Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 280

سورة البقرة

وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡ عُسۡرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ ؕ وَ اَنۡ تَصَدَّقُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸۰﴾

And if someone is in hardship, then [let there be] postponement until [a time of] ease. But if you give [from your right as] charity, then it is better for you, if you only knew.

اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہیے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے ، اگر تم میں علم ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہے وہ
ذُوۡعُسۡرَۃٍ
تنگدست
فَنَظِرَۃٌ
تو مہلت دیتا ہے
اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ
آسانی تک
وَاَنۡ
اور یہ کہ
تَصَدَّقُوۡا
تم صدقہ کرو
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہو وہ
ذُوۡعُسۡرَۃٍ
تنگ دست
فَنَظِرَۃٌ
تو مہلت دینا ہے
اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ
آسانی تک
وَاَنۡ
اوریہ کہ
تَصَدَّقُوۡا
تم صدقہ کرو
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And if someone is in hardship, then [let there be] postponement until [a time of] ease. But if you give [from your right as] charity, then it is better for you, if you only knew.

اور اگر کوئی تنگی والا ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہیے اور صدقہ کرو تو تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے ، اگر تم میں علم ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر مقروض تنگ دست ہے تو اسے اس کی آسودہ حالی تک مہلت دینا چاہیے۔ اور اگر (راس المال بھی) چھوڑ ہی دو تو یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے۔ اگر تم یہ بات سمجھ سکو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر کوئی تنگ دست ہوتوآسانی تک(اسے) مہلت دینا ہے، اور تمہارا صدقہ کرنا ہی تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے، اگرتم جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If the debtor is in a difficulty, grant him time Till it is easy for him to repay. But if ye remit it by way of charity, that is best for you if ye only knew.

اور اگر ہے تنگدست تو مہلت دینی چاہیے کشائش ہونے تک اور بخش دو تو بہت بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم کو سمجھ ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر مقروض تنگ دست ہو تو فراخی حاصل ہونے تک اسے مہلت دو اور اگر تم صدقہ ہی کر دو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If your debtor be in straitened circumstances, give him time till his monetary condition becomes better. But if you remit the debt by way of charity, it would be better for you, if you only knew it.

تمہارا قرض دار تنگ دست ہو تو ہاتھ کھلنے تک اسے مہلت دو ، اور جو صدقہ کر دو ، تو یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے ، اگر تم سمجھو 324 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر کوئی تنگدست ( قرض دار ) ہو تو اس کا ہاتھ کھلنے تک مہلت دینی ہے ، اور صدقہ ہی کردو تو یہ تمہارے حق میں کہیں زیادہ بہتر ہے ، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر جس پر قرض ہے اس کا ہاتھ تنگ ہو (یعنی مفلس ہو بےچارہ تکلیف میں ہو) تو اس کو مہلت تک اس ہاتھ کشادہ ہو اور اگر اصل روپیہ بھی چوڑ دو یعنی کل معاف کردو یا اس میں سے کوئی حصہ تو اواراچھا ہے تمہارے لیے اگر سمجھوں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر (قرض دار) تنگ دست ہو تو کشادگی تک مہلت دو اور اگر معاف ہی کردو تو تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم کو (اس کے ثواب کی) خبر ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ شخص جس پر قرض ہے تنگ دست ہے تو اس کو خوش حالی تک مہلت دے دو اور اگر تم اس کو معاف ہی کردو تو تمہارے حق میں بہت بہتر ہے اگر تم اس حقیقت سے واقف ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر قرض لینے والا تنگ دست ہو تو (اسے) کشائش (کے حاصل ہونے) تک مہلت (دو) اور اگر (زر قرض) بخش ہی دو توتمہارے لئے زیادہ اچھا ہے بشرطیکہ سمجھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if one be in difficulties, then let there be and deferment until easiness. But if ye forego, it were better for you if ye knew.

اور اگر تنگدست ہے تو اس کے لیے آسودہ حالی تک مہلت ہے ۔ اور اگر معاف کردو تو تمہارے حق میں (اور) بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر مقروض تنگدست ہو تو فراخی تک اس کو مہلت دو اور بخش دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سمجھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر وہ شخص ( قرض دار ) تنگ دست ہے تو ( اسے ) خوش حالی تک مہلت ( دینی ) ہے اور اگر تم معاف کردو تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔ ( ۲۸۰ ) اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر ہر نفس کو اس کی کمائی پوری پوری دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر (تمہارا قرض دار) تنگ دست ہو، توآسانی تک اسے مہلت دو اور اگر صدقہ کر دو تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم سمجھو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر وہ شخص (یعنی تمہارا قرض دار) تنگ دست ہو تو تم اس کو مہلت دو (اسکی کشائش و) فراخ دستی تک، اور اگر تم (اس کو بالکل ہی) معاف کردو، تو یہ تمہارے لئے اور بھی زیادہ بہتر ہے اگر تم جانتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور اگر ( قرض دار ) تنگدست ہے تواسے آسودہ حالی تک مہلت دو اور تمہارا انہیں معاف کردینا ، اگرتم سمجھتے ہوتمہارے لئے بہت بہتر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر قرضدار تنگی والا ہے تو اسے مہلت دو آسانی تک ، اور قرض اس پر بالکل چھوڑ دینا تمہارے لئے اور بھلا ہے اگر جانو ( ف۵۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر قرض دار تنگدست ہو تو خوشحالی تک مہلت دی جانی چاہئے ، اور تمہارا ( قرض کو ) معاف کر دینا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تمہیں معلوم ہو ( کہ غریب کی دل جوئی اﷲ کی نگاہ میں کیا مقام رکھتی ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ( مقروض ) تنگ دست ہے تو اسے فراخ دستی تک مہلت دینا ہوگی ۔ اور اگر ( قرضہ معاف کرکے ) خیرات کرو ۔ تو یہ چیز تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If the debtor is in a difficulty, grant him time Till it is easy for him to repay. But if ye remit it by way of charity, that is best for you if ye only knew.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who faces hardship in paying his debts must be given time until his financial condition improves. Would that you knew that waiving such a loan as charity would be better for you!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if the debtor is having a hard time, then grant him time till it is easy for him to repay; but if you remit it by way of charity, that is better for you if you did but know.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if (the debtor) is in straitness, then let there be postponement until (he is in) ease; and that you remit (it) as alms is better for you, if you knew.

Translated by

William Pickthall

And if the debtor is in straitened circumstances, then (let there be) postponement to (the time of) ease; and that ye remit the debt as almsgiving would be better for you if ye did but know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर कोई शख़्स तंगी में है तो उसकी आसानी तक मोहलत दो, और अगर माफ़ कर दो तो यह तुम्हारे लिए ज़्यादा बेहतर है, अगर तुम जानते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینے کا حکم ہے آسودگی تک اور یہ (بات) کہ معاف ہی کردو اور زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم کو (اس کے ثواب کی) خبر ہو۔ (2) (280)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر کوئی (مقروض) تنگ دست ہو تو اسے آسانی تک مہلت دینی چاہیے اور قرض معاف کردینا تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم جان جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا قرض دار تنگ دست ہو تو ہاتھ کھلنے تک اسے مہلت دو اور جو صدقہ کردو تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم سمجھو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینا ہے آسودہ ہوجانے تک، اور یہ بات کہ تم صدقہ کر دو تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہے تنگ دست تو مہلت دینی چاہیے کشائش ہونے تک اور بخش دو تو بہت بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم کو سمجھ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر مدیون تنگ دست ہو تو اس کو اس کے خوش حال ہونے تک مہلت دینی چاہئے اور رہی یہ بات کہ تم اس تنگ دست کو معاف ہی کردو تو یہ تمہارے لئے اور بھی بہت ہے بشرطیکہ تم سمجھو