Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 129

سورة طه

وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ لَکَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّی ﴿۱۲۹﴾ؕ

And if not for a word that preceded from your Lord, punishment would have been an obligation [due immediately], and [if not for] a specified term [decreed].

اگر تیرے رب کی بات پہلے ہی سے مقرر شدہ اور وقت معین کردہ نہ ہوتا تو اسی وقت عذاب آچمٹتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
ایک بات
سَبَقَتۡ
جو گزر چکی
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
لَکَانَ
البتہ ہو جاتا
لِزَامًا
لازم(عذاب)
وَّاَجَلٌ
اور وقت(اگر نہ ہوتا)
مُّسَمًّی
مقرر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتی
کَلِمَۃٌ
بات
سَبَقَتۡ
پہلے ہی طے
مِنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی جانب سے
لَکَانَ
ضرور ہوتا
لِزَامًا
لازم
وَّاَجَلٌ مُّسَمًّی
اور ایک مقررہ وقت
Translated by

Juna Garhi

And if not for a word that preceded from your Lord, punishment would have been an obligation [due immediately], and [if not for] a specified term [decreed].

اگر تیرے رب کی بات پہلے ہی سے مقرر شدہ اور وقت معین کردہ نہ ہوتا تو اسی وقت عذاب آچمٹتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تیرے پروردگار کی بات پہلے سے طے شدہ نہ ہوتی اور مہلت مقرر نہ کی جاچکی ہوتی تو ان پر فوری عذاب آنا لازمی تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرآپ کے رب کی جناب سے ایک بات نہ ہوتی اورایک مقررہ وقت نہ ہوتا تو( عذاب) ضرور لازم ہوجاتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had there not been a word from your Lord that had come earlier, and an appointed time, it (the punishment) would have been inevitable.

اور اگر نہ ہوتی ایک بات کہ نکل چکی تیرے رب کی طرف سے تو ضرور ہوجاتی مٹھ بھیڑ اور اگر نہ ہوتا وعدہ مقرر کیا گیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی اور ایک وقت معین مقرر نہ کردیا گیا ہوتا تو یہ (عذاب ) چمٹ چکا ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were it not for a word already gone from your Lord, the decree (of their destruction) would have come to pass.

اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور مہلت کی ایک مدت مقرر نہ کی جا چکی ہوتی تو ضرور ان کا بھی فیصلہ چکا دیا جاتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کردی گئی ہوتی ، اور ( اس کے نتیجے میں عذاب کی ) ایک میعاد مقرر نہ ہوتی ، تو لازمی طور پر عذاب ( ان کو ) چمٹ چکا ہوتا ۔ ( ٥٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر) اگر تیرے مالک نے ایک بات نہ فرمائی ہوتی اور خدا کے لئے ایک میعاد نہ ٹھہرائی ہوتی تو ان پر ضرور (ابھی فوراً ) 1 عذاب اترتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ایک بات آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال کے لئے) معیاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو وہ (عذاب کا نزول) لازم ہوجاتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات طے نہ کردی گئی ہوتی اور مدت مقرر نہ کردی گئی ہو تو ان پر ضرور عذاب نازل ہوجاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ایک بات تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال کے لئے) ایک میعاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو (نزول) عذاب لازم ہوجاتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had not a word from thy Lord gone forth, and a term determined, it must necessarily have come.

اور آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے سے نہ ہوچکی ہوتی اور ایک میعاد معین نہ ہوتی تو (ان پر عذاب) لازمی طور پر آجاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات وہلے طے نہ ہوچکی ہوتی اور ایک اجل معین مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو عذاب مسلط ہوکے رہتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی اور ( اعمال کے بدلے کے لیے ) ایک معیار مقرر ( نہ ہوچکی ہوتی ) تو ( اس وقت عذاب ) لازم ہوجاتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ایک بات تمہارے رب کی طرف سے پہلے صادر اور جزائے اعمال کے لیے ایک میعاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو عذاب کا نازل ہونا لازم ہوجاتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور منکرین و جرائم پیشہ لوگوں کی فوری پکڑ نہ ہونے پر کسی کو دھوکہ نہ ہو کیونکہ اگر تیرے رب کی طرف سے ایک طے شدہ بات اور ایک مقرر کردہ مدت نہ ہوتی تو وہ عذاب یقینا ان پر کبھی کا چپک کر رہ گیا ہوتا

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرتیرے رب کی جانب سے پہلے ہی ایک فیصلہ نہ ہو چکاہوتااور ( قیامت کا ) ایک مقرروقت نہ ہوتاتوان پر عذاب آ نا لازم ہوجاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تمہارے رب کی ایک بات نہ گزر چکی ہوتی ( ف۱۹۵ ) تو ضرور عذاب انھیں ( ف۱۹٦ ) لپٹ جاتا اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ ٹھہرایا ہوا ( ف۱۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ کے رب کی جانب سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہو چکی ہوتی اور ( ان کے عذاب کے لئے قیامت کا ) وقت مقرر نہ ہوتا تو ( ان پر عذاب کا ابھی اترنا ) لازم ہو جاتا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور ایک ( مہلت کی ) مدت معین نہ ہو چکی ہوتی تو ( عذاب ) لازمی طور پر آچکا ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Had it not been for a Word that went forth before from thy Lord, (their punishment) must necessarily have come; but there is a Term appointed (for respite).

Translated by

Muhammad Sarwar

Had not the word of your Lord been decreed (otherwise), the unbelievers deserved immediate punishment. The appointed time for their punishment will inevitably come.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had it not been for a Word that went forth before from your Lord, and a term determined, (their punishment) must necessarily have come (in this world).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And had there not been a word (that had) already gone forth from your Lord and an appointed term, it would surely have been made to cleave (to them).

Translated by

William Pickthall

And but for a decree that had already gone forth from thy Lord, and a term already fixed, the judgment would have been inevitable (in this world).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तेरे रब की ओर से पहले ही एक बात निश्चित न हो गई होती और एक अवधि नियत न की जा चुकी होती, तो अवश्य ही उन्हें यातना आ पकड़ती

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے فرمائی ہوئی نہ ہوتی اور (عذاب کے لیے) ایک معیاد معین نہ ہوتی (کہ وہ قیامت کا دن ہے) تو عذاب لازمی طور پر ہوتا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ایک بات طے نہ کردی گئی ہوتی اور مہلت کی ایک مدت مقرر نہ کی جاچکی ہوتی تو ضرور ان کا بھی فیصلہ چکا دیا جاتا۔ “ (١٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ایک بات طے نہ کردی گئی ہوتی اور مہلت کی ایک مدت مقرر نہ کی جا چکی ہوتی تو ضرور ان کا بھی فیصلہ چکا دیا جاتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے ایک بات فرمائی ہوئی نہ ہوتی۔ اور اجل مقرر نہ ہوتی تو لازمی طور پر عذاب آجاتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نہ ہوتی ایک بات کہ نکل چکی تیرے رب کی طرف سے تو ضرور ہوجاتی مٹھ بھیڑ (گھمسان) اور اگر نہ ہوتا وعدہ مقرر کیا گیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات کی پہل اور ایک وقت کا تعین نہ ہوچکا ہوتاتو ان پر عذاب لازمی طور پر ہوجاتا۔