Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 81

سورة البقرة

بَلٰی مَنۡ کَسَبَ سَیِّئَۃً وَّ اَحَاطَتۡ بِہٖ خَطِیۡٓئَتُہٗ فَاُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۸۱﴾

Yes, whoever earns evil and his sin has encompassed him - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.

یقیناً جس نے بھی بُرے کام کئے اور اس کی نافرمانیوں نے اسے گھیر لیا وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلٰی
ہاں (کیوں نہیں)
مَنۡ
جس نے
کَسَبَ
کمائی
سَیِّئَۃً
کوئی برائی
وَّاَحَاطَتۡ
اور گھیر لیا
بِہٖ
اس کو
خَطِیۡٓئَتُہٗ
اس کی خطا نے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
اَصۡحٰبُ
ساتھی ہیں
النَّارِ
آگ کے
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلٰی
کیوں نہیں
مَنۡ
جس نے
کَسَبَ
کمائی
سَیِّئَۃً
کو ئی برائی
وَّاَحَاطَتۡ
اور گھیرےمیں لے لیا
بِہٖ
اسے
خَطِیۡٓئَتُہٗ
اس کے گناہ نے
فَاُولٰٓئِکَ
تو وہی لوگ
اَصۡحٰبُ النَّارِ
آگ والے ہیں
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Yes, whoever earns evil and his sin has encompassed him - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.

یقیناً جس نے بھی بُرے کام کئے اور اس کی نافرمانیوں نے اسے گھیر لیا وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بات یہ ہے کہ جس نے بھی برے کام کئے، پھر اس کے گناہوں نے اس کا گھیرا کرلیا تو ایسے ہی لوگ اہل دوزخ ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیوں نہیں! جس نے برائی کمائی اوراس کے گناہ نے اسے گھیرے میں لے لیاتووہ لوگ آگ والے ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Why not? Those who commit evil and are besieged by their sin, those are people of the Fire - there they shall remain forever.

کیوں نہیں جس نے کمایا گناہ اور گھیر لیا اس کو اس کے گناہ نے سو وہی ہیں دوزخ کے رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیوں نہیں جس شخص نے جان بوجھ کر ایک گناہ کمایا اور اس کا گھیراؤ کرلیا اس کے گناہ نے پس یہی ہیں آگ والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whoever earns evil and becomes engrossed in sin shall be doomed to Hell and abide therein for ever.

آخر تمہیں دوزخ کی آگ کیوں نہ چھوئے گی؟ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطا کاری کے چکّر میں پڑا رہے گا ، وہ دوزخی ہے اور دوزخ ہی میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( آگ تمہیں ) کیوں نہیں ( چھوئے گی ) ؟ جو لوگ بھی بدی کماتے ہیں اور ان کی بدی انہیں گھیر لیتی ہے ( ٥٧ ) تو ایسے لوگ ہی دوزخ کے باسی ہیں ۔ وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے گناہ کیا اور گناہ کے پھیر میں آگئے وہی دوزخی ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں یہ درست ہے کہ جو کوئی گناہ کرے اور اس کے گناہ اس پر چھا جائیں تو ایسے ہی لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جی ہاں کیوں نہیں، جنہوں نے کوئی برائی کمائی اور ان کے گناہوں نے ان کو ہر طرف سے گھیر لیا تو وہی جہنم والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جو برے کام کرے، اور اس کے گناہ (ہر طرف سے) گھیر لیں تو ایسے لوگ دوزخ (میں جانے) والے ہیں (اور) وہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Yea! whosoever earnoth vice and his sin hath encompassed him, those shall be the fellows of the Fire, as abiders therein.

(نہیں) بلکہ اصل یہ ہے کہ جو کوئی بھی بدی اختیار کرے گا اور اس کا گناہ اس کو گھیر لے گا سو یہی لوگ اہل دوزخ ہیں ۔ اس میں ہمیشہ پڑے رہنے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ جس نے کمائی کوئی بدی اور اس کے گناہ نے اس کو اپنے گھیرے میں لے لیا تو وہی لوگ دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہاں ہاں! جس نے گناہ کا کام کیا اور اسے اس کے گناہوں نے گھیر لیا تو وہی دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیوں نہیں جس نے گناہ کمایا اور اسے اس کے گناہ نے گھیر لیا سو وہی دوزخ کے رہنے والے ہیں۔ وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور دوزخ کی آگ تمہیں چھوئے گی) کیوں نہیں ؟ (جب کہ قانون عام یہ ہے کہ) جس کسی نے بھی برائی کمائی اور (یہاں تک کمائی کہ) گھیر لیا اس کو اس کی خطا کاریوں نے، تو ایسے لوگ (یقینا) دوزخی ہیں، جہاں انہیں ہمیشہ رہنا ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

یقیناجس نے بھی برے کام کئے اور پھراس کے گناہوں نے اس کاگھیرا کرلیاتوایسے ہی لوگ جہنمی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں کیوں نہیں جو گناہ کمائے اور اس کی خطا اسے گھیر لے ( ف۱۳۳ ) وہ دوزخ والوں میں ہے انہیں ہمیشہ اس میں رہنا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

ہاں واقعی جس نے برائی اختیار کی اور اس کے گناہوں نے اس کو ہر طرف سے گھیر لیا تو وہی لوگ دوزخی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیوں نہیں ( چھوئے گی ) جو بھی برا کام کرے گا اور اس کا گناہ ( چاروں طرف سے ) اسے گھیر لے گا یہی لوگ دوزخی ہیں جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, those who seek gain in evil, and are girt round by their sins,- they are companions of the Fire: Therein shall they abide (For ever).

Translated by

Muhammad Sarwar

There is no doubt that evil doers who are engulfed in sins are the companions of hell fire wherein they will live forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Yes! Whosoever earns evil and his sin has surrounded him, they are dwellers of the Fire (i.e. Hell); they will dwell therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yea! whoever earns evil and his sins beset him on every side, these are the inmates of the fire; in it they shall abide.

Translated by

William Pickthall

Nay, but whosoever hath done evil and his sin surroundeth him; such are rightful owners of the Fire; they will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हाँ जिसने कोई बुराई की और उसके गुनाह ने उसको अपने घेरे में ले लिया, तो वही लोग दोज़ख़ वाले हैं, वे उसमें हमेशा रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیوں نہیں جو شخص قصدا بری باتیں کرتا رہے اور اس کو اس کی خطا ( اور قصور اس طرح) احاطہ کرلے (کہ کہیں نیکی کا اثرتک نہ رہے) سو ایسے لوگ اہل دوزخ ہوتے ہیں ( اور) وہ اس میں ہمیشہ (ہمیشہ) رہیں گے۔ (3) (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیوں نہیں جس نے برے کام کیے اور اس کے برے کاموں نے اسے گھیر لیا پس یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر تمہیں دوزخ کی آگ کیوں چھوئے گی ۔ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطاکاری کے چکر میں پڑا رہے گا وہ دوزخی ہے اور دوزخ میں وہ ہمیشہ رہے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہاں جس نے گناہ کیا اور اس کے گناہ نے اس کو گھیر لیا تو ایسے لوگ دوزخ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہیں جس نے کمایا گناہ اور گھیر لیا اس کو اس کے گناہ نے سو وہی ہیں دوزخ کے رہنے والے وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوں نہیں جو یہ کہتے ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جس نے گناہ کمائے اور سا کو اس کے گناہوں نے سب طرف سے گھیر لیا تو ایسے لوگ اہل دوزخ ہیں وہ اس دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے