Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 95

سورة البقرة

وَ لَنۡ یَّتَمَنَّوۡہُ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۹۵﴾

But they will never wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.

لیکن اپنی کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی موت نہیں مانگیں گے اللہ تعالٰی ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
یَّتَمَنَّوۡہُ
وہ تمنا کریں گے اس کی
اَبَدًۢا
کبھی بھی
بِمَا
بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَنۡ
اور ہرگز نہیں
یَّتَمَنَّوۡہُ
وہ تمنا کریں گے اس کی
اَبَدًۢا
کبھی
بِمَا
اس کی وجہ سے جو
قَدَّمَتۡ
آگے بھیجا
اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے ہاتھوں نے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

But they will never wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.

لیکن اپنی کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی موت نہیں مانگیں گے اللہ تعالٰی ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لیکن یہ لوگ ایسی آرزو کبھی بھی نہیں کریں گے۔ وجہ یہ ہے کہ جو گناہوں کے کام انہوں نے (وہاں کے لیے) آگے بھیجے ہوئے ہیں (ان کا انہیں علم ہے) اور اللہ تو ایسے ظالموں کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ ہرگزاس کی تمناکبھی نہیں کریں گے اس کی وجہ سے جوان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اوراﷲ تعالیٰ ظالموں کو خوب جاننے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But they will never wish for it because of what their hands have sent ahead. And Allah is all-aware of the unjust.

اور ہرگز آرزو نہ کریں گے موت کی کبھی بسبب ان گناہوں کے کہ بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ اور اللہ خوب جانتا ہے گنہگاروں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ ہرگز آرزو نہیں کریں گے موت کی بسبب ان کرتوتوں کے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہوئے ہیں اور اللہ ان ظالموں سے بخوبی واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believe it that they will never wish for it, for (they are fully aware of the consequences of) what they have sent before them for the Hereafter. And Allah knows well the mentality of the transgressors.

یقین جانو کہ یہ کبھی اس کی تمنّا نہ کریں گے ، اس لیے کہ اپنے ہاتھوں جو کچھ کماکر انھوں نے وہاں بھیجا ہے ، اس کا اقتضا یہی ہے ﴿کہ وہاں جانے کی تمنّا نہ کریں﴾اللہ ان ظالموں کے حال سے خوب واقف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ہم بتائے دیتے ہیں کہ ) انہوں نے اپنے جو کرتوت آگے بھیج رکھے ہیں ، ان کی وجہ سے یہ کبھی ایسی تمنا نہیں کریں گے ۔ ( ٦٤ ) اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جو ( برے) کام وہ پہلے کرچکے ہیں ان کی وجہ سے موت کی آرزو کبھی نہیں کرنے گے اور اللہ تعالیٰ نے انصافوں کو خوب جانتا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور انہوں نے اپنے ہاتھوں جو آگے بھیجا (یعنی اعمال) ان کے باعث ہرگز آرزو نہ کریں گے اور اللہ ظلم کرنے والوں کو جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اپنے اعمال کے سبب جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں موت کی تمنا ہرگز نہ کریں گے۔ لیکن اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن ان اعمال کی وجہ سے، جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں، یہ کبھی اس کی آرزو نہیں کریں گے، اور خدا ظالموں سے (خوب) واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will by no means ever wish for it, because of that which their hands have sent on before; and Allah is the Knower of the wrong-doers.

لیکن وہ اس کی آرزو ہرگز کبھی بھی نہ کریں گے بہ سبب ان (اعمال بد) کے جو یہ اپنے ہاتھوں سمیٹ چکے ہیں ۔ اور اللہ ظالموں سے (خوب) واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مگر یہ اپنے ان کرتوتوں کی وجہ سے ، جن کے یہ مرتکب ہوئے ہیں ، کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ان اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں اس ( موت ) کی ہرگز تمنّا نہیں کریں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) ظالموں سے خوب واقف ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یقین جانو کہ یہ کبھی اس کی تمنا نہ کریں گے اس لئے کہ جو کچھ اپنے ہاتھوں کما کر انہوں نے آگے بھیجا ہے اس کا مطلب یہی ہے کہ یہ وہاں جانے کی تمنا نہ کریں، اللہ ان ظالموں کے حال سے خوب واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر (یاد رکھو کہ) یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے، اپنی اس کمائی کی بنا پر، جو انہوں نے خود اپنے ہاتھوں آگے بھیج رکھی ہے، اور اللہ (پاک و سبحانہ و تعالیٰ ) خوب (خوب) جانتا ہے ایسے ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

لیکن یہ لوگ مرنے کی تمنانہیں کرینگے وجہ یہ ہے کہ انہوں نے گناہوں کے کام آگے بھیجے ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہرگز کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ( ف۱٦٦ ) ان بد اعمالیوں کے سبب جو آگے کرچکے ( ف۱٦۷ ) اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ہرگز کبھی بھی اس کی آرزو نہیں کریں گے ان گناہوں ( اور مَظالِم ) کے باعث جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ( یا پہلے کر چکے ہیں ) اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( سن لو ) کہ یہ لوگ ان ( اعمالِ بد ) کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں کبھی بھی موت کی آرزو نہیں کریں گے اور خدائے تعالیٰ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they will never seek for death, on account of the (sins) which their hands have sent on before them. and Allah is well-acquainted with the wrong-doers.

Translated by

Muhammad Sarwar

But they can never have a longing for death because of what they have done. God knows the unjust well.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they will never long for it because of what their hands have sent before them (i.e. what they have done). And Allah is Aware of the Zalimin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they will never invoke it on account of what their hands have sent before, and Allah knows the unjust.

Translated by

William Pickthall

But they will never long for it, because of that which their own hands have sent before them. Allah is aware of evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर वे कभी उसकी आरज़ू नहीं करेंगे ब-सबब उन (करतूतों) के जो वे अपने आगे भेज चुके हैं, और अल्लाह ख़ूब जानता है ज़ालिमों को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ہرگز کبھی اس (موت) کی تمنا نہ کرینگے بوجہ (خوف سزا) ان اعمال (کفریہ) جو اپنے ہاتھوں سمیٹے ہیں اور حق تعالیٰ کو خوب اطلاع ہے ظالموں (کے حال) کی۔ (95)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن وہ اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال کی وجہ سے کبھی بھی موت کی تمنا نہیں کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ظالموں کو خوب جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یقین جانو کہ یہ کبھی اس کی تمنا نہ کریں گے ، اس لئے کہ اپنے ہاتھوں میں جو کچھ کماکر انہوں نے وہاں بھیجا ، اس کا اقتضاء یہی ہے (کہ یہ وہاں جانے کی تمنا نہ کریں) ، اللہ ان کے حال سے خوب واقف ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ہرگز کبھی موت کی تمنا نہ کریں گے بوجہ ان اعمال کے جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہرگز آرزو نہ کرینگے موت کی کبھی بسبب ان گناہوں کے کہ بھیج چکے ہیں انکے ہاتھ، اور اللہ خوب جانتا ہے گناہ گاروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان اعمال کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں یہ کبھی بھی موت کی تمنا نہیں کرینگے اور اللہ تعالیٰ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے