Noun

صَفْرَآءُ

yellow

زرد رنگ کی

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلصُّفْرَۃ: (زردی ) ایک قسم کا رنگ جو سیا ہی اور سفیدی کے مابین ہو تا ہے مگر اس پر چو نکہ سیا ہی غالب ہو تی ہے اس لیے کبھی اس کے معنی سیا ہی بھی آجا تے ہیں ۔ اسی بنا پر حسنؓ نے آیت : (بَقَرَۃٌ صَفۡرَآءُ ۙ فَاقِعٌ لَّوۡنُہَا) (۲۔۶۹) اس کا رنگ گہرا زرد ہو ، میں صَفْرَائُ کے معنی سیا ہ کیے ہیں ۔ (1) مگر بعض نے کہا ہے کہ اگر اس کے معنی سیا ہ ہو تے تو اس کی صفت فَا قِعٌ نہ آتی بلکہ صَفْرَائٌ کے بعد حَالِکَۃٌ کہا جا تا ہے ۔ (2) نیز فر ما یا : (ثُمَّ یَہِیۡجُ فَتَرٰىہُ مُصۡفَرًّا) (۳۹۔۲۱) پھر وہ خشک ہو جا تی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو کہ زرد ہو گئی ہے ۔ اور آیت کریمہ : (کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ) (۷۷: ۳۳) گو یا زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ یہا ں صُفْرُاَصْفَرٌ کی جمع ہے ۔ (3) اور بعض نے کہا ہے کہ صُفْرایک دھا ت کا نا م ہے ( جس کے سا تھ زردی میں تشبیہ دی گئی ہے ) اسی سے نُحَا سٌ (پیتل ) کو صُفْرٌاور خشک بَھْمیٰ (گھا س ) کو صُفَارٌ کہا جا تا ہے اور کبھی صَفِیْرٌ کا لفظ ہر اس آواز کی حکا یت پر بو لا جا تا ہے جو ( دو ر سے ) سنا ئی دے ۔ اسی سے صَفِرَ الْاِ نَا ئُ کا محا ورہ ہے جس کے اصل معنی تو اس خالی بر تن کے ہیں جس سے صَفِیْرٌ کی سی آواز سنا ئی دے پھر عرف میں ہرخالی چیز کو صِفْرٌ کہنے لگے ہیں خوا ہ وہ بر تن ہو یا اور کوئی چیز اور پیٹ اور رگوں کے غذا سے خالی ہو نے کو صَفَرٌ کہا گیا ہے اور ان رگو ں کو جو جگر اور معدہ کے مابین پھیلی ہو ئی ہیں ۔ جب غذا میسر نہ ہو تو وہ معدہ کے اجزا ء کو چو سنے لگتی ہیں اس بنا پر جا ہل عر بو ں نے یہ عقیدہ بنا رکھا تھا کہ صَفَرٌ پیٹ میں ایک سا نپ کا نام ہے جو بھو ک کے وقت پسلیوں کو کاٹتا ہے ۔ حتیٰ کہ آنحضرت ﷺ کو لاَ صَفَرَ کہہ کر اس عقیدہ کی نفی کر نا پڑی ۔ (4) (۵) یعنی پیٹ میں اس قسم کا سا نپ نہیں ہو تا جس کے متعلق ان کا یہ عقیدہ ہے اسی معنی میں شا عر نے کہا ہے ۔ (5) (ع بسیط ) (۲۷۳) وَلاَ یَعَضُّ عَلیٰ شُرْسُو فِہٖ الصَّفَرُ: اور نہ اس کی پسلیوں کو صفر ( سا نپ ) کاٹتا ہے ۔ اور ما ہ صفر کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس مہینہ میں ان کے گھر تو شہ سے خالی ہو جا تے تھے اس لیے اسے صفر کہتے تھے اور جو بچہ ما ہ صفر میں پیدا ہوا سے صَفَرِیٌّ کہا جا تا ہے ۔

Lemma/Derivative

1 Results
صَفْراء