Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 281

سورة البقرة

وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا تُرۡجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللّٰہِ ٭۟ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸۱﴾٪  6

And fear a Day when you will be returned to Allah . Then every soul will be compensated for what it earned, and they will not be treated unjustly.

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالٰی کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ اتَّقُوۡا
اور ڈرو
یَوۡمًا
اس دن سے
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
فِیۡہِ
جس میں
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
ثُمَّ
پھر
تُوَفّٰی
پورا پورا دیا جائے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس کو
مَّا
جو
کَسَبَتۡ
اس نے کمایا
وَہُمۡ
اور وہ
لَا یُظۡلَمُوۡنَ
ظلم نہ کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اور تم ڈرو
یَوۡمًا
اُس دن سے
تُرۡجَعُوۡنَ
تمہیں لوٹایا جائے گا
فِیۡہِ
جس میں
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
ثُمَّ
پھر
تُوَفّٰی
پورا پورابدلہ دیا جائے گا
کُلُّ نَفۡسٍ
ہر نفس کو
مَّا
جو
کَسَبَتۡ
اُس نے کمایا
وَہُمۡ
اور وہ سب
لَا
نہیں
یُظۡلَمُوۡنَ
ظلم کیے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And fear a Day when you will be returned to Allah . Then every soul will be compensated for what it earned, and they will not be treated unjustly.

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالٰی کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس دن سے ڈر جاؤ۔ جب تم اللہ کے حضور لوٹائے جاؤ گے۔ پھر وہاں ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر کچھ ظلم نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اس دن سے ڈروجس میں تمہیں اﷲ تعالیٰ کی طرف لوٹایا جائے گاپھرہرنفس کوپوراپورا بدلہ دیاجائے گاجواس نے کمایااوران پرظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And fear the Day when ye shall be brought back to Allah. Then shall every soul be paid what it earned, and none shall be dealt with unjustly.

اور ڈرتے رہے اس دن سے جس دن لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف پھر پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جس کچھ اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ڈرو اس دن سے کہ جس دن تم لوٹا دیے جاؤ گے اللہ کی طرف پھر ہر جان کو پورا پورا دے دیا جائے گا جو کمائی اس نے کی ہوگی اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Guard against the disgrace and misery of the day when you shall return to Allah: there everyone shall be paid in full, for the good or evil one has earned and none shall be wronged.

اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو ، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے ، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا ۔ ؏۳۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ڈرو اس دن سے جب تم سب اللہ کے پاس لوٹ کر جاؤ گے ، پھر ہر ہر شخص کو جو کچھ اس نے کمایا ہے پورا پورا دیا جائے گا ، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس دن سے ڈرو جب تم کو لوٹ جانا ہوگا اللہ کے پاس (یعنی موت کا دن یا قیامت کا دن پھر ہر ایک شخص کو اس کے کاموں کا پو را بد لے ملے گا اور ان کا حق نہ مارا جائے گا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس دن سے ڈرو جب تم اللہ کے حضور پیش کیے جاؤ گے پھر ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور ان سے زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم اس دن سے ڈرو جب اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ پھر جس نے جو کچھ (اچھا یا برا) کمایا وہ اس کو پورا پورا دیا جائے گا۔ کسی پر کوئی ظلم و زیادتی نہ کی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس دن سے ڈرو جب کہ تم خدا کے حضور میں لوٹ کر جاؤ گے اور ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا۔ اور کسی کا کچھ نقصان نہ ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And fear the Day whereon ye shall be brought back unto Allah, then shall each sour be repaid, in full that which he hath earned, and they shall not be wronged.

اور اس دن سے ڈرتے رہو جس میں تم (سب) اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔ پھر ہر شخص کو اس کا معاوضہ پورا پورا ملے گا اور ان پر ظلم (ذرا بھی) نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس دن سے ڈرو ، جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، پھر ہر شخص کو جو اس نے کمائی کی ہے ، پوری پوری مل جائے گی اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس دن (کی رسوائی اور مصیبت) سے بچو جس میں تم اللہ کی طرف واپس ہو گے۔ وہاں پر ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی (نیکی یا بدی) کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ڈرو تم اس عظیم الشان (اور ہولناک) دن سے جس میں تم سب کو بہرحال لوٹ کر جانا ہے اللہ کے پاس، پھر وہاں پورا بدلہ ملے گا ہر شخص کو اس کی زندگی بھر کی کمائی کا، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

اور اس دن سے ڈروجب تم اللہ کے حضورلوٹائے جائوگے پھرہرشخص کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا اور کسی پر کچھ ظلم نہ ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈرو اس دن سے جس میں اللہ کی طرف پھرو گے ، اور ہر جان کو اس کی کمائی پوری بھردی جائے گی اور ان پر ظلم نہ ہوگا ( ف۵۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، پھر ہر شخص کو جو کچھ عمل اس نے کیا ہے اس کی پوری پوری جزا دی جائے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور اس دن ( کی سزا اور رسوائی ) سے ڈرو ۔ جس دن اللہ کی طرف پلٹائے جاؤگے اور پھر جس شخص نے جو کچھ ( نیکی یا بدی ) کمائی ہوگی ۔ وہ ( اس کا بدلہ ) اسے پورا پورا دیا جائے گا ۔ اور ( ان کی حق تلفی کرکے ) ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And fear the Day when ye shall be brought back to Allah. Then shall every soul be paid what it earned, and none shall be dealt with unjustly.

Translated by

Muhammad Sarwar

Safeguard yourselves against the day when you will return to God and every soul will be rewarded according to its deeds without being wronged.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And have Taqwa the Day when you shall be brought back to Allah. Then every person shall be paid what he earned, and they shall not be dealt with unjustly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And guard yourselves against a day in which you shall be returned to Allah; then every soul shall be paid back in full what it has earned, and they shall not be dealt with unjustly.

Translated by

William Pickthall

And guard yourselves against a day in which ye will be brought back to Allah. Then every soul will be paid in full that which it hath earned, and they will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस दिन से डरो जिस दिन तुम अल्लाह की तरफ़ लौटाए जाओगे, फिर हर शख़्स को उसका किया हुआ पूरा-पूरा मिल जाएगा, और उन पर ज़ुल्म न होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اللہ تعالیٰ کی پیشی میں لائے جاؤ گے پھر ہر شخص کو اس کو کیا ہوا (یعنی اس کا بدلہ) پورا پورا ملے گا اور ان پر کسی قسم کا ظلم نہ ہوگا۔ (281)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس دن سے ڈرو جس دن سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر کسی کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس دن کی رسوائی اور مصیبت سے بچو ، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہوگے ۔ وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ڈرو تم اس دن سے جس میں لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف، پھر ہر جان کو اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا جو کچھ اس نے کسب کیا، اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈرتے رہو اس دن سے کہ جس دن لوٹائے جاؤ گے اللہ کی طرف پھر پورا دیا جائیگا ہر شخص کو جو کچھ اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس دن سے ڈرو جس دن تم سب خدا کی طرف لوٹائے جائو گے پھر ہر شخص نے جو کچھ کمایا ہے وہ اس کو پورا پورا دیا جائے گا اور ان پر کسی کا ظلم نہیں کیا جائے گا