Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 228

سورة البقرة

وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ ؕ وَ لَا یَحِلُّ لَہُنَّ اَنۡ یَّکۡتُمۡنَ مَا خَلَقَ اللّٰہُ فِیۡۤ اَرۡحَامِہِنَّ اِنۡ کُنَّ یُؤۡمِنَّ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ وَ بُعُوۡلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ اِنۡ اَرَادُوۡۤا اِصۡلَاحًا ؕ وَ لَہُنَّ مِثۡلُ الَّذِیۡ عَلَیۡہِنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیۡہِنَّ دَرَجَۃٌ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۲۸﴾٪  12

Divorced women remain in waiting for three periods, and it is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands have more right to take them back in this [period] if they want reconciliation. And due to the wives is similar to what is expected of them, according to what is reasonable. But the men have a degree over them [in responsibility and authority]. And Allah is Exalted in Might and Wise.

طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں ، انہیں حلال نہیں کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو پیدا کیا ہو اُسے چھپائیں ، اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو ، ان کے خاوند اس مدت میں انہیں لوٹا لینے کے پورے حقدار ہیں اگر ان کا ارادہ اصلاح کا ہو اور عورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے ہیں اچھائی کے ساتھ ہاں مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے اور اللہ تعالٰی غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡمُطَلَّقٰتُ
اور جو طلاق یافتہ عورتیں ہیں
یَتَرَبَّصۡنَ
وہ انتظار میں رکھیں
بِاَنۡفُسِہِنَّ
اپنے آپ کو
ثَلٰثَۃَ
تین
قُرُوۡٓءٍ
حیض/ طہر
وَلَا
اور نہیں
یَحِلُّ
حلال
لَہُنَّ
ان کے لیے
اَنۡ
کہ
یَّکۡتُمۡنَ
وہ چھپائیں
مَا
جو
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
فِیۡۤ اَرۡحَامِہِنَّ
ان کے رحموں میں
اِنۡ
اگر
کُنَّ
ہیں وہ
یُؤۡمِنَّ
وہ ایمان رکھتیں
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَبُعُوۡلَتُہُنَّ
اور شوہر ان کے
اَحَقُّ
زیادہ حق دار ہیں
بِرَدِّہِنَّ
ان کو لوٹانے کے
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
اِنۡ
اگر
اَرَادُوۡۤا
وہ ارادہ کریں
اِصۡلَاحًا
اصلاح کا
وَلَہُنَّ
اور ان کے لیے ہے
مِثۡلُ
مانند
الَّذِیۡ
اس کے جو
عَلَیۡہِنَّ
ان کے ذمہ ہے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
ساتھ معروف طریقے کے
وَلِلرِّجَالِ
اور مردوں کے لیے
عَلَیۡہِنَّ
ان (عورتوں) پر
دَرَجَۃٌ
ایک درجہ ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡمُطَلَّقٰتُ
اور طلاق یافتہ عو رتیں
یَتَرَبَّصۡنَ
انتظار میں ر کھیں
بِاَنۡفُسِہِنَّ
اپنےآپ کو
ثَلٰثَۃَ
تین
قُرُوۡٓءٍ
حیض تک
وَلَایَحِلُّ
اور نہیں جائز ہے
لَہُنَّ
ان کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
یَّکۡتُمۡنَ
وہ چھپائیں
مَا
اس چیز کو جسے
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ نے
فِیۡۤ اَرۡحَامِہِنَّ
ان کے رحموں میں
اِنۡ
اگر
کُنَّ
ہو ں وہ
یُؤۡمِنَّ
وہ ایمان رکھتی ہو ں
بِاللّٰہِ
اللہ تعا لیٰ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اورآخرت کے دن پر
وَبُعُوۡلَتُہُنَّ
اور شوہر ان کے
اَحَقُّ
زیادہ حقدار ہیں
بِرَدِّہِنَّ
انہیں واپس لینے کے
فِیۡ ذٰلِکَ
اس (دوران )میں
اِنۡ
اگر
اَرَادُوۡۤا
وہ ارادہ ر کھتے ہو ں
اِصۡلَاحًا
اصلاح کر نے کا
وَلَہُنَّ
اور عورتو ں کے لئے (حقوق ہیں )
مِثۡلُ
ویسے ہی
الَّذِیۡ
جو
عَلَیۡہِنَّ
ان کے اوپر (حق ہے )
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
معروف کےمطابق
وَلِلرِّجَالِ
اور مردوں کے لیے
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
دَرَجَۃٌ
ایک درجہ ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعا لٰی
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
حَکِیۡمٌ
کما ل حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Divorced women remain in waiting for three periods, and it is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands have more right to take them back in this [period] if they want reconciliation. And due to the wives is similar to what is expected of them, according to what is reasonable. But the men have a degree over them [in responsibility and authority]. And Allah is Exalted in Might and Wise.

طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں ، انہیں حلال نہیں کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو پیدا کیا ہو اُسے چھپائیں ، اگر انہیں اللہ تعالٰی پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو ، ان کے خاوند اس مدت میں انہیں لوٹا لینے کے پورے حقدار ہیں اگر ان کا ارادہ اصلاح کا ہو اور عورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے ہیں اچھائی کے ساتھ ہاں مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے اور اللہ تعالٰی غالب ہے حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو وہ تین حیض کی مدت اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ اور اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو انہیں یہ جائز نہیں کہ اللہ نے جو کچھ ان کے رحم میں پیدا کیا ہو، اسے چھپائیں اور اگر ان کے خاوند اس مدت میں پھر سے تعلقات استوار کرنے پر آمادہ ہوں تو وہی انہیں زوجیت میں واپس لینے کے زیادہ حق دار ہیں۔ نیز عورتوں کے بھی مناسب طور پر مردوں پر حقوق ہیں جیسا کہ مردوں کے عورتوں پر ہیں۔ البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔ اور (یہ احکام دینے والا) اللہ تعالیٰ صاحب اختیار بھی ہے اور حکمت والا بھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورطلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کوتین حیض تک انتظار میں رکھیں اور ان کے لیے جائزنہیں کہ وہ اس چیزکوچھپائیں جس کواﷲ تعالیٰ نے ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے، اگروہ اﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتی ہوں اور ان کے شوہراس دوران میں انہیں واپس لینے کے زیادہ حق دارہیں اگروہ اصلاح کرنے کاارادہ رکھتے ہوں اور عورتوں کے بھی معروف کے مطابق ویسے ہی حقوق ہیں جیسے ان کے اوپرحق ہے اور مردوں کا اُن پرایک درجہ ہے اوراﷲ تعالیٰ سب پرغالب،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the divorced women shall keep themselves waiting for three periods. And it is not legal for them to conceal what Allah has created in their wombs, if they do believe in Allah and in the last day. And their husbands are best entitled to take them back in the meantime if they want a settlement. And women have rights similar to what they owe as recognized, though for men there is a step above them. And Allah is Mighty, Wise.

اور طلاق والی عورتیں انتظار میں رکھیں اپنے آپ کو تین حیض تک اور ان کو حلال نہیں کہ چھپا رکھیں جو پیدا کیا اللہ نے ان کے پیٹ میں اگر وہ ایمان رکھتی ہیں اللہ پر اور پچھلے دن پر اور ان کے خاوند حق رکھتے ہیں ان کے لوٹالینے کا اس مدت میں اگر چاہیں سلوک سے رہنا، اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا کہ مردوں کا ان پر حق ہے دستور کے مواقع اور مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے، اور اللہ زبردست ہے تدبیر والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن عورتوں کو طلاق دے دی جائے ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں اور ان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ اللہ نے ان کے ارحام میں جو کچھ پیدا کردیا ہو وہ اسے چھپائیں اگر وہ فی الواقع اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتی ہیں اور ان کے شوہر اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ انہیں لوٹا لیں اس عدت کے دوران میں اگر وہ واقعۃً اصلاح چاہتے ہوں اور عورتوں کے لیے اسی طرح حقوق ہیں جس طرح ان پر ذمہ داریاں ہیں دستور کے مطابق اور اللہ تعالیٰ زبردست ہے حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Divorced women shall keep themselves in waiting for three menstrual courses and it is unlawful for them, if they believe in Allah and the Last Day, to hide whatever Allah might have created in their wombs. Should their husbands desire reconciliation during this time they are entitled to take them back into wedlock. Women have the same rights against their men as men have against them; but men have a degree above them. Allah is All- Powerful, All-Wise.

جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو ، وہ تین مرتبہ ایّامِ ماہواری آنے تک اپنے آپ کو روکے رکھیں اور ان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو کچھ خَلق فرمایا ہو ، اسے چھپائیں ۔ انھیں ہرگز ایسا نہ کرنا چاہیے ، اگر وہ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتی ہیں ۔ ان کے شوہر تعلقات درست کر لینے پر آمادہ ہوں ، تو وہ اس عدّت کے دوران میں انھیں پھر اپنی زوجیّت میں واپس لے لینے کے حق دار ہیں ۔ 249 عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں ، جیسے مَردوں کے حقوق ان پر ہیں ۔ البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے ۔ اور سب پر اللہ غالب اقتدار رکھنے والا اور حکیم و دانا موجود ہے ۔ ؏۲۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن عورتوں کو طلاق دے دی گئی ہو وہ تین مرتبہ حیض آنے تک اپنے آپ کو انتظار میں رکھیں ( ١٤٩ ) اور اگر وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہوں تو ان کے لیے حلال نہیں ہے کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو کچھ ( حمل یا حیض ) پیدا کیا ہے اسے چھہپائیں ، اور اس مدت میں اگر ان کے شوہر حالات بہتر بنانا چاہیں تو ان کو حق ہے کہ وہ ان عورتوں کو ( اپنی زوجیت ) میں واپس لے لیں ۔ اور ان عورتوں کو معروف طریقے کے مطابق ویسے ہہی حقوق حاصل ہیں جیسے ( مردوں کو ) ان پر حاصل ہیں ۔ ہاں مردوں کو ان پر ایک درجہ فوقویت ہے ( ١٥٠ ) اور اللہ غالب اور حکتم والا ہے ، ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب عور توں کو طلاق دی جائے وہ تین طہر یاتین حیض تک اپنے تنیں روک رکھیں 3 اور اگر انو کو اللہ اور آخرت پر ایمان ہے تو جو کچھ اللہ نے ان کے پیٹوں میں پیدا کیا ہو اس کا چھپانا ان کو درست نہیں اور ان کے خاوند کو اس مدت کے اندر اپنی عو رتوں کے پھر الینے کا زیادہ حق ہے اگر وہ ملاپ کرنا چاہیں اور جیسے مردوں کو حق عورتوں پر ہے ویسے ہی رواج کے موافق عورتوں کا بھی حق مردوں پر ہے او مردوں کا مرتبہ عورتوں سے زیادہ ہے اور اللہ زبر دست حکمت والاف 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک (نکاح سے) روکے رکھیں اور ان کے لئے جائز (حلال) نہیں ہے کہ اللہ نے جو کچھ ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے اس کو چھپائیں اگر وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو۔ اور ان کے شوہر ان کو لوٹالینے کے زیادہ حقدار ہیں اگر اس بارے میں ان کا ارادہ اصلاح کا ہو اور عورتوں کے حقوق بھی ہیں جیسے کے ذمے حقوق ہیں دستور کے مطابق۔ اور ان کے مقابل مردوں کا درجہ ایک طرح سے زیادہ ہے اور اللہ غالب حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جن عورتوں کو طلاق دے دی گئی ہو وہ تین حیض آنے تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کے لئے جائز نہیں کہ جو کچھ اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے وہ اس کو چھپائیں۔ اور اگر وہ دونوں سلوک سے رہنا چاہیں تو ان مطلقہ عورتوں کے خاوند دوران عدت ان کو لوٹا لینے کے زیادہ حقدار ہیں۔ ان عورتوں کے لئے قاعدے کے مطابق مردوں پر وہی حقوق ہیں جیسے قاعدے کے مطابق مردوں کے عورتوں پر ہیں۔ بہرحال مردوں کو عورتوں پر درجہ فضیلت حاصل ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور طلاق والی عورتیں تین حیض تک اپنی تئیں روکے رہیں۔ اور اگر وہ خدا اور روز قیامت پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کا جائز نہیں کہ خدا نے جو کچھ ان کے شکم میں پیدا کیا ہے اس کو چھپائیں۔ اور ان کے خاوند اگر پھر موافقت چاہیں تو اس (مدت) میں وہ ان کو اپنی زوجیت میں لے لینے کے زیادہ حقدار ہیں۔ اور عورتوں کا حق (مردوں پر) ویسا ہی ہے جیسے دستور کے مطابق (مردوں کا حق) عورتوں پر ہے۔ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے۔ اور خدا غالب (اور) صاحب حکمت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the divorced women shall keep themselves in waiting for three courses nor is it allowed unto them that they should hide that which Allah hath created in their wombs, if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands are more entitled to their restorations during the same, if they desire rectification. Unto women is due likes that which is due from women reputably. And for men is a degree over them. And Allah is Mighty, Wise.

اور طلاقنیں اپنے کو تین میعادوں تک روکے روکے رہیں۔ ۔ اور ان کے لیے یہ جائز نہیں کہ اللہ نے ان کے رحموں میں جو پیدا کر رکھا ہے اسے وہ چھپائے رکھیں ۔ اگر وہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہیں ۔ اور ان کے شوہران کے واپس لے لینے کے اس (مدت) میں زیادہ حقدار ہیں ۔ بشرطیکہ اصلاح حال کا قصد رکھتے ہو ۔ اور عورتوں کا (بھی) حق ہے جیسا کہ عورتوں پر حق ہے ۔ موافق دستور (شرعی) کے ۔ اور مردوں کو ان کے اوپر ایک گونہ فضیلت حاصل ۔ اور اللہ بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مطلقہ عورتیں اپنے بارے میں تین حیض تک توقف کریں اور اگر وہ اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کیلئے جائز نہیں کہ اللہ نے ان کے رحموں میں جو کچھ پیدا کیا ہے ، اس کو چھپائیں اور اس دوران میں ان کے شوہر ان کے لوٹانے کے زیادہ حقدار ہیں اگر وہ سازگاری کے طالب ہیں اور ان عورتوں کیلئے دستور کے مطابق اسی طرح حقوق ہیں ، جس طرح دستور کے مطابق ان پر ذمہ داریاں ہیں ۔ ہاں! مردوں کیلئے ان پر ایک درجہ ترجیح کا ہے اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو ( نکاح سے ) تین حیضوں تک روکے رکھیں ، اور ان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اس ( حمل ) کو جو اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے رحموں میں پیدا فرمایا ہے چھپائیں اگر وہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں اور ان کے شوہر اگر اصلاح چاہیں تو اس ( مدّت ) میں ان کو ( اپنی زوجیت میں ) واپس لینے کے حقدار ہیں اور دستور کے مطابق عورتوں کا ویسا ہی حق ہے جیساکہ ان پر ( شوہر کا ) حق ہے اور مَردوں کو ان پر فضیلت ( برتری ) حاصل ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) غلبے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو۔ وہ تین مرتبہ ایام ماہواری آنے تک اپنے آپ کو روکے رکھیں اور ان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو کچھ خلق کیا ہو اسے وہ چھپائیں انہیں ہرگز ایسا نہ کرنا چاہیے اگر وہ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہیں۔ اگر ان کے شوہر تعلقات درست کرلینے پر آمادہ ہوں تو وہ اس عدت کے دوران میں پھر اپنی زوجیت میں واپس لے لینے کے حق دار ہیں۔ عورتوں کے لیے بھی معروف طریقہ پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق ان پر ہیں۔ البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے اور سب پر اللہ غالب اقتدار رکھنے والا ہے اور اللہ زبردست تدبیر والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور طلاق یافتہ عورتیں روکے رکھیں اپنے آپ کو تین حیضوں تک، اور ان کے لئے یہ بات جائز نہیں کہ وہ چھپائیں اس چیز کو جو کہ اللہ نے پیدا فرمائی، ان کے رحموں کے اندر، اگر یہ (سچے دل سے اور صحیح معنوں میں) ایمان اور رکھتی ہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور ان مطلقہ عورتوں کے شوہر اس مدت عدت کے دوران ان کو اپنی زوجیت میں واپس لانے کا پورا حق رکھتے ہیں بشرطیکہ طلاق رجعی ہو اگر ان کا ارادہ اصلاح کا ہو اور عورتوں کے لیے مردوں کے ذمے ویسے ہی حقوق ہیں جیسا کہ ان کے ذمے مردوں کے حقوق ہیں دستور کے مطابق البتہ مردوں کو مرد ہونے کے اعتبار سے ان پر ایک خاص درجہ اور فوقیت حاصل ہے اور اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہووہ تین حیض تک اپنے آپ کو روکے رکھیں ، اورانھیں یہ جائز نہیں کہ اللہ نےجو کچھ ان کے رحم میں پیدا کیا اسے چھپائیں اگروہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں ، اگر ان کے خاوند اس مدت میں پھرسے تعلقات استوارکرنے پر آمادہ ہوں تووہ انہیں زوجیت میں واپس لینے کے زیادہ حق دار ہیں ، نیزعورتوں کے مناسب طورپرمردوں پر حقوق ہیں جیسا کہ مردوں کے عورتوں پر ، البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے ، اور اللہ زبردست اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور طلاق والیاں اپنی جانوں کو روکے رہیں تین حیض تک ( ف٤٤۱ ) اور انہیں حلال نہیں کہ چھپائیں وہ جو اللہ نے ان کے پیٹ میں پیدا کیا ( ف٤٤۲ ) اگر اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتی ہیں ( ف٤٤۳ ) اور ان کے شوہروں کو اس مدت کے اندر ان کے پھیر لینے کا حق پہنچتا ہے اگر ملاپ چاہیں ( ف٤٤٤ ) اور عورتوں کا بھی حق ایسا ہی ہے جیسا ان پر ہے شرع کے موافق ( ف٤٤۵ ) اور مردوں کو ان پر فضیلت ہے ، اور اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور طلاق یافتہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں ، اور ان کے لئے جائز نہیں کہ وہ اسے چھپائیں جو اﷲ نے ان کے رحموں میں پیدا فرما دیا ہو ، اگر وہ اﷲ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں ، اور اس مدت کے اندر ان کے شوہروں کو انہیں ( پھر ) اپنی زوجیت میں لوٹا لینے کا حق زیادہ ہے اگر وہ اصلاح کا ارادہ کر لیں ، اور دستور کے مطابق عورتوں کے بھی مردوں پر اسی طرح حقوق ہیں جیسے مردوں کے عورتوں پر ، البتہ مردوں کو ان پر فضیلت ہے ، اور اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جن عورتوں کو طلاق دی جائے تو وہ اپنے آپ کو ( عقد ثانی ) سے روکیں ۔ تین مرتبہ ایام ماہواری سے پاک ہونے تک ۔ اور اگر وہ خدا اور روزِ جزاء پر ایمان رکھتی ہیں تو ان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ اسے چھپائیں ۔ جوکہ خدا نے ان کے رحموں ( شکموں ) میں پیدا کیا ہے ۔ اور اس دوران ان کے شوہر اگر تعلقات بحال کرنا چاہیں تو وہ انہیں واپس بلانے ( اور اپنی زوجیت میں رکھنے کے ) زیادہ حقدار ہیں اور اس دوران دستورِ شریعت کے مطابق عورتوں کے کچھ حقوق ہیں جس طرح کہ مردوں کے حقوق ہیں ہاں البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ فوقیت ہے ۔ خدا زبردست ( حاکم ) اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Divorced women shall wait concerning themselves for three monthly periods. Nor is it lawful for them to hide what Allah Hath created in their wombs, if they have faith in Allah and the Last Day. And their husbands have the better right to take them back in that period, if they wish for reconciliation. And women shall have rights similar to the rights against them, according to what is equitable; but men have a degree (of advantage) over them. And Allah is Exalted in Power, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The divorced women must wait up to three menstrual cycles before another marriage. If they believe in God and the Day of Judgment, it is not lawful for them to hide what God has created in their wombs. Within their waiting period their husbands have the right to resume marital relations, if they want reconciliation. Women have benefits as well as responsibilities. Men have a status above women. God is Majestic and Wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And divorced women shall wait (as regards their marriage) for three menstrual periods, and it is not lawful for them to conceal what Allah has created in their wombs, if they believe in Allah and the Last Day. And their husbands have the better right to take them back in that period, if they wish for reconciliation. And they (women) have rights (over their husbands as regards living expenses) similar (to those of their husbands) over them (as regards obedience and respect) to what is reasonable, but men have a degree (of responsibility) over them. And Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the divorced women should keep themselves in waiting for three courses; and it is not lawful for them that they should conceal what Allah has created in their wombs, if they believe in Allah and the last day; and their husbands have a better right to take them back in the meanwhile if they wish for reconciliation; and they have rights similar to those against them in a just manner, and the men are a degree above them, and Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

Women who are divorced shall wait, keeping themselves apart, three (monthly) courses. And it is not lawful for them that they should conceal that which Allah hath created in their wombs if they are believers in Allah and the Last Day. And their husbands would do better to take them back in that case if they desire a reconciliation. And they (women) have rights similar to those (of men) over them in kindness, and men are a degree above them. Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तलाक़ दी हुई औरतें अपने आपको तीन हैज़ तक रोकी रखें, और उनके लिए जायज़ नहीं कि वे उस चीज़ को छुपाएं जो अल्लाह ने पैदा किया है उनके पेट में अगर वे ईमान रखती हैं अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर, और इस दौरान उनके शौहर उनको फिर लौटा लेने का हक़ ज़्यादा रखते हैं, अगर वे मामला दुरुस्त करना चाहें, और उन औरतों के लिए दस्तूर के मुताबिक़ उसी तरह के हुक़ूक़ हैं जिस तरह दस्तूर के मुताबिक़ उन पर ज़िम्मेदारियाँ हैं, और मर्दों का उनके मुक़ाबले में कुछ दर्जा बढ़ा हुआ है, और अल्लाह ग़ालिब है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور طلاق دی ہوئی عورتیں اپنے آپ کو (نکاح سے) روکے رکھیں تین حیض تک (6) اور ان عورتوں کو یہ بات حلال نہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو کچھ ان کے رحم میں پیدا کیا ہو (خواہ حمل یا حیض) اس کو پوشیدہ کریں۔ اگر وہ عورتیں اللہ تعالیٰ پر اور یوم قیامت پر یقین رکھتی ہیں اور ان عورتوں کے شوہران کے (بلاتجدید نکاح) پھر لوٹا لینے کا حق رکھتے ہیں اس (عدت) کے اندر بشرطیکہ اصلاح کا قصد رکھتے ہوں اور عورتوں کے لیے بھی حقوق ہیں جو کہ مثل ان ہی حقوق کے ہیں جو ان عورتوں پر ہیں قاعدہٴ (شرعی) کے موافق اور مردوں کا ان کے مقابلہ میں کچھ درجہ بڑا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ زبردست ( حاکم) ہیں حکیم ہیں۔ (1) (228)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

طلاق والی عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں اور اگر وہ اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں ان کے لیے حلال نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو ان کے رحم میں پیدا کیا اسے چھپائیں۔ ان کے خاوند اس مدت میں ان کی واپسی کے زیادہ حق دار ہیں اگر ان کا ارادہ اصلاح کا ہو۔ اور عورتوں کے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے حق ہیں اچھے انداز کے ساتھ۔ البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا غالب، خوب حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو ، وہ تین مرتبہ ایام ماہواری آنے تک اپنے آپ کو روکیں رکھیں ، اور ان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو کچھ خلق فرمایا ہو ، اسے چھپائیں انہیں ہرگز ایسا نہ کرنا چاہئے ۔ اگر وہ اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتی ہیں۔ ان کے شوہر تعلقات درست کرلینے پر آمادہ ہوں ، تو وہ اس عدت کے دوران میں انہیں پھر اپنی زوجیت میں واپس لے لینے کے حق دار ہیں ۔ عورتوں کے لئے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں ۔ جیسے مردوں کے حقوق ان پر ہیں ۔ البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے ۔ اور سب پر اللہ غالب اقتدار رکھنے والا اور حکیم ودانا موجود ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور طلاق دی ہوئی عورتیں اپنی جانوں کو روکے رکھیں تین حیض آنے تک، اور ان کے لیے یہ بات حلال نہیں ہے کہ جو کچھ اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا فرمایا ہے اسے چھپائیں اگر وہ ایمان رکھتی ہیں اللہ پر اور یوم آخرت پر، اور ان کے شوہر ان کے لوٹانے کے زیادہ حقدار ہیں اس مدت کے اندر اگر اصلاح کا ارادہ کریں، اور عورتوں کے لیے اس جیسا حق ہے جو ان کے اوپر ہے اچھے طریقہ پر، اور مردوں کا ان کے مقابلہ میں درجہ بڑھا ہوا ہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور طلاق والی عورتیں انتظار میں رکھیں اپنے آپ کو تین حیض تک اور ان کو حلال نہیں کہ چھپا رکھیں جو پیدا کیا اللہ نے ان کے پیٹ میں اگر وہ ایمان رکھتی ہیں اللہ پر اور پچھلے دن پر اور ان کے خاوند حق رکھتے ہیں ان کے لوٹا لینے کا اس مدت میں اگر چاہیں سلوک سے رہنا اور عورتوں کا بھی حق ہے جیسا کہ مردوں کا ان پر حق ہے دستور کے موافق اور مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے اور اللہ زبردست ہے تدبیر والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو وہ اپنے کو تین حیض تک روکے کھیں اور اگر وہ اللہ تعالیٰ پر اور یوم آخرت پر ایمان کھتی ہیں تو ان کو یہ بات حلال نہیں کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے اس کو چھپائیں اور ان مطلقہ عورتوں کے خاوند ان سے عدت کے اندررجوع کرلینے کے حق دار ہیں بشرطیکہ وہ حسن سلوک کا ارادہ رکھتے ہوں اور عورتوں کا حق بھی ایسا ہی ہے جیسا دستور کے مطابق مردوں کا حق عورتوں پر ہے اور ہاں مردوں کو عورتوں پر ایک گو نہ فضلیت ہے اور اللہ تعالیٰ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے