Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 91

سورة البقرة

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ اٰمِنُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ قَالُوۡا نُؤۡمِنُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَیۡنَا وَ یَکۡفُرُوۡنَ بِمَا وَرَآءَہٗ ٭ وَ ہُوَ الۡحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَہُمۡ ؕ قُلۡ فَلِمَ تَقۡتُلُوۡنَ اَنۡۢبِیَآءَ اللّٰہِ مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۹۱﴾

And when it is said to them, "Believe in what Allah has revealed," they say, "We believe [only] in what was revealed to us." And they disbelieve in what came after it, while it is the truth confirming that which is with them. Say, "Then why did you kill the prophets of Allah before, if you are [indeed] believers?"

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی اتاری ہوئی کتاب پر ایمان لاؤ تو کہہ دیتے ہیں کہ جو ہم پر اتاری گئی اس پر ہمارا ایمان ہے حالانکہ اس کے بعد والی کے ساتھ جو ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے ، کفر کرتے ہیں ، اچھا ان سے یہ تو دریافت کریں کہ اگر تمہارا ایمان پہلی کتابوں پر ہے تو پھر تم نے اگلے انبیاء کو کیوں قتل کیا؟ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
انہیں
اٰمِنُوۡا
ایمان لاؤ
بِمَاۤ
اس پر جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
نُؤۡمِنُ
ہم ایمان لائیں گے
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَیَکۡفُرُوۡنَ
اور وہ کفر کرتے ہیں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
وَرَآءَہٗ
علاوہ ہے اس کے
وَہُوَ
حالانکہ وہی
الۡحَقُّ
حق ہے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والا ہے
لِّمَا
اس کی جو
مَعَہُمۡ
پاس ہے ان کے
قُلۡ
کہہ دیجئے
فَلِمَ
تو کیوں
تَقۡتُلُوۡنَ
تم قتل کرتے رہے
اَنۡۢبِیَآءَ
نبیوں کو
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قِیۡلَ
کہا جاتا ہے
لَہُمۡ
ان سے
اٰمِنُوۡا
ایمان لے آؤ
بِمَاۤ
اس پر جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
نُؤۡمِنُ
ہم ایمان رکھتے ہیں
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
عَلَیۡنَا
ہم پر
وَیَکۡفُرُوۡنَ
اور وہ کفر کرتے ہیں
بِمَا
اس کاجو
وَرَآءَہٗ
اس کے علاوہ ہے
وَہُوَ
حالانکہ وہ
الۡحَقُّ
حق ہے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والا ہے
لِّمَا
اس کی جو
مَعَہُمۡ
پاس ہے ان کے
قُلۡ
آپ کہہ دو
فَلِمَ
تو کیوں
تَقۡتُلُوۡنَ
تم قتل کرتے تھے
اَنۡۢبِیَآءَ
انبیا ءکو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
تھے تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

And when it is said to them, "Believe in what Allah has revealed," they say, "We believe [only] in what was revealed to us." And they disbelieve in what came after it, while it is the truth confirming that which is with them. Say, "Then why did you kill the prophets of Allah before, if you are [indeed] believers?"

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالٰی کی اتاری ہوئی کتاب پر ایمان لاؤ تو کہہ دیتے ہیں کہ جو ہم پر اتاری گئی اس پر ہمارا ایمان ہے حالانکہ اس کے بعد والی کے ساتھ جو ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے ، کفر کرتے ہیں ، اچھا ان سے یہ تو دریافت کریں کہ اگر تمہارا ایمان پہلی کتابوں پر ہے تو پھر تم نے اگلے انبیاء کو کیوں قتل کیا؟ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کتاب (قرآن) اتاری ہے اس پر ایمان لاؤ۔ تو کہتے ہیں۔ ہم تو اسی پر ایمان لاتے ہیں جو ہم پر نازل ہوئی تھی۔ اور جو کچھ اس (تورات) کے علاوہ ہو اسے وہ نہیں مانتے۔ حالانکہ وہ (قرآن) برحق ہے جو اس (تورات) کی بھی تصدیق کرتا ہے جو ان کے پاس ہے۔ (اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے پوچھئے کہ اگر تم (اپنی ہی کتاب پر) ایمان لانے والے ہو تو اس سے پیشتر اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کرتے رہے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُن سے کہاجاتاہے کہ اس پرایمان لے آؤجواﷲ تعالیٰ نے نازل کیاہے تو کہتے ہیں کہ ہم اُس پرتوایمان رکھتے ہیں جوہم پرنازل کیاگیا اورجواس کے علاوہ ہے اُس کاوہ کفرکرتے ہیں،حالانکہ وہ حق ہے اورجواُن کے پاس ہے اُس کی تصدیق کرنے والا ہے۔کہہ دو کہ اگرتم ایمان لانے والے تھے تواس سے پہلے انبیاء کوکیوں قتل کرتے تھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when it is said to them, &Believe in what Allah has revealed,|" they say, |"We believe in what has been revealed to us|" -- and they deny what is beyond, whereas that is the truth, confirming what is with them. Say, |"Why then have you been slaying the prophets of Allah earlier, if you were believers?|"

اور جب کہا جاتا ہے ان سے مانو اس کو جو اللہ نے بھیجا ہے تو کہتے ہیں ہم مانتے ہیں جو اترا ہے ہم پر اور نہیں مانتے اس کو جو سوا اسکے ہے حالانکہ وہ کتاب سچی ہے جو تصدیق کرتی ہے اس کتاب کی جو انکے پاس ہے کہہ دو پھر کیوں قتل کرتے رہے ہو اللہ کے پیغمبروں کو پہلے سے اگر تم ایمان رکھتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ان سے کہا جاتا ہے ایمان لاؤ اس پر جو اللہ نے نازل فرمایا ہے تو کہتے ہیں ہم ایمان رکھتے ہیں اس پر جو ہم پر نازل ہوا اور وہ کفر کر رہے ہیں اس کا جو اس کے پیچھے ہے حالانکہ وہ حق ہے تصدیق کرتے ہوئے آیا ہے اس کی جو ان کے پاس ہے) (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے ) کہیے : تو پھر تم کیوں قتل کرتے رہے ہو اللہ کے نبیوں کو اس سے پہلے اگر تم واقعتا ایمان رکھنے والے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ ، تو وہ کہتے ہیں ’’ہم تو صرف اس چیز پر ایمان لاتے ہیں ، جو ہمارے ہاں ﴿یعنی نسل اسرائیل میں ﴾ اتری ہے‘‘ ۔ اس دائرے کے باہر جو کچھ آیا ہے ، اسے ماننے سے وہ انکار کرتے ہیں ، حا لانکہ وہ حق ہے اور اس تعلیم کی تصدیق و تائید کر رہا ہے جو ان کے ہاں پہلے سے موجود تھی ۔ اچھا ، ان سے کہو : اگر تم اس تعلیم ہی پر ایمان رکھنے والے ہو جو تمہارے ہاں آئی تھی ، تو اس سے پہلے اللہ کے ان پیغمروں کو ﴿جو خود بنی اسرئیل میں پیدا ہوئے تھے﴾ کیوں قتل کرتے رہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کلام اتارا ہے اس پر ایمان لے آؤ ، تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو ( صرف ) اسی کلام پر ایمان رکھیں گے جو ہم پر نازل کیا گیا ، ( یعنی تورات ) اور وہ اس کے سوا ( دوسری آسمانی کتابوں ) کا انکار کرتے ہیں ، حالانکہ وہ بھی حق ہیں ( اور ) جو کتاب ان کے پاس ہے وہ اس کی تصدیق بھی کرتی ہیں ۔ ( اے پیغمبر ) تم ان سے کہو کہ اگر تم واقعی ( تورات ) پر ایمان رکھتے تھے تو اللہ کے نبیوں کو پہلے زمانے میں کیوں قتل کرتے رہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ تعالیٰ نے کو اتارا قرآن) اس پر ایمان لاؤ تو کہتے ہیں ہم تو اسی پر ایمان لاتے ہیں ج وہم پر اترا ( یعنی توریت شریف پر) اور اس کے سوا ( یا اس کے بعد جو اترا اس کو) مانتے حالا ن کہ سچ ہے برحق ہے ان کی کتاب کو سچ بنانا ہے کہہ ( اے محمد) اگر تم توریت پر ایمان لاتے تھے پھر کیوں ( تمہارے بزرگوں نے) اللہ تعالیٰ کے پیغمبروں کو قتل کیا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ نے جو نازل کیا اس پر ایمان لاؤ تو کہتے ہیں جو ہم پر نازل ہوا ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے علاوہ سب کا انکار کرتے ہیں اور حالانکہ وہ (کتاب) حق ہے اور جو ان کے پاس ہے اس (کتاب) کی بھی تصدیق (کرتی) ہے۔ ان سے کہیے پھر پہلے اللہ کے نبیوں (علیہ السلام) کو تم نے کیوں قتل کیا اگر تم (تورات پر) ایمان رکھنے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم اس پر ایمان لاؤ جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں کہ ہماری طرف جو کچھ نازل کیا گیا ہے اس پر تو ہم ایمان رکھتے ہیں لیکن جو اس کے علاوہ ہے اس کو ہم ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ فرمایا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کہہ دیجئے، اگر تم واقعی مومن ہو تو اس سے پہلے انبیاء کو قتل کیوں کرتے تھے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے (اب) نازل فرمائی ہے، اس کو مانو۔ تو کہتے ہیں کہ جو کتاب ہم پر (پہلے) نازل ہو چکی ہے، ہم تو اسی کو مانتے ہیں۔ (یعنی) یہ اس کے سوا کسی اور (کتاب) کو نہیں مانتے، حالانکہ وہ (سراسر) سچی ہے اور جو ان کی (آسمانی) کتاب ہے، اس کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ اگر تم صاحبِ ایمان ہوتے تو الله کے پیغمبروں کو پہلے ہی کیوں قتل کیا کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it said unto them believe in that which Allah hath sent down now, they say: we believe in that which hath been sent down unto Us. And they disbelieve in that which is besides that while it is the truth, confirming that which is with them. Say thou: wherefore then slew ye Allah's prophets afore, a if ye have been believers?

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ اس (کلام) پر جو اللہ نے نازل کیا ہے ۔ تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر تو ایمان رکھتے ہیں جو ہمارے اوپر نازل ہوا ہے ۔ اور جو کچھ اس کے علاوہ ہے اس سے یہ کفر کرتے ہیں ۔ حالانکہ وہ (خود بھی) حق ہے اور اس کی (بھی) تصدیق کرنے والا ہے جو ان کے پاس ہے ۔ آپ کہیے کہ اچھا تو تم اس کے قبل انبیاء کو کیوں قتل کرتے رہے ہو اگر تم واقعی ایمان والے تھے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس چیز پر ایمان لاؤ ، جو اللہ نے اتاری ہے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ اس چیز پر تو ہم ایمان رکھتے ہی ہیں جو ہم پر اتری ہے اور وہ اس کے علاوہ کا انکار کرتے ہیں ، حالانکہ وہی حق ہے اور مطابق ہے ان ( پیشین گوئیوں ) کے ، جو ان کے ہاں موجود ہیں ۔ ان سے پوچھو: پھر تم خدا کے پیغمبروں کو اس سے پہلے کیوں قتل کرتے رہے ہو اگر تم مؤمن ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے: جو ( کتاب ) اﷲ ( تعالیٰ ) نے نازل فرمائی ہے اس پر ایمان لے آؤ ( تو ) کہتے ہیں: جو کچھ ہم پر اُترا ہم ( صرف ) اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ لوگ جو ( کتابیں ) اس کے علاوہ ہیں ان کا کفر کرتے ہیں حالانکہ وہ بھی حق ہیں اور جو ( کتاب ) ان کے پاس ہے اس کی تصدیق کرنے والی ہیں ، ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے: واقعی ( تورات پر ) ایمان رکھتے ہو تو تم ( اس سے ) پہلے اﷲ ( تعالیٰ ) کے نبیوں کو کیوں قتل کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو اللہ نے بھیجا ہے اسے مانو تو کہتے ہیں جو ہم پر اترا ہے ہم اسے مانتے ہیں اور اسے نہیں مانتے جو اس کے علاوہ ہے۔ حالانکہ وہ حق ہے اس کی تصدیق کرتا ہے جو ان کے پاس ہے۔ کہہ دو ! پھر اللہ کے پیغمبروں کو پہلے کیوں قتل کرتے رہے ہو اگر تم ایمان رکھتے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ تم اس (کتاب کامل) پر، جسے اللہ نے (اب) نازل فرمایا ہے، تو یہ کہتے ہیں کہ ہم بس اسی پر ایمان لائیں گے جسے (براہ راست) ہم پر اتارا گیا ہے، اور اس کے سوا سب کا وہ انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ سراسر حق ہے، تصدیق کرنے والی کتاب کی، جو کہ ان کے پاس ہے، کہو کہ (اچھا تو) پھر تم اس سے پہلے اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کرتے رہے، اگر تم واقعی ایماندار ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نےجو کتاب اتاری ہے اس پر ایمان لائو تو کہتے ہیں ’’ہم اِسی پر ایمان لاتے ہیںجو ہم پر نازل ہوئی اورجو کچھ اس کے علاوہ ہواسے نہیں مانتے ‘‘حالانکہ وہ برحق ہے جو اس کتاب کی تصدیق کرتا ہےجو ان کے پاس ہے ، آپ پوچھئے کہ اگرتم ایمان لانے والے ہوتواس سے قبل اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کرتے رہے ہو؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان سے کہا جائے کہ اللہ کے اتارے پر ایمان لاؤ ( ف۱۵۷ ) تو کہتے ہیں وہ جو ہم پر اترا اس پر ایمان لاتے ہیں ( ف۱۵۸ ) اور باقی سے منکر ہوتے ہیں حالانکہ وہ حق ہے ان کے پاس والے کی تصدیق فرماتا ہوا ( ف۱۵۹ ) تم فرماؤ کہ پھر اگلے انبیاء کو کیوں شہید کیا اگر تمہیں اپنی کتاب پر ایمان تھا ۔ ( ف۱٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان سے کہا جاتا ہے: اس ( کتاب ) پر ایمان لاؤ جسے اللہ نے ( اب ) نازل فرمایا ہے ، ( تو ) کہتے ہیں: ہم صرف اس ( کتاب ) پر ایمان رکھتے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ، اور وہ اس کے علاوہ کا انکار کرتے ہیں ، حالانکہ وہ ( قرآن بھی ) حق ہے ( اور ) اس ( کتاب ) کی ( بھی ) تصدیق کرتا ہے جو ان کے پاس ہے ، آپ ( ان سے ) دریافت فرمائیں کہ پھر تم اس سے پہلے انبیاء کو کیوں قتل کرتے رہے ہو اگر تم ( واقعی اپنی ہی کتاب پر ) ایمان رکھتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو ( قرآن ) اللہ نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ ۔ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر تو ایمان رکھتے ہیں جو ہم ( بنی اسرائیل ) پر نازل کیا گیا ہے مگر اس کے علاوہ جو کچھ ( قرآن ، انجیل وغیرہ ) ہے اس کا انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ حق ہے اور جو ان کے پاس موجود ہے ( توراۃ ) اس کی بھی تصدیق کرتا ہے ( اے رسول ) آپ ان سے کہیے کہ اگر تم ( توراۃ پر ) ایمان رکھتے تھے تو اس سے پہلے ( اگلے زمانہ ) میں اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کرتے رہے ہو؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When it is said to them, "Believe in what Allah Hath sent down, "they say, "We believe in what was sent down to us:" yet they reject all besides, even if it be Truth confirming what is with them. Say: "Why then have ye slain the prophets of Allah in times gone by, if ye did indeed believe?"

Translated by

Muhammad Sarwar

When they are told to believe n God's revelations, they reply, "We believe only in what God has revealed to us," but they disbelieve His other true revelations, even though these revelations confirms their own (original) Scripture. (Muhammad) ask them, "Why did you murder God's Prophets if you were true believers?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when it is said to them (the Jews), "Believe in what Allah has sent down," they say, "We believe in what was sent down to us." And they disbelieve in that which came after it, while it is the truth confirming what is with them. Say (O Muhammad to them): "Why then have you killed the Prophets of Allah aforetime, if you indeed have been believers"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when it is said to them, Believe in what Allah has revealed, they say: We believe in that which was revealed to us; and they deny what is besides that, while it is the truth verifying that which they have. Say: Why then did you kill Allah's Prophets before if you were indeed believers?

Translated by

William Pickthall

And when it is said unto them: Believe in that which Allah hath revealed, they say: We believe in that which was revealed unto us. And they disbelieve in that which cometh after it, though it is the truth confirming that which they possess. Say (unto them, O Muhammad): Why then slew ye the prophets of Allah aforetime, if ye are (indeed) believers?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब उनसे कहा जाता है कि उस कलाम पर ईमान ले आओ जो अल्लाह ने उतारा है तो वे कहते हैं कि हम उस पर ईमान रखते हैं जो हमारे ऊपर उतरा है, और वे उसका इनकार करते हैं जो उसके पीछे आया; हालाँकि वह हक़ है और सच्चा करने वाला है उसका जो उनके पास है, कहोः अगर तुम ईमान वाले हो तो तुम अल्लाह के पैग़म्बरों को उससे पहले क्यों क़त्ल करते रहे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم ایمان لاؤ ان (تمام) کتابوں پر جو اللہ تعالیٰ نے (متعدد پیغمبروں پر) نازل فرمائی ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم (تو صرف) اس (ہی) کتاب پر ایمان لاویں گے جو ہم پر نازل کی گئی ہے (یعنی توریت) اور جتنی اس کے علاوہ ہیں ان (سب) کا انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ بھی حق ہیں اور تصدیق کرنیوالی بھی ہیں اس کی جو ان کے پاس ہے (تورات کی) آپ کہیے کہ (اچھا تو) پھر کیوں قتل کیا کرتے تھے اللہ کے پیغمبروں کو اس کے قبل کے زمانہ میں اگر تم (توراةپر) ایمان رکھنے والے تھے۔ (91)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب پر ایمان لاؤ تو کہتے ہیں کہ جو ہم پر کتاب اتاری گئی اس پر ہمار ایمان ہے۔ وہ اس کے سوا سب کا انکار کرتے ہیں حالانکہ یہ قرآن حق ہے اور ان کی کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے۔ ان سے یہ پوچھیں کہ اگر تمہارا ایمان پہلی کتابوں پر ہے تو پھر تم نے اس سے پہلے اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کیا ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ خدا نے نازل کیا ہے ، اس پر ایمان لاؤ، تو وہ کہتے ہیں ہم تو صرف اس چیز پر ایمان لاتے ہیں جو ہمارے ہاں (یعنی نسل بنی اسرائیل) اتری ہے ۔ اس دائرے کے باہر جو کچھ آیا ہے ، اسے ماننے سے انکار کرتے ہیں ، حالانکہ وہ حق ہے اور اس تعلیم کی تصدیق وتائید کررہا ہے جو ان کے ہاں پہلے سے موجود تھی ۔ اچھا ، ان سے کہو ؟ اگر تم اس تعلیم ہی پر ایمان رکھنے والے ہو جو تمہارے ہاں آئی تھی ، تو اس سے پہلے اللہ کے ان پیغمبروں کو (جو خود بنی اسرائیل میں پیدا ہوئے تھے) کیوں قتل کرتے رہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس پر ایمان لاؤ جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا تو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لاتے ہیں جو اتارا گیا ہم پر، اور اسکے علاوہ جو کچھ ہے وہ اسکے منکر ہوتے ہیں حالانکہ وہ حق ہے اسکی تصدیق کرنے والا جو انکے پاس ہے، آپ فرمادیجیے سو تم کیوں اللہ کے نبیوں کو اس سے پہلے قتل کرتے رہے ہو اگر تم مومن ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا جاتا ہے ان سے مانو اس کو جو اللہ نے بھیجا ہے تو کہتے ہیں ہم مانتے ہیں جو اترا ہے ہم پر اور نہیں مانتے اس کو جو سوا اسکے ہے حالانکہ وہ کتاب سچی ہے تصدیق کرتی ہے اس کتاب کی جو ان کے پاس ہے کہہ دو پھر کیوں قتل کرتے رہے ہو اللہ کے پیغمبروں کو پہلے سے اگر تم ایمان رکھتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ان سب کتابوں پر ایمان لائو جو اللہ نے نازل کی ہیں تو کہتے ہیں ہم تو اسی کتاب پر ایمان لائیں گے جو ہم پر نازل ہوئی ہے اور جو اس کے علاوہ ہے اس کا انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ کتابیں بھی برحق ہیں اور اس کتاب کی تصدیق کرنیوالی بھی ہیں جو ان کے پاس ہے اے پیغمبر ان سے کہو اچھا اگر تم اپنی کتاب پر ایمان رکھتے تھے تو گزشتہ زمانے میں اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کیا کرتے تھے