Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 104

سورة طه

نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ اِذۡ یَقُوۡلُ اَمۡثَلُہُمۡ طَرِیۡقَۃً اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا یَوۡمًا ﴿۱۰۴﴾٪  14

We are most knowing of what they say when the best of them in manner will say, "You remained not but one day."

جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیادہ اچھی راہ والا کہہ رہا ہوگا کہ تم توصرف ایک ہی دن رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتے ہیں
بِمَا
اسے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے
اِذۡ
جب
یَقُوۡلُ
کہے گا
اَمۡثَلُہُمۡ
سب سے مثالی ان کا
طَرِیۡقَۃً
طریقہ/روش میں
اِنۡ
نہیں
لَّبِثۡتُمۡ
ٹھہرے تم
اِلَّا
مگر
یَوۡمًا
ایک دن
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
اَعۡلَمُ
خوب جانتے ہیں
بِمَا
جو کچھ
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہیں گے
اِذۡ
جب
یَقُوۡلُ
کہے گا
اَمۡثَلُہُمۡ
سب سے بہترین ان میں
طَرِیۡقَۃً
رائے کے لحاظ سے
اِنۡ
نہیں
لَّبِثۡتُمۡ
ٹھہرے تم
اِلَّا
مگر
یَوۡمًا
ایک دن
Translated by

Juna Garhi

We are most knowing of what they say when the best of them in manner will say, "You remained not but one day."

جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیادہ اچھی راہ والا کہہ رہا ہوگا کہ تم توصرف ایک ہی دن رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہیں گے۔ جبکہ ان میں سے بہتر رائے والا یہ کہے گا کہ تم تو بس دنیا میں ایک ہی دن ٹھہرے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم خوب جانتے ہیں جوکچھ وہ کہیں گے جب ان سب میں سے بہترین رائے والا کہے گاکہ تم صرف ایک دن ہی ٹھہرے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We very well know what they say, when the best of them in his ways will say, |"You did not remain more than a day.|"

ہم کو خوب معلوم ہے جو کچھ کہتے ہیں جب بولے گا ان میں اچھی راہ روش والا تم نہیں رہے مگر ایک دن

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہیں گے جب ان میں سے بہترین سمجھ بوجھ والا شخص کہے گا کہ تم نہیں رہے ہو مگر (زیادہ سے زیادہ) ایک دن

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

81 ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہوں گے ﴿ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ﴾ اس وقت ان میں سے جو زیادہ سے زیادہ محتاط اندازہ لگانے والا ہوگا وہ کہے گا کہ نہیں ، تمہاری دنیا کی زندگی بس ایک دن کی زندگی تھی ۔ ؏ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس بارے میں وہ باتیں کریں گے اس کی حقیقت ہمیں خوب معلوم ہے ۔ ( ٤٥ ) جبکہ ان میں سے جس کا طریقہ سے سب بہتر ہوگا ، وہ کہے گا کہ تم ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے ( ٤٦ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم خود جانتے ہیں جو وہ اس ن باتیں کرینگے۔ جب ان میں ٹھیک جانچنے الا (یعنی عقلمند اور ہوشیار شخص کہے گا نہیں ص اس دن کہاں سے رہے بہت رہے ہو گے تو ایک دن رہے آگے بس

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو باتیں یہ کریں گے ہم خوب جانتے ہیں جب ان میں سے سب سے اچھی راہ والا (عقلمند) کہے گا (نہیں بلکہ) تم صرف دن بھر ٹھہرے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے فرمایا) وہ جو کچھ کہتے ہیں اسے ہم خوب جانتے ہیں۔ جب ان میں کا ایک اچھا سوچنے والا کہے گا کہ تم صرف ایک دن رہے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو باتیں یہ کریں گے ہم خوب جانتے ہیں۔ اس وقت ان میں سب سے اچھی راہ والا (یعنی عاقل وہوشمند) کہے گا کہ (نہیں بلکہ) صرف ایک ہی روز ٹھہرے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We are the Best Knower of that which they will say, when the best of them in judgment Will say: ye tarried not save for a day.

ہم ہی خوب جانتے ہیں (اس مدت کو) جس کی نسبت وہ باتیں کررہے ہیں جب کہ ان میں کا سب سے زیادہ صائب الرائے یہ کہتا ہوگا کہ تم تو بس ایک دن رہے ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم خوب جانتے ہیں جو کچھ وہ کہیں گے جبکہ ان میں جو سب سے بڑا لال بجھکڑ ہوگا ، کہے گا کہ بس زیادہ سے زیادہ ایک دن تم ٹھہرے ہوگے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو باتیں یہ لوگ کریںگے انکو ہم خوب جانتے ہیں ، جب کہ ( اس وقت ) ان میں سب سے زیادہ اچھی رائے رکھنے والا شخص کہے گا کہ ( نہیں بلکہ ) تم صرف ایک ہی رہے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو باتیں یہ کریں گے ہم خوب جانتے ہیں اس وقت ان میں سے اچھی راہ والا ( یعنی عقل مند اور) کہے گا کہ نہیں بلکہ صرف ایک ہی روز ٹھہرے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہمیں خوب معلوم ہے وہ سب کچھ جو کہ وہ کہیں گے جب کہ ان میں سے سب سے بڑا سمجھ دار شخص کہے گا کہ تم لوگ تو صرف ایک ہی دن ٹھہرے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

ہم خوب جانتے ہیںجو کچھ وہ کہیں گے جبکہ ان سے بہتررائے والاکہے گاکہ تم توبس ایک دن ٹھہرے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم خوب جانتے ہیں جو وہ ( ف۱۵۸ ) کہیں گے جبکہ ان میں سب سے بہتر رائے والا کہے گا کہ تم صرف ایک ہی دن رہے تھے ( ف۱۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہم خوب جانتے ہیں وہ جو کچھ کہہ رہے ہوں گے جبکہ ان میں سے ایک عقل و عمل میں بہتر شخص کہے گا کہ تم تو ایک دن کے سوا ( دنیا میں ) ٹھہرے ہی نہیں ہو

Translated by

Hussain Najfi

ہم خوب جانتے ہیں جو وہ کہہ رہے ہوں گے جبکہ ان کا سب سے زیادہ صائب الرائے یہ کہتا ہوگا کہ تم تو بس ایک دن رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We know best what they will say, when their leader most eminent in conduct will say: "Ye tarried not longer than a day!"

Translated by

Muhammad Sarwar

We know best what they say. The moderate ones among them will say, "You did not live on earth for more than a day."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We know very well what they will say, when the best among them in knowledge and wisdom will say: "You stayed no longer than a day!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We know best what they say, when the fairest of them in course would say: You tarried but a day.

Translated by

William Pickthall

We are Best Aware of what they utter when their best in conduct say: Ye have tarried but a day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम भली-भाँति जानते हैं जो कुछ वे कहेंगे, जबकि उन का सबसे अच्छी सम्मतिवाला कहेगा, "तुम तो बस एक ही दिन ठहरे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس (مدت) کی نسبت وہ بات چیت کریں گے اس کو ہم خوب جانتے ہیں (کہ وہ کس قدر ہے) جبکہ ان سب میں کا زیادہ صائب الرائے یوں کہتا ہوگا کہ نہیں تم ایک ہی روز (قبر میں) رہے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہوں گے۔ اس وقت ان میں سے سے پختہ یقین کے ساتھ کہنے والا کہے گا کہ تمہاری دنیا کی زندگی صرف ایک دن کی تھی۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کیا باتیں کر رہے ہوں گے۔ (ہم یہ بھی جانت یہیں کہ ) اس وقت ان میں سے جو زیادہ سے زیادہ محتاط اندازہ لگانے والا ہوگا وہ کہے گا کہ نہیں ، تمہاری دنیا کی زندگی بس ایک دن کی زندگی تھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم خوب جانتے ہیں کہ جس چیز کے بارے میں وہ بات کریں گے جب کہ ان میں سب سے زیادہ صحیح رائے رکھنے والا یوں کہے گا کہ تم تو بس ایک ہی دن ٹھہرے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم کو خوب معلوم ہے جو کچھ کہتے ہیں جب بولے گا ان میں اچھی راہ روش والا تم نہیں رہے مگر ایک دن

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس مدت کے متعلق وہ باہمی گفتگو کرتے ہوں گے اس کی حقیقت کو ہم خوب جانتے ہیں جبکہ اس گفتگو میں ان میں بہترین رائے رکھنے والا یوں کہے گا کہ نہیں تم صرف ایک ہی دن ٹھہرے ہو۔