Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
خَاطَبَ |
يُخَاطِبُ |
خَاطِبْ |
مُخَاطِب |
مُخَاطَب |
مُخَاطَبَة/خِطَاب |
اَلْخَطْبُ وَالْمُخَاطَبَۃٌ وَالتَّخَاطُبُ: باہم گفتگو کرنا۔ایک دوسرے کی طرف بات لوٹانا اسی سے خُطْبَۃٌ اور خِطْبَۃٌ کا لفظ ہے لیکن خُطْبَۃٌ وعظ و نصیحت کے معنی میں آتا ہے اور خِطْبَۃٌ کے معنی ہیں نکاح کا پیغام قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ فِیۡمَا عَرَّضۡتُمۡ بِہٖ مِنۡ خِطۡبَۃِ النِّسَآءِ ) (۲:۱۳۵) اگر تم کنایہ کی باتوں میں عورتوں نکاح کا پیغام بھیجو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔اصل میں خِطْبَۃٌ اسی حالت کو کہتے ہیں جو بات کرتے وقت ہوتی ہے جیسا کہ جِلْسَۃٌ اور قِعْدَۃٌ پھر خُطْبَۃٌ سے تو خَاطِبٌ اور خَطِیْبٌ(دونوں لفظ استعمال ہوتے ہیں مگر خِطْبَۃٌ صرف خَاطِبٌ کا لفظ ہی بولا جاتا ہے اور خَطَبَ فعل دونوں معنی کے لئے آتا ہے۔ اَلْخَطبُ: اہم معاملہ جس کے بارے میں کثرت سے تخاطب ہو۔قرآن پاک میں ہے: (قَالَ فَمَا خَطۡبُکَ یٰسَامِرِیُّ ) (۲۰۔۹۵) (پھر سامری سے کہنے لگے) کہ سامری تیرا کیا حال ہے۔ (فَمَا خَطۡبُکُمۡ اَیُّہَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ ) (۵۱۔۳۱) کہ فرشتو تمہارا مدعا کیا ہے۔ (فَصْلَ الْخِطَابِ) (۳۸۔۲۰) دو ٹوک بات،فیصلہ کن بات جس سے نزاع ختم ہوجائے۔
Surah:2Verse:235 |
منگنی کو
marriage proposal
|