Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 31

سورة البقرة

وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسۡمَآءَ کُلَّہَا ثُمَّ عَرَضَہُمۡ عَلَی الۡمَلٰٓئِکَۃِ ۙ فَقَالَ اَنۡۢبِئُوۡنِیۡ بِاَسۡمَآءِ ہٰۤؤُلَآءِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۳۱﴾

And He taught Adam the names - all of them. Then He showed them to the angels and said, "Inform Me of the names of these, if you are truthful."

اور اللہ تعالٰی نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا ، اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَلَّمَ
اور اس نے سکھا دیئے
اٰدَمَ
آدم کو
الۡاَسۡمَآءَ
نام
کُلَّہَا
سب ان کے
ثُمَّ
پھر
عَرَضَہُمۡ
اس نے پیش کیا انہیں
عَلَی الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں پر
فَقَالَ
پھر فرمایا
اَنۡۢبِئُوۡنِیۡ
خبر دو مجھے
بِاَسۡمَآءِ
ناموں کی
ہٰۤؤُلَآءِ
ان سب کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَلَّمَ
اوراس نےسکھا دیئے
اٰدَمَ
آدم کو
الۡاَسۡمَآءَ
نام
کُلَّہَا
سارے کے سارے
ثُمَّ
پھر
عَرَضَہُمۡ
اس نے پیش کیا ان کو
عَلَی الۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں کے سامنے
فَقَالَ
تواس نے فرمایا
اَنۡۢبِئُوۡنِیۡ
تم بتا و مجھے
بِاَسۡمَآءِ
نام
ہٰۤؤُلَآءِ
ان کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
صٰدِقِیۡنَ
سچے
Translated by

Juna Garhi

And He taught Adam the names - all of them. Then He showed them to the angels and said, "Inform Me of the names of these, if you are truthful."

اور اللہ تعالٰی نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا ، اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس کے بعد) اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام اشیاء کے اسماء (نام یا صفات و خواص) سکھا دیئے۔ پھر ان اشیاء کو فرشتوں کے روبرو پیش کر کے ان سے کہا کہ اگر تم اپنی بات میں سچے ہو تو مجھے ان اشیاء کے نام بتادو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ نے آدم کوسارے کے سارے نام سکھادئیے، پھرانہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا،اور فرمایا: ’’اگرتم سچے ہوتومجھے ان چیزوں کے نام بتاؤ‘‘!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He taught Adam the names, all of them; then presented them before the angels, and said, &Tell me their names, if you are right.|"

اور سکھلا دیے اللہ نے آدم کو نام سب چیزوں کے پھر سامنے کیا ان سب چیزوں کو فرشتوں کے، پھر فرمایا بناؤ مجھ کو نام ان کے اگر تم سچے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے سکھا دیے آدم کو تمام کے تمام نام پھر ان (تمام اشیاء) کو پیش کیا فرشتوں کے سامنے اور فرمایا کہ بتاؤ مجھے ان چیزوں کے نام اگر تم سچے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کے بعد اللہ نے آدم کو ساری چیزوں کے نام سکھائے ، پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا “ اگر تمہارا خیال صحیح ہے ( کہ کسی خلیفہ کے تقرر سے انتظام بگڑ جائے گا ) تو ذرا ان چیزوں کے نام بتاؤ” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آدم کو ( اللہ نے ) سارے نام سکھادیئے ( ٢٩ ) پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور ( ان سے ) کہا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیزوں کے نام بتلاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ نے ایسا کیا ) ۔ آدم ( علیہ السلام) کو سارے 7 نام بتا دیئے ( یعنی ہر ایک چیز کے نام ان معلوم ہوگئے) پھر ان چیزوں کو فرشتوں کے ساتھ رکھا اور فرمایا ان کے نام بتاؤ اگر تم سچے ہو۔ 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آدم (علیہ السلام) کو تمام چیزوں کے نام سکھا دیئے پھر وہ (چیزیں) فرشتوں کے سامنے کردیں تو (فرشتوں سے) فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو ان کے اسماء (مع خواص) بیان کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے آدم کو ہر چیز کے نام سکھائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے رکھ کر فرمایا اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام (اور ان کی تمام خصوصیات ) بتاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس نے آدم کو سب (چیزوں کے) نام سکھائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے کیا اور فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو مجھے ان کے نام بتاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He taught Adam the names, all of them; thereafter He set them before the angles, and said declare unto Me the names of those if ye say sooth.

اور اللہ نے آدم کو نام سکھلادیئے کل کے کل ۔ پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا۔ ۔ پھر فرمایا بتلاؤ تو ان کے نام اگر تم سچے ہو۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس نے سکھا دیے آدم کو سارے نام ۔ پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ: اگر تم سچے ہو تو مجھے ان لوگوں کے ناموں سے آگاہ کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ( حضرت ) آدم ( علیہ السلام ) کو سارے نام سکھادیے پھر انہیں فرشتوں پر پیش کیا پس فرمایا: مجھے ان چیزوں کے نام بتادو اگر تم سچے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس کے بعد) اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو ساری چیزوں کے نام سکھائے پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا۔ اگر تمہارا خیال صحیح ہے تو ذرا ان چیزوں کے نام بتاؤ ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سکھائے اللہ نے (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) آدم کو نام سب چیزوں کے پھر اس نے پیش فرمایا ان سب کو فرشتوں کے سامنے پھر فرمایا (ان سے) کہ بتاؤ مجھے نام ان چیزوں کے اگر تم سچے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام اشیاء کے نام سکھادئیے پھران اشیاء کو فرشتوں پر پیش کرکے ان سے کہا کہ اگرتم اپنی بات میں سچے ہوتومجھے ان کے نام بتلادو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام ( اشیاء کے ) نام سکھائے ( ف۵٦ ) پھر سب ( اشیاء ) کو ملائکہ پر پیش کرکے فرمایا سچے ہو تو ان کے نام تو بتاؤ ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے آدم ( علیہ السلام ) کو تمام ( اشیاء کے ) نام سکھا دیئے پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا ، اور فرمایا: مجھے ان اشیاء کے نام بتا دو اگر تم ( اپنے خیال میں ) سچے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس ( اللہ ) نے آدم ( ع ) کو ( تمام چیزوں کے ) نام سکھائے ۔ پھر ان کو ( جن کے نام سکھائے تھے ) فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا اگر تم سچے ہو ( کہ تم خلافت کے زیادہ حقدار ہو ) تو مجھے ان اشخاص کے نام بتاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He taught Adam the names of all things; then He placed them before the angels, and said: "Tell me the names of these if ye are right."

Translated by

Muhammad Sarwar

He taught Adam all the names. Then He introduced (some intelligent beings) to the angels, asking them to tell Him the names of these beings, if the angels were true to their claim (that they more deserved to be His deputies on earth).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He taught Adam all the names (of everything), then He showed them to the angels and said, "Tell Me the names of these if you are truthful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He taught Adam all the names, then presented them to the angels; then He said: Tell me the names of those if you are right.

Translated by

William Pickthall

And He taught Adam all the names, then showed them to the angels, saying: Inform Me of the names of these, if ye are truthful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने सिखा दिए आदम को सारे नाम फिर उनको फ़रिश्तों के सामने पेश किया और कहा कि अगर तुम सच्चे हो तो मुझे इन चीज़ों के नाम बताओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور علم دیدیا اللہ تعالیٰ نے (حضرت) آدم ( علیہ السلام) کو (ان کو پیدا کر کے) سب چیزوں کے اسماء کا (7) پھر وہ چیزیں فرشتوں کے روبرو کردیں پھر فرمایا کہ بتلاؤ مجھ کو اسماء ان چیزوں کے (یعنی مع ان کے آثار و خواص کے) اگر تم سچے ہو۔ (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام چیزوں کے نام بتلائے پھر ان کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیزوں کے نام بتاؤ ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد اللہ نے آدم کو ساری چیزوں کے نام سکھائے ، پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا اگر تمہارا خیال صحیح ہے (کہ کسی خلیفہ کے تقرر سے نظام بگڑجائے گا) تو ذرا ان چیزوں کے نام بتاؤ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو سکھا دیئے سارے نام، پھر ان کو فرشتوں پر پیش فرمایا۔ پھر فرمایا کہ مجھے بتادو ان چیزوں کے نام اگر تم سچے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سکھلا دیے اللہ نے آدم کو نام سب چیزوں کے پھر سامنے کیا ان سب چیزوں کو فرشتوں کے پھر فرمایا بتاؤ مجھ کو نام ان کے اگر تم سچے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے تمام چیزوں کے نام آدم کو الہام کردیئے پھر وہ چیزیں فرشتوں کے رو برو رکھ دیں پھر فرشتوں سے کہا اگر تم سچے ہو تو مجھے ان چیوں کے نام بتائو