Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 126

سورة طه

قَالَ کَذٰلِکَ اَتَتۡکَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیۡتَہَا ۚ وَکَذٰلِکَ الۡیَوۡمَ تُنۡسٰی ﴿۱۲۶﴾

[ Allah ] will say, "Thus did Our signs come to you, and you forgot them; and thus will you this Day be forgotten."

۔ ( جواب ملے گا کہ ) اسی طرح ہونا چاہیے تھا تو میری آئی ہوئی آیتوں کو بھول گیا تو آج تو بھی بھلا دیا جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
وہ فرمائے گا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
اَتَتۡکَ
آئیں تھیں تیرے پاس
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
فَنَسِیۡتَہَا
پس بھول گیا تو انہیں
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
الۡیَوۡمَ
آج
تُنۡسٰی
تو بھلایا جائے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اللہ فرمائے گا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
اَتَتۡکَ
آئی تھیں تمہارے پاس
اٰیٰتُنَا
آیات ہماری
فَنَسِیۡتَہَا
تو بھلا دیا تم نے انھیں
وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
الۡیَوۡمَ
آج
تُنۡسٰی
تو بھلایا جا رہا ہے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] will say, "Thus did Our signs come to you, and you forgot them; and thus will you this Day be forgotten."

۔ ( جواب ملے گا کہ ) اسی طرح ہونا چاہیے تھا تو میری آئی ہوئی آیتوں کو بھول گیا تو آج تو بھی بھلا دیا جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جس طرح ہماری آیات تمہارے پاس آئیں تو تو نے انھیں بھلا دیا تھا، اسی طرح آج تو بھی بھلادیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: ’’اسی طرح ہماری آیات تمہارے پاس آئی تھیں توتو نے انہیں بھلادیا اوراسی طرح آج تو بھلایا جارہا ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He will say, |"Like this Our signs came to you and you had ignored them. And in the same way you will be ignored today.|"

فرمایا یونہی پہنچی تھیں تجھ کو ہماری آیتیں پھر تو نے ان کو بھلا دیا، اور اسی طرح آج تجھ کو بھلا دیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ فرمائے گا کہ اسی طرح ہماری آیات تمہارے پاس آئیں تو تم نے انہیں نظر انداز کردیا اور اسی طرح آج تمہیں بھی نظرانداز کردیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

” اللہ تعالی فرمائے گا ” ہاں ، اسی طرح تو ہماری آیات کو ، جبکہ وہ تیرے پاس آئی تھیں ، تو نے بھلا دیا تھا ۔ اسی طرح آج تو بھلایا جا رہا ہے ۔ ” 107 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کہے گا : اسی طرح ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں ، مگر تو نے انہیں بھلا دیا ۔ اور آج اسی طرح تجھے بھلا دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو نے ایسے ہی کیا ہماری آیتیں 8 پاس آئیں تو نے ان کا خیال نہ کیا اور اسی طرح آج کے ن تو بھی چھوڑ دیا جائے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوگا ایسا ہی (چاہیے تھا) تیرے پاس ہماری آیتیں آتی تھیں تو تو نے ان کا کچھ خیال نہ کیا اور اسی طرح آج تیرا کچھ خیال نہ کیا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ فرمائیں گے کہ جس طرح تو نے ہماری آیات کو بھلا دیا تھا جب کہ وہ تیرے پاس آئی تھیں۔ اسی طرح آج ہم نے تجھے بھلا دیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا فرمائے گا کہ ایسا ہی (چاہیئے تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تونے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah will say: Thus came Our signs Unto thee and thou ignoredst them; so that wise today thou shalt be ignored.

(اللہ) کہے گا اسی طرح تیرے پاس ہماری نشانیاں پہنچی تھی سو تو نے ان کا خیال نہ کیا اسی طرح آج تیرے خیال نہ کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ارشاد ہوگا: اسی طرح دنیا میں ہماری آیتیں تیرے پاس آئیں تو تُو نے ان کو نظرانداز کیا ، تو اسی طرح تو آج نظرانداز کیا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ ) فرمائیں گے کہ ( تیرے ساتھ ) ایسا ہی ( ہونا چاہیے تھا ، کیونکہ ) تیرے پاس ہماری آیات آئیں پس تو نے انہیں بُھلا دیا اور اسی طرح آج تجھے بُھلا دیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ فرمائے گا کہ ایسا ہی چاہیے تھا تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے ان کو بھلا دیا اسی طرح آج ہم تم کو بھلا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ارشاد ہوگا اسی طرح جب ہماری آیتیں تیرے پاس آئی تھیں تو تو نے ان کو بھلا دیا تھا اسی طرح آج تجھے بھلایا جا رہا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ فرمائے گا:جیسے ہماری آ یات تمہارے پاس آئیں تو ، تونے انہیں بھلادیا اسی طرح آ ج توبھی بھلایا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمائے گا یونہی تیرے پاس ہماری آیتیں آئیں تھیں ( ف۱۹۰ ) تو نے انھیں بھلادیا اور ایسے ہی آج تیری کوئی نہ لے گا ( ف۱۹۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوگا: ایسا ہی ( ہوا کہ دنیا میں ) تیرے پاس ہماری نشانیاں آئیں پس تو نے انہیں بھلا دیا اور آج اسی طرح تو ( بھی ) بھلا دیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوگا اسی طرح ہماری آیات تیرے پاس آئی تھیں اور تو نے انہیں بھلا دیا تھا اسی طرح آج تجھے بھی بھلا دیا جائے گا اور نظر انداز کر دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) will say: "Thus didst Thou, when Our Signs came unto thee, disregard them: so wilt thou, this day, be disregarded."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord will say, "This is true. But just as you forgot Our revelations that had come to you, so, too, are you forgotten on this day."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) will say: "Like this Our Ayat came unto you, but you disregarded them, and so this Day, you will be neglected."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He will say: Even so, Our communications came to you but you neglected them; even thus shall you be forsaken this day.

Translated by

William Pickthall

He will say: So (it must be). Our revelations came unto thee but thou didst forget them. In like manner thou art forgotten this Day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह कहेगा, "इसी प्रकार (तू संसार में अंधा रहा था) । तेरे पास मेरी आयतें आई थी, तो तूने उन्हें भूला दिया था। उसी प्रकार आज तुझे भुलाया जा रहा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوگا کہ ایسا ہی تیرے پاس ہمارے احکام پہنچے تھے پھر تو نے ان کا کچھ خیال نہ کیا اور ایسا ہی آج تیرا کچھ خیال نہ کیا جاوے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ فرمائے گا ہاں اس لیے کہ جب ہماری آیات تیرے پاس آئی تھیں تو نے بھلا دیا تھا۔ (١٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ تعالیٰ فرمائے گا ہاں اسی طرح تو ہماری آیات کو جبکہ وہ تیرے پاس آئی تھیں ، تو نے بھلا دیا تھا۔ اسی طر آج تو بھلایا جا رہا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہوگا اسی طرح تیرے پاس ہماری آیات پہنچی تھیں سو تو انہیں بھول گیا اور آج تو بھلا دیا جائیگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا نہیں پہنچی تھیں تجھ کو ہماری آیتیں پھر تو نے ان کو بھلا دیا اور اسی طرح آج تجھ کو بھلا دیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا تعالیٰ فرمائیگا تو نے ایسا ہی عمل کیا تھا کہ ہماری آیتیں تیرے پاس پہنچی تھیں سو تو ان آیتوں کو بھول گیا اور جس طرح تو نے ان کو بھلا دیا اسی طرح آج تو بھی فراموش کردیا جائیگا