Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 238

سورة البقرة

حٰفِظُوۡا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الۡوُسۡطٰی ٭ وَ قُوۡمُوۡا لِلّٰہِ قٰنِتِیۡنَ ﴿۲۳۸﴾

Maintain with care the [obligatory] prayers and [in particular] the middle prayer and stand before Allah , devoutly obedient.

نمازوں کی حفاظت کرو ، بالخصوص درمیان والی نماز کی اور اللہ تعالٰی کے لئے با ادب کھڑے رہا کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حٰفِظُوۡا
حفاظت کرو
عَلَی الصَّلَوٰتِ
سب نمازوں کی
وَالصَّلٰوۃِ
اورنماز
الۡوُسۡطٰی
درمیانی کی
وَقُوۡمُوۡا
اور کھڑے ہوجاؤ
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
قٰنِتِیۡنَ
فرمانبردار بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

حٰفِظُوۡا
حفاظت کرو
عَلَی الصَّلَوٰتِ
سب نمازوں کی
وَالصَّلٰوۃِ
اور نماز کی
الۡوُسۡطٰی
درمیا نی
وَقُوۡمُوۡا
اور تم کھڑے ہوجاؤ
لِلّٰہِ
اللہ تعا لٰی کے لیے
قٰنِتِیۡنَ
فرمانبردار بن کر
Translated by

Juna Garhi

Maintain with care the [obligatory] prayers and [in particular] the middle prayer and stand before Allah , devoutly obedient.

نمازوں کی حفاظت کرو ، بالخصوص درمیان والی نماز کی اور اللہ تعالٰی کے لئے با ادب کھڑے رہا کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اپنی سب نمازوں کی محافظت کرو بالخصوص درمیانی نماز کی اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سب نمازوں کی حفاظت کرواور خصوصاً درمیانی نمازکی اور اﷲ تعالیٰ کے لیے فرماں بردار بن کرکھڑے ہو جاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Take due care of all the prayers, and the middle prayer, and stand before Allah in total devotion.

خبردار رہو سب نمازوں سے اور بیچ والی نماز سے اور کھڑے رہو اللہ کے آگے ادب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

محافظت کرو تمام نمازوں کی اور خاص طور پر بیچ والی نماز کی اور کھڑے ہوا کرو اللہ کے سامنے پورے ادب کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Take great care of your Prayers, especially of a Prayer that has excellent qualities of Salat and stand before Allah like devoted servants.

اپنی نمازوں کی نگہداشت 262 رکھو ، خصوصا ایسی نماز کی جو محاسِن صلوٰة کی جامع ہو ۔ 263 اللہ کے آگے اس طرح کھڑے ہو ، جیسے فرماں بردار غلام کھڑے ہوتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمام نمازوں کا پورا خیال رکھو ، اور ( خاص طور پر ) بیچ کی نماز کا ( ١٥٩ ) اور اللہ کے سامنے باادب فرمانبردار بن کر کھڑے ہوا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمام نمازوں کا بیچ والی نما کا خیال رکھو 7 اور للہ کے سامنے چپکے ادب سے کھڑے رہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

حفاظت کرو تمام نمازوں کی اور درمیان والی نماز کی اور اللہ کے سامنے عاجزی کے ساتھ کھڑے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سب نمازوں کی حفاظت کرو ، خاص طور سے درمیان والی نماز کی۔ اور تم نمازوں میں اللہ کے سامنے فرماں برداری کے ساتھ کھڑے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(مسلمانو) سب نمازیں خصوصاً بیچ کی نماز (یعنی نماز عصر) پورے التزام کے ساتھ ادا کرتے رہو۔ اور خدا کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Guard the prayers, and the middle prayer, and stand up to Allah truly devout.

(سب ہی) نمازوں کی پابندی رکھو۔ اور (خصوصا) درمیانی نماز کی ۔ اور اللہ کے سامنے عاجزوں (کی طرح) کھڑے رہا کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نمازوں کی نگہداشت رکھو ، خاص طور پر بیچ کی نماز کی اور نمازوں میں خدا کے حضور فرمانبردارانہ کھڑے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمام نمازوں کی اور ( خاص طور پر ) درمیانی نماز کی خوب پابندی کیا کرو اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے لیے عاجزی اور پورے ادب سے ( نماز میں ) کھڑے رہا کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اپنی نمازوں کی حفاظت کرو خصوصاً درمیان والی نماز، اللہ کے آگے اس طرح کھڑے ہو جیسے فرمانبردار غلام کھڑے ہوتے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حفاظت کرو تم لوگ اپنی نمازوں کی اور خاص کر درمیانی نماز کی اور کھڑے رہا کرو تم لوگ اللہ کے حضور عاجزانہ طور پر

Translated by

Noor ul Amin

اپنی سب نمازوں کی محافظت کرو بالخصوص درمیانی نمازکی اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہوا کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نگہبانی کرو سب نمازوں کی ( ف٤۸۵ ) اور بیچ کی نماز کی ( ف٤۸٦ ) اور کھڑے ہو اللہ کے حضور ادب سے ( ف٤۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سب نمازوں کی محافظت کیا کرو اور بالخصوص درمیانی نماز کی ، اور اﷲ کے حضور سراپا ادب و نیاز بن کر قیام کیا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور تم تمام نمازوں کی پابندی کرو ۔ خصوصاً نماز وسطی کی اور خدا کے سامنے قنوت پڑھتے ہوئے ( ادب و نیاز سے ) کھڑے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Guard strictly your (habit of) prayers, especially the Middle Prayer; and stand before Allah in a devout (frame of mind).

Translated by

Muhammad Sarwar

Pay due attention to your prayers, especially the middle prayer and stand up while praying, in obedience to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Guard strictly (five obligatory) As-Salawat (the prayers) especially the Middle Salah. And stand before Allah with obedience.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Attend constantly to prayers and to the middle prayer and stand up truly obedient to Allah.

Translated by

William Pickthall

Be guardians of your prayers, and of the midmost prayer, and stand up with devotion to Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पाबंदी करो नमाज़ों की और बीच की नमाज़ की (तो ख़ुसूसी तौर पर), और खड़े रहो अल्लाह के सामने आजिज़ बने हुए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

محافظت کرو سب نمازوں کی (عموما) اور درمیان والی نماز کی (خصوصا) اور کھڑے ہوا کرو اللہ کے سامنے عاجز بنے ہوئے۔ (3) (238)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نمازوں کی حفاظت کرو بالخصوص درمیان والی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کی حالت میں کھڑے ہوا کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنی نمازوں کی نگہداشت رکھو ، خصوصاً اس نماز کی جو درمیان میں ہے ۔ اللہ کے آگے اس طرح کھڑے ہو جیسے فرمان بردار غلام کھڑے ہوتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پابندی کرو نمازوں کی اور درمیان والی نماز کی، اور کھڑے ہوجاؤ اللہ کے لیے اس حال میں کہ عاجزی اختیار کیے ہوئے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

خبردار رہو سب نمازوں سے اور بیچ والی نماز سے اور کھڑے رہو اللہ کے آگے ادب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سب نمازوں کی محافظت کرو اور خاص کر درمیان والی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کے روبرو باادب کھڑے ہوا کرو