Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 78

سورة البقرة

وَ مِنۡہُمۡ اُمِّیُّوۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ الۡکِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَظُنُّوۡنَ ﴿۷۸﴾ النصف

And among them are unlettered ones who do not know the Scripture except in wishful thinking, but they are only assuming.

ان میں سے بعض ان پڑھ ایسے بھی ہیں جو کتاب کے صرف ظاہری الفاظ کو ہی جانتے ہیں صرف گمان اور اٹکل ہی پر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کچھ
اُمِّیُّوۡنَ
ان پڑھ ہیں
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
الۡکِتٰبَ
کتاب کا
اِلَّاۤ
سوائے
اَمَانِیَّ
تمناؤں کے
وَاِنۡ
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَظُنُّوۡنَ
وہ گمان کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے
اُمِّیُّوۡنَ
اَن پڑھ ہیں
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے
الۡکِتٰبَ
کتاب کا
اِلَّاۤ
سوائے
اَمَانِیَّ
چند آرزوئیں
وَاِنۡ
اور نہیں
ہُمۡ
وہ
اِلَّا
مگر
یَظُنُّوۡنَ
وہ گمان کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And among them are unlettered ones who do not know the Scripture except in wishful thinking, but they are only assuming.

ان میں سے بعض ان پڑھ ایسے بھی ہیں جو کتاب کے صرف ظاہری الفاظ کو ہی جانتے ہیں صرف گمان اور اٹکل ہی پر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان (یہود) میں ایک گروہ ان پڑھ لوگوں کا ہے جو کتاب (تورات) کا علم نہیں رکھتے۔ ان کے پاس جھوٹی آرزوؤں کے سوا کچھ نہیں اور جو بات بھی کرتے ہیں ظن وتخمین سے کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں کچھ اَن پڑھ بھی ہیں جوکتاب کا علم ہی نہیں رکھتے سوائے چند آرزؤں کے اوراس کے سوا کچھ نہیں کہ وہ گمان کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And some among them are illiterate who have no knowledge of the Book but have some fancies, and they do nothing but make conjectures.

اور بعض ان میں بےپڑھے ہیں کہ خبر نہیں رکھتے کتاب کے سوائے جھوٹی آرزوں کے اور ان کے پاس کچھ نہیں مگر خیالات

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں بعض ان پڑھ ہیں وہ کتاب کا علم نہیں رکھتے سوائے بےبنیاد آرزوؤں کے اور وہ کچھ نہیں کر رہے مگر ظن وتخمین پر چلے جا رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then there are among them some un-lettered people who have no knowledge of the Book but depend upon empty hopes and are guided by mere conjecture and guess-work.

ان میں ایک دوسرا گروہ امیّوں کا ہے ، جو کتاب کا علم رکھتے نہیں ، بس اپنی بے بنیاد امیدوں اور آرزوؤں کو لیے بیٹھے ہیں اور محض وہم و گمان پر چلے جا رہے ہیں ۔ 89

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں سے کچھ لوگ ان پڑھ ہیں جو کتاب ( تورات ) کا علم تو رکھتے نہیں ، البتہ کچھ آرزوئیں پکائے بیٹھے ہیں ، اور ان کا کام بس یہ ہے کہ وہم و گمان باندھتے رہتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان میں سے بعض ان پڑھ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کو نہیں جانتے مگر آرزوئیں اور گمان ہی گمان رکھتے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں کچھ تو ان پڑھ ہیں کتاب کا علم تو رکھتے نہیں سوائے اپنے (دل خوش کن) خیالات کے اور محض گمان کے سوا کچھ نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(دوسری جماعت وہ ہے ) جو کتاب الٰہی کا کوئی علم نہیں رکھتی وہ محض خیالی آرزوؤں اور تمناؤں میں لگی ہوئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض ان میں ان پڑھ ہیں کہ اپنے باطل خیالات کے سوا (خدا کی) کتاب سے واقف ہی نہیں اور وہ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are unlettered ones who know not the Book but vain desires; and they do but conjecture.

اور ان میں ان پڑھ (بھی) ہیں جو کتاب (الہی) کا کوئی علم نہیں رکھتے بجز جھوٹی آرزوؤں کے اور یہ محض تخیلات میں پڑے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں بعض ان پڑھ ہیں ، جو کتابِ الہٰی کو صرف اپنی آرزوؤں کا مجموعہ خیال کرتے ہیں ، حالانکہ وہ صرف اٹکل کے تیر تکے چلاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے کچھ اَن پڑھ ہیں جو ( اپنی ) خواہشات کے علاوہ کتاب کا کوئی علم نہیں رکھتے اور وہ صرف وہم و گمان میں ( پڑے ) ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں بعض ان پڑھ ہیں کہ کتاب کی خبر نہیں رکھتے، جھوٹی آرزوؤں کے سوا اور وہ صرف جھوٹے خیال رکھنے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے امی (اور ان پڑھ) ہیں جو کتاب کو نہیں جانتے سوائے کچھ (بےبنیاد) امیدوں (اور آرزوؤں) کے، اور یہ لوگ محض ظن (وتخمین) پر چلے جا رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے ایک گروہ ان پڑھ لوگوں کا ہے جو کتاب کاعلم نہیں رکھتے مگرصرف گمان اور اٹکل ہی پر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کچھ اَن پڑھ ہیں کہ جو کتاب ( ف۱۲۸ ) کو نہیں جانتے مگر زبانی پڑھ لینا ( ف۱۲۹ ) یا کچھ اپنی من گھڑت اور وہ نرے گمان میں ہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان ( یہود ) میں سے ( بعض ) ان پڑھ ( بھی ) ہیں جنہیں ( سوائے سنی سنائی جھوٹی امیدوں کے ) کتاب ( کے معنی و مفہوم ) کا کوئی علم ہی نہیں وہ ( کتاب کو ) صرف زبانی پڑھنا جانتے ہیں یہ لوگ محض وہم و گمان میں پڑے رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان ( یہود ) میں کچھ ایسے ان پڑھ بھی ہیں جو بے بنیاد امیدوں اور جھوٹی آرزوؤں کے سوا کتاب ( توراۃ ) کا کچھ بھی علم نہیں رکھتے ۔ اور وہ صرف خام خیالیوں میں پڑے رہتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there are among them illiterates, who know not the Book, but (see therein their own) desires, and they do nothing but conjecture.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them are illiterate and have no knowledge of the Book except for what they know from legends and fantasy. They are only relying on conjecture.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there are among them (Jews) `Ummyyun (unlettered) people, who know not the Book, but they trust upon Amani (false desires) and they but guess.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are among them illiterates who know not the Book but only lies, and they do but conjecture.

Translated by

William Pickthall

Among them are unlettered folk who know the Scripture not except from hearsay. They but guess.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें कुछ लोग अनपढ़ हैं जो नहीं जानते किताब को मगर आरज़ूएँ, उनके पास ख़्याली दुनिया के सिवा और कुछ नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان (یہودیوں) میں بہت سے ناخواندہ (بھی) ہیں جو کتابی علم نہیں رکھتے لیکن (بلاسند) دل خوش کن باتیں (بہت یاد ہیں) اور وہ لوگ ( اور کچھ نہیں مگر) خیالات پکالیتے ہیں۔ (78)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بعض ان میں ان پڑھ ہیں جو آرزوؤں اور گمان کے علاوہ کتاب اللہ کا کچھ علم نہیں رکھتے اور صرف وہم و گمان کی بنیاد پر امید لگائے ہوئے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے ایک دوسرا گروہ امیوں کا ہے ، جو کتاب کا علم رکھتے نہیں بس اپنی بےبنیاد اور آرزوؤں کے لئے بیٹھے ہیں اور محض وہم و گمان پر چلے جارہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں ایسے ہیں جو ان پڑھ ہیں کتاب کا علم نہیں رکھتے۔ سوائے آرزوؤں کے اور وہ لوگ صرف گمانوں میں پڑے ہوئے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعض ان میں بےپڑھے ہیں کہ خبر نہیں رکھتے کتاب کی سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور ان کے پاس کچھ نہیں مگر خیالات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کچھ ان میں ایسے ناخواندہ بھی ہیں جو توریت کا علم نہیں رکھتے مگر انہوں نے محض سنی سنائی باتوں پر چند امیدیں قائم کر رکھی ہیں اور سوائے اس کے نہیں کہ وہ محض خیالات باندھا کرتے ہیں۔