Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 9

سورة البقرة

یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ؕ﴿۹﴾

They [think to] deceive Allah and those who believe, but they deceive not except themselves and perceive [it] not.

وہ اللہ تعالٰی کو اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُخٰدِعُوۡنَ
وہ دھوکہ دیتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کو
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کو جو
اٰمَنُوۡا
جو ایمان لائے
وَمَا
اور نہیں
یَخۡدَعُوۡنَ
وہ دھوکہ دیتے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
وَمَا
اور نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُخٰدِعُوۡنَ
وہ دھوکہ دیتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
وَ
اور
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کوجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَمَا
حا لانکہ نہیں
یَخۡدَعُوۡنَ
وہ دھوکہ دے رہے
اِلَّاۤ
سوائے
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں کو
وَ
اور
مَا
نہیں
یَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور رکھتے
Translated by

Juna Garhi

They [think to] deceive Allah and those who believe, but they deceive not except themselves and perceive [it] not.

وہ اللہ تعالٰی کو اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ سے (بھی) دھوکہ بازی کر رہے ہیں اور ان لوگوں سے بھی جو ایمان لائے ہیں۔ ایسے لوگ دراصل اپنے آپ ہی کو دھوکہ دے رہے ہیں مگر (اس بات کو) سمجھ نہیں رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیتے ہیں اوران لوگوں کوجوایمان لائے حالانکہ وہ اپنی جانوں کے سواکسی کودھوکہ نہیں دے رہے،اوروہ شعورنہیں رکھتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They try to deceive Allah and those who believe, when they are deceiving none but their ownselves, and they are not aware.

دغابازی کرتے ہیں اللہ سے ایمان والوں سے اور دراصل کسی کو دغا نہیں دیتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سوچتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

( وہ دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اللہ کو اور اہل ایمان کو۔ ) اور نہیں دھوکہ دے رہے مگر صرف اپنے آپ کو ۔ اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They thus try to deceive Allah and the Believers, but they succeed in deceiving none except themselves and they realize it not.

وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں ، مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے 11 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کو اور ان لوگوں کو جو ( واقعی ) ایمان لاچکے ہیں دھوکا دیتے ہیں اور ( حقیقت تو یہ ہے کہ ) وہ اپنے سوا کسی اور کو دھوکا نہیں دے رہے لیکن انہیں اس بات کا احساس نہیں ہے ( ١١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مومنوں سے دغا بازی کرتے ہیں وہ اپنے کو آپ دغادیتے ہیں اور نہیں سمجھتے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کو اور مومنوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں مگر (درحقیقت) وہ سوائے اپنے آپ کے کسی کو دھوکا نہیں دے رہے مگر وہ اس بات کا شعور نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(وہ اپنے اس طرز عمل سے) اللہ اور اہل ایمان کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ۔۔ ۔ حالانکہ وہ اپنی ذات کے سوا کسی کو دھوکہ نہیں دے رہے ہیں۔ مگر وہ اس سے بیخبر ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (اپنے پندار میں) خدا کو اور مومنوں کو چکما دیتے ہیں مگر (حقیقت میں) اپنے سوا کسی کو چکما نہیں دیتے اور اس سے بے خبر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They would deceive Allah and those who believe, whereas they deceive not save themselves, and they perceive not.

دھوکا دینا چاہتے ہیں اللہ کو اور ایمان والوں کو ۔ حالانکہ (فی الواقع) دھوکا کسی کو بھی نہیں دیتے بجز اپنی ذات کے ۔ اور اس کا بھی احساس نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ اللہ کو اور ایمان لانے والوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں ، حالانکہ یہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکا دے رہے ہیں اور اس کا احساس نہیں کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ اللہ ( تعالیٰ ) اور ایمان والوں کو دھوکا دینا چاہتے ہیں اور ( حقیقت میں ) اپنے آپ کو ہی دھوکا دے رہے ہیں اور وہ سمجھ ( بھی ) نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

منافق فریب دینے کی کوشش کرتے ہیں اللہ کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نہیں فریب دیتے مگر جانوں اپنی کو اور وہ نہیں سمجھتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ (اس طرح) دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں حالانکہ (حقیقت میں) وہ دھوکہ خود اپنے آپ کو ہی دے رہے ہیں، مگر وہ شعور نہیں رکھتے

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( منافق ) اللہ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور ان سے بھی جو ایمان لائے ، وہ دراصل اپنے آپ کو آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں مگرسمجھ نہیں رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فریب دیا چاہتے ہیں اللہ اور ایمان والوں کو ( ف۱۳ ) اور حقیقت میں فریب نہیں دیتے مگر اپنی جانوں کو اور انہیں شعور نہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اللہ کو ( یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ) ٭ اور ایمان والوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں مگر ( فی الحقیقت ) وہ اپنے آپ کو ہی دھوکہ دے رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

خدا اور اہل ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں حالانکہ وہ خود اپنے سوا کسی کو دھوکہ نہیں دیتے ۔ مگر انہیں اس کا ( احساس ) نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Fain would they deceive Allah and those who believe, but they only deceive themselves, and realise (it) not!

Translated by

Muhammad Sarwar

They deceive God and the believers. However, they have deceived no one but themselves, a fact of which they are not aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They try to deceive Allah and those who believe, while they only deceive themselves, and perceive (it) not!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They desire to deceive Allah and those who believe, and they deceive only themselves and they do not perceive.

Translated by

William Pickthall

They think to beguile Allah and those who believe, and they beguile none save themselves; but they perceive not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अल्लाह को और मोमिनीन को धोखा देना चाहते हैं मगर वे सिर्फ़ अपने आपको धोखा दे रहे हैं और वे इसका एहसास नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

چالبازی کرتے ہیں اللہ سے اور ان لوگوں سے جو ایمان لاچکے ہیں (یعنی محض چالبازی کی راہ سے ایمان کا اظہار کرتے ہیں) اور وہ واقعی میں کسی کے ساتھ بھی چالبازی نہیں کرتے بجز اپنی ذات کے اور وه اس کا شعور نہیں رکھتے (4) ۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اللہ تعالیٰ اور ایمان والوں کو دھوکہ دیتے ہیں مگر حقیقت میں وہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور وہ شعور نہیں رکھتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کررہے ہیں مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکہ میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ دھوکہ دیتے ہیں اللہ کو اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے، اور نہیں دھوکہ دیتے مگر اپنی جانوں کو۔ اور وہ اس کا شعور نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دغابازی کرتے ہیں اللہ سے اور ایمان والوں سے اور دراصل کسی کو دغا نہیں دیتے مگر اپنے آپ کو اور نہیں سوچتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ دھوکہ بازی کرتے ہیں اللہ سے اور ایمان والوں سے اور اصل میں وہ کسی کو دھوکہ نہیں دیتے مگر دیتے مگر اپنے ہی آپ کو اور وہ اس کا احساس نہیں رکھتے