Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 219

سورة البقرة

یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ الۡخَمۡرِ وَ الۡمَیۡسِرِؕ قُلۡ فِیۡہِمَاۤ اِثۡمٌ کَبِیۡرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ ۫ وَ اِثۡمُہُمَاۤ اَکۡبَرُ مِنۡ نَّفۡعِہِمَا ؕ وَ یَسۡئَلُوۡنَکَ مَا ذَا یُنۡفِقُوۡنَ ۬ ؕ قُلِ الۡعَفۡوَؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۱۹﴾ۙ

They ask you about wine and gambling. Say, "In them is great sin and [yet, some] benefit for people. But their sin is greater than their benefit." And they ask you what they should spend. Say, "The excess [beyond needs]." Thus Allah makes clear to you the verses [of revelation] that you might give thought.

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں ، آپ کہہ دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے ، لیکن ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ ہے ، آپ سے بھی دریافت کرتے ہیں کہ کیا کچھ خرچ کریں ، تو آپ کہہ دیجئے حاجت سے زیادہ چیز اللہ تعالٰی اسی طرح اپنے احکام صاف صاف تمہارے لئے بیان فرما رہا ہے ، تاکہ تم سوچ سمجھ سکو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
عَنِ الۡخَمۡرِ
شراب(نشے) کے بارے میں
وَالۡمَیۡسِرِؕ
اور جوئے کے
قُلۡ
کہہ دیجیے
فِیۡہِمَاۤ
ان دونوں میں
اِثۡمٌ
گناہ ہے
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
وَّمَنَافِعُ
اور کچھ فائدے ہیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَاِثۡمُہُمَاۤ
اور گناہ ان دونوں کا
اَکۡبَرُ
زیادہ بڑا ہے
مِنۡ نَّفۡعِہِمَا
ان دونوں کے فائدے سے
وَیَسۡئَلُوۡنَکَ
اور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
مَاذَا
کیا کچھ
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کریں
قُلِ
کہہ دیجیے
الۡعَفۡوَؕ
زائد از ضرورت
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَفَکَّرُوۡنَ
تم غوروفکر کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَسۡئَلُوۡنَکَ
وہ پو چھتے ہیں آپ سے
عَنِ الۡخَمۡرِ
شراب کے بارے میں
وَالۡمَیۡسِرِؕ
اور جوئے کے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
فِیۡہِمَاۤ
ان دونوں میں
اِثۡمٌ
گناہ ہے
کَبِیۡرٌ
بہت بڑا
وَّمَنَافِعُ
اور فائدے ہیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَاِثۡمُہُمَاۤ
اوران دونوں کاگناہ
اَکۡبَرُ
بہت بڑا ہے
مِنۡ نَّفۡعِہِمَا
ان دونوں کے فائدے سے
وَیَسۡئَلُوۡنَکَ
اور وہ پو چھتے ہیں آپ سے
مَاذَا
کیا کچھ
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کریں
قُلِ
آپ کہہ دیں
الۡعَفۡوَؕ
جوضرورت سے زائد ہو
کَذٰلِکَ
اس طرح
یُبَیِّنُ
کھو ل کر بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعا لٰی
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَفَکَّرُوۡنَ
غوروفکر کرو
Translated by

Juna Garhi

They ask you about wine and gambling. Say, "In them is great sin and [yet, some] benefit for people. But their sin is greater than their benefit." And they ask you what they should spend. Say, "The excess [beyond needs]." Thus Allah makes clear to you the verses [of revelation] that you might give thought.

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں ، آپ کہہ دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے ، لیکن ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ ہے ، آپ سے بھی دریافت کرتے ہیں کہ کیا کچھ خرچ کریں ، تو آپ کہہ دیجئے حاجت سے زیادہ چیز اللہ تعالٰی اسی طرح اپنے احکام صاف صاف تمہارے لئے بیان فرما رہا ہے ، تاکہ تم سوچ سمجھ سکو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ آپ سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں۔ آپ ان سے کہیے کہ ان دونوں کاموں میں بڑا گناہ ہے۔ اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں۔ مگر ان کا گناہ ان کے نفع کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ نیز آپ سے پوچھتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں کیا کچھ خرچ کریں ؟ ان سے کہیے کہ جو کچھ بھی ضرورت سے زائد ہو (وہ سب اللہ کی راہ میں خرچ کردو) اسی انداز سے اللہ تعالیٰ اپنے احکام تمہارے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم دنیا اور آخرت دونوں کے بارے میں غور و فکر کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ آپ سے شراب اورجوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں،آپ کہہ دیں کہ ان دونوں میں بہت بڑاگناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں اوران دونوں کاگناہ ان کے فائدے سے بہت بڑاہے اوروہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیاخرچ کریں؟آپ کہہ دیں کہ جوضرورت سے زائد ہو۔اﷲ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لیے آیات کھول کربیان کرتاہے تاکہ تم غور وفکر کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They ask you about wine and gambling. Say, |"In both there is great sin, and some benefits for people. And their sin is greater than their benefit.And they ask you as to what they should spend. Say, |"The surplus|". This is how Allah makes His verses clear to you, so that you may ponder

تجھ سے پوچھتے ہیں حکم شرابکا اور جوئے کا کہہ دے ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور فائدے بھی لوگوں کو اور ان کا گناہ بہت بڑا ہے ان کے فائدے سے۔ اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں کہہ دے جو بچے اپنے خرچ سے اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے واسطے حکم تاکہ تم فکر کرو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں (کہ ان کا کیا حکم ہے ؟ ) (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے) کہہ دیجیے کہ ان دونوں کے اندر بہت بڑے گناہ کے پہلو ہیں اور لوگوں کے لیے کچھ منفعتیں بھی ہیں البتہ ان کا گناہ کا پہلو نفع کے پہلو سے بڑا ہے اور یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھتے ہیں کہ (اللہ کی راہ میں) کتنا خرچ کریں ؟ کہہ دیجیے : اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات تمہارے لیے واضح کر رہا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پوچھتے ہیں : شراب اور جوئے کا کیا حکم ہے؟ : ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے ۔ اگرچہ ان میں لوگوں کے لیے کچھ منافع بھی ہیں ، مگر ان کا گناہ ان کے فائدے سے بہت زیادہ ہے ۔ 235

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگ آپ سے شراب اور جوے کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ بھی ہے ، اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں ، اور ان دونوں کا گناہ ان کے فائدے سے زیادہ بڑھا ہوا ہے ۔ ( ١٤٢ ) اور لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ ( اللہ کی خوشنودی کے لیے ) کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجیے کہ‘‘ جو تمہاری ضرورت سے زائد ہو ’’ ( ١٤٣ ) اللہ اسی طرح اپنے احکام تمہارے لیے صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم غورو فکر سے کام لو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

( اے پیمبر) مسلمان تجھ سے پوچھتے ہیں شراب پینا اور جوا کھیلنا کیسا ہے تو کہ ان دونوں چیزوں میں بڑا نقصان ہے اور کچھ فائدے بھی ہیں لوگوں کو مگر ان کا نقصان فائدے سے بڑھ کر ہے 4 اور تجھ سے پوچھتے ہیں الہ کی راہ میں کتنا خرچ کریں تو کہہ جو بچ رہے 5 اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنے حکم تم سے بیان کرتا ہے تاکہ تم دنیا اور آخرت میں غور کرو 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں فرمادیجئے ان دلوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کو کچھ فائدہ بھی ملتا ہے اور ان کا گناہان کے نفع سے بڑا ہے اور آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں ؟ فرما دیجئے جو ضرورت سے زائد ہو اللہ اسی طرح تمہارے لئے دلائل بیان فرماتے ہیں تاکہ تم فکرکرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے بعض لوگوں کے لئے اس میں کچھ فائدے بھی ہیں۔ لیکن ان دونوں کا گناہ ان کے فائدوں سے بڑھ کر ہے۔ وہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا (کتنا) خرچ کریں۔ آپ کہہ دیجئے کہ جو تمہاری ضرورت سے زائد ہو۔ اللہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تا کہ تم دنیا اور آخرت کے معاملات پر غور و فکر کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) لوگ تم سے شراب اور جوئے کا حکم دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ ان میں نقصان بڑے ہیں اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کے نقصان فائدوں سے کہیں زیادہ ہیں اور یہ بھی تم سے پوچھتے ہیں کہ (خدا کی راہ میں) کون سا مال خرچ کریں۔ کہہ دو کہ جو ضرورت سے زیادہ ہو۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They ask thee of wine, and gambling. Say thou: in both is a great sin, and some benefits for men, but the sin of them is for greater than their benefit. And they ask thee, how much they should expend. Say thou: the redundant portion. In this wise Allah expoundeth unto you His commandments that haply ye may ponder.

(لوگ) آپ سے شراب اور قمار کی بابت دریافت کرتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجئے کہ ان میں بڑا گناہ ہے ۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں ۔ اور ان کا گناہ ان کے فائدوں سے کہیں بڑھا ہوا ہے ۔ اور (لوگ) آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کتنا خرچ کریں۔ ۔ آپ کہ دیجئے کہ جتنا آسان ہو۔ ۔ اللہ اسی طرح تمہارے لئے کھول کر احکام بیان کرتا ہے تاکہ تم سوچ لیا کرو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تم سے شراب اور جوئے کے متعلق سوال کرتے ہیں ۔ کہہ دو: ان دونوں چیزوں کے اندر بڑا گناہ ہے اور لوگوں کیلئے کچھ فائدے بھی ہیں ، لیکن ان کا گناہ ان کے فائدے سے بڑھ کر ہے اور وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ کتنا خرچ کریں؟ کہہ دو کہ جو ضروریات سے بچ رہے ۔ اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیتوں کی وضاحت کرتا ہے ، تاکہ تم غور کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) یہ لوگ آپ سے شراب اور جوئے ( کے حکم ) کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ فرمادیجیے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ اور لوگوں کے لیے ( تھوڑے سے ) فائدے ( بھی ) ہیں اور ان دونوں کا گناہ ان دونوں کے فائدے سے بہت بڑھ کر ہے او ریہ آپ ( ﷺ ) سے سوال کرتے ہیں: کونسا مال خرچ کریں؟ آپ فرمادیجیے: جو ضرورت سے زائد ہو ۔ اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) تم لوگوں کے لیے احکام کو واضح فرماتے ہیں تاکہ تم غوروفکر کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پوچھتے ہیں شراب اور جوئے کا کیا حکم ہے ؟ کہو ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے۔ اگرچہ ان میں لوگوں کے لیے کچھ نفع بھی ہے۔ مگر ان کا گناہ ان کے فائدہ سے بہت زیادہ ہے۔ پوچھتے ہیں ہم اللہ کی راہ میں کیا خرچ کریں ؟ کہو جو تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو۔ اس طرح اللہ تمہارے لیے صاف صاف احکام بیان کرتا ہے۔ شاید کہ تم دنیا و آخرت دونوں کی فکر کرو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پوچھتے ہیں آپ سے اے پیغمبر شراب اور جوئے کے بارے میں تو انہیں بتادو کہ ان دونوں چیزوں میں بڑا گناہ بھی ہے اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی مگر ان کا گناہ ان کے فائدوں سے کہیں بڑھ کر ہے اور پوچھتے ہیں آپ سے کہ کیا خرچ کریں تو کہو کہ جو زیادہ ہو تمہاری ضرورتوں سے اللہ اسی طرح کھول کر بیان فرماتا ہے تمہارے لیے اپنے احکام تاکہ تم لوگ غور و فکر سے کام لو

Translated by

Noor ul Amin

وہ آپ سے شراب اورجو ئے کے متعلق پوچھتے ہیں ، کہیے ان دونوں کاموں میں بڑاگناہ ہے اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ ہے ، نیز وہ آپ سے پوچھتے ہیں اللہ کی راہ میں کیا کچھ خرچ کریں ؟ کہیےجو کچھ بھی ضرورت سے زائد ہو ، اسی طرح اللہ تعا لیٰ اپنے احکام تمہارے لئے کھول کھول کربیان کرتا ہے تا کہ تم غور وفکرکرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں ، تم فرمادو کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنیوی نفع بھی اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے ( ف٤۲٦ ) تم سے پوچھتے ہیں کیا خرچ کریں ( ف۳۲۷ ) تم فرماؤ جو فاضل بچے ( ف۳۲۸ ) اسی طرح اللہ تم سے آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم دنیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ سے شراب اور جوئے کی نسبت سوال کرتے ہیں ، فرما دیں: ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے کچھ ( دنیوی ) فائدے بھی ہیں مگر ان دونوں کا گناہ ان کے نفع سے بڑھ کر ہے ، اور آپ سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ کیا کچھ خرچ کریں؟ فرما دیں: جو ضرورت سے زائد ہے ( خرچ کر دو ) ، اسی طرح اﷲ تمہارے لئے ( اپنے ) احکام کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو

Translated by

Hussain Najfi

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے متعلق دریافت کرتے ہیں ۔ کہہ دیجئے کہ ان میں بڑا گناہ ہے ۔ اگرچہ ان میں لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں مگر ان کا گناہ ان کے فائدے سے بہت بڑا ہے اور لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ( راہِ خدا میں ) کیا خرچ کریں؟ کہہ دیجیے جو کچھ ( تمہاری ضروریات سے ) زیادہ ہو! اس طرح خدا تمہارے لئے اپنی آیات و ہدایات واضح کرتا ہے ۔ تاکہ تم دنیا و آخرت کے بارے میں غور و فکر کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee concerning wine and gambling. Say: "In them is great sin, and some profit, for men; but the sin is greater than the profit." They ask thee how much they are to spend; Say: "What is beyond your needs." Thus doth Allah Make clear to you His Signs: In order that ye may consider-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), they ask you about wine and gambling. Tell them that there is great sin in them. Although they have benefits for men, the sin therein is far greater than the benefit. They ask you about what they should give for the cause of God. Tell them, "Let it be what you can spare." This is how God explains for you His guidance so that perhaps you will think

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They ask you (O Muhammad) concerning alcoholic drink and gambling. Say: "In them is a great sin, and (some) benefits for men, but the sin of them is greater than their benefit." And they ask you what they ought to spend. Say: "That which is (spare) beyond your needs." Thus Allah makes clear to you His Laws in order that you may give thought.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They ask you about intoxicants and games of chance. Say: In both of them there is a great sin and means of profit for men, and their sin is greater than their profit. And they ask you as to what they should spend. Say: What you can spare. Thus does Allah make clear to you the communications, that you may ponder,

Translated by

William Pickthall

They question thee about strong drink and games of chance. Say: In both is great sin, and (some) utility for men; but the sin of them is greater than their usefulness. And they ask thee what they ought to spend. Say: that which is superfluous. Thus Allah maketh plain to you (His) revelations, that haply ye may reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लोग आपसे शराब और जुए के बारे में पूछते हैं, (ऐ नबी) कह दीजिए कि इन दोनों में बड़ा गुनाह है और लोगों के लिए कुछ फ़ायदे भी हैं, और उनका गुनाह बहुत ज़्यादा है उनके फ़ायदे से, और वे आपसे पूछते हैं कि क्या ख़र्च करें, कह दीजिए कि जो (अपनी) ज़रूरत से ज़्यादा हो, इस तरह अल्लाह तुम्हारे अहकाम को बयान करता है; ताकि तुम ध्यान करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لوگ آپ سے شراب اور قمار کی نسبت دریافت کرتے ہیں۔ آپ فرمادیجیے کہ ان دونوں (کے استعمال) میں گناہ کی بڑی بڑی باتیں بھی ہیں اور لوگوں کو (بعضے) فائدے بھی ہیں اور (وہ) گناہ کی باتیں ان فائدوں سے زیادہ بڑھی ہوئی ہیں (3) اور لوگ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ (خیرخیرات میں) کتنا خرچ کیا کریں آپ فرمادیجیے کہ جتنا آسان ہو اللہ تعالیٰ اسی طرح احکام کو صاف صاف بیان فرماتے ہیں تاکہ تم دنیا و آخرت کے معاملات میں سوچ لیا کرو۔ (219)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں ‘ فرما دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے لیکن ان کا گناہ ان کے فائدے سے بہت زیادہ ہے۔ تم سے یہ بھی دریافت کرتے ہیں کیا کچھ خرچ کریں ؟ تو آپ فرما دیں اپنی ضرورت سے زائد چیز خرچ کرو۔ اللہ تعالیٰ اس طرح تمہارے لیے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم سوچ سمجھ سکو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پوچھتے ہیں : شراب اور جوئے کا کیا حکم ہے ؟ کہو ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے ۔ اگرچہ ان میں لوگوں کے لئے کچھ منافع بھی ہیں مگر ان کا گناہ فائدے سے بہت زیادہ ہے ۔ پوچھتے ہیں : ہم کیا خرچ کریں ؟ کہو جو کچھ تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو ، اس طرح اللہ تمہارے لئے صاف صاف احکام بیان کرتا ہے ، شاید کہ تم فکر کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ فرما دیجیے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے منافع ہیں، اور ان کا گناہ ان کے نفع سے بڑا ہے، اور وہ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں، آپ فرما دیجیے کہ جو زائد ہو وہ خرچ کردیں اللہ ایسے ہی بیان فرماتا ہے آیات، تاکہ تم فکر کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تجھ سے پوچھتے ہیں حکم شراب کا اور جوئے کا کہدے ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور فائدے بھی ہیں لوگوں کو اور ان کا گناہ بہت بڑا ہے ان کے فائدہ سے اور تجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں کہدے جو بچے اپنے خرچ سے اسی طرح بیان کرتا ہے اللہ تمہارے واسطے حکم تاکہ تم فکر کرو دنیا و آخرت کی باتوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا حکم دریافت کرتے ہیں آپ فرما دیجئے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے کچھ فائدے بھی ہیں لیکن ان دونوں کا گناہ ان کے فائدہ سے بہت بڑھا ہوا ہے اور لوگ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا خیرات کیا کریں آپ فرما دیجئے جو ضرورت سے فاضل ہو اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنے احکام کو صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر کیا کرو