Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 277

سورة البقرة

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ لَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۲۷۷﴾

Indeed, those who believe and do righteous deeds and establish prayer and give zakah will have their reward with their Lord, and there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

بیشک جو لوگ ایمان کے ساتھ ( سنت کے مطابق ) نیک کام کرتے ہیں نمازوں کو قائم رکھتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب تعالٰی کے پاس ہے ان پر نہ تو کوئی خوف ہے ، نہ اداسی اور غم ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
وَاَقَامُوا
اور انہوں نے قائم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَوُا
اور انہوں نے اد کی
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
لَہُمۡ
ان کے لیے ہے
اَجۡرُہُمۡ
اجر ان کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
وَلَا
اور نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
وَاَقَامُوا
اور قائم کی انہوں نے
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَوُا
اورادا کی انہوں نے
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَجۡرُہُمۡ
اجر ہے ان کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
وَلَا
اور نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ سب
یَحۡزَنُوۡنَ
غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who believe and do righteous deeds and establish prayer and give zakah will have their reward with their Lord, and there will be no fear concerning them, nor will they grieve.

بیشک جو لوگ ایمان کے ساتھ ( سنت کے مطابق ) نیک کام کرتے ہیں نمازوں کو قائم رکھتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب تعالٰی کے پاس ہے ان پر نہ تو کوئی خوف ہے ، نہ اداسی اور غم ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے، نماز قائم کرتے رہے اور زکوٰۃ ادا کرتے رہے ان کا اجر ان کے پروردگار کے پاس ہے۔ انہیں نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے اورنمازقائم کی اورزکوٰۃ ادا کی،اُن کے لیے اُن کااجراُن کے رب کے پاس ہے،اُن پرنہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who believe, and do deeds of righteousness, and establish regular prayers and regular charity, will have their reward with their Lord: on them shall be no fear, nor shall they grieve.

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور قائم رکھا نماز کو اور دیتے رہے زکوٰة ان کیلئے ہے ثواب انکا ان کے رب کے پاس اور نہ ان کو خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہاں جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے اور نماز قائم کرتے رہے اور زکوٰۃ ادا کرتے رہے ان کے لیے ان کا اجر ان کے رب کے پاس محفوظ ہے اور نہ انہیں کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As to those who believe and do good deeds, establish the Salat and pay the Zakat, they will most surely have their reward with their Lord and they will have nothing to fear nor to grieve.

ہاں ، جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں ، ان کا اجر بے شک ان کے رب کے پاس ہے اور ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ۔ 322

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ہاں ) وہ لوگ جو ایمان لائیں ، نیک عمل کریں ، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں وہ اپنے رب کے پاس اپنے اجر کے مستحق ہوں گے ، نہ انہیں کوئی خوف لاحق ہوگا نہ کوئی غم پہنچے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور نماز کو درستی سے ادا کیا اور زکوٰۃ دی ان کا ثوار ان کے مالک کے پاس ان کے ملے نہ ان کو ڈر ہوگا نہ غم

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کا مکیے اور نماز کی پابندی کی اور زکوٰۃ دی ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ان کا ثواب ہے اور نہ ان پر خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے، انہوں نے نماز قائم کی زکوٰۃ دیتے رہے تو ان کا اجر وثواب ان کے پروردگار کے پاس ہے۔ نہ ان کو خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہے ان کو ان کے کاموں کا صلہ خدا کے ہاں ملے گا اور (قیامت کے دن) ان کو نہ کچھ خوف ہوا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believe and work righteous works and establish prayer and give the Poor-rate, theirs shall be their hire with their Lord: no fear shall come on them nor shall they grieve.

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے اور نماز کی پابندی کی اور زکوٰۃ دی ان کے لیے ان کا اجر ان کے پروردگار کے پاس ہے نہ ان پر کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے بھلے کام کیے ، نماز کا اہتمام کیا اور زکوٰۃ ادا کی ، ان کیلئے ان کے ربّ کے پاس ان کا اجر ہے ۔ نہ ان کیلئے کوئی اندیشہ ہوگا ، نہ ان کو کوئی غم لاحق ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی ان کا بدلہ ان کے سب کے پاس ( تیار ) ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں جو لوگ ایمان لے آئیں، نیک عمل کریں، نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں ان کا اجر بیشک ان کے رب کے پاس ہے نہ انہیں خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہونگے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے (صدق دل سے) اور انہوں نے کام بھی نیک کئے، اور نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی تو ان کیلئے ان کا اجر ہے ان کے رب کے یہاں، نہ ان پر کوئی خوف (و اندیشہ) ہوگا، اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے نماز قائم کرتے رہے اور زکوٰۃ دیتے رہے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے انہیں نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور نماز قائم کی اور زکوٰة دی ان کا نیگ ( انعام ) ان کے رب کے پاس ہے ، اور نہ انہیں کچھ اندیشہ ہو ، نہ کچھ غم ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور نماز قائم رکھی اور زکوٰۃ دیتے رہے ان کے لئے ان کے رب کے پاس ان کا اجر ہے ، اور ان پر ( آخرت میں ) نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے ۔ اور نماز پڑھی اور زکوٰۃ ادا کی ان کا اجر و ثواب ان کے پروردگار کے پاس ہے ۔ اور ( قیامت کے دن ) ان کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe, and do deeds of righteousness, and establish regular prayers and regular charity, will have their reward with their Lord: on them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers who are steadfast in their prayers and pay the zakat, will receive their reward from God. They will have no fear nor will they grieve.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Truly, those who believe, and do deeds of righteousness, and perform the Salah and give Zakah, they will have their reward with their Lord. On them shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely they who believe and do good deeds and keep up prayer and pay the poor-rate they shall have their reward from their Lord, and they shall have no fear, nor shall they grieve.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believe and do good works and establish worship and pay the poor-due, their reward is with their Lord and there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग ईमान लाए और नेक अमल किए और नमाज़ की पाबंदी की और ज़कात अदा की, उनके लिए उनका अज्र है उनके रब के पास, उनके लिए न कोई अंदेशा है और न वे ग़मगीन होंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے اور (بالخصوص) نماز کی پابندی کی اور زکوٰة دی ان کے لیے ان کا ثواب ہوگا ان کے پروردگار کے نزدیک اور (آخرت میں) ان پر کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور نہ وہ مغموم ہونگے۔ (4) (277)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور ساتھ نیک کام کرتے ہیں، نماز قائم اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ان پر نہ تو کوئی خوف ہوگا اور نہ غم زدہ ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں ، ان کا اجر بیشک ان کے رب کے پاس ہے اور ان کے لئے کسی خوف اور رنج کا موقعہ نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے اور نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی سو ان کے لیے ان کا ثواب ہے ان کے رب کے پاس نہ وہ خوفزدہ ہوں گے اور نہ غمگین ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور قائم رکھا نماز کو اور دیتے رہے زکوٰۃ ان کے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ان کو خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور نماز کی پابندی کی اور زکوٰۃ ادا کی تو ان کے رب کے پاس ان کا ثواب محفوظ ہے اور نہ ان کو کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے