Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 73

سورة البقرة

فَقُلۡنَا اضۡرِبُوۡہُ بِبَعۡضِہَا ؕ کَذٰلِکَ یُحۡیِ اللّٰہُ الۡمَوۡتٰی ۙ وَ یُرِیۡکُمۡ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۷۳﴾

So, We said, "Strike the slain man with part of it." Thus does Allah bring the dead to life, and He shows you His signs that you might reason.

ہم نے کہا اس گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کے جسم پر لگا دو ( وہ جی اٹھے گا ) اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کر کے تمہیں تمہاری عقلمندی کے لئے اپنی نشانیاں دکھاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقُلۡنَا
پس کہا ہم نے
اضۡرِبُوۡہُ
مارو اسے
بِبَعۡضِہَا
ساتھ اس کے بعض حصے کے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُحۡیِ
زندہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَیُرِیۡکُمۡ
اور وہ دکھاتا ہے تمہیں
اٰیٰتِہٖ
اپنی نشانیاں
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقُلۡنَا
چنانچہ کہا ہم نے
اضۡرِبُوۡہُ
مارو اس (مردے) کو
بِبَعۡضِہَا
اس (گائے) کاایک ٹکڑا
کَذٰلِکَ
اس طرح
یُحۡیِ
زندہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَیُرِیۡکُمۡ
اور وہ دکھاتا ہے تمہیں
اٰیٰتِہٖ
نشانیاں اپنی
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھو
Translated by

Juna Garhi

So, We said, "Strike the slain man with part of it." Thus does Allah bring the dead to life, and He shows you His signs that you might reason.

ہم نے کہا اس گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کے جسم پر لگا دو ( وہ جی اٹھے گا ) اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کر کے تمہیں تمہاری عقلمندی کے لئے اپنی نشانیاں دکھاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو ہم نے حکم دیا کہ اس ذبح شدہ گائے کے گوشت کا ایک ٹکڑا مقتول کی لاش پر مارو۔ (چنانچہ مقتول نے بول کر اپنے قاتل کا پتہ بتادیا۔ ) اللہ تعالیٰ اسی طرح مردوں کو زندہ کرے گا اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ ہم نے حکم دیاکہ اس لاش کواس گائے کا کوئی ٹکڑامارو،اس طرح اﷲ تعالیٰ مُردوں کوزندہ کرتاہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتاہے تاکہ تم سمجھو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We said, |"Strike him with a part of it.|" Similar to that, Allah revives the dead. And He shows you His signs, so that you may understand.

پھر ہم نے کہا مارو اس مردے پر اس گائے کا ایک ٹکڑا اسی طرح زندہ کرے گا اللہ مردوں کو اور دکھاتا ہے تم کو اپنی قدرت کے نمونے تاکہ تم غور کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس گائے کے ایک ٹکڑے سے ضرب لگاؤ۔ دیکھو اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کر دے گا اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں (اپنی قدرت کے نمونے) دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس وقت ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس کے ایک حصّے سے ضرب لگاؤ ۔ دیکھو ، اسطرح اللہ مردوں کو زندگی بخشتا ہے اور تمھیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تا کہ تم سمجھو 85 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے کہا کہ اس ( مقتول ) کو اس ( گائے ) کے ایک حصے سے مارو ۔ ( ٥٣ ) اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور تمہیں ( اپنی قدرت کی ) نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھ سکو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے کہا مردے پر اس گائے کا ایک ٹکڑا مار دو اللہ تعالیٰ اسی طرح مردوں کو جلا دے گا اور تم کو اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اس لیے کہ تم عقل پیدا کرو 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم نے کہا کہ اس (میت ) کو اس (بیل) کے ٹکڑے سے چھو دو اسی طرح اللہ (قیامت کو) مردوں کو زندہ کریں گے اور وہ تم کو اپنی نشانیاں دکھاتے ہیں تاکہ تم سمجھ سکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اس کو ظاہر کردینا چاہتا تھا۔ اس لئے ہم نے تمہیں حکم دیا کہ تم اس گائے کا ایک ٹکڑ ا مرنے والے کے جسم سے لگاؤ (تا کہ وہ قاتل کا نام بتا دے) اسی طرح اللہ (قیامت کے دن ) مردوں کو زندہ کرے گا۔ اور وہ تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تا کہ تم عقل سے کام لو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے کہا کہ اس بیل کا کوئی سا ٹکڑا مقتول کو مارو۔ اس طرح خدا مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تم کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore We said: smite him with part of her. Thus will Allah quicken the dead and He sheweth you His signs that haply ye may under stand.

تو ہم نے کہا کہ اس (میت) پر اس (گائے) کا کوئی ٹکڑا مارو ۔ یوں ہی اللہ مردوں کو زندہ کرے گا ۔ اور وہ تم کو اپنی نشانیاں ۔ دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے کہا: اس کو اس کے ایک جزو سے مارو ۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرے گا اور تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے حکم دیا: اس ( گائے ) کے کچھ حصے سے اس ( مقتول ) کو مارو ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) مردوں کو زندہ فرماتے ہیں اور تمہیں اپنی ( قدرت کی ) نشانیاں دکھلاتے ہیں تاکہ تم سمجھ جاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس وقت ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس کے کسی حصہ سے لگاؤ دیکھو اس طرح اللہ مردوں کو زندگی بخشتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو ہم نے کہا اس (مقتول کی لاش) کو اس (گائے) کے ایک حصے سے ضرب لگاؤ، (چنانچہ ایسا کرنے سے وہ خود ہی زندہ ہو کر بول پڑا) اسی طرح اللہ زندگی بخشتا ہے (اور زندگی بخشے گا) مردوں کو (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) اور وہ دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں، تاکہ تم لوگ عقل سے کام لو

Translated by

Noor ul Amin

سوہم نے ( قاتل کاسراغ لگانے کا ) حکم دیاکہ اس ( گائے ) کا ایک ٹکڑالا ش پر مارواللہ اسی طرح مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشا نیاں دکھلاتا ہے تاکہ تم سمجھو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے فرمایا اس مقتول کو اس گائے کا ایک ٹکڑا مارو ( ف۱۲۲ ) اللہ یونہی مردے جلائے گا ۔ اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے کہ کہیں تمہیں عقل ہو ( ف۱۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے حکم دیا کہ اس ( مُردہ ) پر اس ( گائے ) کا ایک ٹکڑا مارو ، اسی طرح اللہ مُردوں کو زندہ فرماتا ہے ( یا قیامت کے دن مُردوں کو زندہ کرے گا ) اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل و شعور سے کام لو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس لئے ) ہم نے کہا کہ اس گائے کا کوئی ٹکڑا اس ( مقتول کی لاش ) پر مارو ۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے ۔ اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We said: "Strike the (body) with a piece of the (heifer)." Thus Allah bringeth the dead to life and showeth you His Signs: Perchance ye may understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

We said, "Strike the person slain with some part of the cow." That is how God brings the dead to life and shows you His miracles so that you might have understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We said: "Strike him (the dead man) with a piece of it (the cow)." Thus Allah brings the dead to life and shows you His Ayat (proofs, evidences, etc.) so that you may understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We said: Strike the (dead body) with part of the (Sacrificed cow), thus Allah brings the dead to life, and He shows you His signs so that you may understand.

Translated by

William Pickthall

And We said: Smite him with some of it. Thus Allah bringeth the dead to life and showeth you His portents so that ye may understand.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस हमने हुक्म दिया कि मारो इस मुर्दे को उस गाय का एक टुकड़ा, इसी तरह अल्लाह ज़िंदा करेगा मुर्दों को और वह तुमको अपनी निशानियाँ दिखाता है; ताकि तुम समझो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس لیے ہم نے حکم دیا کہ اس کو اس کے کوئی سے ٹکڑے سے چھوادو۔ اسی طرح حق تعالیٰ (قیامت میں) مردوں کو زندہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ اپنے نظائر قدرت تم کو دکھلاتے ہیں اسی توقع پر کہ تم عقل سے کام لیا کرو۔ (3) (73)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو ہم نے حکم دیا کہ اس گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کے جسم پر لگاؤ اسی طرح اللہ تعالیٰ مردے کو زندہ کرے گا اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس کے حصے سے ضرب لگاؤ۔ دیکھو اس طرح اللہ مردوں کو زندگی بخشتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس ہم نے حکم دیا کہ اس کا ایک حصہ اس میں مارو، ایسے ہی اللہ تعالیٰ زندہ فرماتا ہے مردوں کو، اور دکھلاتا ہے تم کو اپنی نشانیاں تاکہ تم عقل سے کام لو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے کہا مارو اس مردہ پر اس گائے کا ایک ٹکڑا اسی طرح زندہ کرے گا اللہ مردوں کو اور دکھاتا ہے تم کو اپنی قدرت کے نمونے تاکہ تم غور کرو 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس لئے ہم نے حکم دیا کہ تم ذبح شدہ بیل کا ایک ٹکڑا مقتول سے لگا دو اسی طرح اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کر دے گا اور وہ تم کو اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو