Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 71

سورة البقرة

قَالَ اِنَّہٗ یَقُوۡلُ اِنَّہَا بَقَرَۃٌ لَّا ذَلُوۡلٌ تُثِیۡرُ الۡاَرۡضَ وَ لَا تَسۡقِی الۡحَرۡثَ ۚ مُسَلَّمَۃٌ لَّا شِیَۃَ فِیۡہَا ؕ قَالُوا الۡئٰنَ جِئۡتَ بِالۡحَقِّ ؕ فَذَبَحُوۡہَا وَ مَا کَادُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۷۱﴾٪  8

He said, "He says, 'It is a cow neither trained to plow the earth nor to irrigate the field, one free from fault with no spot upon her.' " They said, "Now you have come with the truth." So they slaughtered her, but they could hardly do it.

آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وہ گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں ، وہ تندرست اور بے داغ ہے ۔ انہوں نے کہا ، اب آپ نے حق واضح کر دیا گو وہ حکم برداری کے قریب نہ تھے ، لیکن اسے مانا اور وہ گائے ذبح کر دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
اِنَّہٗ
بےشک وہ
یَقُوۡلُ
وہ فرماتا ہے
اِنَّہَا
بےشک وہ
بَقَرَۃٌ
ایسی گائے ہو
لَّا
نہ
ذَلُوۡلٌ
جوتی ہوئی ہو
تُثِیۡرُ
کہ وہ ہل چلاتی ہو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
وَلَا
اور نہ
تَسۡقِی
وہ سیراب کرتی ہو
الۡحَرۡثَ
کھیتی کو
مُسَلَّمَۃٌ
صحیح سلامت ہو
لَّا
نہ ہو
شِیَۃَ
کوئی داغ
فِیۡہَا
اس میں
قَالُوا
انہوں نے کہا
الۡئٰنَ
اب
جِئۡتَ
لایا ہے تو
بِالۡحَقِّ
حق کو
فَذَبَحُوۡہَا
پھر انہوں نے ذبح کیا اسے
وَمَا
اور نہ
کَادُوۡا
وہ قریب تھے کہ
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اِنَّہٗ
یقینا ًوہ
یَقُوۡلُ
فرماتا ہے
اِنَّہَا
یقیناوہ
بَقَرَۃٌ
گائے ہو
لَّا
نہ
ذَلُوۡلٌ
جوتی ہوئی ہو
تُثِیۡرُ
ہل چلاتی ہو
الۡاَرۡضَ
زمین میں
وَ
اور
لَا
نہ
تَسۡقِی
پانی دیتی ہو
الۡحَرۡثَ
کھیتوں کو
مُسَلَّمَۃٌ
صحیح سالم ہو
لَّا
نہیں
شِیَۃَ
کوئی داغ
فِیۡہَا
اس میں
قَالُوا
انہوں نے کہا
الۡئٰنَ
اب
جِئۡتَ
تم لائے ہو
بِالۡحَقِّ
حق کو
فَذَبَحُوۡہَا
پھر انہوں نے ذبح کیا اس کو
وَ
اور
مَا
نہیں
کَادُوۡا
وہ قریب تھے
یَفۡعَلُوۡنَ
وہ کرتے
Translated by

Juna Garhi

He said, "He says, 'It is a cow neither trained to plow the earth nor to irrigate the field, one free from fault with no spot upon her.' " They said, "Now you have come with the truth." So they slaughtered her, but they could hardly do it.

آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وہ گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں ، وہ تندرست اور بے داغ ہے ۔ انہوں نے کہا ، اب آپ نے حق واضح کر دیا گو وہ حکم برداری کے قریب نہ تھے ، لیکن اسے مانا اور وہ گائے ذبح کر دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے کہا کہ ! وہ گائے ایسی ہونی چاہیے جس سے خدمت نہ لی جاتی ہو جو نہ تو زمین جوتتی ہو اور نہ کھیتی کو پانی پلاتی ہو، صحیح وسالم ہو اور اس میں کوئی داغ نہ ہو۔ وہ کہنے لگے : موسیٰ ! اب تم نے ٹھیک ٹھیک پتہ بتلا دیا۔ (اتنی لیت و لعل کے بعد) انہوں نے گائے ذبح کی جبکہ معلوم ایسا ہو رہا تھا کہ وہ یہ کام نہیں کریں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے جواب دیا: ’’یقینااﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ گائے ایسی ہوکہ نہ جوتی ہوئی ہوکہ زمین میں ہل چلاتی ہواورنہ کھیتوں کوپانی دیتی ہو،صحیح سالم ہواوراس میں کوئی داغ نہ ہو‘‘۔انہوں نے کہا: ’’اب تم حق لائے ہو،‘‘ پھرانہوں نے اسے ذبح کیااوروہ قریب نہ تھے کہ کرتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, &He says that it be a cow which is not tractable for tilling the soil or in watering the fields, sound and without blemish.|" They said, |"Now, you have come up with the truth.|" Then, they slaughtered her, although it did not appear they would do it.

کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے محنت کرنے والی نہیں کہ جو تتی ہو زمین کو یا پانی دیتی ہو کھیتی کو، بےعیب ہے کوئی داغ اس میں نہیں، بولے اب لایا تو ٹھیک بات پھر اس کو ذبح کیا وہ لگتے نہ تھے کہ ایسا کرلیں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرمایا کہ اللہ فرماتا ہے وہ ایک ایسی گائے ہونی چاہیے کہ جس سے کوئی مشقت نہ لی جاتی ہو نہ وہ زمین میں ہل چلاتی ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہو وہ صحیح سالم یک رنگ ہونی چاہیے انہوں نے کہا اب آپ لائے ہیں ٹھیک بات تب انہوں نے اس کو ذبح کیا اور وہ لگتے نہ تھے کہ ایسا کرلیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسیٰ علیہ السلام نے جواب دیا: اللہ کہتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہے جس سے خدمت نہیں لی جاتی ، نہ زمین جوتتی ہے نہ پانی کھینچتی ہے ، صحیح سالم اور بے داغ ہو ۔ اس پر وہ پکار اٹھے کہ ہاں ، اب تم نے ٹھیک پتہ بتایا ہے ۔ پھر انہوں نے اسے ذبح کیا ، ورنہ وہ ایسا کرتے معلوم نہ ہوتے تھے ۔ 84 ؏۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : اللہ فرماتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہو جو کام میں جت کر زمین نہ گاہتی ہو ، اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہو ، پوری طرح صحیح سالم ہو جس میں کوئی داغ نہ ہو ۔ انہوں نے کہا : ہاں ! اب آپ ٹھیک ٹھیک پتہ لے کر آئے ۔ اس کے بعد انہوں نے اسے ذبح کیا ، جبکہ لگتا نہیں تھا کہ وہ کر پائیں گے ۔ ( ٥٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مو سی ٰ ( علیہ السلام) نے کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ گائے نہ تو کمیری زمین جو تتی ہے اور نہ کھیت کو پانی دیتی ہے ( مو ٹھ چلاتی ہے) پورے بدن کی بےداغ ہے انہوں کہا اب تو نے ٹھیک بات کہی 3 آخر انہوں نے اس گائے کو کاٹا اور امید نہ تھی کہ وہ کاٹیں گے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو انہوں نے فرمایا کہ وہ فرماتا ہے وہ بیل نہ ہل جوتا ہوا ہے کہ کھیتی میں ہل چلایا ہو اور نہ اس سے زراعت کی آبپاشی کی گئی ہو ہر نقص سے پاک ہے اس میں کوئی داغ نہیں کہنے لگے اب آپ نے ٹھیک کہا پھر انہوں نے اس (بیل) کو ذبح کیا اور لگتا تھا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اللہ فرماتا ہے کہ گائے نہ تو ہل میں جوتی گئی ہو نہ وہ کھیت میں پانی سینچنے کے کام میں آئی ہو وہ صحیح سالم ہو اور جس میں کسی طرح کا بھی داغ نہ ہو۔ اس پر کہنے لگے دیکھو اب تم نے ٹھیک ٹھیک بات بتائی ہے۔ پھر انہوں نے گائے کو ذبح کیا اور وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے کہا کہ خدا فرماتا ہے کہ وہ بیل کام میں لگا ہوا نہ ہو، نہ تو زمین جوتتا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتا ہو۔ اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو۔ کہنے لگے، اب تم نے سب باتیں درست بتا دیں۔ غرض (بڑی مشکل سے) انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا، اور وہ ایسا کرنے والے تھے نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: verily He saith, verify she should be a cow unyoked, not broken to till the ground or to water the field, whole, and without blemish in her. They said: now hast thou brought the truth. Then they slaughtered her, and they were wellnigh not doing it.

کہا کہ وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے محنت کرنے والی نہ ہو جو زمین کو جوتتی ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہو ۔ اس میں (کوئی) داغ (دھبہ) نہ ہو ۔ وہ بولے اب آپ ٹھیک پتہ لائے ۔ پھر انہوں نے اسے ذبح کیا اور وہ ایسا کرتے معلوم نہیں ہوتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے کمیری ، زمین کو جوتنے والی اور کھیتوں کو سیراب کرنے والی نہ ہو ۔ بالکل یک رنگ ہو ، اس میں کسی اور رنگ کی آمیزش نہ ہو ۔ بولے: اب تم واضح بات لائے ۔ پھر انہوں نے ذبح کی اور وہ ذبح کرتے نظر نہ آتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا: بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) فرماتے ہیں: بے شک وہ ایسی گائے ہو کہ محنت کرنے والی نہ ہو کہ وہ زمین میں ہل چلاتی ہو اور نہ کھیتی کو سیراب کرتی ہو ، صحیح سالم ہو ، اس میں کوئی داغ ( دھبا ) نہ ہو ، انہوں نے کہا: اب آپ درست نشانی لائے ہیں ، پس انہوں نے اس ( گائے ) کو ذبح کردیا حالانکہ نہیں لگتا تھا کہ وہ ( ایسا ) کریں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ فرماتا ہے ایسی گائے کہ جس سے خدمت نہ لی جاتی ہو، نہ زمین جوتتی ہو نہ پانی کھینچتی ہو صحیح سالم اور بےداغ ہو۔ اس پر وہ پکار اٹھے کہ ہاں اب تم نے ٹھیک کہا ہے ٹھیک پتہ بتایا ہے پھر انہوں نے اسے ذبح کیا، ورنہ وہ ایسا کرتے معلوم نہ ہوتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو موسیٰ نے کہا کہ بیشک میرا رب فرماتا ہے کہ " وہ گائے ایسی ہو کہ نہ اس سے خدمت لی جاتی ہو، نہ اس کو ہل چلانے میں جوتا جاتا ہو، اور نہ ہی وہ کھیتی کو پانی دیتی ہو، صحیح سالم اور بےداغ ہو " کہنے لگے " اب آپ نے حق (اور پوری) بات کہی " تب انہوں نے اس کو ذبح کردیا (مگر) وہ لگتے نہ تھے کہ ایسا کریں گے

Translated by

Noor ul Amin

( موسیٰ نے ) کہاکہ اللہ کافرمان ہے کہ وہ گا ئے ا یسی ہوجونہ زمین میں ہل جوتنے والی ہو اور نہ کھیتوں کو پانی پلانے والی ہووہ تندرست اور بے داغ ہو ، وہ کہنے لگے:’’اب تم نے ٹھیک بتلایا ہے‘‘چنانچہ انہوں نے گائے ذبح کی جبکہ معلوم ہورہاتھاکہ وہ نہیں کرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے جس سے خدمت نہیں لی جاتی کہ زمین جوتے اور نہ کھیتی کو پانی دے بے عیب ہے جس میں کوئی داغ نہیں بولے اب آپ ٹھیک بات لائے ( ف ۱۲۰ ) تو اسے ذبح کیا اور ( ذبح ) کرتے معلوم نہ ہوتے تھے ( ف۱۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسیٰ علیہ السلام نے کہا: ) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ( وہ کوئی گھٹیا گائے نہیں بلکہ ) یقینی طور پر ایسی ( اعلیٰ ) گائے ہو جس سے نہ زمین میں ہل چلانے کی محنت لی جاتی ہو اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہو ، بالکل تندرست ہو اس میں کوئی داغ دھبہ بھی نہ ہو ، انہوں نے کہا: اب آپ ٹھیک بات لائے ( ہیں ) ، پھر انہوں نے اس کو ذبح کیا حالانکہ وہ ذبح کرتے معلوم نہ ہوتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( موسیٰ نے ) کہا وہ ( پروردگار ) فرماتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہے جو سدھائی ہوئی نہیں ہے ۔ نہ زمین کو جوتتی ہے اور نہ کھیتی کو پانی دیتی ہے ۔ وہ صحیح سالم اور بے عیب ہے ( اور ایسی یک رنگی ہے کہ ) اس میں کوئی داغ دھبہ نہیں ہے اس پر پکار اٹھے اب آپ ٹھیک بات لائے غرض اب انہوں نے اسے ذبح کیا جبکہ وہ ایسا کرتے معلوم نہیں ہوتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "He says: A heifer not trained to till the soil or water the fields; sound and without blemish." They said: "Now hast thou brought the truth." Then they offered her in sacrifice, but not with good-will.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Moses) said, "The Lord says that it must not have even tilled the soil nor irrigated the fields and it must be free of blemishes and flaws." They said, "Now you have given us the right description." After almost failing to find it, they slaughtered the cow.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (Musa) said, "He says, `It is a cow neither trained to till the soil nor water the fields, sound, having no blemish in it.' " They said, "Now you have brought the truth." So they slaughtered it though they were near to not doing it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Musa said: He says, Surely she is a cow not made submissive that she should plough the land, nor does she irrigate the tilth; sound, without a blemish in her. They said: Now you have brought the truth; so they sacrificed her, though they had not the mind to do (it).

Translated by

William Pickthall

(Moses) answered: Lo! He saith: Verily she is a cow unyoked; she plougheth not the soil nor watereth the tilth; whole and without mark. They said: Now thou bringest the truth. So they sacrificed her, though almost they did not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा ने कहाः अल्लाह फ़रमाता है कि वह ऐसी गाय हो कि मेहनत करने वाली न हो, ज़मीन को जोतने वाली और खेतों को पानी देने वाली न हो, वह सालिम हो उसमें कोई दाग़ न हो, उन्होंने कहाः अब तुम वाज़ेह बात लाए, फिर उन्होंने उसको ज़बह किया और वे ज़बह करते नज़र न आते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ ( علیہ السلام) نے جواب دیا کہ حق تعالیٰ یوں فرماتے ہیں کہ وہ (ایسی) گائے ہے نہ تو ہل میں چلا ہوا ہو جس سے زمین جوتی جاوے اور نہ اس سے زراعت کی آبپاشی کی جاوے (غرض ہر قسم کے عیب سے) سالم ہو اور اس میں کوئی داغ نہ ہو (یہ سن کر) کہنے لگے کہ اب آپ نے پوری بات فرمائی پھر اس کو ذبح کیا اور (اپنی حجتوں سے ظاہرا) کرتے ہوئے معلوم نہ ہوتے تھے۔ (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وہ گائے زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہ ہو بلکہ وہ تندرست اور بےداغ ہو۔ انہوں نے کہا اب آپ نے حق واضح کردیا انہوں نے اسے ذبح کیا حالانکہ وہ ایسا کرنے والے نہیں تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا ! اللہ کہتا ہے کہ وہ ایسی گائے ہے جس سے خدمت نہیں لی جاتی ، نہ زمین جوتتی ہے ، نہ پانی کھینچتی ہے ، صحیح سالم اور بےداغ ہے ، اس پر وہ پکار اٹھے کے ہاں ، اب تم نے ٹھیک بتایا ہے ۔ پھر انہوں نے اسے ذبح کیا ، ورنہ وہ ایسا کرتے معلوم نہ ہوتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا بیشک وہ فرماتا ہے کہ وہ ایسا بیل ہو جو صحیح سالم ہو نکما نہ ہوگیا ہو۔ وہ نہ زمین کو پھاڑتا ہو اور نہ کھیتی کو سیراب کرتا ہو اس میں ذرا کوئی دھبہ نہ ہو، وہ کہنے لگے کہ اب تم نے ٹھیک طرح بیان کیا ہے۔ لہٰذا انہوں نے وہ بیل ذبح کردیا اور حال یہ ہے کہ وہ ایسا کرنیوالے نہ تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک گائے ہے محنت کرنے والی نہیں کہ جوتتی ہو زمین کو یا پانی دیتی ہو کھیتی کو بےعیب ہے کوئی داغ اس میں نہیں بولے اب لایا تو ٹھیک بات پھر اس کو ذبح کیا اور وہ لگتے نہ تھے کہ ایسا کرلیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ نے کہا خدا تعالیٰ فرماتا ہے وہ بیل محنت کش نہ ہو کہ زمین کو جو تنا ہو اور نہ وہ کھیتی میں آبپاشی کرتا ہو وہ صحیح سالم ہو اس میں کسی طرح کا داغ نہ ہو اس پر ان لوگوں نے کہا اب آپ پوری اور صاف بات لائے پھر انہوں نے اس بیل کو ذبح کیا اور وہ ایسا کرتے معلوم نہ ہوتے تھے۔