Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 215

سورة البقرة

یَسۡئَلُوۡنَکَ مَا ذَا یُنۡفِقُوۡنَ ۬ ؕ قُلۡ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ فَلِلۡوَالِدَیۡنِ وَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ ابۡنِ‌السَّبِیۡلِ ؕ وَ مَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَیۡرٍ فَاِنَّ اللّٰہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ ﴿۲۱۵﴾

They ask you, [O Muhammad], what they should spend. Say, "Whatever you spend of good is [to be] for parents and relatives and orphans and the needy and the traveler. And whatever you do of good - indeed, Allah is Knowing of it."

آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجئے جو مال تم خرچ کرو وہ ماں باپ کے لئے ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے اور تم جو کچھ بھلائی کرو گے اللہ تعالٰی کو اس کا علم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
مَاذَا
کیا کچھ
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کریں
قُلۡ
کہہ دیجیے
مَاۤ
جو
اَنۡفَقۡتُمۡ
خرچ کرو تم
مِّنۡ خَیۡرٍ
مال میں سے
فَلِلۡوَالِدَیۡنِ
تو والدین کے لیے ہے
وَالۡاَقۡرَبِیۡنَ
اور قرابت داروں
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں
وَابۡنِ‌السَّبِیۡلِ
اور مسافر کے لیے ہے
وَمَا
اور جو بھی
تَفۡعَلُوۡا
تم کرو گے
مِنۡ خَیۡرٍ
نیکی میں سے
فَاِنَّ
تو بیشک
اللّٰہَ
اللہ
بِہٖ
اسے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ پو چھتے ہیں آپ سے
مَاذَا
کیا کچھ
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کریں
قُلۡ
آپ کہہ دو
مَاۤ
جو
اَنۡفَقۡتُمۡ
خرچ کرو تم
مِّنۡ خَیۡرٍ
مال میں سے
فَلِلۡوَالِدَیۡنِ
تو والدین کے لیے
وَالۡاَقۡرَبِیۡنَ
اور رشتہ داروں
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں
وَابۡنِ‌السَّبِیۡلِ
اور مسافروں کے لیے
وَمَا
اور جو
تَفۡعَلُوۡا
تم کرتے ہو
مِنۡ خَیۡرٍ
بھلا ئی سے
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لٰی
بِہٖ
اس کو
عَلِیۡمٌ
خو ب جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

They ask you, [O Muhammad], what they should spend. Say, "Whatever you spend of good is [to be] for parents and relatives and orphans and the needy and the traveler. And whatever you do of good - indeed, Allah is Knowing of it."

آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجئے جو مال تم خرچ کرو وہ ماں باپ کے لئے ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے اور تم جو کچھ بھلائی کرو گے اللہ تعالٰی کو اس کا علم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کیا کہ خرچ کریں ؟ آپ ان سے کہیے کہ جو بھی مال تم خرچ کرو وہ والدین، رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کا حق ہے اور جو بھی بھلائی کا کام تم کرو گے یقینا اللہ تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دو کہ جو مال تم خرچ کرو وہ والدین اور رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے اورجوبھلائی تم کرتے ہو یقینااﷲ تعالیٰ اس کوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They ask you as to what they should spend. Say:|"Whatever good you spend is for parents, kins, orphans, the needy and the wayfarer. And whatever good you do, Allah is all-aware of that.|"

تجھ سے پوچھتے ہیں کیا چیز خرچ کریں کہہ دو کہ جو کچھ تم خرچ کرو مال سو ماں باپ کے لئے اور قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافروں کے اور جو کچھ کرو گے تم کو بھلائی سو وہ بیشک اللہ کو خوب معلوم ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں ؟ کہہ دیجیے جو بھی تم خرچ کرو مال و اسباب میں سے تو والدین رشتے داروں یتیموں مسکینوں اور مسافروں کے لیے (خرچ کرو) اور جو خیر بھی تم کماؤ گے اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

لوگ پوچھتے ہیں ہم کیا خرچ کریں؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر ، رشتے داروں پر ، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو ۔ اور جو بھلائی بھی تم کرو گے ، اللہ اس سے باخبر ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ ( اللہ کی خوشنودی کے لیے ) کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجیے کہ جو مال بھی تم خرچ کرو وہ والدین ، قریبی رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہونا چاہئے ، اور تم بھلائی کا جو کام بھی کرو ، اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیمبر لوگ تجھ سے پو چھتے ہیں کیا خرچ کریں اور کن لوگوں پر خرچ کریں تو کہ دے جو کچھ خیر خیرات کے طور پر تم خرچ کرو تو ماں باپ اور ناتے والوں اور یتمیوں اور محتاجوں اور مسافروں پر اور جو بھلائی تم کرو اللہ اس کو جانتا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں فرما دیجئے جو کچھ مال تم خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں کے لئے ہے اور جو بھلائی تم کرتے ہو تو یقینا اللہ اسے خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں ؟ ان سے کہہ دیجئے تم بھلائی کی نیت سے ماں باپ پر، رشتہ داروں ، یتیموں ، محتاجوں اور مسافروں پر جو خرچ کرو گے اور تم جو بھی بھلائی کا کام کرو گے یقیناً اللہ اس کو جانتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کس طرح کا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ (جو چاہو خرچ کرو لیکن) جو مال خرچ کرنا چاہو وہ (درجہ بدرجہ اہل استحقاق یعنی) ماں باپ اور قریب کے رشتے داروں کو اور یتیموں کو اور محتاجوں کو اور مسافروں کو (سب کو دو) اور جو بھلائی تم کرو گے خدا اس کو جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They ask thee regarding whatsoever they shall expend. Say thou: whatsoever ye expend of wealth, let it be for the parents and kindred and orphans and the needy and the wayfarer and whatever good ye do, verily Allah is the Knower thereof.

آپ سے پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ تمہیں مال سے خرچ کرنا ہے ۔ سو وہ حق ہے والدین کا اور عزیزوں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں کا اور مسافروں کا۔ ۔ اور جو بھی نیکی کروگے اللہ کو اس کا پورا علم رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ کتنا خرچ کریں؟ کہہ دو: جو مال بھی تم خرچ کرتے ہو تو وہ والدین ، قرابت مندوں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کیلئے ہے اور جو نیکی بھی تم کرتے ہو ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) یہ لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ یہ کیا چیز خرچ کریں؟ آپ فرمادیجیے: تم جو بھی مال خرچ کرو تو وہ والدین اور قریبی رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے ( ہو ) اور تم لوگ جو بھی بھلائی کروگے پس اﷲ ( تعالیٰ ) اس سے خوب باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگ پوچھتے ہیں ہم کیا خرچ کریں ؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین، رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے اللہ اس سے باخبر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پوچھتے ہیں آپ سے اے پیغمبر کہ کیا خرچ کریں تو کہو کہ جو بھی مال تمہیں خرچ کرنا ہو تو وہ حق ہے تمہارے ماں باپ رشتہ داروں یتیموں مسکینوں اور مسافروں کا اور یاد رکھو اور مطمئن رہو کہ جو بھی کوئی بھلائی تم لوگ صدق و اخلاص سے کرو گے تو اس کا اجرو ثواب تم یقینا پاؤ گے کہ بیشک اللہ اس کو پوری طرح جانتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں ان سے کہیے کہ جو بھی مال تم خرچ کرووہ والدین ، رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کاحق ہے اورجو بھی بھلائی کاکام تم کروگے یقینا اللہ تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سے پوچھتے ہیں ( ف٤۱٤ ) کیا خرچ کریں ، تم فرماؤ جو کچھ مال نیکی میں خرچ کرو تو وہ ماں باپ اور قریب کے رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور راہ گیر کے لئے ہے اور جو بھلائی کرو ( ف٤۱۵ ) بیشک اللہ اسے جانتا ہے ( ف٤۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ سے پوچھتے ہیں کہ ( اﷲ کی راہ میں ) کیا خرچ کریں ، فرما دیں: جس قدر بھی مال خرچ کرو ( درست ہے ) ، مگر اس کے حق دار تمہارے ماں باپ ہیں اور قریبی رشتہ دار ہیں اور یتیم ہیں اور محتاج ہیں اور مسافر ہیں ، اور جو نیکی بھی تم کرتے ہو بیشک اﷲ اسے خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

لوگ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ وہ ( راہِ خدا میں ) کیا خرچ کریں؟ کہہ دیجیے! کہ تم جو مال بھی صرف کرو ( اس میں تمہارے ) ماں باپ کے رشتہ داروں ، یتیموں ، مسکینوں اور مسافروں کا حق ہے اور تم جو بھی نیک کام کرو اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee what they should spend (In charity). Say: Whatever ye spend that is good, is for parents and kindred and orphans and those in want and for wayfarers. And whatever ye do that is good, -Allah knoweth it well.

Translated by

Muhammad Sarwar

They ask you what to spend for the cause of God. (Muhammad) tell them that whatever you spend, give it to your parents, the orphans, the destitute, and those who may be in urgent need of money whilst on a journey. Whatever good you do, God certainly is Aware of it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They ask you (O Muhammad) what they should spend. Say: "Whatever you spend of good must be for parents and kindred and orphans and Al-Masakin (the poor) and the wayfarer, and whatever you do of good deeds, truly, Allah knows it well."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They ask you as to what they should spend. Say: Whatever wealth you spend, it is for the parents and the near of kin and the orphans and the needy and the wayfarer, and whatever good you do, Allah surely knows it.

Translated by

William Pickthall

They ask thee, (O Muhammad), what they shall spend. Say: that which ye spend for good (must go) to parents and near kindred and orphans and the needy and the wayfarer. And whatsoever good ye do, lo! Allah is Aware of it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लोग आपसे पूछते हैं कि क्या ख़र्च करें? (ऐ नबी) कह दें कि जो माल तुम ख़र्च करो तो उसमें हक़ है तुम्हारे माँ-बाप का, और रिश्तेदारों का, और यतीमों का, और मोहताजों का और मुसाफिरों का, और जो भलाई तुम करोगे वह अल्लाह को मालूम है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز خرچ کیا کریں۔ آپ فرمادیجیے کہ جو کچھ مال تم کو صرف کرنا ہے سو ماں باپ کا حق ہے (3) اور قرابت داروں کا اور بےباپ کے بچوں کا اور محتاجوں کا اور مسافر کا اور جونسا نیک کام کروگے سو اللہ تعالیٰ کو اس کی خوب خبر ہے (وہ اس پر ثواب دیں گے) ۔ (215)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں ؟ آپ فرمادیں جو مال تم خرچ کرو ماں باپ، رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے اور تم جو بھی نیکی کرو گے اللہ تعالیٰ اس کو جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگ پوچھتے ہیں ہم کیا خرچ کریں ؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر ، رشتے داروں پر ، یتیموں اور مسکینوں پر اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کروگے اللہ اس سے باخبر ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کیا خرچ کریں ؟ آپ فرما دیجیے کہ جو مال تم خرچ کرو اس کا مصرف والدین اور قرابت دار اور یتیم اور مسکین لوگ ہیں۔ اور جو بھی خیر کا کوئی کام تم کرو گے سو اللہ اس کو خوب جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا چیز خرچ کریں کہہ دو کہ جو کچھ تم خرچ کرو مال سو ماں باپ کے لئے اور قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور محتاجوں کے اور مسافروں کے اور جو کچھ کرو گے تم بھلائی سو وہ بیشک اللہ کو خوب معلوم ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ خدا کی راہ میں کیا خرچ کریں آپ فرما دیجئے مال میں سے جو کچھ بھی خرچ کرو سو ماں باپ کا حق ہے اور قرابت داروں کا اور بن باپ کے بچوں کا اور محتاجوں کا اور مسافر کا اور تم جو کار خیر بھی کرو وہ اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے