Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 97

سورة البقرة

قُلۡ مَنۡ کَانَ عَدُوًّا لِّجِبۡرِیۡلَ فَاِنَّہٗ نَزَّلَہٗ عَلٰی قَلۡبِکَ بِاِذۡنِ اللّٰہِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہِ وَ ہُدًی وَّ بُشۡرٰی لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۹۷﴾

Say, "Whoever is an enemy to Gabriel - it is [none but] he who has brought the Qur'an down upon your heart, [O Muhammad], by permission of Allah , confirming that which was before it and as guidance and good tidings for the believers."

۔ ( اے نبی! ) آپ کہہ دیجئے کہ جو جبرائیل کا دشمن ہو جس نے آپ کے دل پر پیغام باری تعالٰی اتارا ہے جو پیغام ان کے پاس کی کتاب کی تصدیق کرنے والا اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
مَنۡ
جو
کَانَ
ہے
عَدُوًّا
دشمن
لِّجِبۡرِیۡلَ
جبرئیل کا
فَاِنَّہٗ
تو بےشک وہ ہے
نَزَّلَہٗ
اس نے نازل کیا اس کو
عَلٰی قَلۡبِکَ
آپ کےدل پر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن سے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والا ہے
لِّمَا
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
اس سے پہلے ہے
وَہُدًی
اور ہدایت
وَّبُشۡرٰی
اور خوش خبری ہے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے لئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَنۡ
جوکوئی
کَانَ
ہے
عَدُوًّا
دشمن
لِّجِبۡرِیۡلَ
جبرائیل کا
فَاِنَّہٗ
تو بےشک وہ
نَزَّلَہٗ
اس نے نازل کیا اسے
عَلٰی قَلۡبِکَ
آپ کے دل پر
بِاِذۡنِ
ساتھ حکم کے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
مُصَدِّقًا
تصدیق کرنے والا ہے
لِّمَا
اس کی جو
بَیۡنَ یَدَیۡہِ
آگے ہے ان کے
وَ
اور
ہُدًی
ہدایت ہے
وَّ
اور
بُشۡرٰی
خوش خبری ہے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کے لئے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Whoever is an enemy to Gabriel - it is [none but] he who has brought the Qur'an down upon your heart, [O Muhammad], by permission of Allah , confirming that which was before it and as guidance and good tidings for the believers."

۔ ( اے نبی! ) آپ کہہ دیجئے کہ جو جبرائیل کا دشمن ہو جس نے آپ کے دل پر پیغام باری تعالٰی اتارا ہے جو پیغام ان کے پاس کی کتاب کی تصدیق کرنے والا اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان یہود سے کہہ دیجئے کہ جو شخص جبریل کا دشمن ہے (اسے معلوم ہونا چاہیے) کہ جبریل ہی نے تو اس قرآن کو اللہ کے حکم سے آپ کے دل پر اتارا ہے۔ جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور اس میں مومنوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی خوشخبری ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں جوجبریل کادشمن ہے اُس نے تو اﷲ تعالیٰ کے حکم سے آپ کے دل پراس (قرآن)کونازل کیاہے جواپنے سے قبل کی تصدیق کرنے والاہے اورایمان والوں کے لیے ہدایت اورخوشخبری ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, whoever be an enemy to Jibra&il (Gabriel) -- it is he who has brought it down upon your heart by the permission of Allah, confirming what has been before it, and a guidance and good tidings to the believers.

تو کہہ دے جو کوئی ہو وے دشمن جبرئیل کا، سو اس نے تو اتارا ہے یہ کلام تیرے دل پر، اللہ کے حکم سے کہ سچا بتانیوالا ہے اس کلام کو جو اس کے پہلے ہے اور راہ دکھاتا ہے اور خوش خبری سناتا ہے ایمان والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) کہہ دیجیے جو کوئی بھی دشمن ہو جبرائیل ( علیہ السلام) کا تو (وہ یہ جان لے کہ) اس نے تو نازل کیا ہے اس قرآن کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل پر اللہ کے حکم سے یہ تصدیق کرتے ہوئے آیا ہے اس کلام کی جو اس کے سامنے موجود ہے اور ہدایت اور بشارت ہے اہل ایمان کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہو کہ جو کوئی جبریل سے عداوت رکھتا ہو 100 ، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ جبریل نے اللہ ہی کے اذن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ہے101 ، جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے 102 اور ایمان لانے والوں کے لیےہدایت اور کامیابی کی بشارت بن کر آیا ہے ۔ 103

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ اگر کوئی شخص جبرئیل کا دشمن ہے ( ٦٥ ) تو ( ہوا کرے ) انہوں نے تو یہ کلام اللہ کی اجازت سے تمہارے دل پر اتارا ہے جو اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کر رہا ہے ، اور ایمان والوں کے لیے مجسم ہدایت اور خوشخبری ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(محمد) کہ دے جو کوئی جبریل ( فرشتے کا دشمن ہو ( تو یہ) اس کی بےوقوفی ہے دشمنی کی کوئی وجہ نہیں) اس نے تو خدا کے حکم سے قرآن کو تیرے دل اتارا ہے 1 وہ اگلی کتابوں کو سچا بناتا ہے اور مسلمانو کو ٹھیک رستہ سوجھاتا ہے اور خوشخبری دیتا ہے طف 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کہہ دیجئے کہ جو کوئی جبرائیل (علیہ السلام) سے دشمنی رکھے تو یقینا اس نے آپ کے قلب (اطہر) پر اللہ کے حکم سے اس (قرآن) کو پہنچایا جو تصدیق کرتا ہے اپنے سے پہلی (کتابوں) کی اور راہنمائی کرتا ہے اور ایمان والوں کو خوشخبری دیتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان لوگوں سے جو جبرائیل کے دشمن ہیں کہہ دیجئے کہ بیشک وہ تو اللہ کے حکم سے آپ کے قلب پر یہ کلام اتارتا ہے۔ وہ کلام جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے۔ اور یہ قرآن مومنوں کے لئے رہنما اور خوشخبری ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہو (اس کو غصے میں مر جانا چاہیئے) اس نے تو (یہ کتاب) خدا کے حکم سے تمہارے دل پر نازل کی ہے جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: whosoever is an enemy unto Jibril, ----then verily he it is Who hath brought down this Revelation, by Allah's command, to thine heart, confirming that which went before, and a guidance and glad tidings unto the believers.

آپ کہہ دیجئے جو کوئی جبرائیل کا مخالف ہے ۔ تو انہوں نے اس (قرآن) کو آپ کے قلب پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے (وہ) تصدیق کرنے والا ہے اس (کلام) کا جو اس کے قبل سے ہے اور ہدایت ہے اور ایمان والوں کے لیے خوشخبری ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ جو جبریل کا مخالف ہوا تو ( وہ جان لے کہ ) جبریل نے اس کلام کو تمہارے دل پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے اتارا ہے ، مطابق ان ( پیشین گوئیوں ) کے ، جو اس کے پہلے سے موجود ہیں اور یہ ہدایت وبشارت ہے اہلِ ایمان کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) جو کوئی جبرئیل ( علیہ السلام ) کا دشمن ہے ( تو سُن لے کہ ) پس بے شک اسی ( جبرئیل علیہ السلام ) ہی نے اس ( قرآن مجید ) کو اﷲ ( تعالیٰ ) کے حکم سے آپ ( ﷺ ) کے دل پر اُتارا ہے جو اس سے پہلے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والا اور ایمان والوں کے حق میں خوشخبری ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجئے ! جو کوئی جبرائیل کا دشمن ہو، اس نے تو یہ کلام تیرے دل پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے اور یہ کلام تصدیق کرنے والا ہے اس کلام کی جو اس سے پہلے آچکا اور ہدایت و خوش خبری ہے ایمان والوں کے لئے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ جو کوئی دشمن ہوگا جبرائیل کا، سو (وہ پرلے درجے کا احمق ہے کیونکہ) بیشک جبرائیل نے اس (قرآن کریم) کو اتارا ہے، آپ کے قلب (مبارک) پر، اللہ ہی کے اذن (و ارشاد) سے، اس حال میں کہ یہ تصدیق کرنے والا ہے ان (آسمانی کتابوں) کی جو آچکی ہیں اس سے پہلے، اور یہ سراسر ہدایت اور عظیم الشان خوشخبری ہے، ایمان والوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( ان یہودسے ) کہہ دیجئے کہ جو جبرائیل کادشمن ہے ( اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ) جبرائیل ہی نے تواس قرآن کو اللہ کے حکم سے آپ کے دل پر اتارا ہےجو اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور مومنوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو جو کوئی جبریل کا دشمن ہو ( ف۱٦۹ ) تو اس ( جبریل ) نے تو تمہارے دل پر اللہ کے حکم سے یہ قرآن اتارا اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتا اور ہدایت و بشارت مسلمانوں کو ۔ ( ف۱۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: جو شخص جبریل کا دشمن ہے ( وہ ظلم کر رہا ہے ) کیونکہ اس نے ( تو ) اس ( قرآن ) کو آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے ( جو ) اپنے سے پہلے ( کی کتابوں ) کی تصدیق کرنے والا ہے اور مؤمنوں کے لئے ( سراسر ) ہدایت اور خوشخبری ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجیئے! کہ جو شخص جبرئیل کا دشمن ہے ( ہوا کرے ) اس نے تو وہ ( قرآن ) خدا کے حکم سے آپ کے دل میں اتارا ہے ، جو اپنے سے پہلے ( نازل شدہ ) کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور اہل ایمان کے لئے ہدایت اور کامیابی کی بشارت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: Whoever is an enemy to Gabriel-for he brings down the (revelation) to thy heart by Allah's will, a confirmation of what went before, and guidance and glad tidings for those who believe,-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell the people, whoever is an enemy to Gabriel who has delivered the Book to your heart as a guide and as joyful news to the believers,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say (O Muhammad): "Whoever is an enemy to Jibril (Gabriel) (let him die in his fury), for indeed he has brought it (this Qur'an) down to your heart by Allah's permission, confirming what came before it (i.e. the Tawrah and the Injil) and guidance and glad tidings for the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Whoever is the enemy of Jibreel-- for surely he revealed it to your heart by Allah's command, verifying that which is before it and guidance and good news for the believers.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad, to mankind): Who is an enemy to Gabriel! For he it is who hath revealed (this Scripture) to thy heart by Allah's leave, confirming that which was (revealed) before it, and a guidance and glad tidings to believers;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(प्यारे नबी) कहिये कि जो कोई जिब्राईल का मुख़ालिफ़ है तो उसने इस कलाम को तुम्हारे दिल पर अल्लाह के हुक्म से उतारा है, वह सच्चा करने वाला है उसका जो इसके आगे है, और वह हिदायत और ख़ुश-ख़बरी है ईमान वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان سے) یہ کہیئے کہ جو شخص جبریل سے عداوت رکھے سو انھوں نے یہ قرآن آپ کے قلب تک پہنچا دیا ہے خداوندی حکم سے اس کی (خود) یہ حالت ہے کہ تصدیق کررہا ہے اپنے سے قبل والی (سماوی) کتابوں کی اور رہنمائی کررہا ہے اور خوشخبری سنا رہا ہے ایمان والوں کو۔ (97)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے رسول آپ فرما دیجیے ! جو جبرائیل کا دشمن ہوبلاشک اسی نے ہی تو آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور خوشخبری ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو جو کوئی جبرئیل سے عدوات رکھتا ہو ، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ جبرئیل نے اللہ ہی کے اذن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ، جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے ۔ اور ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور کامیابی کی بشارت بن کر آیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ جو شخص دشمن ہو جبریل کا سو اس نے اتارا ہے قرآن تمہارے قلب پر اللہ کے حکم سے جو تصدیق کرنیوالا ہے اس کتاب کی جو اس سے پہلے ہے اور ہدایت ہے اور بشارت ہے ایمان والوں کے لیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

توُ کہہ دے جو کوئی ہو وے دشمن جبرائیل کا سو اس نے تو اتارا ہے یہ کلام تیرے دل پر اللہ کے حکم سے کہ سچا بتانے والا ہے اس کلام کو جو اس کے پہلے ہے اور راہ دکھاتا ہے اور خوشخبری سناتا ہے ایمان والوں کو،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دو جو شخص جبریل کا دشمن ہے تو ہوا کرے جبریل نے تو یہ قرآن خدا کے حکم سے آپ کے قلب پر اتارا ہے اس کی حالت یہ ہے کہ یہ قرآن ان کتابوں کی تصدیق کرتا ہے جو اس سے پہلے نازل ہوچکی ہیں اور یہ قرآن رہنما ہے اور خوش خبری کا پیغام ہے ایمان والوں کے لئے،