Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 41

سورة البقرة

وَ اٰمِنُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمۡ وَ لَا تَکُوۡنُوۡۤا اَوَّلَ کَافِرٍۭ بِہٖ ۪ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ۫ وَ اِیَّایَ فَاتَّقُوۡنِ ﴿۴۱﴾

And believe in what I have sent down confirming that which is [already] with you, and be not the first to disbelieve in it. And do not exchange My signs for a small price, and fear [only] Me.

اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاٰمِنُوۡا
اور ایمان لاؤ
بِمَاۤ
اس پر جو
اَنۡزَلۡتُ
نازل کیا میں نے
مُصَدِّقًا
جو تصدیق کرنے والا
لِّمَا
اس کے لئے جو
مَعَکُمۡ
تمہارے پاس ہے
وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنُوۡۤا
تم ہو جاؤ
اَوَّلَ
سب سے پہلا(گروہ)
کَافِرٍۭ
انکار کرنے والا
بِہٖ
اس کا
وَلَا
اور نہ
تَشۡتَرُوۡا
تم لو
بِاٰیٰتِیۡ
میری آیات کے بدلے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
وَاِیَّایَ
اور صرف مجھ ہی سے
فَاتَّقُوۡنِ
پس ڈرو مجھ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اٰمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِمَاۤ
اس پر جو
اَنۡزَلۡتُ
نازل کیامیں نے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والاہے
لِّمَا
اس کے لیے جو
مَعَکُمۡ
پاس ہے تمہا رے
وَلَا
اور نہ
تَکُوۡنُوۡۤا
تم بنو
اَوَّلَ
پہلے
کَافِرٍۭ
کفر کرنے والے
بِہٖ
اس کے ساتھ
وَ
اور
لَا
نہ
تَشۡتَرُوۡا
تم خریدو
بِاٰیٰتِیۡ
میری آیات کےبدلے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
وَ
اور
اِیَّایَ
صرف مجھ سے
فَاتَّقُوۡنِ
پس تم ڈرتے رہو
Translated by

Juna Garhi

And believe in what I have sent down confirming that which is [already] with you, and be not the first to disbelieve in it. And do not exchange My signs for a small price, and fear [only] Me.

اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے نازل کی ہے (یعنی قرآن پر) یہ کتاب اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے۔ لہذا اس کے سب سے پہلے منکر تم ہی نہ بنو۔ نہ ہی میری آیات کو تھوڑی سی قیمت کے عوض بیچ ڈالو۔ اور ڈرو تو صرف مجھ ہی سے ڈرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجومیں نے نازل کیاہے اس پر ایمان لاؤ، یہ اس کی تصدیق کرنے والاہے جوتمہارے پاس ہے اورتم سب سے پہلے اُس کے ساتھ کفر کرنے والے نہ بنو اورمیری آیات کے بدلے تھوڑی قیمت نہ خریدو اور صرف مجھ ہی سے پس تم ڈرتے رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And have faith in what I have revealed, confirming what is already with you, and do not be the first to deny it, nor take a paltry price for My signs. And fear Me alone.

اور مان لو اس کتاب کو جو میں نے اتاری ہے سچ بتانیوالی ہے اس کتاب کو جو تمہارے پاس ہے اور مت ہو سب میں اوّل منکر اس کے اور نہ لو میری آیتوں پر مول تھوڑا اور مجھ ہی سے بچتے رہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایمان لاؤ اس کتاب پر جو میں نے نازل کی ہے جو تصدیق کرتے ہوئے آئی ہے اس کتاب کی جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کا کفر کرنے والے نہ بن جاؤ۔ اور میری آیات کے عوض حقیر سی قیمت قبول نہ کرو۔ اور صرف میرا تقویٰ اختیار کرو ۔ مجھ ہی سے بچتے رہو !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And believe in the Book I have now sent down; as it confirms the Scriptures you already possess, be not the first to reject it; barter not away My Revelations for paltry worldly gain, and guard yourselves against My wrath

اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لاؤ ۔ یہ اس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ، لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اس کے منکر نہ بن جاؤ ۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو 57 اور میرے غضب سے بچو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو کلام میں نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ جبکہ وہ اس کتاب ( یعنی تورات ) کی تصدیق بھی کررہا ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کے منکر نہ بن جاؤ اور میری آیتوں کو معمولی سی قیمت لے کر نہ بیچو اور ( کسی اور کے بجائے ) صرف میرا خوف دل میں رکھو ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو میں نے اب اتارا ( یعنی قرآن) اس پر ایمان لاؤ وہ سچ بتاتا ہے اس کتاب کو جو تمہارے پاس ہے ( یعنی توریت کی تصدیق کرتا ہے اور مت ہو تم پہلے منکروں اس کے اور میر آیتوں پر تھوڑا مول مت لو اور میرا ہی ڈر رکہو۔ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو میں نے نازل فرمایا ہے اس پر ایمان لاؤ کہ وہ جو تمہارے پاس ہے اس کی تصدیق کرتا ہے اور اس کا انکار کرنے والوں میں پہلے نہ بنو اور میری آیات کو گھٹیا قیمت (دنیا) کے بدلے مت بیچو اور صرف میرا تقویٰ اختیار کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے نازل کی ہے۔ اور وہ کتاب جو تمہارے پاس ہے یہ کتاب اس کی تصدیق کرتی ہے۔ تم ہی سب سے پہلے اس کا انکار کرنے والے نہ بنو۔ میری آیتوں کو حقیر اور گھٹیا معاوضہ لے کر فروخت نہ کرو۔ صرف مجھ سے ہی ڈرتے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کتاب میں نے (اپنے رسول محمدﷺ پر) نازل کی ہے جو تمہاری کتاب تورات کو سچا کہتی ہے، اس پر ایمان لاؤ اور اس سے منکرِ اول نہ بنو، اور میری آیتوں میں (تحریف کر کے) ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منعفت) نہ حاصل کرو، اور مجھی سے خوف رکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And believe in that which I have sent down confirming that which is with you, and be not the first to disbelieve therein, and barter not My revelations for a small price, and Me alone shall ye fear.

اور اس (کتاب) پر ایمان لاؤجو میں نے (اب) نازل کی ہے تصدیق کرتی ہوئی اس (کتاب) کی جو تمہارے پاس ہے اور مت بنو اس کے ساتھ اولین کفر کرنے والے۔ ۔ اور میری آیتوں کو فروخت مت کرڈالو تھوڑی سی قیمت پر۔ اور صرف مجھ سے ڈرو۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ایمان لاؤ اس چیز پر ، جو میں نے اتاری ہے ، مطابق ان ( پیشین گوئیوں ) کے ، جو تمہارے پاس موجود ہیں اور تم اس کے سب سے پہلے انکار کرنے والے نہ بنو اور میری آیات کو حقیر پونجی کے عیوض نہ بیچو اور میرے ( غضب ) سے بچتے ہی رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کتاب ( قرآن مجید ) میں نے نازل کی ہے جو اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو تمہارے پاس ہے اس پر ایمان لے آؤ اور اس کے پہلے منکر نہ بنو اور میری آیات کو کم تر معاوضے پر نہ بیچ ڈالو اور میرا ہی تقویٰ اختیار کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مان لو اس کتاب کو جو میں نے اتاری ہے اسے سچ بتانے والی ہے جو تمہارے پاس ہے اور سب سے پہلے اس کے انکار کرنے والے نہ ہوجاؤ اور میری آیتوں پر تھوڑا مول نہ لو اور مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ایمان لاؤ تم لوگ اس کتاب پر جو میں نے (اپنی کامل اور آخری کتاب کی شکل میں اب) اتاری ہے جو تصدیق کرنے والی ہے اس کتاب کی جو تمہارے پاس ہے اور تم اس کے پہلے منکر مت بنو اور مت لو تم لوگ میری آیتوں کے بدلے میں (دنیائے دوں کا) گھٹیا مول اور تم خاص مجھ ہی سے ڈرو

Translated by

Noor ul Amin

اور اس کتاب پر ایمان لائوجومیں نے تمہاری ( پہلی ) کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی او ر اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافرنہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت پر فروخت مت کرو اور مجھ ہی سے ڈرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو ( ف۷۳ ) اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے دام نہ لو ( ف۷٤ ) اور مجھی سے ڈرو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس ( کتاب ) پر ایمان لاؤ جو میں نے ( اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) اتاری ( ہے ، حالانکہ ) یہ اس کی ( اصلاً ) تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کو ( دنیا کی ) تھوڑی سی قیمت پر فروخت نہ کرو اور مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کتاب ( قرآن ) پر ایمان لاؤ جو میں نے ( اب ) نازل کی ہے ۔ جو اس ( توراۃ ) کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم اس کے اولین منکر نہ بنو اور آیتوں کو ( ان میں تحریف کرکے ) تھوڑی قیمت ( دنیوی مفاد ) پر فروخت نہ کرو ۔ اور مجھ ہی سے ( میری نافرمانی سے ) ڈرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And believe in what I reveal, confirming the revelation which is with you, and be not the first to reject Faith therein, nor sell My Signs for a small price; and fear Me, and Me alone.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believe in My revelations (Quran) that confirms what I revealed to you (about Prophet Muhammad in your Scripture). Do not be the first ones to deny it nor sell My revelations for a small price, but have fear of Me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And believe in what I have sent down (this Qur'an), confirming that which is with you (the Tawrah and the Injil), and be not the first to disbelieve therein, and buy not with My verses (the Tawrah and the Injil) a small price (i.e. getting a small gain by selling My verses), and fear Me and Me alone.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And believe in what I have revealed, verifying that which is with you, and be not the first to deny it, neither take a mean price in exchange for My communications; and Me, Me alone should you fear.

Translated by

William Pickthall

And believe in that which I reveal, confirming that which ye possess already (of the Scripture), and be not first to disbelieve therein, and part not with My revelations for a trifling price, and keep your duty unto Me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ईमान लाओ उस चीज़ पर जो मैंने उतारी है तसदीक़ करती हुई उस चीज़ की जो तुम्हारे पास है, और तुम सबसे पहले उसका इनकार करने वाले न बनो, और न लो मेरी आयतों पर थोड़ी क़ीमत, और मुझ ही से डरो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایمان لے آؤ اس (کتاب) پر جو میں نے نازل کی ہے (یعنی قرآن پر ایسی حالت میں) کہ وہ سچ بتلانے والی ہے اس کتاب کو جو تمہارے پاس ہے (یعنی توریت کے کتاب الہیٰ ہونے کی تصدیق کرتی ہے) اور مت بنو تم (سب میں) پہلے انکار کرنے والے اس (قرآن) کے اور مت لو بمقابلہ میرے احکام کے معاوضہٴ حقیر کو اور خاص مجھ ہی سے پورے طور پر ڈرو (3) (41)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس پر ایمان لاؤ جو میں نے نازل کی وہ تمہاری کتابوں کی تصدیق کرتی اور تم اس کے پہلے منکرنہ بنو اور میری آیات کو تھوڑی قیمت پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لاؤ ۔ یہ اس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ‘ لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اس کے منکر نہ بن جاؤ۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو۔ اور میرے غضب سے بچو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ایمان لاؤ اس کتاب پر جو میں نے نازل کی، حال یہ ہے کہ یہ کتاب اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم اس کتاب کے انکار کرنے والوں میں پہل کرنے والے مت بنو۔ اور میری آیات کے عوض حقیر معاوضہ مت حاصل کرو۔ اور صرف مجھ ہی سے ڈرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مان لو اس کتاب کو جو میں نے اتاری ہے سچ بتانے والی ہے اس کتاب کو جو تمہارے پاس ہے اور مت ہو سب میں اول منکر اس کے اور نہ لو میری آیتوں پر مول تھوڑا اور مجھ ہی سے بچتے رہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس کتاب پر ایمان لائو جو میں نے نازل کی ہے اس کی حالت یہ ہے کہ وہ کتاب اس کتاب کی تصدیق کرنیوالی ہے جو تمہارے پاس ہے اور اس کتاب یعنی قرآن کے انکار میں تم پہل کرنیوالے مت بنو اور میرے احکام کے مقابلہ میں حقیر معاوضہ حاصل نہ کرو اور صرف میری ہی ناراضگی سے بچتے رہوف