Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
عَضَلَ |
يَعضُلُ |
اُعْضُلْ |
عَاضِل |
مَعْضُوْل |
عَضْل |
اَلْعَضْلَۃُ: پٹھا جس کے ساتھ سخت گوشت ہو۔ رَجُلٌ عَضِلٌ: وہ شخص جو گوشت سے گتھا ہوا ہو۔ عَضَلْتُہٗ: میں نے اسے عَضَلٌ یعنی پٹھے کی تانت کے ساتھ باندھ دیا جیساکہ عَصَبْتُہٗ: اس کے بعد مجازاً یہ لفظ ’’سختی سے روک دینا‘‘ کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (فَلَا تَعۡضُلُوۡہُنَّ اَنۡ یَّنۡکِحۡنَ اَزۡوَاجَہُنَّ ) (۲:۲۳۲) تو ان کو دوسرے شوہروں کے ساتھ … نکاح کرنے سے مت روکو۔ اس آیت کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ اس کے مخاطب ان کے پہلے خاوند ہیں اور بعض نے اولیاء یعنی سرپرست مراد لیے ہں۔ اور سختی میں عَضَلَۃ کے ساتھ تشبیہ دے کر کہا جاتا ہے۔ عَضَّلَتِ الدَّجَاجَۃُ بِبَیْضِھَا: مرغی پر انڈہ دینا دشوار ہوگیا۔ عَضَّلْتِ الْمَرْئَۃُ بِوَالَدِھَا: عورت زچہ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔ شاعر نے کہا ہے۔(1) (الطّویل) (۳۱۴) تَرَی الْاَرْضَ مِنَّا بِالْفَضَائِ مَرِیْضَۃً مُعَضِّلَۃً مِنَّا بِجَمْعٍ عَرَمْرَمِ زمین ہمارے لشکر جرار کی وجہ سے اس عورت کی طرح بے چین نظر آتی ہے، جو زچگی کے مرض میں مبتلا ہو۔ دَائٌ عُضَالٌ: لاعلاج مرض جس سے شفایاب ہونا مشکل ہو اَلْعَضْلَۃُ: بڑی مصیبت۔
Surah:2Verse:232 |
تو منع کرو انہیں۔ تو نہ روکو انہیں
hinder them
|
|
Surah:4Verse:19 |
تم روکو ان کو۔ تم مجبور کرو ان کو
you constraint them
|