VerbPersonal Pronoun

تُبْدُونَ

you reveal

تم ظاہر کرتے ہو

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
بَدَا
يَبْدُو
اُبْدُ
بَادٍ
مَبْدِيّ
بَدَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

بَدَا (ن) الشَّیْئُ بَدْوًا وَبَدَائٌ کے معنی نمایاں طور پر ظاہر ہوجانا کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ بَدَا لَہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ مَا لَمۡ یَکُوۡنُوۡا یَحۡتَسِبُوۡنَ ) (۳۹:۴۷) اور ان پر خدا کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوجائے گا، جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا۔ (وَ بَدَا لَہُمۡ سَیِّاٰتُ مَا کَسَبُوۡا) (۳۹:۴۸) اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی۔ (فَبَدَتۡ لَہُمَا سَوۡاٰتُہُمَا ) (۲۰:۱۲۱) تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہوگئیں۔ اَلْبَدْوُیہ: حَضَرٌ کی ضد ہے اور آیت کریمہ: (وَ جَآءَ بِکُمۡ مِّنَ الۡبَدۡوِ ) (۱۲:۱۰۰) آپ کو گاؤں سے یہاں لایا۔ میں بَدْوٌ بمعنی بَادِیَۃ (صحراء) ہے اور ہر وہ مقام جہاں کوئی عمارت وغیرہ نہ ہوں اور تمام چیزیں ظاہر نظر آتی ہوں اسے بَدْوٌ (بَادِیَۃٌ) کہا جاتا ہے اور اَلْبَادِیْ کے معنی صحراء نشین کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (سَوَآءَۨ الۡعَاکِفُ فِیۡہِ وَ الۡبَادِ ) (۲۲:۲۵) خواہ وہ وہاں کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے۔ (لَوۡ اَنَّہُمۡ بَادُوۡنَ فِی الۡاَعۡرَابِ ) (۳۳:۲۰) کہ کاش گنواروں میں جارہیں۔ (1)

Lemma/Derivative

15 Results
يُبْدِيَ
Surah:24
Verse:29
تم ظاہر کرتے ہو
you reveal
Surah:24
Verse:31
ظاہر کریں
(to) display
Surah:24
Verse:31
ظاہر کریں
(to) display
Surah:28
Verse:10
کہ ظاہر کردیتی
(to) disclosing
Surah:33
Verse:54
تم ظاہر کرو گے
you reveal