Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 23

سورة البقرة

وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ رَیۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰی عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ ۪ وَ ادۡعُوۡا شُہَدَآءَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۲۳﴾

And if you are in doubt about what We have sent down upon Our Servant [Muhammad], then produce a surah the like thereof and call upon your witnesses other than Allah , if you should be truthful.

ہم نے جو کچھ اپنے بندے پر اُتارا ہے اس میں اگر تمہیں شک ہو اور تم سچّے ہو تو اس جیسی ایک سورت تو بنا لاؤ ، تمہیں اختیار ہے کہ اللہ تعالٰی کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فِیۡ رَیۡبٍ
کسی شک میں
مِّمَّا
اس سے جو
نَزَّلۡنَا
نازل کیا ہم نے
عَلٰی عَبۡدِنَا
اپنے بندے پر
فَاۡتُوۡا
پس لے آؤ
بِسُوۡرَۃٍ
کوئی سورت
مِّنۡ مِّثۡلِہٖ
اس جیسی
وَ ادۡعُوۡا
اور بلا لو
شُہَدَآءَکُمۡ
اپنے گواہوں کو
مِّنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
فِیۡ رَیۡبٍ
شک میں
مِّمَّا
اس میں جو
نَزَّلۡنَا
نازل کیا ہم نے
عَلٰی عَبۡدِنَا
اپنے بندے پر
فَاۡتُوۡا
تو تم لے آؤ
بِسُوۡرَۃٍ
ایک سورت
مِّنۡ مِّثۡلِہٖ
اس جیسی
وَ ادۡعُوۡا
اور بلا لاؤ
شُہَدَآءَکُمۡ
اپنے حمایتیوں کو
مِّنۡ دُوۡنِ
ماسوا
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
تم ہو
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

And if you are in doubt about what We have sent down upon Our Servant [Muhammad], then produce a surah the like thereof and call upon your witnesses other than Allah , if you should be truthful.

ہم نے جو کچھ اپنے بندے پر اُتارا ہے اس میں اگر تمہیں شک ہو اور تم سچّے ہو تو اس جیسی ایک سورت تو بنا لاؤ ، تمہیں اختیار ہے کہ اللہ تعالٰی کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے کافرو ! ) اگر تمہیں اس کلام میں ہی شک ہے جو ہم نے اپنے بندے (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کیا ہے تو تم بھی اس جیسی ایک سورت ہی بنا لاؤ۔ اور اللہ کو چھوڑ کر اپنے سب ہم نواؤں کو بھی بلا لو۔ اگر تم سچے ہو (تو تمہیں یہ کام ضرور کردکھانا چاہیے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرتم اس بارے میں شک میں ہوجوہم نے اپنے بندے پرنازل کیاہے تواس جیسی ایک سورت ہی لے آؤاوراﷲ تعالیٰ کے ماسوااپنے حمایتیوں کوبھی بلالاؤاگرتم سچے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you are in doubt as to that which we have revealed to Our servant, then bring a Surah the like of this, and do call your supporters other than Allah, if you are true.

اور اگر تم شک میں ہو اس کلام سے جو اتارا ہم نے اپنے بندے پر تو لے آؤ ایک سورت اس جیسی اور بلاؤ ان کو جو تمہارا مددگار ہو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم واقعتا شک میں ہو اس کلام کے بارے میں جو ہم نے اتارا اپنے بندے پر (کہ یہ ہمارا نازل کردہ ہے یا نہیں) تو لے آؤ ایک ہی سورت اس جیسی۔ اور بلا لو اپنے سارے مددگاروں کو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو۔ ّ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if you be in doubt whether the Book We have sent down to Our Servant is from Us or not, then produce, at least, one Surah like this. You may call all your associates to assist you and avail yourselves of the help of any one other than Allah. If you are genuine in your doubt, do this.

اور 23 اگر تمھیں اس امر میں شک ہے کہ یہ کتاب جو ہم نے اپنے بندے پر اتاری ہے ، یہ ہماری ہے یا نہیں ، تو اس کے مانند ایک ہی سورت بنا لاؤ ، اپنے سارے ہم نواؤں کو بلا لو ، ایک اللہ کو چھوڑ کر باقی جس جس کی چاہو ، مدد لےلو ، اگر تم سچے ہو تو یہ کام کر کے دکھاؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم اس ( قرآن ) کے بارے میں ذرا بھی شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے ( محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اتارا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ ۔ اور اگر سچے ہو تو اللہ کے سوا اپنے تمام مدد گاروں کو بلالو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم کو شک ہے اس کلام میں جو ہم نے اتارا پنے بندے پر ( یعنی قران میں) 3 تو ایک ہی سورت اس کے جوڑ کی بنا لاؤ اور جو حمایتی تمہا رے اللہ تعالیٰ کے سوا ہوں ان کو بھی بلا لو اور ان سے بھی ( اس سورت کے بنانے ہیں ) ۔ مدد لو اگر تم سچے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم کو اس کتاب میں جو ہم نے اپنے بندہ خاص پر نازل فرمائی کچھ شک ہو تو ایسی تحریر کا ایک ٹکڑا تم بھی بنا لاؤ اور اگر تم سچے ہو تو اللہ کے علاوہ جو تمہارے مددگار ہیں ان کو بھی بلا لو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تمہیں اس میں شک ہے جو ہم نے اپنے بندے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتارا ہے تو ایک اللہ کو چھوڑ کر اپنے تمام حمایتیوں اور مددگاروں کو بلا لاؤ اور اس جیسی ایک ہی سورت بنا لاؤ اگر تم سچے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم کو اس (کتاب) میں، جو ہم نے اپنے بندے (محمدﷺ عربی) پر نازل فرمائی ہے کچھ شک ہو تو اسی طرح کی ایک سورت تم بھی بنا لاؤ اور خدا کے سوا جو تمہارے مددگار ہوں ان کو بھی بلالو اگر تم سچے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye be in doubt concerning that which We have revealed unto Our bondsman, then bring a chapter like thereunto, and call your witnesses as against Allah, if ye say sooth.

اور اگر تم اس کتاب ہی کے بارے میں شک میں ہو ۔ جو ہم نے اپنے بندہ پر اتاری ہے ۔ تو کوئی ایک سورت اس جیسی تم بھی بنا لاؤف ۔ اور اپنے حمایتیوں کو بھی اللہ کے مقابلے میں بلالوف ۔ اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اس چیز کی جانب سے شک میں ہو ، جو ہم نے اپنے بندے پر اتاری ہے تو لاؤ اس کی مانند کوئی سورہ اور بلالو اپنے حمایتیوں کو بھی اللہ کے سوا ، اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے کافرو! ) اگر تم اس ( کتاب ) کے بارے میں جو ہم نے اپنے ( خاص ) بندے ( محمد ﷺ ) پر اتاری ہے کسی شک میں ہو تو اس جیسی کوئیس ورت لے آؤ اور اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا اپنے تمام شریکوں کو بھی بلا لاؤ ، اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم کو اس کتاب میں شک ہے جو ہم نے اتاری اپنے بندے پر تو اس جیسی ایک سورت ہی بنا لائو اور اللہ کے سوا اپنے تمام مددگاروں کو بھی بلا لو۔ اگر تم سچے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تمہیں شک ہو اس (کتاب) کے بارے میں جس کو ہم نے اتارا ہے اپنے بندہ پر تو تم اس جیسی ایک (چھوٹی سے چھوٹی) سورت ہی بنا لاؤ اور بلا لو تم اس (غرض کے لئے) اپنے تمام حمایتیوں کو سوائے اللہ (پاک سبحانہ و تعالی) کے اگر تم سچے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتمہیں اس کلام میں شک ہوجو ہم نے اپنے بندے ( محمد ) پراُتارا ہے توتم بھی اس جیسی ایک سورت بنا لائواوراللہ کو چھوڑکراپنے سب مددگاروں کو بلالائواگرتم سچے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تمہیں کچھ شک ہو اس میں جو ہم نے اپنے ( اس خاص ) بندے ( ف۳۷ ) پر اتارا تو اس جیسی ایک سورت تو لے آؤ ( ف ۳۸ ) اور اللہ کے سوا ، اپنے سب حمایتیوں کو بلالو ، اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم اس ( کلام ) کے بارے میں شک میں مبتلا ہو جو ہم نے اپنے ( برگزیدہ ) بندے پر نازل کیا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ ، اور ( اس کام کے لئے بیشک ) اللہ کے سوا اپنے ( سب ) حمائتیوں کو بلا لو اگر تم ( اپنے شک اور انکار میں ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کچھ ( قرآن ) ہم نے اپنے بندہ ( خاص ) پر نازل کیا ہے اگر تمہیں اس ( کے کلام اللہ ہونے ) میں شک ہے تو تم اس کے مانند ایک ہی سورہ لے آؤ ۔ اور اگر تم سچے ہو تو ایک اللہ کو چھوڑ کر اپنے سب حمایتیوں و ہم نواؤں کو بھی بلا لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if ye are in doubt as to what We have revealed from time to time to Our servant, then produce a Sura like thereunto; and call your witnesses or helpers (If there are any) besides Allah, if your (doubts) are true.

Translated by

Muhammad Sarwar

Should you have any doubt about what We have revealed to Our servant, present one chapter comparable to it and call all your supporters, besides God, if your claim is true.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you (Arab pagans, Jews, and Christians) are in doubt concerning that which We have sent down (i.e. the Qur'an) to Our servant (Muhammad), then produce a Surah (chapter) of the like thereof and call your witnesses (supporters and helpers) besides Allah, if you are truthful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you are in doubt as to that which We have revealed to Our servant, then produce a chapter like it and call on your witnesses besides Allah if you are truthful.

Translated by

William Pickthall

And if ye are in doubt concerning that which We reveal unto Our slave (Muhammad), then produce a surah of the like thereof, and call your witness beside Allah if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुम इस कलाम के मुतअल्लिक़ शक में हो जो हमने अपने बंदे के ऊपर उतारा है, तो लाओ उसके मानिंद एक सूरत और बुला लो अपने हिमायतियों को भी अल्लाह के सिवा, अगर तुम सच्चे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم کچھ خلجان میں ہو اس کتاب کی نسبت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اپنے بندہٴ (خاص) پر تو (اچھا) پھر تم بنا لاؤ ایک محدود ٹکڑا جو اس کا ہم پلہ ہو (5) اور بلا لو اپنے حمایتیوں کو جو خدا سے الگ (تجویز کر رہے) ہیں اگر تم سچے ہو۔ (6) (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے جو اپنے بندے پر اتارا ہے اگر اس میں تمہیں شک ہو تو تم اس جیسی ایک سورت بنا لاؤ اللہ تعالیٰ کے سوا اپنے مدد گاروں کو بھی بلا لاؤ اگر تم سچے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر تمہیں اس امر میں شک ہے کہ یہ کتاب جو ہم نے اپنے بندے پر اتاری ہے ، یہ ہماری ہے یا نہیں ، تو اس کے مانند ایک ہی سورت بنالاؤ، اپنے سارے ہمنواؤں کو بلالو ، ایک اللہ کو چھوڑ کر باقی جس کی چاہو مدد لے لو ، اگر تم سچے ہو تو یہ کام کر کے دکھاؤ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم اس کتاب کی طرف سے شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندہ پر نازل کی تو لے آؤ کوئی سورت جو اس جیسی ہو اور بلا لو اپنے مدد گاروں کو اللہ تعالیٰ کے سوا اگر تم سچے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم شک میں ہو اس کلام سے جو اتارا ہم نے اپنے بندہ پر تو لے آؤ ایک سورت اس جیسی ور بلاؤ اس کو جو تمہارا مددگار ہو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر واقعی تم اس کتاب کی نسبت جو ہم نے اپنے خاص بندے یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو تم اس جیسی ایک چھوٹی سی سورت ہی بنا کرلے آئو اور تم اللہ کے سوا اپنے تمام مدد گاروں کو بلا لو اگر تم سچے ہو