Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 58

سورة البقرة

وَ اِذۡ قُلۡنَا ادۡخُلُوۡا ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃَ فَکُلُوۡا مِنۡہَا حَیۡثُ شِئۡتُمۡ رَغَدًا وَّ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّ قُوۡلُوۡا حِطَّۃٌ نَّغۡفِرۡ لَکُمۡ خَطٰیٰکُمۡ ؕ وَ سَنَزِیۡدُ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۸﴾

And [recall] when We said, "Enter this city and eat from it wherever you will in [ease and] abundance, and enter the gate bowing humbly and say, 'Relieve us of our burdens.' We will [then] forgive your sins for you, and We will increase the doers of good [in goodness and reward]."

اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں جاؤ اور جو کچھ جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو اور دروازے میں سجدے کرتے ہوئے گزرو اور زبان سے حطہ کہو ہم تمہاری خطائیں معاف فرما دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
ادۡخُلُوۡا
داخل ہوجاؤ
ہٰذِہِ
اس
الۡقَرۡیَۃَ
بستی میں
فَکُلُوۡا
پھر کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
حَیۡثُ
جہاں سے
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
رَغَدًا
فراغت سے
وَّادۡخُلُوا
اور داخل ہوجاؤ
الۡبَابَ
دروازے سے
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّقُوۡلُوۡا
اور کہو
حِطَّۃٌ
(بخش دے )حطہ
نَّغۡفِرۡ
ہم بخش دیں گے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
خَطٰیٰکُمۡ
خطائیں تمہاری
وَسَنَزِیۡدُ
اور عنقریب ہم زیادہ دیں گے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اِذۡ
جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
ادۡخُلُوۡا
داخل ہوجاؤ
ہٰذِہِ
اس
الۡقَرۡیَۃَ
بستی میں
فَکُلُوۡا
پس کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
حَیۡثُ
جہاں سے
شِئۡتُمۡ
چاہو تم
رَغَدًا
خوب
وَّادۡخُلُوا
اور داخل ہوجاؤ
الۡبَابَ
دروازے میں
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّقُوۡلُوۡا
اور کہو
حِطَّۃٌ
بخش دے
نَّغۡفِرۡ لَکُمۡ
ہم بخش دیں گے تمہارے لئے
خَطٰیٰکُمۡ
تمہاری خطاؤں کو
وَ
اور
سَنَزِیۡدُ
جلدہی ہم زیادہ دیں گے
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We said, "Enter this city and eat from it wherever you will in [ease and] abundance, and enter the gate bowing humbly and say, 'Relieve us of our burdens.' We will [then] forgive your sins for you, and We will increase the doers of good [in goodness and reward]."

اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں جاؤ اور جو کچھ جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو اور دروازے میں سجدے کرتے ہوئے گزرو اور زبان سے حطہ کہو ہم تمہاری خطائیں معاف فرما دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ بھی یاد کرو) جب ہم نے انہیں کہا تھا کہ : اس بستی میں داخل ہوجاؤ اور جہاں سے جی چاہے سیر ہو کر کھاؤ پیو، البتہ جب اس بستی کے دروازے سے گزرنے لگو تو سجدہ کرتے ہوئے گزرنا اور حِطّۃ کہتے جانا۔ ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے اور نیکوکاروں پر مزید فضل و کرم کریں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور(اس وقت کویادکرو)جب ہم نے کہا: ’’اس بستی میں داخل ہوجاؤ،پس اس میں جہاں سے چاہوخوب کھاؤاوردروازے میں سے سجدہ کرتے ہوئے داخل ہوجاؤاور کہو:بخش دے! ہم تمہاری خطاؤں کوتمہارے لیے بخش دیں گے اورجلدہی ہم نیکی کرنے والوں کو زیادہ دیں گے‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We said, |"Enter this town, and eat there to your heart&s content wherever you will. And enter the gate prostrating and say: Hittah (we seek forgiveness) - so that We forgive your errors. And We shall give much more to those who are good in deeds. |"

اور جب ہم نے کہا داخل ہو اس شہر میں اور کھاتے پھرو اس میں جہاں چاہو فراغت سے اور داخل ہو دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے اور کہتے جاؤ بخشدے تو معاف کردیں گے ہم تمہارے قصور اور زیادہ بھی دیں گے نیکی والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ ہم نے تم سے کہا تھا کہ داخل ہوجاؤ اس شہر میں اور پھر کھاؤ اس میں سے بافراغت جہاں سے چاہو جو چاہو لیکن دیکھنا (بستی کے) دروازے میں داخل ہونا جھک کر اور کہتے رہنا مغفرت مغفرت تو ہم تمہاری خطاؤں سے درگزر فرمائیں گے۔ اور محسنین کو ہم مزید فضل و کرم سے نوازیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر یاد کرو جب ہم نے کہا تھا کہ ’’یہ بستی 74 جو تمہارے سامنے ہے اس میں داخل ہو جاؤ اس کی پیداوار جس طرح چاہو مزے سے کھاؤ مگر بستی کے دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہونا اور کہتے جانا حِطَّةٌ ، حِطَّةٌ ، 75 ہم تمہاری خطاؤں سے در گزر کریں گے اور نیکو کاروں کو مزید فضل و کرم سے نوازیں گے‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب ہم نے کہا تھا کہ ’’ اس بستی میں داخل ہوجاؤ اور اس جہاں سے چاہو جی بھر کر کھاؤ اور ( بستی کے ) دروازے میں جھکے سروں سے داخل ہونا اور یہ کہتے جانا کہ ( یااللہ ) ہم آپ کی بخشش کے طلب گار ہیں ( اس طرح ) ہم تمہاری خطائیں معاف کردیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ ( ثواب ) بھی دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یاد کرو جب ہم نے کہا اس گاؤں میں جاؤ اور وہاں با فراغت جہاں چاہو کھاؤ اور دورازے میں سجدہ کرتے ہوئے گھسو اور منہ سے حطہ کہتے جاؤ ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے اور نیکوں کو اور زیادہ ثواب دی گے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے کہا اس شہر میں داخل ہوجاؤ پھر اس میں جہاں سے چاہو بافراغت کھاؤ اور دروازے سے سرنگوں ہو کر (سجدہ کرتے ہوئے) اور بخشش مانگتے ہوئے داخل ہونا ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم نے ان سے کہا کہ اس بستی میں داخل ہوجاؤ، جہاں سے چاہو بےتکلفی سے کھاؤ (مگر) دروازے میں جھکے جھکے داخل ہونا۔ اور زبان سے کہنا حطۃ (یعنی الٰہی توبہ) ہم تمہاری خطاؤں کو معاف کردیں گے اور اچھا طریقہ اختیار کرنے والوں کو ہم اور فضل و کرم سے نوازیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے (ان سے) کہا کہ اس گاؤں میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں سے چاہو، خوب کھاؤ (پیو) اور (دیکھنا) دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرنا اور حطة کہنا، ہم تمہارے گناہ معاف کر دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیادہ دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We said: enter this town and eat plenteously therefrom as ye list, and enter the gate prostrating yourselves and say: forgiveness; We shall forgive you your trespasses, and anon We shall increase unto the well-doers.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے کہا تھا ۔ کہ اس بستی میں داخل ہوجاؤ ۔ اور اس میں جہاں سے چاہوخوب کھاؤ پیو ۔ اور دروازہ (شہر) میں عاجزی سے جھکے ہوئے داخل ہونا ۔ اور کہتے جانا توبہ ہے ۔ ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور ہم نیک کاروں کو زیادہ ہی دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے کہا: داخل ہوجاؤ اس بستی میں ، پس کھاؤ اس میں سے جہاں سے چاہو فراغت کے ساتھ اور داخل ہو دروازے میں سر جھکائے ہوئے اور دعا کرو کہ اے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے ، ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے اور اچھی طرح حکم بجا لانے والوں پر ہم مزید فضل کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے فرمایا: اس بستی میں داخل ہوجاؤ پس اس میں سے جہاں سے چاہو سیر ہوکر کھاؤ اور دروازے سے عاجزی کرتے ہوئے داخل ہونا اور ’’حظّۃ‘‘ ( کے الفاظ ) کہنا ہم تمہاری غلطیوں کو تمہارے لیے معاف فرمادیں گے اور عنقریب ہم نیک کام کرنے والوں کو ( اور ) زیادہ دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے کہا اس شہر میں داخل ہوجاؤ پھر کھاؤ اس میں جہاں چاہوبا فراغت اور دروازہ سے داخل ہو تو سجدہ کرتے ہوئے اور کہتے جاؤ بخش دے ہم تمہارے قصور معاف کردیں گے اور عنقریب نیکی کرنے والوں کو ہم زیادہ دیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب ہم نے (تم سے) کہا کہ داخل ہوجاؤ تم اس بستی میں، اور وہاں تم لوگ کھاؤ (پیو فراغت اور) بےتکلفی کے ساتھ جہاں سے چاہو، اور داخل ہونا اس کے دروازے سے جھکے ہوئے، اور (زبان سے) کہتے جانا حطتہ (ہماری توبہ) تو ہم بخش دیں گے تمہاری خطاؤں کو، اور مزید (عنایتوں سے) نوازیں گے نیکوکاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے انہیں کہاکہ اس بستی میں داخل ہوجائو اور جہاں سے جی چاہے پیٹ بھرکرکھائو اور جب اس کے دروازے سے گزروتوسجدہ کرتے ہوئے گزرنا اور حطۃ ( استغفار ) کہتے جاناہم تمہاری غلطیاں معاف کردینگے اور نیک لوگوں کو مزید دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اس میں جہاں چاہو بے روک ٹوک کھاؤ اور دروازہ میں سجدہ کرتے داخل ہو ( ف۹۵ ) اور کہو ہمارے گناہ معاف ہوں ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے اور قریب ہے کہ نیکی والوں کو اور زیادہ دیں ۔ ( ف۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے فرمایا: اس شہر میں داخل ہو جاؤ اور اس میں جہاں سے چاہو خوب جی بھر کے کھاؤ اور ( یہ کہ شہر کے ) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ کہتے جانا: ( اے ہمارے رب! ہم سب خطاؤں کی ) بخشش چاہتے ہیں ، ( تو ) ہم تمہاری ( گزشتہ ) خطائیں معاف فرما دیں گے ، اور ( علاوہ اس کے ) نیکوکاروں کو مزید ( لطف و کرم سے ) نوازیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یاد کرو وہ وقت ) جب ہم نے کہا کہ اس بستی ( بیت المقدس یا اریحا ) میں داخل ہو جاؤ اور اس میں سے جہاں سے چاہو ( اور جو چاہو ) مزے سے بافراغت کھاؤ ۔ ( پیو ) اور دروازے سے سجدہ کرتے ہوے حطہ ( بخشش ) کہتے ہوئے داخل ہو جاؤ ۔ ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے اور ہم نیکی کرنے والوں کو کچھ زیادہ ہی ( ثواب ) عطا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We said: "Enter this town, and eat of the plenty therein as ye wish; but enter the gate with humility, in posture and in words, and We shall forgive you your faults and increase (the portion of) those who do good."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Children of Israel, recall My favors) when We told you, "Enter this city, enjoy eating whatever you want therein, prostrate yourselves and ask forgiveness when passing through the gate, and We shall forgive your sins, and add to the rewards of the righteous ones".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We said: "Enter this town (Jerusalem) and eat bountifully therein with pleasure and delight wherever you wish, and enter the gate in prostration (or bowing with humility) and say: `Forgive us,' and We shall forgive you your sins and shall increase (reward) for the good-doers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We said: Enter this city, then eat from it a plenteous (food) wherever you wish, and enter the gate making obeisance, and say, forgiveness. We will forgive you your wrongs and give more to those who do good (to others).

Translated by

William Pickthall

And when We said: Go into this township and eat freely of that which is therein, and enter the gate prostrate, and say: "Repentance." We will forgive you your sins and will increase (reward) for the right-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने कहा कि दाख़िल हो जाओ इस शहर में और खाओ उसमें से जहाँ से चाहो जी भर के, और दाख़िल हो दरवाज़े में सर झुकाए हुए और कहो कि ऐ रब! हमारी ख़ताओं को बख़्श दे, हम तुम्हारी ख़ताओं को बख़्श देंगे, और नेकी करने वालों को ज़्यादा भी देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم نے حکم دیا کہ تم لوگ اس آبادی کے اندر داخل ہو پھر کھاؤ اس (کی چیزوں میں) سے جس جگہ تم رغبت کرو بےتکلفی سے اور دروازے میں داخل ہونا (عاجزی سے) جھکے جھکے اور (زبان سے) کہتے جانا کہ توبہ ہے (توبہ ہے) ہم معاف کردینگے تمہاری خطائیں اور ابھی مزید براں اور دیں گے دل سے نیک کام کرنے والوں کو۔ (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے تمہیں حکم دیا کہ اس بستی میں داخل ہوجاؤ اور جو کچھ جہاں سے چاہو کھلا کھاؤ اور دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور بخشش مانگو ہم تمہاری خطائیں معاف فرما دیں گے اور نیکی کرنے والوں کو زیادہ دیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور پھر یاد کرو ، جب ہم نے کہا تھا کہ یہ بستی جو تمہارے سامنے ہے ، اس میں داخل ہوجاؤ ، اس کی پیداوار سج طرح چاہو ، مزے سے کھاؤ ، مگر بستی کے درازے میں سجدہ ریز ہوتے داخل ہونا اور کہتے جانا حطۃ حطۃ ہم تمہاری خطاؤں سے درگزر کریں گے اور نیکوکاروں کو مزید فضل وکرم سے نوازیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے کہا داخل ہوجاؤ اس بستی میں سو کھاؤ اس میں سے جہاں سے چاہو خوب اچھی طرح، اور داخل ہوجاؤ دروازہ میں جھکے ہوئے، اور یوں کہو کہ ہم گناہوں کی بخشش کا سوال کرتے ہیں، ہم تمہاری خطائیں بخش دیں گے۔ اور نیکوکاروں کو اور زیادہ دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نے کہا داخل ہو اس شہر میں اور کھاتے پھرو اس میں جہاں چاہو فراغت سے اور داخل ہو دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے اور کہتے جاؤ بخش دے تو معاف کردیں گے ہم تمہارے قصور اور زیادہ بھی دیں گے نیکی والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم نے حکم دیا کہ تم لوگ اس بستی میں داخل ہو پھر جہاں چاہو اس میں خوب جی بھر کر کھاتے پھرو اور دروازے میں عاجزی سے کمر کو جھکائے ہوئے داخل ہونا اور زبان سے حظ یعنی بخش دے کہتے جانا تو ہم تمہاریخطائیں بخش دینگے اور نیک روش اختیار کرنیوالوں کو ہم مزید مراعات دینگے۔