| Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
تَبَرَّأَ |
يَتَبَرَّأُ |
تَبَرَّأْ |
مُتَبَرِّئ |
مُتَبَرَّأ |
تَبَرُّء |
اَلْبُرْئُ وَالْبُرَائُ وَالتَّبرِّیْ کے اصل معنی کسی مکروہ امر سے نجات حاصل کرنا کے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے۔ بَرَئْ تُ مِنَ الْمَرْضِ میں تندرست ہوا۔ بَرَئْ تُ مِنْ فُلَانٍ وَتَبَرَّئْ تُ میں فلاں سے بیزار ہوں۔ اَبْرَرْتُہٗ مِنْ کَذَاً وَبَرَئْ تُ میں نے اس کو تہمت یا مرض سے بری کردیا۔ رَجَلٌ بَرِیْئٌ پاک اور بے گناہ آدمی۔ بُرَآئٌ بَرِیْئُوْنَ: قرآن پاک میں ہے: (بَرَآءَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖۤ ) (۹:۱) کہ خدا مشرکوں سے بیزار ے اور اس کا رسول بھی (ان سے دست بردار) ہے۔ (اَنۡتُمۡ بَرِیۡٓـــُٔوۡنَ مِمَّاۤ اَعۡمَلُ وَ اَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ) (۱۰:۴۱) تم میرے عملوں کے جواب دہ نہیں ہو اور میں تمہارے عملوں کا جواب دہ نہیں ہوں۔ (اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡکُمۡ وَ مِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ) (۶۰:۴) کہ ہم تم سے اور ان (بتوں) سے جن کو تم خدا کے سوا پوجتے ہو، بے تعلق ہیں۔ (وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہِیۡمُ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖۤ اِنَّنِیۡ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعۡبُدُوۡنَ ) (۴۳:۲۶) اور جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ جن چیزوں کو تم پوجتے ہو میں ان سے بیزار ہوں۔ (فَبَرَّاَہُ اللّٰہُ مِمَّا قَالُوۡا) (۳۳:۶۹) تو خدا نے ان کو بے عیب ثابت کیا۔ (اِذۡ تَبَرَّاَ الَّذِیۡنَ اتُّبِعُوۡا مِنَ الَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡا ) (۲:۱۶۶) اس دن (کفر کے) پیشوا اپنے پیرووں سے بیزاری ظاہر کریں گے۔ اَلْبَارِیُٔ: (پیدا کرنے والا) یہ اسمائِ حسنٰی سے ہے۔ جیسے فرمایا: (الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ) (۵۹:۲۴) ایجاد و اختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا۔ (فَتُوۡبُوۡۤا اِلٰی بَارِئِکُمۡ ) (۲:۵۴) تو اپنے پیدا کرنے والے کے آگے توبہ کرو۔ اَلْبَرِیَّۃُ کے معنی مخلوق کے ہیں، بعض نے کہا ہے کہ یہ اصل میں مہموز ہے، لیکن ہمزہ کو ترک (یا ادغام) کردیا گیا ہے بعض نے کہا ہے کہ یہ بَرَیْتَ الْقَوْسَ سے مشتق ہے اور مخلوق کو بَرِیَّۃٌ اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ البَریٰ یعنی مٹی سے پیدا کی گئی ہے۔ جیساکہ آیت: (خَلَقَکُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ) (۳۵:۱۱) سے معلوم ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اُولٰٓئِکَ ہُمۡ شَرُّ الۡبَرِیَّۃِ ) (۹۸:۶) یہ لوگ سب مخلوق سے بہتر ہیں۔
Surah:2Verse:54 |
اپنے پیدا کرنے والے کے
your Creator
|
|
Surah:2Verse:54 |
تمہارے پیدا کرنے والے کے
your Creator"
|
|
Surah:59Verse:24 |
پیدا کرنے والا ہے
the Inventor
|