی نظر میں پیدائش مشتبہ ہوگئی ہو ، کہہ دیجئے کہ صرف اللہ ہی تمام چیزوں کا خالق ہے وہ اکیلا ہے اور زبردست غالب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
مَنۡ
کون ہے
رَّبُّ
رب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
قُلِ
کہہ دیجئے
اللّٰہُ
اللہ
قُلۡ
کہہ دیجئے
اَفَاتَّخَذۡتُمۡ
کیا پھر (بھی) بنا لیے تم نے
مِّنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
حمایتی
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں وہ مالک ہوسکتے
لِاَنۡفُسِہِمۡ
اپنے نفسوں کے لے
نَفۡعًا
کسی نفع کے
وَّلَا
اور نہ
ضَرًّا
کسی نقصان کے
قُلۡ
کہہ دیجئے
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِی
برابر ہوسکتا ہے
الۡاَعۡمٰی
اندھا
وَالۡبَصِیۡرُ
اور دیکھنے والا
اَمۡ
یا
ہَلۡ
کیا
تَسۡتَوِی
برابر ہو سکتے ہیں
الظُّلُمٰتُ
اندھیرے
وَالنُّوۡرُ
اور روشنی
اَمۡ
یا
جَعَلُوۡا
انہوں نے بنا لئے
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے
شُرَکَآءَ
کچھ شریک
خَلَقُوۡا
انہوں نے پیدا کیا
کَخَلۡقِہٖ
مانند اس کی تخلیق کے
فَتَشَابَہَ
تو مشتبہ ہو گئی
الۡخَلۡقُ
پیدائش
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
قُلِ
کہہ دیجئے
اللّٰہُ
اللہ
خَالِقُ
خالق ہے
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کا
وَّہُوَ
اور وہی
الۡوَاحِدُ
اکیلا ہے
الۡقَہَّارُ
بہت زبردست ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ پوچھیں
مَنۡ
کون
رَّبُّ
رب ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
قُلِ
کہہ دو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
قُلۡ
کہہ دیں
اَفَاتَّخَذۡتُمۡ
کیا پھر بنا رکھے ہیں تم نے
مِّنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اَوۡلِیَآءَ
کچھ کارساز
لَایَمۡلِکُوۡنَ
نہیں وہ اختیار رکھتے
لِاَنۡفُسِہِمۡ
اپنی ذات کے لیے
نَفۡعًا
نفع کا
وَّلَاضَرًّا
اور نہ نقصان کا
قُلۡ
آپ کہہ دو
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِی
برابر ہو سکتے ہیں
الۡاَعۡمٰی
اندھا
وَالۡبَصِیۡرُ
اور بینا
اَمۡ
یا
ہَلۡ
کیا
تَسۡتَوِی
برابر ہوتے ہیں
الظُّلُمٰتُ
اندھیرے
وَالنُّوۡرُ
اور روشنی
اَمۡ
یا
جَعَلُوۡا
انہوں نے بنائے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
شُرَکَآءَ
شریک
خَلَقُوۡا
جنہوں نے پیدا کیا
کَخَلۡقِہٖ
اس کے پیدا کرنے کی مانند
فَتَشَابَہَ
چنانچہ مشتبہ ہو گئی
الۡخَلۡقُ
تخلیق
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
قُلِ
آپ کہہ دو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
خَالِقُ
خالق ہے
کُلِّ
تمام
شَیۡءٍ
اشیاءکا
وَّہُوَ
اور وہی
الۡوَاحِدُ
ا یک
الۡقَہَّارُ
نہایت زبردست ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Who is Lord of the heavens and earth?" Say, " Allah ." Say, "Have you then taken besides Him allies not possessing [even] for themselves any benefit or any harm?" Say, "Is the blind equivalent to the seeing? Or is darkness equivalent to light? Or have they attributed to Allah partners who created like His creation so that the creation [of each] seemed similar to them?" Say, " Allah is the Creator of all things, and He is the One, the Prevailing."

آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ کہہ دیجئے! اللہ کہہ دیجئے! کیا تم پھر بھی اس کے سوا اوروں کو حمایتی بنا رہے ہو جو خود اپنی جان کے بھی بھلے برے کا اختیار نہیں رکھتے کہہ دیجئے کہ کیااندھا اور بینا برابر ہو سکتا ہے؟ یا کیا اندھیریا ں اور روشنی برابر ہوسکتی ہے کیا جنہیں یہ اللہ کا شریک ٹھرا رہے ہیں انہوں نے بھی اللہ کی طرح مخلوق پیدا کی ہے کہ ان کی نظر میں پیدائش مشتبہ ہوگئی ہو ، کہہ دیجئے کہ صرف اللہ ہی تمام چیزوں کا خالق ہے وہ اکیلا ہے اور زبردست غالب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے پوچھئے کہ : آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے ؟ کہہ دیجئے : اللہ ہے پھر کہئے : کیا تم نے ایسے معبودوں کو اپنا کارساز بنا لیا ہے جو اپنے بھی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے ؟ پھر پوچھئے : کیا نابینا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں ؟ یا کیا اندھیرے اور روشنی برابر ہوسکتے ہیں ؟ یا جنہیں ان لوگوں نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے انہوں نے بھی اللہ کی مخلوق کی طرح کی کوئی مخلوق پیدا کی ہے۔ جو ان پر مشتبہ ہوگئی ہے ؟ آپ کہئے کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ اکیلا ہے، زبردست ہے،

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ پوچھیں آسمانوں اور زمین کارب کون ہے؟کہہ دواﷲ تعالیٰ ہی ہے،آپ کہہ دیں کیا پھر بھی تم نے اس کے سوا کچھ کارسازبنارکھے ہیں جو اپنی ذات کے لیے نفع ونقصان کا بھی اختیارنہیں رکھتے؟ کہہ دوکہ کیا اندھا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں؟یاکیا اندھیرے اورروشنی برابرہوتے ہیں؟ یا انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے پیدا کرنے کی مانند پیدا کیا ہے؟ چنانچہ تخلیق ان پر مشتبہ ہوگئی ہے، آپ کہہ دو اﷲ تعالیٰ ہی تمام اشیاء کا خالق ہے اور وہی ایک ہے،نہایت زبردست ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Who is the Lord of the heavens and the earth?|" Say, |"Allah.|" Say, &Have you, then, taken others than Him as protectors who possess no power to cause benefit or harm even to themselves?& Say, Is it that a blind person and a sighted one are equal, or that (all sorts of) the darkness and the light are alike?|" Or, have they made partners with Allah who created as He created, and thus the creation seemed to them alike? Say, |"Allah is the Creator of all things, and He is the One, the All-Domi¬nant.|"

پوچھ کون ہے رب آسمان اور زمین کا کہہ دے اللہ، کہہ پھر کیا تم نے پکڑے ہیں اس کے سوا ایسے حمایتی جو مالک نہیں اپنے بھلے اور برے کے، کہہ کیا برابر ہوتا ہے اندھا اور دیکھنے والا، یا کہیں برابر ہے اندھیرا اور اجالا کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اللہ کے لئے شریک کہ انہوں نے کچھ پیدا کیا ہے جیسے پیدا کیا اللہ نے پھر مشتبہ ہوگئی پیدائش ان کی نظر میں، کہہ اللہ ہے پیدا کرنے والا ہر چیز کا اور وہی ہے اکیلا زبردست

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان سے) پوچھئے کون ہے آسمانوں اور زمین کا مالک ؟ کہیے اللہ ہی ہے کہیے کیا تم نے اس کو چھوڑ کر ایسے حمایتی بنا لیے ہیں جو خوداپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے (ان سے) پوچھئے کیا برابر ہے اندھا اور دیکھنے والا ؟ یا کیا برابر ہیں اندھیرے اور روشنی کیا انہوں نے اللہ کے ایسے شریک ٹھہرا لیے ہیں جنہوں نے تخلیق کی ہے اس کی تخلیق کی طرح تو یہ تخلیق ان پر مشتبہ ہوگئی ہے کہہ دیجیے کہ اللہ ہی خالق ہے ہر شے کا اور وہ ہے یکتا سب پر حاوی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اِن سے پوچھو ، آسمان و زمین کا ربّ کون ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہو ، اللہ ۔ 26 پھر ، ان سے کہو کہ جب حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کارساز ٹھہرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے؟ کہو ، کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے؟ 27 کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں؟ 28 اور اگر ایسا نہیں تو کیا ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہے کہ اس کی وجہ سے ان پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہوگیا ؟ ۔ ۔ ۔ ۔ 29 کہو ، ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے ، سب پر غالب! 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان کافروں سے ) کہو کہ : وہ کون ہے جو آسمانوں اور زمین کی پرورش کرتا ہے؟ کہو کہ : وہ اللہ ہے ! کہو کہ : کیا پھر بھی تم نے اس کو چھوڑ کر ایسے کارساز بنا لیے ہیں جنہیں خود اپنے آپ کو بھی نہ کوئی فائدہ پہنچانے کی قدرت حاصل ہے نہ نقصان پہنچانے کی ؟ کہو کہ : کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوسکتا ہے؟ یا کیا اندھیریاں اور روشنی ایک جیسی ہوسکتی ہیں؟ یا ان لوگوں نے اللہ کے ایسے شریک مانے ہوئے ہیں جنہوں نے کوئی چیز اسی طرح پیدا کی ہو جیسے اللہ پیدا کرتا ہے ، ( ١٩ ) اور اس وجہ سے ان کو دونوں کی تخلیق ایک جیسی معلوم ہورہی ہو؟ ( اگر کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا ہے تو اس سے ) کہہ دو کہ : صرف اللہ ہر چیز کا خالق ہے ، اور وہ تنہا ہی ایسا ہے کہ اس کا اقتدار سب پر حاوی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبران لوگوں سے پوچھ آسمان اور زمین کا مالک کون ہے (وہ کیا جواب دیں گے تو خود ہی کہہ دے اللہ ہے اور کون، کہہ دے پھر کیا تم نے اللہ کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا مالک بنا لیا جو اپنی ذات کے نفع اور نقصان کا (بھی) اختیار نہیں رکھتے (تو تمہارے نفع نقصان کا ان کو کیا اختیار ہوگا) کہہ دے کیا اندھا اور اکھیارا برابر اور مومن اور کافر برابر یا قدرت والا سچا خدا اور یہ جھوٹے خدا برابر) کیا اندھیرا اور اجالا برابر ( کفر اور ایمان برابر) کیا ان کافروں نے ان لوگوں کو خدا کا شریک ٹھہرایا ہے جنہوں نے خدا کی طرح کچھ پیدا کیا ہے 10 اور اس پیدائش سے ان کو شبہ پُر گیا کہہ دے اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ اکیلا ہے (اس کا کوئی شریک نہیں، زبردست 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کہئے آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے ؟ فرما دیجئے اللہ ہے (پھر) آپ (یہ) کہیے کہ کیا تم نے اس کے سوا مددگار قرار دے رکھے ہیں جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی کچھ اختیار نہیں رکھتے فرمائیے کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں ؟ یا اندھیرا اور روشنی برابر ہوسکتے ہیں ؟ یا انہوں نے جو اللہ کے شریک قرار دے رکھے ہیں تو انہوں نے (کسی چیز کو) پیدا کیا جیسے وہ (اللہ) پیدا کرتا ہے پھر ان کو پیدا کرنا ایک سا معلوم ہو ہو ؟ فرمادیجئے کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) غالب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے پوچھئے) کہ آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے ؟ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہے۔ آپ کہیے کیا تم اس کے سوا دوسروں کو حمایتی بناتے ہو جو اپنے نفع اور نقصان کے بھی مالک نہیں ہیں۔ آپ کہہ دیجیے کہا اندھا اور آنکھوں والا کیا برابر ہیں ؟ اور کیا اندھیرا اور روشنی یکساں ہیں کیا انہوں نے اللہ کے لئے ایسے شریک قرار دے رکھے ہیں جنہوں نے کچھ پیدا کیا ہے جیسا کہ اللہ نے پیدا کیا ہے کہ اس کی وجہ سے ان پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہوگیا ہے۔ آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ یکتا ہے اور غلبہ و قوت رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ (تم ہی ان کی طرف سے) کہہ دو کہ خدا۔ پھر (ان سے) کہو کہ تم نے خدا کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو کیوں کارساز بنایا ہے جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے (یہ بھی) پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں؟ یا اندھیرا اور اُجالا برابر ہوسکتا ہے؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو خدا کا شریک مقرر کیا ہے۔ کیا انہوں نے خدا کی سی مخلوقات پیدا کی ہے جس کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہے۔ کہہ دو کہ خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) زبردست ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: who in the Lord of the heavens and the earth Say thou: Allah. Say thou: have ye then taken beside Him patrons who own not to themselves benefit nor hurt! Say thou: are the blind and the seer equal? Or, the darknesses and light equal? Or have they set up associates unto Allah, who have created even as He hath created, so that the Creation hath become dubious unto them! Say thou: Allah is the Creator of everything; and He is the One, the Subduer.

آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے ؟ آپ (ہی) کہہ دیجئے کہ اللہ (پھر) کہیے کہ تو کیا تم نے (پھر بھی) اس کے سوا (اور) کارساز قرار دے لئے ہیں جو اپنی ہی ذات کے لئے بھی نفع ونقصان کا اختیار نہیں رکھتے ۔ آپ کہیے کہ کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوسکتا ہے یا یہ کہ کہیں تاریکی اور روشنی برابر ہوئی ہے ۔ یا یہ کہ انہوں نے اللہ کے شریک ایسے ٹھیرارکھے ہیں کہ جنہوں نے اس کی خلق کی طرح کسی کو خلق کیا ہے جس سے انکو خلق میں اشتباہ ہوگیا ۔ آپ کہہ دیجیے اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہ واحد ہے غالب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) پوچھو: آسمانوں اور زمین کا مالک کون ہے؟ کہہ دو: اللہ! ( ان سے ) پوچھو: تو کیا ( اس کے بعد ) تم نے اس کے سوا ایسے کارساز بنا رکھے ہیں جو خود اپنی ذات کیلئے بھی نہ کسی نفع پر کوئی اختیار رکھتے ہیں اور نہ کسی ضرر پر؟ ( ان سے ) پوچھو: کیا اندھے اور بینا ، دونوں یکساں ہوجائیں گے؟ یا کیا روشنی اور تاریکی دونوں برابر ہوجائیں گی؟ یا کیا انہوں نے خدا کے ایسے شریک ٹھہرائے ہیں ، جنہوں نے اسی کی طرح خلق کیا ہے ، جس کے سبب سے ان کو خلق میں اشتباہ لاحق ہوگیا ہے؟ بتادو کہ ہر چیز کا خالق اللہ ہی ہے اور وہ واحد اور سب پر حاوی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ان سے سوال کیجیے کہ آسمانوں اورزمین کا پروردگار کون ہے؟آپ ( ﷺ ) ہی فرمادیجیے اللہ ( تعالیٰ ) آپ ( ﷺ ) ان سے پوچھیے کیا تم نے اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ایسے کار ساز بنا لیے ہیںجو نفع و نقصان کے اعتبار سے خود اپنی جانوں پر بھی اختیار نہیں رکھتے آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوسکتا ہے؟کیا اندھیریاں اورروشنی ایک جیسے ہوسکتے ہیں کیا جن کو اللہ ( تعالیٰ ) کا شریک ٹھہرا رکھا ہے انہوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی بنائی ہوئی چیزوں کی طرح کی کچھ چیزیں بنائی ہیں جن سے ان کو اشتباہ ( دومختلف چیزوںکوایک جیساسمجھ کردھوکاکھارہے ہوں ) پیدا ہوگیا ہو ۔ آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے پیدا کرنے والے ہیں ( جو ) اکیلے ہیں ( سب پر ) غالب ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے ؟ کہہ دیجئے کہ ” اللہ “۔ پھر ان سے کہیے کیا تم نے اللہ کو چھوڑ کر اولیاء کو کارساز بنایا ہے، جو خود اپنے نفع و نقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے، یہ بھی پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں ؟ یا اندھیرا اور اجالا برابر ہوسکتا ہے ؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو اللہ کا شریک مقرر کیا ہے، کیا انہوں نے اللہ کی سی مخلوق پیدا کی ہے جس کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہے۔ کہہ دو کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، اور وہی اکیلا اور زبردست ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کون ہے، رب آسمانوں اور زمین (کی اس حکمتوں بھری کائنات) کا ؟ (جواب چونکہ متعین ہے اس لئے خودہی) کہو کہ وہ اللہ ہی ہے، کہو کیا پھر بھی تم لوگوں نے اس کے سوا ایسوں کو اپنا کار ساز ٹھہرا رکھا ہے، جو خود اپنے لئے بھی نہ کسی نفع کا اختیار رکھتے ہیں نہ نقصان کا، کہو، کیا برابر ہوسکتے ہیں اندھا اور آنکھوں والا ؟ یا کہیں اندھیرے اور روشنی بھی باہم یکساں ہوسکتے ہیں ؟ کیا ان لوگوں نے اللہ کے لئے کچھ ایسے شریک ٹھہرا رکھے ہیں، جنہوں نے اللہ کی تخلیق کی طرح کچھ پیدا کیا ہو ؟ کہو اللہ ہی پیدا کرنے والا ہے ہر چیز کا، اور وہی ہے یکتا سب پر غالب

Translated by

Noor ul Amin

ان سے پوچھئے کہ: آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟کہہ دیجئے کہ اللہ ہے پھر کہیے: کیا تم نے ایسے معبودوں کو اپنا کارساز بنالیا ہےجو اپنے بھی نفع ونقصان کا اختیارنہیں رکھتے؟ پھر پوچھئے: کیا نابینا اور بینا برابرہو سکتے ہیں ؟یا کیا اندھیراا ورروشنی برابرہوسکتے ہیں ؟اور جنہیں لوگوں نے اللہ کا شریک بنارکھا ہے انہوں نے بھی اللہ کی مخلوق کی طرح کی کوئی مخلوق پیداکی ہے کہ ا ن کی نظرمیں پیدائش متشبہ ہوگئی ہو؟آ پ کہیے کہ:اللہ ہرچیزکا پیدا کرنے والا ہے ا وروہ اکیلا ہے ، زبردست ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کون رب ہے آسمانوں اور زمین کا ، تم خود ہی فرماؤ اللہ ( ف٤٦ ) تم فرماؤ تو کیا اس کے سوا تم نے وہ حمایتی بنائے ہیں جو اپنا بھلا برا نہیں کرسکتے ہیں ( ف٤۷ ) تم فرماؤ کیا برابر ہوجائیں گے اندھا اور انکھیارا ( بینا ) ( ف٤۸ ) یا کیا برابر ہوجائیں گی اندھیریاں اور اجالا ( ف٤۹ ) کیا اللہ کے لیے ایسے شریک ٹھہراتے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ بنایا تو انھیں ان کا اور اس کا بنانا ایک سا معلوم ہوا ( ف۵۰ ) تم فرماؤ اللہ ہر چیز کا بنانے والا ہے ( ف۵۱ ) اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان کافروں کے سامنے ) فرمایئے کہ آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟ آپ ( خود ہی ) فرما دیجئے: اﷲ ہے ۔ ( پھر ) آپ ( ان سے دریافت ) فرمایئے: کیا تم نے اس کے سوا ( ان بتوں ) کو کارساز بنا لیا ہے جو نہ اپنی ذاتوں کے لئے کسی نفع کے مالک ہیں اور نہ کسی نقصان کے ۔ آپ فرما دیجئے: کیا اندھا اور بینا برابر ہو سکتے ہیں یا کیا تاریکیاں اور روشنی برابر ہو سکتی ہیں ۔ کیا انہوں نے اﷲ کے لئے ایسے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اﷲ کی مخلوق کی طرح ( کچھ مخلوق ) خود ( بھی ) پیدا کی ہو ، سو ( ان بتوں کی پیدا کردہ ) اس مخلوق سے ان کو تشابُہ ( یعنی مغالطہ ) ہو گیا ہو ، فرما دیجئے: اﷲ ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہ ایک ہے ، وہ سب پر غالب ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ان سے کہو ( پوچھو ) آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ ( خود ہی ) بتائیے کہ اللہ ( نیز ) ان سے کہو ۔ کیا تم نے اللہ کو چھوڑ کر کچھ کارساز بنا لئے ہیں؟ جو اپنے نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے کہہ دیجئے کہ کیا اندھا اور آنکھوں والا دونوں برابر ہیں اور کیا نور و ظلمت ( اندھیرا اور اجالا ) یکساں ہیں؟ کیا ان لوگوں نے اللہ کے کچھ ایسے شریک بنائے ہیں جنہوں نے اللہ کی طرح کچھ مخلوق خلق کی ہے؟ جس کی وجہ سے تخلیق کا یہ معاملہ ان پر مشتبہ ہوگیا ہے؟ کہہ دیجیئے کہ ہر چیز کا خالق اللہ ہی ہے وہ یگانہ ہے اور سب پر غالب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Who is the Lord and Sustainer of the heavens and the earth?" Say: "(It is) Allah." Say: "Do ye then take (for worship) protectors other than Him, such as have no power either for good or for harm to themselves?" Say: "Are the blind equal with those who see? Or the depths of darkness equal with light?" Or do they assign to Allah partners who have created (anything) as He has created, so that the creation seemed to them similar? Say: "Allah is the Creator of all things: He is the One, the Supreme and Irresistible."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), ask them, "Who is the Lord of the heavens and the earth?" Say, "It is God." Ask them, "Why then have you taken guardians other than God when such guardians can neither benefit nor harm themselves?" Ask them, "Are the seeing and the blind equal? Is light equal to darkness?" Do they consider that their idols have created anything like that of God, thus, both creations appear to them to be alike?" Say, "God alone is the Creator of all things and He is the One, the All-Dominant."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Who is the Lord of the heavens and the earth" Say: "(It is) Allah." Say: "Have you then taken (for worship) Awliya' (protectors) other than Him, such as have no power either for benefit or for harm to themselves" Say: "Is the blind equal to the one who sees Or darkness equal to light Or do they assign to Allah partners who created the like of His creation, so that the creation seemed alike to them" Say: "Allah is the Creator of all things; and He is the One, the Irresistible."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Who is the Lord of the heavens and the earth?-- Say: Allah. Say: Do you take then besides Him guardians who do not control any profit or harm for themselves? Say: Are the blind and the seeing alike? Or can the darkness and the light be equal? Or have they set up with Allah associates who have created creation like His, so that what is created became confused to them? Say: Allah is the Creator of all things, and He is the One, the Supreme.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad): Who is Lord of the heavens and the earth? Say: Allah. Say: Take ye then (others) beside Him for protectors, which, even for themselves, have neither benefit nor hurt? Say: Is the blind man equal to the seer, or is darkness equal to light? Or assign they unto Allah partners who created the like of His creation so that the creation (which they made and His creation) seemed alike to them? Say: Allah is the Creator of all things, and He is the One, the Almighty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि आसमानों और ज़मीन का रब कौन है? कह दीजिए कि अल्लाह है, कहिए कि क्या फिर भी तुमने उसके सिवा ऐसे मददगार बना रखे हैं जो ख़ुद अपनी ज़ात के नफ़ा और नुक़सान का भी इख़्तियार नहीं रखते, कहिए कि क्या अंधा और आँखों वाला दोनों बराबर हो सकते हैं, या क्या अंधेरा और उजाला दोनों बराबर हो जाएंगे, क्या उन्होंने अल्लाह के साथ ऐसे शरीक ठहराए हैं जिन्होंने भी पैदा किया जैसा कि अल्लाह ने पैदा किया फिर पैदाइश उनकी नज़र मैं मुश्तबह हो गई, कह दीजिए कि अल्लाह हर चीज़ का पैदा करने वाला है और वही है अकेला, ज़बरदस्त।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہیئے آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے آپ (ہی) کہہ دیجیئے اللہ ہے (پھر) آپ یہ کہیئے کہ کیا پھر بھی تم نے خدا کے سوا دوسرے مددگار قرار دے رکھے ہیں جو خود اپنی ذات کے نفع و نقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے آپ یہ (بھی) کہیئے کہ کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوسکتا ہے (4) یا کہیں تاریکی اور روشنی برابر ہو سکتی ہے (5) یا انہوں نے اللہ کے ایسے شریک قرار دے رکھے ہیں کہ انہوں نے بھی (کسی چیز کو) پیدا کیا ہو جیسا خدا پیدا کرتا ہے پھر ان کو پیدا کرنا ایک سا معلوم ہوا ہو آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ ہی ہر چیز کا خالق ہے اور وہ ہی واحد ہے غالب ہے۔ (16)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پوچھیں آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے ؟ فرما دیں اللہ ہے۔ فرمائیں پھر کیا تم نے اس کے سوا حمایتی بنا رکھے ہیں جو اپنے آپ کے نہ نفع کے مالک ہیں اور نہ نقصان کے ؟ فرمادیں کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوتے ہیں ؟ یا کیا اندھیرے اور روشنی برابر ہوتے ہیں ؟ کیا انہوں نے اللہ کے ایسے شریک بنا رکھے ہیں جنہوں نے اس کے پیدا کرنے کی طرح کچھ پیدا کیا ہے تو پیدائش ان پر گڈ مڈ ہوگئی ہے ؟ فرمادیجئے اللہ ہی ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے اور وہ ایک ہے اور بہت زبر دست ہے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پوچھو ، آسمان و زمین کا رب کون ہے ؟۔۔۔ کہو ، اللہ ۔ پھر ان سے کہو کہ حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کار ساز ٹھہرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے ؟ کہو ، کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے ؟ کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں ؟ اور اگر ایسا نہیں تو کیا ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہے کہ اس کی وجہ سے ان پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہوگیا ؟۔۔۔۔ کہو ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے ، سب پر غالب !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ سوال کیجئے کہ آسمانوں کا اور زمینوں کا رب کون ہے ؟ آپ جواب دے دیجئے کہ اللہ ہے۔ آپ سوال کیجئے کیا تم لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے مددگار تجویز کر رکھے ہیں جو اپنی جانوں کے لیے نفع اور ضرر کے مالک نہیں ہیں ؟ آپ سوال کیجئے کہ نابینا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں ؟ کیا اندھیریاں اور روشنی برابر ہوسکتی ہیں کیا یہ بات ہے کہ ان لوگوں نے اللہ کے لیے شریک تجویز کئے ہیں جنہوں نے کوئی چیز پیدا کی ہو جیسے کہ اللہ نے مخلوق کو پیدا کیا ہے جس کی وجہ سے ان پر مخلوق میں اشتباہ پیداہو گیا ہو۔ آپ فرما دیجئے اللہ ہر چیز کا پیدا فرمانے والا ہے اور وہ تنہا ہے غالب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پوچھ کون ہے رب آسمان اور زمین کا کہہ دے اللہ ہے کہہ پھر کیا تم نے پکڑے ہیں اس کے سوا ایسے حمایتی جو مالک نہیں اپنے بھلے اور برے کے کہہ کیا برابر ہوتا ہے اندھا اور دیکھنے والا یا کہیں برابر ہے اندھیرا اور اجالا   کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اللہ کے لیے شریک کہ انہوں نے کچھ پیدا کیا ہے جیسے پیدا کیا اللہ نے پھر مشتبہ ہوگئی پیدائش ان کی نظر میں کہہ اللہ ہے پیدا کرنے والا ہر چیز کا اور وہی ہے اکیلا زبردست

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ان سے پوچھیئے کہ آسمان اور زمین کا رب کون ہے آپ ان سے کہہ دیجئے کہ زمین و آسمان کا رب اللہ ہی ہے آپ ان سے فرماتا ہے کیا تم نے اللہ کے سوا ایسوں کو اپنا مدد گار بنا رکھا ہے جو خود اپنے بھلے اور برے کا بھی اختیار نہیں رکھتے ، آپ ان سے کہیئے بھلا کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوسکتا ہے یا کہیں تاریکیاں اور نور برابر ہے یا ان مشرکوں نے خدا کے ساتھ کچھ ایسے شرکاء مقرر کیے ہیں کہ ان شرکاء نے بھی خدا کی طرح کوئی مخلوق پیدا کی ہے کہ وہ مخلوق ان مشرکوں پر خدا کی پیدا کردہ مخلوقں سے مل کر مشتبہ ہوگئی ہے آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی ہے اکیلا سب پر غالب