Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 5

سورة البقرة

اُولٰٓئِکَ عَلٰی ہُدًی مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ٭ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵﴾

Those are upon [right] guidance from their Lord, and it is those who are the successful.

یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
عَلٰی ہُدًی
ہدایت پر
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَ اُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جو فلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
عَلٰی ہُدًی
ہدایت پر
مِّنۡ رَّبِّہِمۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَ اُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
فلاح پانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Those are upon [right] guidance from their Lord, and it is those who are the successful.

یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے ہی لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے (نازل شدہ) ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پرہیں اوریہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is these who are on guidance given by their Lord; and it is just these who are successful.

وہی لوگ ہیں ہدایت پر اپنے پروردگار کی طرف سے اور وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Such people are on the right way from their Lord and such are truly successful.

ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے پروردگار کی طرف سے صحیح راستے پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی لوگ اپنے پر ور دگار کی راہ پر ہیں اور یہی لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی کامیاب ہونے والے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہی لوگ اپنے پروردگار (کی طرف) سے ہدایت پر ہیں اور یہی نجات پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are on guidance from their Lord, and these they are the blissful ones.

: یہی لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں ۔ اور یہی (پورے) بامراد ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہی لوگ ہیں جو اپنے رب کی طرف سے (ملنے والی) سیدھی راہ پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو (حقیقی معنوں میں) کامیاب ہونے والے (اور فلاح پانے والے) ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی مراد کو پہنچنے والے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور وہی حقیقی کامیابی پانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہی لوگ اپنے پروردگار کی ہدایت پر ( قائم ) ہیں اور یہی وہ ہیں جو ( آخرت میں ) فوز و فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They are on (true) guidance, from their Lord, and it is these who will prosper.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is the pious who follow the guidance of their Lord and gain lasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are on guidance from their Lord, and they are the successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are on a right course from their Lord and these it is that shall be successful.

Translated by

William Pickthall

These depend on guidance from their Lord. These are the successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्हीं लोगों ने अपने रब की राह पाई है और वही कामयाबी को पहुँचने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ ہیں ٹهیک راہ پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ملی ہے۔ اور یہ لوگ ہیں پورے کامیاب (1) ۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہی لوگ اپنے رب کی ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ بڑی ہدایت پر ہیں اپنے رب کی طرف سے اور یہ لوگ ہی کامیاب ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہی لوگ ہیں ہدایت پر اپنے پروردگار کی طرف سے اور وہی ہیں مراد کو پہنچنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس یہی لوگ اس صحیح راہ پر ہیں جو ان کو ان کے رب کی جانب سے ملی ہے اور یہی لوگ ہیں صحیح فلاح پانے والے