Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 221

سورة البقرة

وَ لَا تَنۡکِحُوا الۡمُشۡرِکٰتِ حَتّٰی یُؤۡمِنَّ ؕ وَ لَاَمَۃٌ مُّؤۡمِنَۃٌ خَیۡرٌ مِّنۡ مُّشۡرِکَۃٍ وَّ لَوۡ اَعۡجَبَتۡکُمۡ ۚ وَ لَا تُنۡکِحُوا الۡمُشۡرِکِیۡنَ حَتّٰی یُؤۡمِنُوۡا ؕ وَ لَعَبۡدٌ مُّؤۡمِنٌ خَیۡرٌ مِّنۡ مُّشۡرِکٍ وَّ لَوۡ اَعۡجَبَکُمۡ ؕ اُولٰٓئِکَ یَدۡعُوۡنَ اِلَی النَّارِ ۚ ۖ وَ اللّٰہُ یَدۡعُوۡۤا اِلَی الۡجَنَّۃِ وَ الۡمَغۡفِرَۃِ بِاِذۡنِہٖ ۚ وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿۲۲۱﴾٪  11

And do not marry polytheistic women until they believe. And a believing slave woman is better than a polytheist, even though she might please you. And do not marry polytheistic men [to your women] until they believe. And a believing slave is better than a polytheist, even though he might please you. Those invite [you] to the Fire, but Allah invites to Paradise and to forgiveness, by His permission. And He makes clear His verses to the people that perhaps they may remember.

اور شرک کرنے والی عورتوں سے تاوقتیکہ وہ ایمان نہ لائیں تم نکاح نہ کرو ایماندار لونڈی بھی شرک کرنے والی آزاد عورت سے بہتر ہے ، گو تمہیں مشرکہ ہی اچھی لگتی ہو اور نہ شرک کرنے والے مردوں کے نکاح میں اپنی عورتوں کو دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں ، ایمان والا غلام آزاد مُشرک سے بہتر ہے ، گو مُشرک تمہیں اچھا لگے ، یہ لوگ جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ جنت کی طرف اور اپنی بخشش کی طرف اپنے حکم سے بلاتا ہے وہ اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرما رہا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَنۡکِحُوا
تم نکاح کرو
الۡمُشۡرِکٰتِ
مشرکہ عورتوں سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُؤۡمِنَّ
وہ ایمان لے آئیں
وَلَاَمَۃٌ
اور البتہ لونڈی
مُّؤۡمِنَۃٌ
مومنہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡ مُّشۡرِکَۃٍ
مشرکہ عورت سے
وَّلَوۡ
اور اگرچہ
اَعۡجَبَتۡکُمۡ
وہ اچھی لگے تمہیں
وَلَا
اور نہ
تُنۡکِحُوا
تم نکاح کر کے دو
الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرک مردوں کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لے آئیں
وَلَعَبۡدٌ
اور البتہ غلام
مُّؤۡمِنٌ
مومن
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡ مُّشۡرِکٍ
مشرک مردسے
وَّلَوۡ
اور اگرچہ
اَعۡجَبَکُمۡ
وہ اچھا لگے تمہیں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
یَدۡعُوۡنَ
جو بلاتے ہیں
اِلَی النَّارِ
طرف آگ کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَدۡعُوۡۤا
بلاتا ہے
اِلَی الۡجَنَّۃِ
طرف جنت کے
وَالۡمَغۡفِرَۃِ
اور بخشش کے
بِاِذۡنِہٖ
اپنے اذن سے
وَیُبَیِّنُ
اوروہ واضح کرتا ہے
اٰیٰتِہٖ
آیات اپنی
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت پکڑیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَنۡکِحُوا
اور نہ تم نکاح کرو
الۡمُشۡرِکٰتِ
مشرک عورتوں سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُؤۡمِنَّ
وہ (عو رتیں )ایمان لائیں
وَلَاَمَۃٌ
اور یقینا ًلونڈی
مُّؤۡمِنَۃٌ
مومنہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡ مُّشۡرِکَۃٍ
ایک مشرک عورت سے
وَّلَوۡ
اور اگرچہ
اَعۡجَبَتۡکُمۡ
وہ اچھی لگے تمہیں
وَلَاتُنۡکِحُوا
اور نہ تم نکاح میں دو(اپنی عورتوں کو)
الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرک مردوں کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُؤۡمِنُوۡا
وہ ایمان لے آئیں
وَلَعَبۡدٌ
اوریقینا ًغلام
مُّؤۡمِنٌ
مومن
خَیۡرٌ
بہتر ہے
مِّنۡ مُّشۡرِکٍ
مشرک مرد سے
وَّلَوۡ
اور اگرچہ
اَعۡجَبَکُمۡ
وہ ا چھا لگے تمہیں
اُولٰٓئِکَ
وہ لوگ
یَدۡعُوۡنَ
بلاتے ہیں
اِلَی النَّارِ
آگ کی طرف
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لٰی
یَدۡعُوۡۤا
بلاتا ہے
اِلَی الۡجَنَّۃِ
جنت کی طرف
وَالۡمَغۡفِرَۃِ
اور مغفر ت کی طرف
بِاِذۡنِہٖ
اپنے حکم سے
وَیُبَیِّنُ
اوروہ کھو ل کر بیان کرتا ہے
اٰیٰتِہٖ
اپنی آیات
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
لَعَلَّہُمۡ
تاکہ وہ
یَتَذَکَّرُوۡنَ
وہ نصیحت حاصل کریں
Translated by

Juna Garhi

And do not marry polytheistic women until they believe. And a believing slave woman is better than a polytheist, even though she might please you. And do not marry polytheistic men [to your women] until they believe. And a believing slave is better than a polytheist, even though he might please you. Those invite [you] to the Fire, but Allah invites to Paradise and to forgiveness, by His permission. And He makes clear His verses to the people that perhaps they may remember.

اور شرک کرنے والی عورتوں سے تاوقتیکہ وہ ایمان نہ لائیں تم نکاح نہ کرو ایماندار لونڈی بھی شرک کرنے والی آزاد عورت سے بہتر ہے ، گو تمہیں مشرکہ ہی اچھی لگتی ہو اور نہ شرک کرنے والے مردوں کے نکاح میں اپنی عورتوں کو دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں ، ایمان والا غلام آزاد مُشرک سے بہتر ہے ، گو مُشرک تمہیں اچھا لگے ، یہ لوگ جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ جنت کی طرف اور اپنی بخشش کی طرف اپنے حکم سے بلاتا ہے وہ اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرما رہا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں۔ ایک مومن لونڈی آزاد مشرکہ سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں بہت پسند ہو اور مشرک مردوں سے بھی (اپنی عورتوں کا) نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں۔ ایک مومن غلام، آزاد مشرک سے بہتر ہے خواہ تمہیں وہ اچھا ہی لگے۔ یہ مشرک لوگ تو تمہیں دوزخ کی طرف بلاتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ اپنے اذن سے تمہیں جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے احکام اسی انداز سے کھول کھول کر لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروجب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں اور مومن لونڈی ایک مشرک عورت سے بہترہے اگرچہ مشرکہ تمہیں اچھی لگے اورنہ ہی اپنی عورتوں کو مشرک مردوں کے نکاح میں دو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں اورمومن غلام مشرک مردسے بہترہے اگرچہ مشرک تمہیں اچھالگے وہ لوگ آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اپنے حکم سے جنت اورمغفرت کی طرف بلاتاہے اوروہ لوگوں کے لئے اپنی آیات کھول کربیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not marry the &Mushrik& مشرک women unless they come to believe; and a Muslim slave-girl is better than a &Mushrik& مشرک woman, even though she may attract you; and do not give (your women) in marriage to &Mushrik& مشرک men unless they come to believe; and a Muslim slave is better than a &Mushrik& مشرک even though he may attract you. They invite to the Fire when Allah invites, by His will, to the Paradise and to forgiveness, and makes His verses clear to the people, so that they may observe the advice.

اور نکاح مت کرو مشرک عورتوں سے جب تک ایمان نہ لے آئیں اور ا لبتہ لونڈی مسلمان بہتر ہے مشرک بی بی سے اگرچہ وہ تم کو بھلی لگے، اور نکاح نہ کرو دو مشرکین سے جب تک وہ ایمان نہ لے آویں اور البتہ غلام مسلمان بہتر ہے مشرک سے اگرچہ وہ تم کو بھلا لگے وہ بلاتے ہیں دوزخ کی طرف اور اللہ بلاتا ہے جنت کی طرف اپنے حکم سے اور بتلاتا ہے اپہنے حکم لوگوں کو تاکہ وہ تصیحت قبول کریں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں اور ایک مؤمنہ لونڈی بہتر ہے ایک آزاد مشرکہ عورت سے اگرچہ وہ تمہیں اچھی بھی لگتی ہو اور اپنی عورتیں مشرکوں کے نکاح میں مت دو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں اور ایک مؤمن غلام بہتر ہے ایک آزاد مشرک مرد سے اگرچہ وہ تمہیں پسند بھی ہو یہ لوگ آگ کی طرف بلا رہے ہیں اور اللہ تمہیں بلا رہا ہے جنت کی طرف اور مغفرت کی طرف اپنے حکم سے اور وہ اپنی آیات واضح کر رہا ہے لوگوں کے لیے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not marry mushrik women unless they believe; a slave woman who believes is better than a free woman who does not believe, even though the latter may appear very attractive to you. (Likewise) do not wed your women to mushrik men unless they believe; a slave man who believes is better than a free man who does not, even though he may be very pleasing to you. These mushrik people invite you to the Fire while Allah by His grace invites you to the Garden and His pardon, and He makes His revelations plain to the people so that they should learn a lesson and follow the admonition.

تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا ، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ایک مومن لونڈی مشرک شریف زادی سے بہتر ہے ، اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو ۔ اور اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا ، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ایک مومن غلام مشرک شریف سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو ۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں237 اور اللہ اپنے اذن سے تم کو جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور وہ اپنے احکام واضح طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے ، توقع ہے کہ وہ سبق لیں گے اور نصیحت قبول کریں گے ۔ ؏۲۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ یقینا ایک مومن باندی کسی بھی مشرک عورت سے بہتر ہے ، خواہ وہ مشرک عورت تمہیں پسند آرہی ہو ، اور اپنی عورتوں کا نکاح شمرک مردوں سے نہ کراؤ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ اور یقینا ایک مومن غلام کسی بھی مشرک مرد سے بہتر ہے خواہ وہ مشرک مرد تمہیں پسند آرہا ہو ۔ یہ سب دوزخ کی طرف بلاتے ہیں جبکہ اللہ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور اپنے احکام لوگوں کے سامنے صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مشرک عورتوں سے نکاح کرنا جب تک وہ ایمان نہ لائیں اور شرک کرنے والی عورت گوتم کو بھلی گلے اس سے مسلمان باندی بہتر ہے اور مشرک مرد جب تک ایمان نہ لائیں مسلمان عورتوں سے ان کا نکاح نہ کرو او مشرک مرد گوتم کو بھلالگے اس سے مسلمان غلام بہتر ہے یہ مشرک مرد اور عورتیں دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے جس کی قسمت میں ہے اس کو بہشت اور بخشش کی طرف بلا تا ہے اور اپنے حکم لوگوں سے اس لیے بیان کرتا ہے کہ وہ یادر کھیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مشرک عورتوں سے ان کے ایمان لانے تک نکاح نہ کرو اور مومن لونڈی مشرک عورت سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے اور مشرکوں سے بھی جب تک ایمان نہ لائیں (اپنی عورتوں کا) نکاح نہ کرو اور غلام مومن مشرک سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں اچھا لگے کہ یہ لوگ دوزخ کی طرف بلاتے (لے جاتے) ہیں اور اللہ اپنے حکم سے جنت اور بخشش کی طرف بلاتے ہیں اور لوگوں کے لئے اپنے دلائل بیان کرتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ ایک مومنہ غلام عورت آزاد مشرک عورت سے کہیں بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں کتنی ہی پسند ہو۔ اور مشرک مردوں سے اس وقت تک (اپنی عورتوں کا ) نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں۔ ایک مومن غلام، آزادمشرک مر د سے بہت زیادہ بہتر ہے خواہ وہ مشرک تمہیں کتنا ہی بھلا کیوں نہ لگتا ہو۔ یہ لوگ تمہیں جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے۔ وہ اپنی آیتوں کو لوگوں کے واسطے واضح کر کے بیان کرتا ہے تا کہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (مومنو) مشرک عورتوں سے جب تک کہ ایمان نہ لائیں نکاح نہ کرنا۔ کیونکہ مشرک عورت خواہ تم کو کیسی ہی بھلی لگے اس سے مومن لونڈی بہتر ہے۔ اور (اسی طرح) مشرک مرد جب تک ایمان نہ لائیں مومن عورتوں کو ان کو زوجیت میں نہ دینا کیونکہ مشرک (مرد) سے خواہ وہ تم کو کیسا ہی بھلا لگے مومن غلام بہتر ہے۔ یہ (مشرک لوگوں کو) دوزخ کی طرف بلاتے ہیں۔ اور خدا اپنی مہربانی سے بہشت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے۔ اور اپنے حکم لوگوں سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And wed not infidel women until they believe; of a surety a believing bondwoman is better than an infidel Woman, albeit she please you. And wed not your women to infidel men until they believe; of a surety a believing bondman is better than an infidel, albeit the please you. These Call you unto the Fire, and Allah calleth you unto the Garden and unto forgiveness, by His leave; and He expoundeth His commandments unto mankind that haply they may be admonished.

اور نکاح مشرک عورتوں کے ساتھ نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ کہ مومنہ کنیز تک بہتر ہے (آزاد) مشرک عورت سے اگرچہ وہ تمہیں پسند ہو ۔ اور اپنی عورتوں کو (بھی) مشرکوں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ اور مومن غلام تک بہتر ہے ۔ مشرک (آزاد) سے اگرچہ وہ تمہیں پسند ہو وہ لوگ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں ۔ اور اللہ جنت ومغفرت کی طرف بلا رہا ہے ۔ اور لوگوں سے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مشرکہ عورتوں سے ، جب تک وہ ایمان نہ لائیں ، نکاح نہ کرو ۔ ایک مؤمنہ لونڈی ایک ( آزاد ) مشرکہ سے بہتر ہے ، اگرچہ وہ تمہیں بھلی لگے اور مشرکوں کو جب تک وہ ایمان نہ لائیں ( اپنی عورتیں ) نکاح میں نہ دو ۔ ایک مؤمن غلام ایک مشرک سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بھلا لگے ۔ یہ لوگ دوزخ کی طرف بُلانے والے ہیں اور اللہ ، اپنی توفیق بخشی سے ، جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور اپنی آیتیں لوگوں کیلئے واضح کرتا ہے ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے ایمان والو! ) مشرک عورتوں سے ایمان لانے تک نکاح نہ کرو اور البتہ ایک ایمان والی باندی مشرک عورت سے اگرچہ وہ تمہیں اچھی بھی لگے ( تب بھی ) بہت بہتر ہے ، اور ( مسلمان عورتوں کا ) مشرک مَردوں سے ان کے ایمان لانے تک نکاح نہ کرو ، اور البتہ ایک مومن غلام مشرک مَرد سے اگرچہ وہ تمہیں اچھا بھی لگے ( تب بھی ) بہت بہتر ہے ، یہ ( مشرکین ) آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف دعوت دیتے ہیں اور وہ لوگوں کے لیے اپنی آیات کو کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا، جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں۔ ایک مومن لونڈی، مشرک شریف زادی سے بہتر ہے۔ اگرچہ وہ تمہیں زیادہ پسند ہو۔ اور اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا، جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ایک مومن غلام مشرک مرد سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں پسند ہو۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے اذن سے تمہیں جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور وہ اپنے احکام واضح طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے، شائد کہ وہ نصیحت قبول کرلیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم لوگ اے ایمان والو ! مشرک عورتوں سے نکاح مت کرو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں ور ایک ایماندار باندی ایک مشرک عورت سے بہرحال کہیں بہتر ہے اگرچہ وہ مشرک عورت تم کو اچھی لگتی ہو اور تم اپنی عورتوں کو مشرک مردوں کے نکاح میں مت دو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں اور ایک ایماندار غلام ایک کافر و مشرک آزاد شخص سے یقینا کہیں بہتر ہے اگرچہ وہ کافر مشرک تم کو اچھا لگتا ہو کیونکہ یہ کافر و مشرک لوگ بلاتے ہیں دوزخ کی ہولناک آگ کی طرف جب کہ اللہ بلاتا ہے اپنی رحمت و عنایت کی بناء پر جنت اور بخشش کی طرف اپنے اذن سے اور وہ کھول کر بیان فرماتا ہے اپنے احکام لوگوں کے لیے تاکہ وہ نصیحت حاصل کرے

Translated by

Noor ul Amin

اور مشرک عورتوں سے نکاح نہ کروجب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ، ایک مومن لونڈی آزاد مشرکہ ( عورت ) سے بہتر ہے اگرچہ وہ تمہیں بھلی لگے ، اور مشرک مردوں سے ( اپنی عورتوں کا ) نکاح نہ کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لے آئیں ، ایک مومن غلام ، آزاد مشرک ( مرد ) سے بہترہے خواہ تمہیں وہ اچھالگے ، یہ مشرک لوگ تو تمہیں جہنم کی طرف بلاتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ اپنے اذن سے تمہیں جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور وہ اپنے احکام اسی انداز سے کھول کھول کربیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور شرک والی عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک مسلمان نہ ہوجائیں ( ف٤۱۳ ) اور بیشک مسلمان لونڈی مشرکہ سے اچھی ہے ( ف٤۳۲ ) اگرچہ وہ تمہیں بھاتی ہو اور مشرکوں کے نکاح میں نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لائیں ( ف٤۳۳ ) اور بیشک مسلمان غلام مشرک سے اچھا ہے اگرچہ وہ تمہیں بھاتا ہو ، وہ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں ( ف٤۳٤ ) اور اللہ جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے اپنے حکم سے اور اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان کرتا ہے کہ کہیں وہ نصیحت مانیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم مشرک عورتوں کے ساتھ نکاح مت کرو جب تک وہ مسلمان نہ ہو جائیں ، اور بیشک مسلمان لونڈی ( آزاد ) مشرک عورت سے بہتر ہے خواہ وہ تمہیں بھلی ہی لگے ، اور ( مسلمان عورتوں کا ) مشرک مردوں سے بھی نکاح نہ کرو جب تک وہ مسلمان نہ ہو جائیں ، اور یقیناً مشرک مرد سے مؤمن غلام بہتر ہے خواہ وہ تمہیں بھلا ہی لگے ، وہ ( کافر اور مشرک ) دوزخ کی طرف بلاتے ہیں ، اور اﷲ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور اپنی آیتیں لوگوں کے لئے کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! ) خبردار مشرک عورتوں سے اس وقت تک نکاح نہ کرو ۔ جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ( کیونکہ ) ایک مؤمنہ کنیز مشرکہ ( آزاد عورت ) سے اچھی ہے اگرچہ ( حسن و جمال میں ) تمہیں کتنی ہی بھلی معلوم ہو ۔ اور مشرک مردوں کے نکاح میں اس وقت تک نہ دو جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ بے شک مسلمان غلام مشرک ( آزاد شوہر ) سے بہتر ہے ۔ اگرچہ وہ ( مشرک ) تمہیں کتنا ہی بھلا معلوم ہو ۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور خدا اپنے حکم سے ( تمہیں ) جنت اور مغفرت ( بخشش ) کی طرف بلاتا ہے ۔ اور اپنے احکام کو لوگوں کے سامنے واضح طور پر بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں ( اثر لیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do not marry unbelieving women (idolaters), until they believe: A slave woman who believes is better than an unbelieving woman, even though she allures you. Nor marry (your girls) to unbelievers until they believe: A man slave who believes is better than an unbeliever, even though he allures you. Unbelievers do (but) beckon you to the Fire. But Allah beckons by His Grace to the Garden (of bliss) and forgiveness, and makes His Signs clear to mankind: That they may celebrate His praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not marry pagan women unless they believe in God. A believing slave girl is better than an idolater, even though the idolaters may attract you. Do not marry pagan men unless they believe in God. A believing slave is better than an idolater, even though the idolater may attract you. The pagans invite you to the fire, but God invites you to Paradise and forgiveness through His will. God shows His evidence to people so that they may take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And do not marry Al-Mushrikat (idolatresses) till they believe (worship Allah Alone). And indeed a slave woman who believes is better than a (free) Mushrikah (idolatress), even though she pleases you. And give not (your daughters) in marriage to Al-Mushrikin till they believe (in Allah Alone) and verily, a believing servant is better than a (free) Mushrik (idolator), even though he pleases you. Those (Mushrikin) invite you to the Fire, but Allah invites (you) to Paradise and forgiveness by His leave, and makes His Ayat (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.) clear to mankind that they may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not marry the idolatresses until they believe, and certainly a believing maid is better than an idolatress woman, even though she should please you; and do not give (believing women) in marriage to idolaters until they believe, and certainly a believing servant is better than an idolater, even though he should please you; these invite to the fire, and Allah invites to the garden and to forgiveness by His will, and makes clear His communications to men, that they may be mindful.

Translated by

William Pickthall

Wed not idolatresses till they believe; for lo! a believing bondwoman is better than an idolatress though she please you; and give not your daughters in marriage to idolaters till they believe, for lo! a believing slave is better than an idolater though he please you. These invite unto the Fire, and Allah inviteth unto the Garden, and unto forgiveness by His grace, and expoundeth His revelations to mankind that haply they may remember.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मुशरिक औरतों से निकाह न करो जब तक कि वे ईमान न लाएं, और कोई भी मोमिन बाँदी बेहतर है किसी भी मुशरिक औरत से, अगरचे वह तुमको अच्छी मालूम हो, और अपनी औरतों को मुशरिक मर्दों के निकाह में न दो जब तक कि वे ईमान न लाएं, कोई भी मोमिन ग़ुलाम बेहतर है एक (आज़ाद) मुशरिक से अगरचे वह तुमको भला लगे, वे लोग आग की तरफ़ बुलाते हैं जबकि अल्लाह जन्नत की तरफ़ और बख़्शिश की तरफ़ बुलाता है अपनी तौफ़ीक़ से, और अपने अहकाम लोगों के लिए खोल कर बयान करता है; ताकि वे नसीहत पकड़ें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نکاح مت کرو کافر عورتوں کے ساتھ جب تک وہ مسلمان نہ ہوجاویں اور مسلمان عورت (چاہے) لونڈی (کیوں نہ ہو وہ ہزار درجہ) بہتر ہے کافر عورت سے گو وہ تم کو اچھی ہی معلوم ہو اور عورتوں کو کافر مردوں کے نکاح میں مت دو جب تک کہ وہ مسلمان نہ ہوجاویں اور مسلمان مرد غلام بہتر ہے کافر مرد سے گو وہ تم کو اچھا ہی معلوم ہو (کیونکہ) یہ لوگ دوزخ ( میں جانے) کی تحریک دیتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ جنت اور مغفرت کی تحریک دیتے ہیں اپنے حکم سے اور اللہ تعالیٰ اس واسطے آدمیوں کو اپنے احکام بتلادیتے ہیں تاکہ وہ لوگ نصیحت پر عمل کریں۔ (1) (221)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں۔ ایمان دار لونڈی مشرکہ آزاد عورت سے بہتر ہے گو تمہیں مشرکہ اچھی لگتی ہو۔ اور نہ مشرکوں سے (اپنی عورتوں کا) نکاح کرو جب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں۔ ایماندار غلام ‘ آزاد مشرک سے بہتر ہے گو مشرک تمہیں اچھا لگے۔ یہ لوگ جہنم کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سیجنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے۔ وہ اپنی آیات لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرنا ، جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ایک مومن لونڈی ایک مشریف شریف زادی سے بہتر ہے۔ اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو۔ اور اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا ، جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں ۔ ایک مومن غلام مشرک شریف سے بہتر ہے ، اگرچہ وہ تمہیں بہت پسند ہو۔ یہ لوگ تمہیں آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ اپنے اذن سے تم کو جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے ، اور وہ اپنے احکام واضح طور پر لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے ، توقع ہے کہ وہ سبق لیں گے اور نصیحت قبول کریں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور نکاح نہ کرو مشرک عورتوں سے جب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں، اور البتہ ایمان والی باندی بہتر ہے مشرک عورت سے اگرچہ وہ تمہیں اچھی لگے، اور نہ نکاح کرو اپنی عورتوں کا مشرکین سے جب تک کہ وہ ایمان نہ لائیں۔ البتہ ایمان والا غلام بہتر ہے مشرک سے اگرچہ وہ تمہیں اچھا لگے، یہ لوگ بلاتے ہیں دوزخ کی طرف، اور اللہ بلاتا ہے جنت اور مغفرت کی طرف اپنے حکم سے، اور اللہ بیان فرماتا ہے لوگوں کے لیے اپنی آیات تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نکاح مت کرو مشرک عورتوں سے جب تک ایمان نہ لے آئیں اور البتہ لونڈی مسلمان بہتر ہے مشرک بی بی سے اگرچہ وہ تم کو بھلی لگے اور نکاح نہ کر دو مشرکین سے جب تک وہ ایمان نہ لے آویں اور البتہ غلام مسلمان بہتر ہے مشرک سے اگرچہ وہ تم کو بھلا لگے وہ بلاتے ہیں دوزخ کی طرف اور اللہ بلاتا ہے جنت کی اور بخشش کی طرف اپنے حکم سے اور بتلاتا ہے اپنے حکم لوگوں کو تاکہ وہ نصیحت قبول کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مسلمانو ! مشرکہ عورتوں سے جب تک وہ ایمان نہ لائیں نکاح نہ کرو اور یاد رکھو ایک مسلمان لونڈی مشترکہ آزاد عورت سے کہیں بہتر ہے خواہ وہ مشترکہ عورت تم کو بھلی ہی کیوں نہ معلوم ہوتی ہو اور مشرک جب تک ایمان نہ لے آئیں ان کے نکاح میں مسلمان عورتیں نہ دو اور یاد رکھو ایک مسلمان غلام مشرک آزاد مرد سے کہیں بہتر ہے خواہ وہ مشرک مرد تم کو کتنا ہی بھلا کیوں نہ معلوم ہوتا ہو یہ مشرک مرد و عورت دوزخ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے جنت اور مغفرت کی طرف بلاتا ہے اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے اس غرض سے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں۔