Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 130

سورة طه

فَاصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَ قَبۡلَ غُرُوۡبِہَا ۚ وَ مِنۡ اٰنَآیِٔ الَّیۡلِ فَسَبِّحۡ وَ اَطۡرَافَ النَّہَارِ لَعَلَّکَ تَرۡضٰی ﴿۱۳۰﴾

So be patient over what they say and exalt [ Allah ] with praise of your Lord before the rising of the sun and before its setting; and during periods of the night [exalt Him] and at the ends of the day, that you may be satisfied.

پس ان کی باتوں پر صبر کر اور اپنے پروردگار کی تسبیح اور تعریف بیان کرتا رہ ، سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے سے پہلے ، رات کے مختلف وقتوں میں بھی اور دن کے حصوں میں بھی تسبیح کرتا رہ بہت ممکن ہے کہ تو راضی ہو جائے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ ... So bear patiently what they say, This means, "Be patient concerning their rejection of you." ... وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ... And glorify the praises of your Lord before the rising of the sun, This is speaking of the Morning (Fajr) prayer. ... وَقَبْلَ غُرُوبِهَا ... and before its setting, This is speaking of the Mid-afternoon (`Asr) prayer. This has been mentioned in the Two Sahihs on the authority of Jarir bin Abdullah Al-Bajali, who said, "Once we were sitting with the Messenger of Allah when he looked up at the moon on a night when it was full. He said, إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ لاَ تُضَامُونَ فِي رُوْيَتِهِ فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا Verily, you all will see your Lord (in the Hereafter) just as you see this moon and you will not have to crowd together to see Him. Therefore, if you are able to not miss a prayer before sunrise (Fajr) and before sunset (`Asr), then you should do so. Then he recited this Ayah." Imam Ahmad recorded that `Umarah bin Ru'aybah that he heard the Messenger of Allah saying, لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا Anyone who prays before sunrise and before sunset will never enter the Hellfire. This was also recorded by Muslim. Concerning Allah's statement, ... وَمِنْ انَاء اللَّيْلِ فَسَبِّحْ ... and during some hours of the night, glorify the praises. This means during its hours offer the late night (Tahajjud) prayer. Some of the scholars said it also means the after sunset (Maghrib) and the night (`Isha') prayers. .... وَأَطْرَافَ النَّهَارِ ... and at the ends of the day, This is the opposite of the hours of the night. ... لَعَلَّكَ تَرْضَى that you may become pleased. As Allah says, وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى And verily, your Lord will give you (all good) so that you shall be well-pleased. (93:5) In the Sahih, it is recorded that the Messenger of Allah said, يَقُولُ اللهُ تَعَالَى يَاأَهْلَ الْجَنَّةِ فَيَقُولُونَ لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ فَيَقُولُ هَلْ رَضِيتُمْ فَيَقُولُونَ رَبَّنَا وَمَا لَنَا لاَ نَرْضَى وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ فَيَقُولُ إِنِّي أُعْطِيكُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ فَيَقُولُونَ وَأَيُّ شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْنَذلِكَ فَيَقُولُ أَحِلُّ عَلَيْكُمْ رِضْوَانِي فَلَ أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا Allah, the Exalted, says, "O people of Paradise." They will reply, "We are here at Your service and Your pleasure our Lord." He will then say, "Are you all pleased?" They will reply, "Why should we not be pleased our Lord, when You have given us what You have not given any others of Your creation." Allah will then say, "Verily, I am going to give you something better than that." They will say, "And what thing could be better than that?" Allah will say, "I have allowed for you My pleasure, so I will never be angry with you again after this." In another Hadith, it states that it will be said, يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ إِنَّ لَكُمْ عِنْدَ اللهِ مَوْعِدًا يُرِيدُ أَنْ يُنْجِزَكُمُوهُ فَيَقُولُونَ وَمَا هُوَ أَلَمْ يُبَيِّضْ وُجُوهَنَا وَيُثْقِلْ مَوَازِينَنَا وَيُزَحْزِحْنَا عَنِ النَّارِ وَيُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ فَيُكْشَفُ الْحِجَابُ فَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ فَوَ اللهِ مَا أَعْطَاهُمْ خَيْرًا مِنَ النَّظَرِ إِلَيْهِ وَهِيَ الزِّيَادَة "O people of Paradise, verily you all have an appointed promise with Allah that He would like to fulfill for you." They will say, "And what is that! Has He not already enlightened our faces, made our Scales (of good deeds) heavy, saved us from the Hellfire and entered us into Paradise!" Then, the veil will be lifted and they will gaze upon Him (Allah). By Allah, He has not given them anything better than the opportunity to look upon Him, and that is the increase (extra blessing).

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

130۔ 1 بعض مفسرین کے نزدیک تسبیح سے مراد نماز ہے اور وہ اسے پانچ نمازوں سے مراد لیتے ہیں۔ طلوع شمس سے قبل فجر، ٖغروب سے قبل، عصر رات کی گھڑیوں سے مغرب و عشاء اور اطراف النھار سے ظہر کی نماز مراد ہے کیونکہ ظہر کا وقت، یہ نماز اول کا طرف آخر اور نہار آخر کا طرف اول ہے۔ اور بعض کے نزدیک ان اوقات میں ایسے ہی اللہ کی تسبیح و توحید ہے، جس میں نماز، تلاوت، ذکر اذکار، دعا مناجات اور نوافل سب داخل ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ان مشرکین کی تکذیب سے بددل نہ ہوں۔ اللہ کی تسبیح وتحمید کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ جب چاہے گا، ان کی گرفت فرما لے گا۔ 130۔ 2 یہ متعلق ہے فَسَبِّحْ سے یعنی ان اوقات میں تسبیح کریں، یہ امید رکھتے ہوئے کہ اللہ کے ہاں آپ کو وہ مقام و درجہ حاصل ہوجائے گا جس سے آپ کا نفس راضی ہوجائے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٩٤] مصائب و مشکلات کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے کے لئے قرآن نے متعدد مقامات پر دو باتوں پر زور دیا ہے۔ ایک صبر اور دوسرے نماز۔ صبر سے مراد احکام الٰہی کو پورے استقلال کے ساتھ بجا لاتے رہنا بھی ہے۔ اور اس راہ میں پیش آنے والی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا بھی۔ اور نماز سے بندے کا اللہ سے تعلق پیدا ہوتا ہے اور وہ اللہ پر توکل کرنا سیکھتا ہے اور جوں جوں یہ تعلق بڑھتا جاتا ہے۔ اللہ پر توکل میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اور اسی توکل سے مشکلات کو برداشت کرنے کی ہمت و جرأت پیدا ہوتی ہے۔ ] ـ٩٥] حد کے ساتھ تسبیح اور محض تسبیح دونوں سے یہاں مراد نماز ہے کہ یہ عرب میں عام دستور ہے کہ کسی چیز کا کوئی خاص جزء بول کر اس سے مراد کل لیا جاتا ہے اور اس کی مثالیں بہت ہیں۔ سورج کے طلوع سے پہلے سے مراد فجر کی نماز ہے اور غروب سے پہلے کی نماز عصر ہے۔ رات کے کچھ اوقات سے مراد نماز عشاء ہے اور نماز تہجد بھی جو آپ پر تو فرض تھی لیکن دوسروں کے لئے سنت مؤکدہ ہے۔ اور ان کے کنارے تین ہی ہوسکتے ہیں، صبح، شام اور زوال آفتاب، صبح سے مراد فجر کا نماز ہے جس کا ذکر پہلے ہی آچکا، شام سے مراد نماز مغرب اور زوال آفتاب سے مراد ظہر کی نماز ہے۔ گویا اس ایک آیت سے ہی پانچوں فرض نمازیں اور ان کے اوقات ثابت ہوجاتے ہیں اور اس آیت کا ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی وقت بھی اللہ کی یاد اور تسبیح و تہلیل سے غافل نہ رہنا چاہئے۔ ] ـ٩٦] یعنی صبر اور نمازوں کے قیام کے نتائج اتنے شاندار حاصل ہوں گے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر خوش ہوجائیں گے اور فی الواقعہ ان کے ایسے شاندار نتائج نکہلے جو سب دنیا نے دیکھ لئے اور ایسے نتائج کا ذکر قرآن کی اور بھی بہت سی آیات میں مذکور ہے۔ اور اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس دنیا کے بعد آخر کو اتنا بلند مقام عطا ہوگا جس پر آپ خوش ہوجائیں گے۔ جیسے آپ کا قیامت کے دن انبیاء سمیت سب لوگوں کے لئے اللہ کے حضور سفارش کرنا اور آپ کو مقام محمود عطا ہونا وغیرہ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَــقُوْلُوْنَ : یعنی جب اللہ تعالیٰ نے انھیں مہلت دینا طے فرما دیا ہے تو اب خواہ وہ کتنی تکلیف دہ باتیں کہیں، ساحر کہیں یا شاعر، کاہن کہیں یا مجنون، مذاق اڑائیں یا اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ باتیں کہیں، آپ کے پاس صبر اور اللہ سے فریاد کے سوا چارہ نہیں، کیونکہ ہر مصیبت میں دو ہی چیزیں مددگار ثابت ہوتی ہیں، ایک صبر اور دوسری اللہ تعالیٰ کا ذکر اور تسبیح و تحمید، جس کی جامع صورت نماز ہے، اس لیے دوسری جگہ فرمایا : (وَاسْتَعِيْنُوْا بالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِ ) [ البقرۃ : ١٥ ] ” اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو۔ “ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ : اس کا لفظی معنی اگرچہ یہ ہے کہ ” اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر “ مگر مراد نماز ہے، جیسا کہ جز بول کر کل مراد لیا جاتا ہے، رکعت یا سجدہ بول کر پوری نماز مراد لی جاتی ہے، اسی طرح تسبیح و حمد بول کر پوری نماز مراد لی ہے، کیونکہ رکوع اور سجدہ کی طرح تسبیح و حمد بھی نماز کا جز ہے۔ دلیل اس کی جریر بن عبداللہ بجلی (رض) کی حدیث ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے چودھویں رات کے چاند کو دیکھ کر فرمایا : ( إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّکُمْ کَمَا تَرَوْنَ ھٰذَا لَا تُضَامُوْنَ فِيْ رُؤْیَتِہٖ فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَّا تُغْلَبُوْا عَلٰی صَلاَۃٍ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِھَا فَافْعَلُوْا ثُمَّ قَرَأَ : ( وَسَبِّــحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ ) [ ق : ٣٩ ] [ بخاري، التفسیر، باب قولہ ( وسبح بحمد ربک۔۔ ): ٤٨٥١ ]” تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اسے دیکھ رہے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی بھیڑ پیش نہیں آئے گی۔ تو اگر تم یہ کرسکو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز کی ادائیگی میں کوئی تم پر غالب نہ آئے (رکاوٹ نہ بنے) تو ایسا کرو۔ “ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی : ( وَسَبِّــحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ ) سورة قٓ کی اس آیت اور زیر تفسیر آیت کے الفاظ ایک ہیں، اس لیے یہاں بھی ” وَسَبِّــحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ “ سے مراد نماز ہی ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ فرض نمازیں پانچ ہیں، ان کے اوقات کے اول و آخر کی تعیین، ان کی رکعات، ان کے ادا کرنے کا طریقہ سب کچھ حدیث سے معلوم ہوتا ہے، حدیث کے انکار کا مطلب درحقیقت قرآن کا انکار ہے۔ صرف قرآن مجید سے ان میں سے کسی بات پر عمل ممکن نہیں، بلکہ نماز کے علاوہ زکوٰۃ، صیام، حج غرض کسی بھی حکم پر پوری طرح عمل ممکن نہیں۔ اس لیے کسی بھی مسلمان کو یہ مانے بغیر چارہ نہیں کہ قرآن مجید نے بھی انھی پانچ نمازوں کو فرض قرار دیا ہے جنھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دن رات میں فرض بتایا ہے اور اپنے قول و عمل سے ان کا نمونہ پیش فرمایا ہے۔ اس لیے سلف صالحین نے ایسی تمام آیات کی تفسیر، جن میں نماز کے اوقات کی طرف اشارہ ہے، حدیث کو مدنظر رکھ کر ہی کی ہے۔ اس آیت سے پانچ نمازوں کا حکم کس طرح ثابت ہوتا ہے ؟ اس بارے میں مفسرین کا بیان مختلف ہے۔ مجھے بقاعی (رض) کی تفسیر بہتر معلوم ہوتی ہے، وہ یہ ہے کہ ” قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ “ سے مراد فجر کی نماز ہے۔ ” وَقَبْلَ غُرُوْبِهَا “ سے مراد ظہر اور عصر کی نماز ہے۔ ”ۚ وَمِنْ اٰنَاۗئِ الَّيْلِ “ سے مراد مغرب اور عشاء ہے اور ” وَاَطْرَاف النَّهَارِ “ (دن کے کناروں) سے مراد فجر اور عصر ہے، کیونکہ فجر دن کے پہلے کنارے میں ہے اور عصر دن کے آخری کنارے میں، رہی مغرب تو وہ رات میں شامل ہے۔ اس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان دو نمازوں (فجر اور عصر) کا ذکر ” قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ “ میں ہوچکا ہے، اس تفسیر کے مطابق ان کا ذکر دوبارہ لازم آتا ہے۔ جواب اس کا یہ ہے کہ ان دونوں نمازوں کی مزید تاکید کے لیے ان کا دوبارہ ذکر کیا گیا ہے، جیسا کہ فرمایا : (حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى ۤ وَقُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ ) [ البقرۃ : ٢٣٨ ] (سب نمازوں کی حفاظت کرو اور درمیانی نماز کی اور اللہ کے لیے فرماں بردار ہو کر کھڑے رہو) میں ” صلاۃ وسطیٰ “ کا ذکر اس کی فضیلت و اہمیت کے پیش نظر دوبارہ کیا گیا ہے۔ فجر اور عصر کے فضائل کے پیش نظر ان کی مزید تاکید کے لیے انھیں دوبارہ ذکر فرمایا، کیونکہ حدیث کے مطابق ان دونوں نمازوں میں رات اور دن کے فرشتے شامل ہوتے ہیں اور جیسا کہ اوپر گزرا کہ اللہ تعالیٰ کی زیارت کے حصول کے لیے ان دونوں نمازوں کا خاص دخل ہے۔ نمازوں کے اوقات کے لیے مزید دیکھیں سورة بنی اسرائیل (٧٨) ۔ لَعَلَّكَ تَرْضٰى : یہ اشارہ ہے اس طرف کہ صبر اور نماز کی برکت سے آپ کو مقام محمود حاصل ہوگا۔ دیکھیے سورة بنی اسرائیل (٧٩) سورة ضحی میں فرمایا : (وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى ) [ الضحٰی : ٥ ]” اور یقیناً عنقریب تیرا رب تجھے عطا کرے گا، پس تو راضی ہوجائے گا۔ “ حدیث میں ہے کہ اہل جنت کو بھی راضی کیا جائے گا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( إِنَّ اللّٰہَ یَقُوْلُ لِأَھْلِ الْجَنَّۃِ یَا أَھْْلَ الْجَنَّۃِ ! فَیَقُوْلُوْنَ لَبَّیْکَ رَبَّنَا وَسَعْدَیْکَ وَالْخَیْرُ فِيْ یَدَیْکَ ، فَیَقُوْلُ ھَلْ رَضِیْتُمْ ؟ فَیَقُوْلُوْنَ وَمَا لَنَا لاَ نَرْضَی یَا رَبِّ ! فَقَدْ أَعْطَیْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ ؟ فَیَقُوْلُ أَلاَ أُعْطِیْکُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذٰلِکَ ؟ فَیَقُوْلُوْنَ یَا رَبِّ ! وَأَيُّ شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْ ذٰلِکَ ؟ فَیَقُوْلُ : أُحِلُّ عَلَیْکُمْ رِضْوَانِيْ فَلاَ أَسْخَطُ عَلَیْکُمْ بَعْدَہُ أَبَدًا ) [ بخاري، التوحید، باب کلام الرب مع أہل الجنۃ : ٧٥١٨، عن أبی سعید الخدری ]” اللہ تعالیٰ اہل جنت سے فرمائے گا، اے اہل جنت ! وہ کہیں گے، بار بار تیری جناب میں حاضر ہیں اے ہمارے رب ! اور بار بار حاضر ہیں ! تو وہ فرمائے گا، کیا تم راضی (خوش) ہوگئے ؟ وہ کہیں گے، ہمیں کیا ہے کہ ہم خوش نہ ہوں، جب کہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا فرمایا جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں فرمایا۔ وہ فرمائے گا، کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز عطا کروں ؟ وہ کہیں گے، اے رب ! اور اس سے افضل کیا ہے ؟ وہ فرمائے گا، میں تمہیں اپنی رضا عطا کرتا ہوں، سو اس کے بعد میں تم پر کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( إِذَا دَخَلَ أَھْلُ الْجَنَّۃِ الْجَنَّۃَ ، قَالَ یَقُوْلُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی تُرِیْدُوْنَ شَیْءًا أَزِیْدُکُمْ ؟ فَیَقُوْلُوْنَ أَلَمْ تُبَیِّضْ وُجُوْھَنَا ؟ أَلَمْ تُدْخِلْنَا الْجَنَّۃَ وَ تُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ ؟ قَالَ فَیَکْشِفُ الْحِجَابَ ، فَمَا أُعْطُوْا شَیْءًا أَحَبَّ إِلَیْھِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلٰی رَبِّھِمْ ) [ مسلم، الإیمان، باب إثبات رؤیۃ المؤمنین۔۔ : ١٨١، عن صہیب (رض) ] ” جب اہل جنت، جنت میں داخل ہوجائیں گے تو اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا : ” تم کوئی چیز چاہتے ہو کہ میں تمہیں مزید دوں ؟ “ تو وہ کہیں گے : ” کیا تو نے ہمارے چہرے سفید نہیں کیے ؟ کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں فرمایا اور ہمیں آگ سے نجات نہیں دی ؟ “ فرمایا : ” تو اس وقت اللہ حجاب اٹھا دے گا، تو انھیں کوئی چیز عطا نہیں کی گئی ہوگی جو انھیں اپنے رب عز وجل کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

فَاصْبِرْ‌ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ (So endure what they say - 20:130) The people of Makkah offered various excuses to justify their rejection of the religion brought to them by the Holy Prophet and these included derogatory remarks against his person also, such as branding him as a sorcerer, a poet or even an untruthful person. The Qur&an suggested here two weapons to combat the torments aimed at him by the infidels of Makkah. One was to show patience and forbearance in the face of all provocation, and the other was to devote himself wholeheartedly to prayers, as the words وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَ‌بِّكَ (and proclaim the purity of your Lord) suggest. Patience and prayers are the only remedies against aggressive hostility Everyone in this world, whether he is big or small, good or bad, has enemies and these enemies, however weak and feeble they may be, can do harm to their opponents. If they are not strong enough, they will not hesitate to stab them in the back, and failing everything else they will use abusive language which is equally hurtful. Therefore everybody has to be on his guard to protect himself from the hostile designs of his enemies. The Qur&an has prescribed two very effective tools for use in such a situation. One is patience, forbearance and to eschew all thoughts of revenge, while the other is to occupy oneself in prayers and invocation of Allah. A person whose thoughts are full of revenge is often unable to exact it from his enemy despite his power and influence and is consumed with chagrin and frustration. On the other hand a person who devotes himself to prayers finds solace in the belief that nobody can harm him without the will of Allah and that whatever Allah wills has a hidden purpose behind it. This belief not only affords him satisfaction but also frees his mind from all thoughts of anger and revenge resulting from the hostile acts of his enemies. The words لَعَلَّكَ تَرْ‌ضَىٰ (So that you may be pleased) occurring at the end of the verse mean that |"If you follow this advice, you will be able to lead a happy and contented life|". وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَ‌بِّكَ (And proclaim the purity and praise of your Lord - 20:130) Here the direction of proclaiming Allah&s purity is followed by the direction of proclaiming His praise. It implies an indication that when a person is given taufiq to remember Allah by performing dhikr or any other form of worship, it should not make him proud of it. Instead, he should praise Allah, because without His taufiq (facilitation) he could not perform that worship. Then, proclaiming the purity and praise of Allah may mean invocation of Allah and His praise, and they may also mean the prescribed prayers. The subsequent fixed times which have been mentioned obviously refer to prayer timings. Thus قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ (before the sunrise) means early morning (fajr) prayer وَقَبْلَ غُرُ‌وبِهَا (before it sets) means midday prayers (zhur) and afternoon prayers (` asr) while وَمِنْ آنَاءِ اللَّيْلِ (and in some hours of night) means all prayers after sunset i.e. maghrib, ` isha& and tahajjud. The words أَطْرَ‌افَ النَّهَارِ‌ (the edges of the day) are intended to put additional emphasis on Fajr and Maghrib prayers.

فَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَــقُوْلُوْنَ ، اہل مکہ جو ایمان سے بھاگنے کے لئے طرح طرح کے حیلے بہانے تلاش کرتے تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو برے برے کلمات سے یاد کرتے تھے، کوئی ساحر کوئی شاعر کوئی کاذب کہتا تھا۔ ان کی ایذاؤں کا علاج قرآن کریم نے اس جگہ دو چیزوں سے بتلایا ہے اول یہ کہ آپ ان کے کہنے کی طرف التفات نہ کریں بلکہ صبر کریں۔ دوسری چیز اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہوجانا ہے جو اگلے جملے میں فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ کے الفاظ سے بیان کیا گیا ہے۔ دشمنوں کی ایذاؤں سے بچنے کا علاج صبر اور اللہ کی یاد میں مشغول ہونا ہے : دشمنوں سے تو اس دنیا میں کسی چھوٹے بڑے، اچھے برے انسان کو نجات نہیں ملتی۔ ہر شخص کا کوئی نہ کوئی دشمن ہوتا ہے اور دشمن کتنا ہی حقیر و ضعیف ہو اپنے مخالف کو کچھ نہ کچھ ایذا پہنچا ہی دیتا ہے، زبانی گالی گلوچ ہی سہی، سامنے ہمت نہ ہو تو پیچھے ہی سہی۔ اس لئے دشمن کی ایذاؤں سے بچنے کی فکر ہر شخص کو ہوتی ہے۔ قرآن کریم نے ان کا بہترین اور کامیاب نسخہ دو چیزوں سے مرکب بیان فرمایا ہے۔ اول صبر یعنی اپنے نفس کو قابو میں رکھنا اور انتقام کی فکر میں نہ پڑنا دوسرے اللہ تعالیٰ کی یاد اور عبادت میں مشغول ہوجانا۔ تجربہ شاہد ہے کہ صرف یہی نسخہ ہے جس سے ان ایذاؤں سے نجات مل سکتی ہے ورنہ انتقام کی فکر میں پڑنے والا کتنا ہی قوی اور بڑا اور صاحب اقتدار ہو بسا اوقات مخالف سے انتقام لینے پر قادر نہیں ہوتا اور یہ فکر انتقام ایک مستقل عذاب اس کے لئے بن جاتا ہے اور جب انسان کی توجہ حق تعالیٰ کی طرف ہوجائے اور وہ دھیان یہ کرے کہ اس دنیا میں کوئی کسی کو کسی طرح کا نقصان یا ایذا بغیر مشیت خداوندی کے نہیں پہنچا سکتا اور اللہ تعالیٰ کے اعمال و افعال سب حکمت پر مبنی ہوتے ہیں اس لئے جو صورت پیش آئی ہے اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی تو مخالف کی ایذاؤں سے پیدا ہونے والا غیظ و غضب خود بخود کافور ہوجاتا ہے اسی لئے آخر آیت میں فرمایا لَعَلَّكَ تَرْضٰى یعنی اس تدبیر سے آپ راضی خوشی بسر کرسکیں گے۔ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ یعنی آپ اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کریں اس کی حمد و شکر کے ساتھ۔ اس میں اشارہ ہے کہ جس بندے کو اللہ تعالیٰ کا نام لینے یا کچھ عبادت کرنے کی توفیق ہوجائے اس کو چاہئے کہ اپنے اس عمل پر ناز و فخر کرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی حمد و شکر کو اپنا وظیفہ بنائے یہ ذکر اللہ یا عبادت اسی کی توفیق کا نتیجہ اور ثمرہ ہے۔ اور یہ لفظ سَبِّحْ بِحَمْدِ عام ذکر و حمد کے معنے میں بھی ہوسکتا ہے اور خاص نماز کے معنے میں بھی عموماً حضرات مفسرین نے اسی کو لیا ہے اور اس کے بعد جو اوقات معین کر کے بتلائے ہیں وہ بھی نمازوں کے اوقات قرار دیئے ہیں۔ مثلاً قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ سے مراد نماز فجر اور قَبْلَ غُرُوْبِهَا سے مراد نماز ظہر و عصر اور وَمِنْ اٰنَاۗئِ الَّيْلِ سے مراد رات کی سب نماز میں مغرب عشاء یہاں تک کہ تہجد بھی اس میں شامل ہے اور پھر لفظ اَطْرَاف النَّهَارِ سے اس کی مزید تاکید بتلائی گئی ہے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَــقُوْلُوْنَ وَسَبِّــحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِہَا۝ ٠ۚ وَمِنْ اٰنَاۗئِ الَّيْلِ فَسَبِّــحْ وَاَطْرَافَ النَّہَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى۝ ١٣٠ صبر الصَّبْرُ : الإمساک في ضيق، والصَّبْرُ : حبس النّفس علی ما يقتضيه العقل والشرع، أو عمّا يقتضیان حبسها عنه، وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] ، وسمّي الصّوم صبرا لکونه کالنّوع له، وقال عليه السلام :«صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ( ص ب ر ) الصبر کے معنی ہیں کسی کو تنگی کی حالت میں روک رکھنا ۔ لہذا الصبر کے معنی ہوئے عقل و شریعت دونوں یا ان میں سے کسی ایک کے تقاضا کے مطابق اپنے آپ کو روک رکھنا ۔ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] صبر کرنے والے مرو اور صبر کرنے والی عورتیں اور روزہ کو صبر کہا گیا ہے کیونکہ یہ بھی ضبط نفس کی ایک قسم ہے چناچہ آنحضرت نے فرمایا «صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ماه رمضان اور ہر ماہ میں تین روزے سینہ سے بغض کو نکال ڈالتے ہیں سبح السَّبْحُ : المرّ السّريع في الماء، وفي الهواء، يقال : سَبَحَ سَبْحاً وسِبَاحَةً ، واستعیر لمرّ النجوم في الفلک نحو : وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ [ الأنبیاء/ 33] ، ولجري الفرس نحو : وَالسَّابِحاتِ سَبْحاً [ النازعات/ 3] ، ولسرعة الذّهاب في العمل نحو : إِنَّ لَكَ فِي النَّهارِ سَبْحاً طَوِيلًا[ المزمل/ 7] ، والتَّسْبِيحُ : تنزيه اللہ تعالی. وأصله : المرّ السّريع في عبادة اللہ تعالی، وجعل ذلک في فعل الخیر کما جعل الإبعاد في الشّرّ ، فقیل : أبعده الله، وجعل التَّسْبِيحُ عامّا في العبادات قولا کان، أو فعلا، أو نيّة، قال : فَلَوْلا أَنَّهُ كانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ [ الصافات/ 143] ، ( س ب ح ) السبح اس کے اصل منعی پانی یا ہوا میں تیز رفتار ری سے گزر جانے کے ہیں سبح ( ف ) سبحا وسباحۃ وہ تیز رفتاری سے چلا پھر استعارہ یہ لفظ فلک میں نجوم کی گردش اور تیز رفتاری کے لئے استعمال ہونے لگا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ [ الأنبیاء/ 33] سب ( اپنے اپنے ) فلک یعنی دوائر میں تیز ی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ اور گھوڑے کی تیز رفتار پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالسَّابِحاتِ سَبْحاً [ النازعات/ 3] اور فرشتوں کی قسم جو آسمان و زمین کے درمیان ) تیر تے پھرتے ہیں ۔ اور کسی کام کو سرعت کے ساتھ کر گزرنے پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ إِنَّ لَكَ فِي النَّهارِ سَبْحاً طَوِيلًا[ المزمل/ 7] اور دن کے وقت کو تم بہت مشغول کا رہے ہو ۔ التسبیح کے معنی تنزیہ الہیٰ بیان کرنے کے ہیں اصل میں اس کے معنی عبادت الہی میں تیزی کرنا کے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پھر اس کا استعمال ہر فعل خیر پر ہونے لگا ہے جیسا کہ ابعاد کا لفظ شر پر بولا جاتا ہے کہا جاتا ہے ابعد اللہ خدا سے ہلاک کرے پس تسبیح کا لفظ قولی ۔ فعلی اور قلبی ہر قسم کی عبادت پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَلَوْلا أَنَّهُ كانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ [ الصافات/ 143] قو اگر یونس (علیہ السلام) اس وقت ( خدا کی تسبیح ( و تقدیس کرنے والوں میں نہ ہوتے ۔ یہاں بعض نے مستحین کے معنی مصلین کئے ہیں لیکن انسب یہ ہے کہ اسے تینوں قسم کی عبادت پر محمول کیا جائے حمد الحَمْدُ لله تعالی: الثناء عليه بالفضیلة، وهو أخصّ من المدح وأعمّ من الشکر، فإنّ المدح يقال فيما يكون من الإنسان باختیاره، ومما يقال منه وفيه بالتسخیر، فقد يمدح الإنسان بطول قامته وصباحة وجهه، كما يمدح ببذل ماله وسخائه وعلمه، والحمد يكون في الثاني دون الأول، والشّكر لا يقال إلا في مقابلة نعمة، فكلّ شکر حمد، ولیس کل حمد شکرا، وکل حمد مدح ولیس کل مدح حمدا، ويقال : فلان محمود : إذا حُمِدَ ، ومُحَمَّد : إذا کثرت خصاله المحمودة، ومحمد : إذا وجد محمودا «2» ، وقوله عزّ وجلّ :إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] ، يصحّ أن يكون في معنی المحمود، وأن يكون في معنی الحامد، وحُمَادَاكَ أن تفعل کذا «3» ، أي : غایتک المحمودة، وقوله عزّ وجل : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] ، فأحمد إشارة إلى النبيّ صلّى اللہ عليه وسلم باسمه وفعله، تنبيها أنه كما وجد اسمه أحمد يوجد وهو محمود في أخلاقه وأحواله، وخصّ لفظة أحمد فيما بشّر به عيسى صلّى اللہ عليه وسلم تنبيها أنه أحمد منه ومن الذین قبله، وقوله تعالی: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] ، فمحمد هاهنا وإن کان من وجه اسما له علما۔ ففيه إشارة إلى وصفه بذلک وتخصیصه بمعناه كما مضی ذلک في قوله تعالی: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] ، أنه علی معنی الحیاة كما بيّن في بابه «4» إن شاء اللہ . ( ح م د ) الحمدللہ ( تعالیٰ ) کے معنی اللہ تعالے کی فضیلت کے ساتھ اس کی ثنا بیان کرنے کے ہیں ۔ یہ مدح سے خاص اور شکر سے عام ہے کیونکہ مدح ان افعال پر بھی ہوتی ہے جو انسان سے اختیاری طور پر سرزد ہوتے ہیں اور ان اوصاف پر بھی جو پیدا کشی طور پر اس میں پائے جاتے ہیں چناچہ جس طرح خرچ کرنے اور علم وسخا پر انسان کی مدح ہوتی ہے اس طرح اسکی درازی قدو قامت اور چہرہ کی خوبصورتی پر بھی تعریف کی جاتی ہے ۔ لیکن حمد صرف افعال اختیار یہ پر ہوتی ہے ۔ نہ کہ اوصاف اضطرار ہپ پر اور شکر تو صرف کسی کے احسان کی وجہ سے اس کی تعریف کو کہتے ہیں ۔ لہذا ہر شکر حمد ہے ۔ مگر ہر شکر نہیں ہے اور ہر حمد مدح ہے مگر ہر مدح حمد نہیں ہے ۔ اور جس کی تعریف کی جائے اسے محمود کہا جاتا ہے ۔ مگر محمد صرف اسی کو کہہ سکتے ہیں جو کثرت قابل ستائش خصلتیں رکھتا ہو نیز جب کوئی شخص محمود ثابت ہو تو اسے بھی محمود کہہ دیتے ہیں ۔ اور آیت کریمہ ؛ إِنَّهُ حَمِيدٌ مَجِيدٌ [هود/ 73] وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے ۔ میں حمید بمعنی محمود بھی ہوسکتا ہے اور حامد بھی حماد اک ان تفعل کذا یعنی ایسا کرنے میں تمہارا انجام بخیر ہے ۔ اور آیت کریمہ : وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ [ الصف/ 6] اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا ان کی بشارت سناتاہوں ۔ میں لفظ احمد سے آنحضرت کی ذات کی طرف اشارہ ہے اور اس میں تنبیہ ہے کہ جس طرح آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نام احمد ہوگا اسی طرح آپ اپنے اخلاق واطوار کے اعتبار سے بھی محمود ہوں گے اور عیٰسی (علیہ السلام) کا اپنی بشارت میں لفظ احمد ( صیغہ تفضیل ) بولنے سے اس بات پر تنبیہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت مسیح (علیہ السلام) اور ان کے بیشتر وجملہ انبیاء سے افضل ہیں اور آیت کریمہ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ [ الفتح/ 29] محمد خدا کے پیغمبر ہیں ۔ میں لفظ محمد گومن وجہ آنحضرت کا نام ہے لیکن اس میں آنجناب کے اوصاف حمیدہ کی طرف بھی اشنار پایا جاتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ : إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيى [ مریم/ 7] میں بیان ہوچکا ہے کہ ان کا یہ نام معنی حیات پر دلالت کرتا ہے جیسا کہ اس کے مقام پرند کو ہے ۔ طلع طَلَعَ الشمسُ طُلُوعاً ومَطْلَعاً. قال تعالی: وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ [ طه/ 130] ، حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] ، والمَطْلِعُ : موضعُ الطُّلُوعِ ، حَتَّى إِذا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَطْلُعُ عَلى قَوْمٍ [ الكهف/ 90] ، وعنه استعیر : طَلَعَ علینا فلانٌ ، واطَّلَعَ. قال تعالی: هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ [ الصافات/ 54] ، فَاطَّلَعَ [ الصافات/ 55] ، قال : فَأَطَّلِعَ إِلى إِلهِ مُوسی[ غافر/ 37] ، وقال : أَطَّلَعَ الْغَيْبَ [ مریم/ 78] ، لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلى إِلهِ مُوسی[ القصص/ 38] ، واسْتَطْلَعْتُ رأيَهُ ، وأَطْلَعْتُكَ علی كذا، وطَلَعْتُ عنه : غبت، والطِّلاعُ : ما طَلَعَتْ عليه الشمسُ والإنسان، وطَلِيعَةُ الجیشِ : أوّل من يَطْلُعُ ، وامرأةٌ طُلَعَةٌ قُبَعَةٌ «1» : تُظْهِرُ رأسَها مرّةً وتستر أخری، وتشبيها بالطُّلُوعِ قيل : طَلْعُ النَّخْلِ. لَها طَلْعٌ نَضِيدٌ [ ق/ 10] ، طَلْعُها كَأَنَّهُ رُؤُسُ الشَّياطِينِ [ الصافات/ 65] ، أي : ما طَلَعَ منها، وَنَخْلٍ طَلْعُها هَضِيمٌ [ الشعراء/ 148] ، وقد أَطْلَعَتِ النّخلُ ، وقوسٌ طِلَاعُ الكفِّ : ملءُ الكفِّ. ( ط ل ع ) طلع ( ن ) الشمس طلوعا ومطلعا کے معنی آفتاب طلوع ہونے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ [ طه/ 130] اور سورج کے نکلنے سے پہلے ۔۔۔۔۔ تسبیح وتحمید کیا کرو ۔ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ [ القدر/ 5] طلوع صبح تک ۔ اور مطلع کے معنی ہیں طلوع ہونیکی جگہ قرآن میں ہے : ۔ حَتَّى إِذا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَطْلُعُ عَلى قَوْمٍ [ الكهف/ 90] یہاں تک کہ سورج کے طلوع ہونے کے مقام پر پہنچا تو دیکھا کہ وہ ایسے لوگوں پر طلوع کرتا ہے ۔۔۔۔۔ اسی سے استعارہ کے طور طلع علینا فلان واطلع کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ہیں کسی کے سامنے ظاہر ہونا اور اوپر پہنچ کر نیچے کی طرف جھانکنا قرآن میں ہے : ۔ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ [ الصافات/ 54] بھلا تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو اتنے میں وہ خود جھانکے گا ۔ فَاطَّلَعَ [ الصافات/ 55] پھر اوپر جاکر موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کو دیکھ لوں ۔ أَطَّلَعَ الْغَيْبَ [ مریم/ 78] کیا اس نے غیب کی خبر پالی ۔ لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلى إِلهِ مُوسی[ القصص/ 38] تاکہ میں موسیٰ (علیہ السلام) کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں ۔ استطعت ( میں نے اس کی رائے معلوم کی ۔ اطلعت علٰی کذا میں نے تمہیں فلان معاملہ سے آگاہ کردیا طلعت عنہ میں اس سے پنہاں ہوگیا ( اضداد الطلاع ہر وہ چیز جس پر سورج طلوع کرتا ہو یا ( 2 ) انسان اس پر اطلاع پائے طلعیۃ الجیش ہر اول دستہ امرء ۃ طلعۃ قبعۃ وہ عورت جو بار بار ظاہر اور پوشیدہ ہو اور طلوع آفتاب کی مناسبت سے طلع النخل کا محاورہ استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنی درخت خرما کے غلاف کے ہیں جس کے اندر اس کا خوشہ ہوتا ہے قرآن میں ہے : ۔ لَها طَلْعٌ نَضِيدٌ [ ق/ 10] جن کا گا بھاتہ بتہ ہوتا ہے طَلْعُها كَأَنَّهُ رُؤُسُ الشَّياطِينِ [ الصافات/ 65] ان کے شگوفے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر ۔ وَنَخْلٍ طَلْعُها هَضِيمٌ [ الشعراء/ 148] اور کھجوریں جن کے شگوفے لطیف ونازک ہوتے ہیں ۔ الطلعت النخل کھجور کا شگوفے دار ہونا ۔ قو س طلاع الکھف کمان جس سے مٹھی بھر جائے ۔ شمس الشَّمْسُ يقال للقرصة، وللضّوء المنتشر عنها، وتجمع علی شُمُوسٍ. قال تعالی: وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَها [يس/ 38] ، وقال : الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبانٍ [ الرحمن/ 5] ، وشَمَسَ يومَنا، وأَشْمَسَ : صار ذا شَمْسٍ ، وشَمَسَ فلان شِمَاساً : إذا ندّ ولم يستقرّ تشبيها بالشمس في عدم استقرارها . ( ش م س ) الشمس کے معنی سورج کی نکیر یا وہوپ کے ہیں ج شموس قرآن میں ہے ۔ وَالشَّمْسُ تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَها [يس/ 38] اور سورج اپنے مقرر راستے پر چلتا رہتا ہے ۔ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبانٍ [ الرحمن/ 5] سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں ۔ شمس یومنا واشمس ۔ دن کا دھوپ ولا ہونا شمس فلان شماسا گھوڑے کا بدکنا ایک جگہ پر قرار نہ پکڑناز ۔ گویا قرار نہ پکڑنے ہیں میں سورج کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے ۔ غرب الْغَرْبُ : غيبوبة الشّمس، يقال : غَرَبَتْ تَغْرُبُ غَرْباً وغُرُوباً ، ومَغْرِبُ الشّمس ومُغَيْرِبَانُهَا . قال تعالی: رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] ، رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [ الرحمن/ 17] ، بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَالْمَغارِبِ [ المعارج/ 40] ، وقد تقدّم الکلام في ذكرهما مثنّيين ومجموعین «4» ، وقال : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] ، وقال : حَتَّى إِذا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَغْرُبُ [ الكهف/ 86] ، وقیل لكلّ متباعد : غَرِيبٌ ، ولكلّ شيء فيما بين جنسه عدیم النّظير : غَرِيبٌ ، وعلی هذا قوله عليه الصلاة والسلام : «بدأ الإسلام غَرِيباً وسیعود کما بدأ» «5» وقیل : العلماء غُرَبَاءُ ، لقلّتهم فيما بين الجهّال، والغُرَابُ سمّي لکونه مبعدا في الذّهاب . قال تعالی: فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ [ المائدة/ 31] ، وغَارِبُ السّنام لبعده عن المنال، وغَرْبُ السّيف لِغُرُوبِهِ في الضّريبة «6» ، وهو مصدر في معنی الفاعل، وشبّه به حدّ اللّسان کتشبيه اللّسان بالسّيف، فقیل : فلان غَرْبُ اللّسان، وسمّي الدّلو غَرْباً لتصوّر بعدها في البئر، وأَغْرَبَ الساقي : تناول الْغَرْبَ ، والْغَرْبُ : الذّهب «1» لکونه غَرِيباً فيما بين الجواهر الأرضيّة، ومنه : سهم غَرْبٌ: لا يدری من رماه . ومنه : نظر غَرْبٌ: ليس بقاصد، و، الْغَرَبُ : شجر لا يثمر لتباعده من الثّمرات، وعنقاء مُغْرِبٌ ، وصف بذلک لأنه يقال : کان طيرا تناول جارية فَأَغْرَبَ «2» بها . يقال عنقاء مُغْرِبٌ ، وعنقاء مُغْرِبٍ بالإضافة . والْغُرَابَانِ : نقرتان عند صلوي العجز تشبيها بِالْغُرَابِ في الهيئة، والْمُغْرِبُ : الأبيض الأشفار، كأنّما أَغْرَبَتْ عينُهُ في ذلک البیاض . وَغَرابِيبُ سُودٌ [ فاطر/ 27] ، قيل : جَمْعُ غِرْبِيبٍ ، وهو المُشْبِهُ لِلْغُرَابِ في السّواد کقولک : أسود کحلک الْغُرَابِ. ( غ رب ) الغرب ( ن ) سورج کا غائب ہوجانا غربت نغرب غربا وغروبا سورج غروب ہوگیا اور مغرب الشمس ومغیر بانھا ( مصغر ) کے معنی آفتاب غروب ہونے کی جگہ یا وقت کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] وہی ) مشرق اور مٖغرب کا مالک ہے ۔ رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [ الرحمن/ 17] وہی دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے ۔ بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَالْمَغارِبِ [ المعارج/ 40] مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم ۔ ان کے تثنیہ اور جمع لانے کے بحث پہلے گذر چکی ہے ۔ نیز فرمایا : لا شَرْقِيَّةٍ وَلا غَرْبِيَّةٍ [ النور/ 35] کہ نہ مشرق کی طرف سے اور نہ مغرب کی طرف ۔ حَتَّى إِذا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَها تَغْرُبُ [ الكهف/ 86] یہاں تک کہ جب سورج کے غروب ہونے جگہ پہنچا ۔ اور ہر اجنبی کو غریب کہاجاتا ہے اور جو چیز اپنی ہم جنس چیزوں میں بےنظیر اور انوکھی ہوا سے بھی غریب کہہ دیتے ہیں ۔ اسی معنی میں آنحضرت نے فرمایا (58) الاسلام بدء غریبا وسعود کمابدء کہ اسلام ابتداء میں غریب تھا اور آخر زمانہ میں پھر پہلے کی طرح ہوجائے گا اور جہلا کی کثرت اور اہل علم کی قلت کی وجہ سے علماء کو غرباء کہا گیا ہے ۔ اور کوے کو غراب اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ بھی دور تک چلا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : فَبَعَثَ اللَّهُ غُراباً يَبْحَثُ [ المائدة/ 31] اب خدا نے ایک کو ابھیجا جو زمین کریدٹے لگا ۔ اور غارب السنام کے معنی کو ہاں کو بلندی کے ہیں کیونکہ ( بلندی کی وجہ سے ) اس تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے اور غرب السیف کے معنی تلوار کی دھار کے ہیں کیونکہ تلوار بھی جسے ماری جائے اس میں چھپ جاتی ہے لہذا ی مصدر بمعنی فاعل ہے ۔ پھر جس طرح زبان کو تلوار کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے اسی طرح زبان کی تیزی کو بھی تلوار کی تیزی کے ساتھ تشبیہ دے کر فلان غرب اللسان ( فلاں تیز زبان ہے ) کہاجاتا ہے اور کنوئیں میں بعد مسافت کے معنی کا تصور کرکے ڈول کو بھی غرب کہہ دیا جاتا ہے اور اغرب الساقی کے معنی ہیں پانی پلانے والے ڈول پکڑا اور غرب کے معنی سونا بھی آتے ہیں کیونکہ یہ بھی دوسری معدنیات سے قیمتی ہوتا ہے اور اسی سے سھم غرب کا محاورہ ہے یعنی دہ تیر جس کے متعلق یہ معلوم نہ ہو کہ کدھر سے آیا ہے ۔ اور بلا ارادہ کسی طرف دیکھنے کو نظر غرب کہاجاتا ہے اور غرب کا لفظ بےپھل درخت پر بھی بولا جاتا ہے گویا وہ ثمرات سے دور ہے ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ عنقاء جانور ایک لڑکی کو اٹھا کر دوردروازلے گیا تھا ۔ اس وقت سے اس کا نام عنقاء مغرب اوعنقاء مغرب ( اضافت کے ساتھ ) پڑگیا ۔ الغرابان سرینوں کے اوپر دونوں جانب کے گڑھے جو ہیت میں کوے کی طرح معلوم ہوتے ہیں ۔ المغرب گھوڑا جس کا کر انہ ، چشم سفید ہو کیونکہ اس کی آنکھ اس سفیدی میں عجیب و غریب نظر آتی ہے ۔ اور آ یت کریمہ : وَغَرابِيبُ سُودٌ [ فاطر/ 27] کہ غرابیب کا واحد غربیب ہے اور اس کے معنی کوئے کی طرح بہت زیادہ سیاہ کے ہیں جس طرح کہ اسود کحلک العراب کا محاورہ ہے ۔ ( یعنی صفت تاکیدی ہے اور اس میں قلب پایا جاتا ہے اصل میں سود غرابیب ہے ۔ آنا ( ساعت) وآناء اللیل : ساعاته، الواحد : إِنْيٌ وإنىً وأَناً «1» ، قال عزّ وجلّ : يَتْلُونَ آياتِ اللَّهِ آناءَ اللَّيْلِ [ آل عمران/ 113] وقال تعالی: وَمِنْ آناءِ اللَّيْلِ فَسَبِّحْ [ طه/ 130] ، وقوله تعالی: غَيْرَ ناظِرِينَ إِناهُ [ الأحزاب/ 53] أي : وقته، والإنا إذا کسر أوّله قصر، وإذا فتح مدّ ، نحو قول الحطيئةوآنیت العشاء إلى سهيل ... أو الشّعری فطال بي الأناء «2» أَنَى وآن الشیء : قرب إناه، وحَمِيمٍ آنٍ [ الرحمن/ 44] بلغ إناه من شدة الحر، ومنه قوله تعالی: مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ [ الغاشية/ 5] وقوله تعالی: أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا[ الحدید/ 16] أي : ألم يقرب إناه . ويقال «3» : آنَيْتُ الشیء أُنِيّاً ، أي : أخّرته عن أوانه، وتَأَنَّيْتُ : تأخّرت، والأَنَاة : التؤدة . وتَأَنَّى فلان تَأَنِّياً ، وأَنَى يَأْنِي فهو آنٍ ، أي : وقور . واستأنيته : انتظرت أوانه، ويجوز في معنی استبطأته، واستأنيت الطعام کذلک، والإِنَاء : ما يوضع فيه الشیء، وجمعه آنِيَة، نحو : کساء وأكسية، والأَوَانِي جمع الجمع . ( ا ن ی ) انی ( ض) الشئ اس کا وقت قریب آگیا ۔ وہ اپنی انہتا اور پختگی کے وقت کو پہنچ گئی ۔ قرآن میں ہے :۔ { أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا } ( سورة الحدید 16) کیا ابھی تک مومنوں کے لئے وقت نہیں آیا (57 ۔ 16) { غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ } ( سورة الأحزاب 53) تم کھانے وقت کا انتظار کر رہے ہو ( انی الحمیم ۔ پانی حرارت میں انتہا کو پہنچ گیا ) قرآن میں ہے { حَمِيمٍ آنٍ } ( سورة الرحمن 44) میں عین انیۃ انی ( بتثلیث الہمزہ ) وقت کا کچھ حصہ اس کی جمع اناء ہے ۔ قرآن میں ہے :۔ { يَتْلُونَ آيَاتِ اللهِ آنَاءَ اللَّيْلِ } ( سورة آل عمران 113) جور ات کے وقت خدا کی ائتیں پڑھتے ہیں { وَمِنْ آنَاءِ اللَّيْلِ فَسَبِّحْ } ( سورة طه 130) اور رات کے اوقات میں ( بھی ) اس کی تسبیح کیا کرو۔ انی ۔ ہمزہ مکسور رہونے کی صورت میں اسم مقصور ہوگا اور ہمزہ مفتوح ہونے کی صورت میں اسم ممدود حطیہ نے کہا ہے ( الوافر ) (31) آنیت العشاء الی سھیل اوشعریٰ فطال بی الاناء میں نے سہیل یا شعری ستارہ کے طلوع ہونے تک کھانے کو مؤخر کردیا اور میرا انتظار طویل ہوگیا ۔ آنیت الشئی ایناء ۔ کسی کام کوا کے مقررہ وقت سے موخر کرنا ۔ تانیث ۔ میں نے دیر کی لاناۃ ۔ علم ۔ وقار ۔ طمانیست تانٰی فلان تانیا ۔ وانی یاتیٰ ان یا ( س) تحمل اور حلم سے کام لینا ۔ استانیت الشئ میں نے اس کے وقت کا انتظار کیا نیز اس کے معنی دیر کرنا بھی آتے ہیں جیسے استانیت الطعام ۔ میں نے کھانے کو اس کے وقت سے موخر کردیا ۔ الاناء ۔ برتن ۔ آنیۃ ۔ جیسے کساء واکسیۃ اس کی جمع الجمع الاثانی ہے ۔ ليل يقال : لَيْلٌ ولَيْلَةٌ ، وجمعها : لَيَالٍ ولَيَائِلُ ولَيْلَاتٌ ، وقیل : لَيْلٌ أَلْيَلُ ، ولیلة لَيْلَاءُ. وقیل : أصل ليلة لَيْلَاةٌ بدلیل تصغیرها علی لُيَيْلَةٍ ، وجمعها علی ليال . قال اللہ تعالی: وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ [إبراهيم/ 33] ( ل ی ل ) لیل ولیلۃ کے معنی رات کے ہیں اس کی جمع لیال ولیا ئل ولیلات آتی ہے اور نہایت تاریک رات کو لیل الیل ولیلہ لیلاء کہا جاتا ہے بعض نے کہا ہے کہ لیلۃ اصل میں لیلاۃ ہے کیونکہ اس کی تصغیر لیلۃ اور جمع لیال آتی ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ إِنَّا أَنْزَلْناهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ [ القدر/ 1] ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل ( کرنا شروع ) وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ [إبراهيم/ 33] اور رات اور دن کو تمہاری خاطر کام میں لگا دیا ۔ طرف طَرَفُ الشیءِ : جانبُهُ ، ويستعمل في الأجسام والأوقات وغیرهما . قال تعالی: فَسَبِّحْ وَأَطْرافَ النَّهارِ [ طه/ 130] ، أَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهارِ [هود/ 114] ( ط رف ) الطرف کے معنی کسی چیز کا کنارہ اور سرا کے ہیں اور یہ اجسام اور اوقات دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : فَسَبِّحْ وَأَطْرافَ النَّهارِ [ طه/ 130] اور اس کی بیان کرو اور دن کے اطراف میں ۔ أَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهارِ [هود/ 114] اور دن ۔ کے دونوں سروں ( یعنی صبح اور شام کے اوقات میں ) نماز پڑھا کرو ۔ نهار والنهارُ : الوقت الذي ينتشر فيه الضّوء، وهو في الشرع : ما بين طلوع الفجر إلى وقت غروب الشمس، وفي الأصل ما بين طلوع الشمس إلى غروبها . قال تعالی: وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ خِلْفَةً [ الفرقان/ 62] ( ن ھ ر ) النھر النھار ( ن ) شرعا طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب کے وقت گو نھار کہاجاتا ہے ۔ لیکن لغوی لحاظ سے اس کی حد طلوع شمس سے لیکر غروب آفتاب تک ہے ۔ قرآن میں ہے : وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهارَ خِلْفَةً [ الفرقان/ 62] اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بیانا ۔ لعل لَعَلَّ : طمع وإشفاق، وذکر بعض المفسّرين أنّ «لَعَلَّ» من اللہ واجب، وفسّر في كثير من المواضع ب «كي» ، وقالوا : إنّ الطّمع والإشفاق لا يصحّ علی اللہ تعالی، و «لعلّ» وإن کان طمعا فإن ذلك يقتضي في کلامهم تارة طمع المخاطب، وتارة طمع غيرهما . فقوله تعالیٰ فيما ذکر عن قوم فرعون : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] ( لعل ) لعل ( حرف ) یہ طمع اور اشفاق ( دڑتے ہوئے چاہنے ) کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے ۔ بعض مفسرین کا قول ہے کہ جب یہ لفظ اللہ تعالیٰ اپنے لئے استعمال کرے تو اس کے معنی میں قطیعت آجاتی ہے اس بنا پر بہت سی آیات میں لفظ کی سے اس کی تفسیر کی گئی ہے کیونکہ ذات باری تعالیٰ کے حق میں توقع اور اندیشے کے معنی صحیح نہیں ہیں ۔ اور گو لعل کے معنی توقع اور امید کے ہوتے ہیں مگر کبھی اس کا تعلق مخاطب سے ہوتا ہے اور کبھی متکلم سے اور کبھی ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے شخص سے ہوتا ہے ۔ لہذا آیت کریمہ : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] تاکہ ہم ان جادو گروں کے پیرو ہوجائیں ۔ میں توقع کا تعلق قوم فرعون سے ہے ۔ رضي يقال : رَضِيَ يَرْضَى رِضًا، فهو مَرْضِيٌّ ومَرْضُوٌّ. ورِضَا العبد عن اللہ : أن لا يكره ما يجري به قضاؤه، ورِضَا اللہ عن العبد هو أن يراه مؤتمرا لأمره، ومنتهيا عن نهيه، قال اللہ تعالی: رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ [ المائدة/ 119] ، وقال تعالی: لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ [ الفتح/ 18] ، وقال تعالی: وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِيناً [ المائدة/ 3] ، وقال تعالی: أَرَضِيتُمْ بِالْحَياةِ الدُّنْيا مِنَ الْآخِرَةِ [ التوبة/ 38] ، وقال تعالی: يُرْضُونَكُمْ بِأَفْواهِهِمْ وَتَأْبى قُلُوبُهُمْ [ التوبة/ 8] ، وقال عزّ وجلّ : وَلا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِما آتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَ [ الأحزاب/ 51] ، والرِّضْوَانُ : الرّضا الکثير، ولمّا کان أعظم الرِّضَا رضا اللہ تعالیٰ خصّ لفظ الرّضوان في القرآن بما کان من اللہ تعالی: قال عزّ وجلّ : وَرَهْبانِيَّةً ابْتَدَعُوها ما كَتَبْناها عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغاءَ رِضْوانِ اللَّهِ [ الحدید/ 27] ، وقال تعالی: يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْواناً [ الفتح/ 29] ، وقال : يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَرِضْوانٍ [ التوبة/ 21] ، وقوله تعالی: إِذا تَراضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ [ البقرة/ 232] ، أي : أظهر كلّ واحد منهم الرّضا بصاحبه ورَضِيَهُ. ( ر ض و ) رضی ( س ) رضا فھو مرضی و مرضو ۔ راضی ہونا ۔ واضح رہے کہ بندے کا اللہ تعالیٰ سے راضی ہونا یہ ہے کہ جو کچھ قضائے الہیٰ سے اس پر وارد ہو وہ اسے خوشی سے بر داشت کرے اور اللہ تعالیٰ کے بندے پر راضی ہونے کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اسے اپنے اوامر کا بجا لانے والا اور منہیات سے رکنے والا پائے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ [ المائدة/ 119] اللہ تعالیٰ ان سے خوش اور وہ اللہ تعالیٰ سے خوش ۔ لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ [ الفتح/ 18] تو اللہ تعالیٰ ضرور ان مسلمانوں سے خوش ہوتا ہے وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِيناً [ المائدة/ 3] اور ہم نے تمہارے لئے دین اسلام کو پسند فرمایا : ۔ أَرَضِيتُمْ بِالْحَياةِ الدُّنْيا مِنَ الْآخِرَةِ [ التوبة/ 38] کیا آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی پر قناعت کر بیٹھے ہو ۔ يُرْضُونَكُمْ بِأَفْواهِهِمْ وَتَأْبى قُلُوبُهُمْ [ التوبة/ 8] اپنی زبانی باتوں سے تو تم کو رضا مند کردیتے ہیں اور ان کے دل ہیں کہ ان باتوں سے انکار کرتے ہیں ۔ وَلا يَحْزَنَّ وَيَرْضَيْنَ بِما آتَيْتَهُنَّ كُلُّهُنَ [ الأحزاب/ 51] اور آزردہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ ( بھی ) تم ان کو دوگے وہ ( لے کر سب ) راضی ہوجائیں گی ۔ الرضوان رضائے کثیر یعنی نہایت خوشنودی کو کہتے ہیں ۔ چونکہ سب سے بڑی رضا اللہ تعالیٰ کی رضا مندی ہے اس لئے قرآن پاک میں خاص کر رضا الہی ٰ کے لئے رضوان کا لفظ استعما ل ہوا ہے ۔ جیسا کہ فرمایا : ۔ وَرَهْبانِيَّةً ابْتَدَعُوها ما كَتَبْناها عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغاءَ رِضْوانِ اللَّهِ [ الحدید/ 27] اور ( لذت ) دنیا کا چھوڑ بیٹھنا جس کو انہوں نے از خود ایجاد کیا تھا ہم نے وہ طریق ان پر فرض نہیں کیا تھا مگر ( ہاں ) انہوں نے اس کو خدا ( ہی ) کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ایجاد کیا تھا ۔ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْواناً [ الفتح/ 29] اور خدا کے فضل اور خوشنودی کی طلب گاری میں لگے رہتے ہیں ۔ يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَرِضْوانٍ [ التوبة/ 21] ان کا پروردگار ان کو اپنی مہربانی اور رضامندی کی خوشخبری دیتا ہے ۔ اور آیت کریمہ : ۔۔ : إِذا تَراضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ [ البقرة/ 232] ، جب جائز طور پر آپس میں وہ راضی ہوجائیں ۔ میں تراضوا باب تفاعل سے ہے جس کے معنی باہم اظہار رضامندی کے ہیں ،

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٣٠) لہذا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کفار جو ظلم اور کفر کر رہے ہیں، آپ اس پر صبر کیجیے اور آپ اپنے پروردگار کے حکم سے صبح کی نماز اور ظہر و عصر اور رات آنے پر مغرب و عشاء کی نماز پڑھیے اور ظہر و عصر کا ابھی اہتمام رکھیے تاکہ ان عبادتوں کے صلہ میں آپ کو مقام شفاعت حاصل ہو اور آپ اس سے خوش ہوجائیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِہَاج ) ” یہ نماز فجر اور نماز مغرب کی طرف اشارہ ہے۔ (وَمِنْ اٰنَآیئ الَّیْلِ فَسَبِّحْ ) ” اس سے نماز مغرب اور عشاء مراد ہیں۔ (وَاَطْرَاف النَّہَارِ ) ” دن کے دونوں اطراف سے دن کے آغاز اور سورج ڈھلنے کے بعد کے اوقات مراد ہیں۔ دن کے آغاز میں صلوٰۃ الضحیٰ یا نماز چاشت کا وقت ہے جبکہ سورج ڈھلنے کے بعد نماز ظہر کا۔ یعنی نصف النہار کے بعد جتنے وقفے پر نماز ظہر کا وقت ہے تقریباً اتنے ہی وقفے پر نصف النہار سے پہلے نماز چاشت کا وقت ہے۔ نمازوں کی تعداد اصل میں آٹھ ہے۔ (ان میں سے تین کو فرض نہیں رکھا گیا) جن کے اوقات چوبیس گھنٹوں میں بڑی خوبصورتی سے برابر تقسیم پر رکھے گئے ہیں ‘ اس طرح کہ تقریباً ہر تین گھنٹے بعد نماز کا وقت ہے۔ لیکن ان میں سے صرف پانچ نمازوں کو فرض کیا گیا ہے ‘ باقی تین (اشراق ‘ چاشت ‘ اور تہجد ) کو نفلی قرار دے دیا گیا تاکہ عام لوگوں کو فجر سے ظہر تک اپنی معاشی سرگرمیوں کے لیے اور رات کو آرام کے لیے تسلسل کے ساتھ مناسب وقت مل سکے۔ (لَعَلَّکَ تَرْضٰی ) ” اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو خوش کردیں گے۔ ان احکام کی تعمیل کا ایسا اجر ملے گا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) راضی ہوجائیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

111. This is to comfort and console the Prophet (peace be upon him), as if to say: Allah does not intend to destroy them yet, for He has appointed for them a term of respite, so you should endure with patience whatever they do against you and hear their harsh talk and go on performing the obligations of your mission. For this purpose you should offer Salat in accordance with the prescribed times because it will create in you necessary forbearance and fortitude. “Glorify Him” means: Offer your prescribed Prayers, as is clear from Ayat 132. Incidentally in this verse (130) the times of Salat have been prescribed: (1) Fajr Prayer before sunrise. (2) Asr Prayer before sunset. (3) Isha and Tahajjud Prayers during the hours of night. Morning and Afternoon (Dhuhr) and Evening (Maghrib) Prayers at the extremes of the day. See also (E.Ns. 91 to 97 of Surah Al-Isra). 112. The original Arabic Text admits of two meanings. (1) Rest content with your present condition in which you have to hear many unpleasant things for the sake of your mission, and submit to this decree that they are not being punished for the time being, for they will continue to persecute you and at the same time lead prosperous lives. (2) Go on performing your mission, for as a result of this, you will be fully satisfied. This second meaning is supported by (a) (Surah AL-Isra, Ayat 79): That time is not far when your Lord may exalt you to a laudable position, which follows the commandment about Salat, (b) (Surah Ad-Duha, Ayats 4-5): Surely the later period of life will be better for you than the former, and in the near future your Lord will give you so much that you will be fully satisfied.

سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :111 یعنی چونکہ اللہ تعالیٰ ان کو ابھی ہلاک نہیں کرنا چاہتا ، اور ان کے لیے مہلت کی ایک مدت مقرر کر چکا ہے ، اس لیے اس کی دی ہوئی اس مہلت کے دوران میں یہ جو کچھ بھی تمہارے ساتھ کریں اس کو تمہیں برداشت کرنا ہو گا اور صبر کے ساتھ ان کی تمام تلخ و ترش باتیں سنتے ہوئے اپنا فریضۂ تبلیغ و تذکیر انجام دینا پڑے گا ۔ اس تحمل و برداشت اور اس صبر کی طاقت تمہیں نماز سے ملے گی جس کو تمہیں ان اوقات میں پابندی کے ساتھ ادا کرنا چاہیے ۔ رب کی حمد و ثنا کے ساتھ اس کی تسبیح کرنے سے مراد نماز ہے ، جیسا کہ آگے چل کر خود فرما دیا : وَأمُرْ اَھْلَکَ بَالصَّلوٰۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْھَا ، اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی اس کے پابند رہو ۔ نماز کے اوقات کی طرف یہاں بھی صاف اشارہ کر دیا گیا ہے ۔ سورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز ۔ سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی نماز ۔ اور رات کے اوقات میں عشا اور تہجد کی نماز ۔ رہے دن کے کنارے ، تو وہ تین ہی ہو سکتے ہیں ۔ ایک کنارہ صبح ہے ، دوسرا کنارہ زوال آفتاب ، اور تیسرا کنارہ شام ۔ لہٰذا دن کے کناروں سے مراد فجر ، ظہر اور مغرب کی نماز ہی ہو سکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم ۔ ہود ، حاشیہ 113 ۔ بنی اسرائیل ، حاشیہ 91 تا 97 ، جلد سوم ، الروم حاشیہ 24 ۔ جلد چہارم ، المومن ۔ حاشیہ 74 ۔ سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :112 اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں اور غالباً دونوں ہی مراد بھی ہیں ۔ ایک یہ کہ تم اپنی موجودہ حالت پر راضی ہو جاؤ جس میں اپنے مشن کی خاطر تمہیں طرح طرح کی ناگوار باتیں سہنی پڑ رہی ہیں ، اور اللہ کے اس فیصلے پر راضی ہو جاؤ کہ تم پر ناحق ظلم اور زیادتیاں کرنے والوں کو بھی سزا نہیں دی جائے گی ، وہ داعی حق کو ستاتے بھی رہیں گے اور زمین میں دندناتے بھی پھریں گے ۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ تم ذرا یہ کام کر کے تو دیکھو ، اس کا نتیجہ وہ کچھ سامنے آئے گا جس سے تمہارا دل خوش ہو جائے گا ۔ یہ دوسرا مطلب قرآن میں متعدد مقامات پر مختلف طریقوں سے ادا کیا گیا ہے ۔ مثلاً سورہ بنی اسرائیل میں نماز کا حکم دینے کے بعد فرمایا : عَسٰٓی اَنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَاماً مَّحْموْداً ، توقع ہے کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر پہنچا دے گا آیت 79 ۔ اور سورہ ضحٰی میں فرمایا : وَلَلْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوْلیٰ ہ وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ، تمہارے لیے بعد کا دور یقیناً پہلے دور سے بہتر ہے ، اور عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا کچھ دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

56: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی جا رہی ہے کہ یہ لوگ آپ کے خلاف جو بے ہودہ باتیں کرتے ہیں، ان کا جواب دینے کے بجائے ان پر صبر کرتے رہئے، اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس میں لگے رہئے جس کا بہترین طریقہ نماز پڑھنا ہے، چنانچہ سورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز اور غروب سے پہلے عصر کی نماز اور رات میں عشاء اور تہجد کی نماز اور دن کے کناروں پر مغرب کی نماز کا اہتمام کرتے رہئے۔ اس طرز عمل کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بالآخر آپ خوش ہوجائیں گے، ایک تو اس لیے کہ اس پر آپ کو جو اجر ملنے والا ہے، وہ انتہائی عظیم الشان ہے، اور دوسرے یہی طرز عمل آخر کار دشمنوں پر آپ کی فتح کا ضامن ہے، اور تیسرے اس لیے کہ آپ کو امت کی شفاعت کا مقام حاصل ہوگا تو امت کی نجات سے آپ کو خوشی ہوگی۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١٣٠۔ بعضے مفسروں نے آیت کے اس ٹکڑے کو درگزر کی آیتوں میں گن کر آیت جہاد سے اس کو منسوخ لکھا ہے لیکن اوپر بیان ہوچکا ہے کہ درگذر کی کوئی آیت جہاد کے حکم سے منسوخ نہیں ہے ‘ مکہ کے مشرک لوگ بھی اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیوانہ کہتے تھے ‘ کبھی شاعر ‘ کبھی جادوگر ‘ اس پر فرمایا اے رسول اللہ کے یہ تو تمہیں جتلا دیا گیا ہے کہ اللہ کے انتظام میں ہر کام کا وقت مقرر ہے اس کے آنے تک کچھ دنوں صبر کرنا اور رات دن میں جو نمازیں اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض کردی ہیں دل لگا کر ان میں مصروف رہنا چاہیے ‘ تمہارا صبر اور تمہاری عبادت کا بدلہ دنیا اور آخرت میں وقت مقررہ پر اتنا ملے گا کہ تم خوش ہوجاؤگے اللہ سچا ہے ‘ اللہ کا وعدہ سچا ہے ‘ جن بتوں کی حمایت میں مکہ کے مشرک لوگ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذلت کے درپے تھے اور آپ کو دیوانہ کہتے تھے ‘ کچھ دنوں کے صبر کے بعد دنیا میں تو آیت کے وعدہ کا یہ ظہور ہوا کہ فتح مکہ کے وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے ہاتھ سے ان بتوں کو خوب ذلیل کروایا۔ چناچہ صحیح بخاری کے حوالہ سے عبداللہ بن مسعود (رض) ١ ؎۔ اور صحیح مسلم کے حوالہ سے ابوہریرہ (رض) ٢ ؎ کی روایت کئی جگہ گزر چکی ہے کہ فتح مکہ کے وقت اللہ کے رسول نے اپنے ہاتھ کی لکڑی مار مار کر ان بتوں کو زمین میں ڈال دیا اور کسی مشرک نے دم نہیں مارا اور آخرت میں آیت کے وعدہ کا یہ ظہور ہوگا کہ امت میں کے جن گنہگاروں کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا آپ کی سفارش سے وہ جنت میں داخل ہوں گے۔ چناچہ صحیح بخاری ومسلم میں ابوسعید خدری ٣ ؎ کی روایت سے شفاعت کی ایک بڑی حدیث ہے جس میں اس کا ذکر تفصیل سے ہے ‘ اس سفارش کے قبول ہوجانے سے آپ کا دل بہت خوش ہوگا ‘ چناچہ صحیح مسلم ٤ ؎ میں عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کے دن کا اپنی امت کا انجام یاد کر کے رونے لگے ‘ اسی وقت جبرئیل (علیہ السلام) آئے اور کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے رسول اللہ کے رونے کی کوئی بات نہیں ہے قیامت کے دن تمہاری امت کے ساتھ وہ برتاؤ کیا جائے گا کہ تم خوش ہوجاؤ گے۔ ابوسعید خدری کی حدیث عبداللہ بن عمر (رض) کی حدیث کی گویا تفسیر ہے کیونکہ عبداللہ بن عمر (رض) کی حدیث میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قیامت کے دن کی خوشی کا ذکر مبہم طور پر تھا۔ ابوسعید خدری کی حدیث سے معلوم ہوگیا کہ وہ خوشی یہی ہوگی کہ امت محمدیہ میں کے جن گنہگاروں کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا ‘ آپ کی سفارش سے وہ لوگ دوزخ میں سے نکالے جاکر جنت میں داخل کیے جاویں گے ‘ سورج کے نکلنے سے پہلے جس نماز کا حکم ہے وہ صبح کی نماز ہے اور سورج کے غروب سے پہلے عصر کی ‘ رات دن کی گھڑیوں میں مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں ہیں ‘ دن کے چڑھتے حصہ کے ختم اور ڈھلتے حصہ کے شروع میں ظہر کی نماز ہے حاصل کلام یہ ہے کہ اس طرح مختصر طور پر آیت میں پانچ نمازوں کا حکم ہے اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حکم کی تعمیل جس طرح کی ہے ‘ اس کی تفصیل صحیح مسلم کی ابوموسیٰ اشعری اور بریدہ اسلمی کی روایتوں میں ہے ٥ ؎۔ جن روایتوں کا حاصل یہ ہے کہ ایک شخص نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پانچوں نمازوں کا وقت پوچھا تھا ‘ آپ نے اس شخص کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ شخص دو دن تک آپ کے ساتھ نماز پڑھے ‘ اس حکم کے بعد ہر نماز کا اول اور آخر وقت سمجھانے کے لیے پہلے دن صبح کی نماز آپ نے صبح صادق کے شروع ہوتے ہی پڑھی اور دوسرے دن سورج کے نکلنے کے قریب پھر ظہر کی نماز پہلے دن سورج ڈھلتے ہی پڑھی اور دوسرے دن ایسے وقت پر پڑھی کہ نماز سے فارغ ہوتے ہی سوائے سایہ اصلی کے ‘ ہر چیز کا سایہ ہر چیز کی لمبائی کے برابر ہو کر عصر کا اول وقت آگیا ‘ سورج کے ڈھلنے سے پہلے ہر ایک چیز کا سایہ گھٹتا جاتا ہے اور سورج کے ڈھلنے کے بعد بڑھتا جاتا ‘ ٹھیک دوپہر کو ہر چیز کے نیچے تھوڑا سا سایہ ایسا ہوتا ہے کہ جو کچھ دیر کے لیے نہ گھٹتا ہے نہ بڑھتا ہے اسی کو سایہ اصلی کہتے ہیں ‘ عصر کی نماز پہلے دن ایسے وقت پر پڑھی کہ سوائے سایہ اصلی کے ‘ ہر چیز کا سایہ اس چیز کی لمبائی کے برابر ہوگیا تھا اور دوسرے دن دھوپ پر زردی آجانے کے قریب پھر مغرب کی نماز پہلے دن سورج غروب ہوتے ہی پڑھی اور دوسرے دن شفق کے غروب ہونے کے قریب، عشاء کی نماز پہلے دن شفق کے غروب ہوتے ہی پڑھی اور دوسرے دن رات کا تہائی حصہ گزر جانے کے قریب ‘ سورج کے غروب ہوجانے کے بعد کچھ دیر تک آسمان پر ایک سرخی جو رہتی ہے ‘ اس کو شفق کہتے ہیں یا اس سرخی کے جاتے رہنے کے بعد بہت دیر تک آسمان پر ایک سفیدی جو رہتی ہے اس کو شفق کہتے ہیں اس میں اور نمازوں کے وقت جو اوپر بیان کیے گئے ہیں ان میں علماء کا اختلاف ہے جس کی تفصیل فقہ کی کتابوں میں ہے ٦ ؎۔ دو دن کی نمازیں پوری ہوجانے کے بعد اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نمازوں کا وقت دونوں دن کے وقتوں کے بیچ میں ہے۔ یہ تو سورة بنی اسرائیل میں گزر چکا ہے کہ پانچوں نمازیں معراج کی رات فرض ہوئی ہیں اور پھر معراج کی رات گزر جانے کے بعد صبح کو جبرئیل (علیہ السلام) آئے ٧ ؎۔ اور انہوں نے دو دن تک امامت کرکے دس نمازیں پڑھائیں اور یہی کہا کہ جن وقتوں پر یہ دس نمازیں پڑھائی گئی ہیں ان کے بیچ میں پانچوں نمازوں کا وقت ہے جبرئیل (علیہ السلام) کی یہ حدیث ترمذی ‘ صحیح ابن حبان ‘ مستدرک حاکم میں جابر بن عبد اللہ (رض) کی روایت سے ہے ٨ ؎۔ ترمذی نے امام بخاری کے قول کے حوالہ سے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ٩ ؎۔ جابر بن عبداللہ کی اسی روایت میں مغرب کا وقت دونوں دن سورج کے غروب ہوجانے کا ہے شفق کے غروب ہونے کے قریب کا دوسرا وقت نہیں ہے ‘ علماء نے اس اختلاف کو یوں رفع کیا ہے کہ جبرئیل (علیہ السلام) کی امامت کا قصہ ہجرت سے پہلے کا ہے اور نمازوں کے وقت پوچھنے والے شخص کا قصہ مدینہ کا ہے اور اس کی روایت بھی صحیح مسلم میں ہے اس واسطے ترجیح اسی روایت کو ہے ہجرت سے پہلے فقط نماز ہی فرض تھی اس لیے آیت میں فقط نماز ہی کا ذکر ہے زکوٰۃ حج اور رمضان کے روزوں کا ذکر نہیں ہے۔ ١ ؎ صیح بخاری ص ٦٨٢ ج ٢‘ کتاب التفسیر۔ ٢ ؎ صحیح مسلم ص ١٠٢ ١٠٣ ج ٢۔ ٣ ؎ مشکہٰ ١ ص ٤٨٩ باب الحوض والشفاعۃ۔ ٤ ؎ باب دعاء النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لامتہ وبکائہ وشفقتہ علیہم۔ ٥ ؎ صحیح مسلم ص ٢٢٣ ج ٢‘ باب اوقات الصلوات الخمس۔ ٦ ؎ مثلانی الاوطار (ابواب المواقیت) وغیرہ۔ ٧ ؎ فتح الباری ص ٢٩٧ ج اطبع دہلی۔ ٨ ؎ نیل الاوطار ص ٣٨١ ج ١۔ ٩ ؎ جامع ترمذی مع تحفت الاحوذی ص ١٤١ ج ١۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(20:130) فاصبر علی ما یقولون۔ پس جو وہ کہتے ہیں اس پر آپ صبر کریں ان کی (دل دکھانے والی) باتوں پر صبر کریں۔ کیونکہ ان کے عذاب میں تاخیر بوجہ امھال ہے اھمال نہیں ہے یعنی یہ صرف ان کو مہلت ہی دی جارہی ہے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا رہا بلکہ وہ تو ان کے لئے لازم ہوچکی ہے ۔ انایٔ۔ ان ی۔ مادہ انی یان (ضرب) الشیٔ اس کا وقت قریب آگیا۔ مثلاً الم یان للذین امنوا۔ (57:16) کیا ابھی تک مومنوں کے لئے وقت نہیں آیا۔ انی الحمیم پانی حرارت میں انتہا کو پہنچ گیا۔ حمیم ان (55:44) گرم کھولتے ہوئے چشمے۔ انی (بہ تثلیت المزہ) وقت کا کچھ حصہ اس کی جمع اناء ہے مثلاً یتلون ایت اللہ اناء الیل (3:113) جو رات کے وقت خدا کی آیتیں پڑھتے ہیں۔ اور آیۃ ہذا (20:130) ومن اناء الیل فسبح اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح اس کی پڑھا کرو۔ انی وقت اس کی جمع اناء اوقات۔ الاناء برتن۔ جمع انیۃ وجمع الجمع اوان۔ فائدہ ! قبل طلوع الشمس۔ میں فجر کی نماز آگئی قبل غروبھا میں ظہر اور عصر کی نمازیں آگئیں اور انایٔ الیل میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اور اطراف النھار میں فجر ومغرب کی مکرر تاکید ہوگئی۔ لعلک ترضی۔ تاکہ آپ خوش رہیں کہ دنیا کے آلام و افکار سے بچنے کا راستہ یہی عبادت میں مشغولیت ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 یعنی آپ کے بارے میں آئے دن اول فول بکتے رہتے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ آپ شاعر ہیں اور کبھی آپ کو جھوٹا کاہن جادوگر وغیرہ کلمات سے یاد کرتے ہیں۔ آپ اس کی کوئی پروا نہ کیجیے بلکہ صبر یعنی تحمل و برداشت سے کام لیجیے۔3 یعنی ظہر کی نماز کیونکہ وہ آدھا دن گزر جانے کے بعد بقیہ آدھے دن کے کنارے پر ہوتی ہے اس طرح اس آیت میں تمام نمازوں کے اوقات کی طرف اشارہ آگیا جن کی وضاحت اور تعیین حدیث و سنت سے ہی ہوسکتی ہے۔ یہ آیت قرآن کی ان متعدد آیات میں سے ہے جن میں صبر کے پہلو بہ پہلو نماز کی پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔ کیونہ نماز ہی وہ چیز ہے جس سے انسان میں صبر کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ (شوکانی، ابن کثیر)4 اشارہ ہے اس طرف کہ آپ کو مقام محمود حاصل ہو جیسے کہ سورة بنی اسرائیل میں نماز کا حکم دینے کے بعد فرمایا گیا، عسی ان یبعنک ربک مقاماً محموداً شاید (یعنی یقیناً ) آپ کو آپ کا رب مقام محمود پر پہنچا دے گا (آیت 79) شاہ صاحب لکھتے ہیں : یعنی امت کو مدد ہوگی۔ دنیا میں اور بخشش گناہوں کی آخرت میں تیری سفارش سے حدیث میں ہے کہ اہل جنت کو بھی راضی کیا جائے گا اور ان کو خوشخبری دی جائے گی احل علیکم رضوانی فلا استخط علیکم بغلہ ابداً (ابن کثیر ۔ کبیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ مطلب یہ کہ آپ اپنی توجہ معبود حقیقی کی طرف رکھیئے ان کی فکر نہ کیجئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : مخالفین کے عذاب کے مطالبہ پر رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھنے اور صبر کرنے کی تلقین۔ قرآن مجید کی تلاوت اور سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنے والا ہر شخص جانتا ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بےانتہا جانفشانی، خلوص اور پر سوز طریقے کے ساتھ لوگوں کی ہدایت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے تھے۔ لیکن مخالفین کی حالت یہ تھی کہ وہ آپ کی پرخلوص کوششوں کا بدتر سے بدترین جواب دیتے۔ یہاں تک کہ وہ آپ سے بار بار مطالبہ کرتے کہ جس عذاب کی ہمیں دھمکی دی جاتی ہے۔ اس کے آنے میں کیا رکاوٹ ہے ؟ انسان ہونے کے ناطے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس صورت حال سے رنج پہنچتا جس سے آپ دل گرفتہ ہوجاتے۔ ان حالات میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ارشاد ہوتا کہ اے محبوب ! ہمت ہارنے اور دل چھوٹا کرنے کی بجائے صبر و حوصلہ سے کام لیں۔ دل کے سکون اور اپنے رب کی مدد کے حصول کے لیے نماز پڑھتے رہیں۔ کیونکہ نماز پڑھنے اور صبر کرنے سے اللہ تعالیٰ کی مدد نازل ہوتی ہے۔ بالخصوص سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے کے وقت، رات کی ابتداء اور دن کے اطراف کے وقت اللہ کی یاد کے لیے نماز قائم کیجیے تاکہ آپ خوش ہوجائیں۔ خوش ہونے سے مرادطبیعت کا سکون اور دل کا اطمینان حاصل ہونا ہے اس کے ساتھ ہی آپ کو تابناک مستقبل کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سورة والضحیٰ میں آفتاب کی روشنی اور رات کی تاریکی کی قسم اٹھا کر اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ اے پیغمبر آپ کے رب نے نہ تو آپ کو چھوڑا ہے اور نہ ہی آپ سے ناراض ہوا ہے۔ آپ کی آخرت دنیا کی زندگی سے کہیں زیادہ بہتر ہے وہ آپ کو دنیا اور آخرت میں اس قدر عطا فرمائے گا کہ آپ خوش ہوجائیں گے۔ (الضحیٰ : ١ تا ٧) یہاں تہجد اور اشراق کی نماز کے اوقات کے ساتھ پنجگانہ فرض نماز کے اوقات کا تعین کردیا گیا ہے۔ اوقات نماز : صبح کی نماز سورج نکلنے سے پہلے، عصر کی نماز غروب آفتاب سے قبل، عشاء اور مغرب کی نماز رات کی ابتدائی گھڑیوں میں، فجر اور ظہر کی نماز دن کے اطراف میں۔ طَرْفَ کی جمع اَطْرَافَ ہے۔ جس کا معنٰی ہے کسی چیز کا کنارہ۔” اَطْرَاف النَّہَارَ “ کا معنی ہے صبح اور دوپہر کا وقت۔ دوپہر کا وقت دن کا کنارہ اس لیے شمار کیا جاتا ہے کہ آفتاب صبح سے لمحہ بہ لمحہ اوپر چڑھتا ہے اور نصف النہار کے بعد اترنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس سے مراد عصر کا وقت بھی ہوسکتا ہے۔ ” حضرت بریدہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز کے اوقات کے بارے میں سوال کیا۔ آپ فرماتے ہیں تم ہمارے ساتھ دو دن نمازیں ادا کرو۔ پہلے دن جب سورج ڈھلا ہی تھا تو بلال کو اذان کا حکم دیا۔ اس کے بعد اقامت ظہر ہوئی پھر بلال (رض) کو نماز عصر کی اقامت کا حکم فرمایا جبکہ سورج کافی بلند اور دھوپ تیز تھی پھر سورج غروب ہوتے ہی مغرب کی نماز کھڑی فرمائی ابھی سورج کی سرخی ختم ہونے ہی پائی تھی تو عشاء کی نماز قائم کرنے کا حکم فرمایا۔ پھر صبح کی نماز کا حکم دیاجب کہ فجر ابھی نمودارہی ہوئی تھی۔ جب دوسرا دن ہوا تو بلال (رض) کو نماز ظہر ٹھنڈی کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ اس نے ٹھنڈے وقت میں اذان کہی۔ نماز عصر تاخیر سے ادا فرمائی اسے پہلے دن سے قدرے مؤخر کیا لیکن سورج ابھی بلندی پر تھا۔ نماز مغرب سورج کی روشنی کے آثار ختم ہونے سے پہلے ادا کی۔ جب رات کا تیسرا حصہ گزر گیا تو نماز عشا ادا کی گئی، نماز فجر اس وقت ادا کی جب صبح کی روشنی خوب پھیل چکی تھی۔ اب ارشاد ہوا کہ نمازوں کے اوقات پوچھنے والا کہاں ہے ؟ وہ عرض کرتا ہے کہ اللہ کے رسول میں حاضر ہوں۔ فرمایا کہ تمہاری نمازوں کے وقت ان اوقات کے درمیان ہیں۔ “ [ رواہ البخاری : کتاب مواقیت الصلٰوۃ ] مسائل ١۔ دین کے لیے لوگوں کے طعن وتشنیع پر صبر کرنا چاہیے۔ ٢ اللہ کی رضا مندی کے لیے نماز قائم کرنی چاہیے۔ تفسیر بالقرآن نماز اور ذکر کے فوائد : ١۔ وہ لوگ جو کتاب اللہ پر کار بند رہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ہم ان کے اجرکو ضائع نہیں کریں گے۔ (الاعراف : ١٧٠) ٢۔ اگر کفار توبہ کریں اور نماز قائم کریں تو ان کی راہ چھوڑ دو ۔ (التوبہ : ٥) ٣۔ بیشک نماز بےحیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ (العنکبوت : ٤٥) ٤۔ بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے اور نماز قائم کی انہیں کسی قسم کا خوف نہیں ہوگا۔ (البقرۃ : ٢٧٧) ٥۔ اے ایمان والو ! نماز اور صبر کے ساتھ مدد طلب کرو یقیناً اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (البقرۃ : ١٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کفر اور مذاق اور سرکشی اور اعراض کرتے ہوئے جو کچھ بھی کہتے ہیں اس پر آب پریشان نہ ہوں اور نہ اپنی جان ان کے لئے کھپائیں ، پس اب ان پر حجت تمام ہے کہ آپ صبح و شام رب کی عبادت کریں۔ صبح کے پرسکون وقت میں خدا کی یاد اور غروب آفتاب کے وقت کے سکون میں خدا کی یاد جس وقت ، یہ پوری کائنات آنکھیں بند کرتی ہے اور رات اور دن کے دو پرسکون اطراف میں خدا کی یاد ، دلوں کو بہت سکون فراہم کرتی ہے اور اللہ کی رضامندی کا باعث ہوتی ہے۔ اللہ کی تسبیح وثنا سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور اللہ کے قریب سے حاصل ہوتا ہے۔ انسان اپنے آپ کو نہایت ہی اطمینان بشخ اور فرحت بخش ذات کی رفاقت میں محسوس کرتا ہے اور اس کے دامن رحمت میں مامون ہوتا ہے۔ تسبیح و عبادت کا پھل تو رضائے الٰہی ہے لیکن اس سے قبل مومن میں اندر سے سکون و اطمینان اگتا ہے اور طمانیت کے سوتے پھوٹتے ہیں۔ یہ اس فعل کا نوری انعام ہے۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عبادت کرتے ہوئے اللہ کی طرف متوجہ ہو جائو اور ولاتمدن عیینک الی مامتعنا بہ ازوجاً منھم (٠٢ : ١٣١) ” اور نگاہ اٹھا کر بھی نہ دیکھو ، دنیوی زندگی کی اس شان و شوکت کو جو ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے۔ “ دنیا کا ساز و سامان ، سامان آرائش و زیبائش ، مال و متاع ، جاہ و متاع۔ جاہ و مرتبہ ، زھرۃ الحیوۃ الدنیا (٠٢ : ١٣١) ” حیات دنیا کا پھول “ یہ زندگی اس طرح نمودار ہوتی ہے جس طرح کسی پودے پر نرم و نازک پھول ، چمکدار ار دلکش ، لیکن پھول سریع الزوال شام تک مرجھا جانے والا ، اگرچہ بہت ہی دلکش ، ہم ان کو زندگی کا یہ سریع الزوال شام تک مرجھا جانے والا ، اگرچہ بہت ہی دلکش۔ ہم ان کو زندگی کا یہ سریع الزوال پھول دے کر آزماتے ہیں ، دیکھتے ہیں کہ اس پھول کے ساتھ یہ لوگ کیا سلوک کرتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

صبح شام اور رات کو اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کیجیے، اہل دنیا کی طرف آپ کی نظریں نہ اٹھیں، اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجیے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اہل مکہ کو توحید کی دعوت دیتے تھے اور ایمان لانے کی تلقین فرماتے تھے تو وہ طرح طرح کی باتیں کرتے تھے اور آپ کی شان میں ناروا کلمات استعمال کرتے تھے۔ انہیں ایمان لانے سے بھی انکار تھا اور جب عذاب کی بات آتی تھی تو اس کا بھی مذاق بناتے تھے کہ اگر ہم غلط راہ پر ہیں تو عذاب کیوں نہیں آجاتا۔ اس کا جواب قرآن مجید میں کئی جگہ دے دیا گیا ہے۔ یہاں ارشاد فرمایا کہ آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے ایک بات فرمائی ہوئی ہے اور عذاب کے لیے ایک اجل مقرر ہے۔ دنیا میں جو عذاب آنا ہے اس کے لیے بھی اور آخرت میں جو عذاب ہونا ہے اس کے لیے بھی وقت مقرر ہے۔ ان کے جلدی مچانے سے مقررہ وقت سے پہلے عذاب نہیں آئے گا۔ پہلی آیت میں یہی مضمون مذکور ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جو ان کی باتوں سے تکلیف پہنچتی تھی اس کے بارے میں دو چیزوں کا حکم فرمایا۔ اول صبر، دوم اللہ کی تسبیح وتحمید میں مشغول ہونا۔ دوسری آیت میں دونوں باتیں بیان فرمائی ہیں۔ ارشاد فرمایا (فَاصْبِرْ عَلٰی مَا یَقُوْلُوْنَ ) کہ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ان پر صبر کیجیے۔ (وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِھَا وَمِنْ اٰنَآء اللَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَاف النَّھَارِ ) (اور سورج نکلنے اور سورج چھپنے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح میں مشغول رہیے اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح پڑھئے اور دن کے اطراف میں بھی) مطلب یہ ہے کہ آپ صبر بھی کیجیے اور اللہ تعالیٰ کی حمد اور تسبیح و تقدیس میں بھی مشغول رہئے۔ ان دونوں چیزوں کے اختیار کرنے سے منکرین کی طرف سے جو تکلیف پہنچے گی وہ ختم ہوجائے گی یا اس میں خفت ہوجائے گی۔ پھر فرمایا (لَعَلَّکَ تَرْضٰی) (تاکہ آپ خوش ہوجائیں) کیونکہ صبر سے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اللہ کی مدد بھی ہوتی ہے اور راحت اور اطمینان بھی نصیب ہوتا ہے اور لوگوں کی ایذاؤں کی طرف توجہ بھی نہیں رہتی۔ سورة حجر میں فرمایا (وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّکَ یَضِیْقُ صَدْرُکَ بِمَا یَقُوْلُوْنَ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَ کُنْ مِّنَ السَّاجِدِیْنَ وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنَ ) (اور بلاشبہ ہم جانتے ہیں کہ ان کی باتوں سے آپ کا سینہ تنگ ہوتا ہے سو آپ اپنے رب کی تسبیح پڑھئے اور سجدہ کرنے والوں میں شامل رہئے اور موت آنے تک اپنے رب کی عبادت کیجیے) بعض علماء نے فرمایا کہ آیت بالا میں پانچوں نمازوں کا ذکر ہے۔ (قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ ) سے نماز فجر اور (قَبْلَ غُرُوْبِھَا) سے نماز ظہر اور عصر اور (مِنْ اٰنَآء اللَّیْلِ ) سے مغرب اور عشاء کی نماز مراد ہے اور لفظ (اَطْرَاف النَّھَارِ ) فرما کر نماز فجر اور نماز عصر کی تاکید فرمائی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

88:۔ یہ پانچویں آیت تشجیع ہے جو پانچ امور پر مشتمل ہے۔ امر اول ” فَاصْبِرْ عَلیٰ مَا یَقُوْلُوْنَ “ یعنی آپ مشرکین کی بےجا باتوں اور ان کے طعن وتشنیع پر اور ان کی طرف سے جو مصائب آئیں ان پر صبر کریں۔ امر دوم ” وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ “ اور اللہ کی تسبیح و تقدیس اس پر ممد و معاون ہے لہذا آپ پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کریں۔ صبر و استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہے۔ اس آیت سے پانچوں نمازوں کا حکم مستنبط ہے۔ ” قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ “ نماز فجر۔ ” قَبْلَ غُرُوْبِھَا “ نماز عصر۔ ” وَ مِنْ اٰنَاءِ الَّیْلِ “ نماز عشاء اور ” اَطْرَافَ النَّھَارِ “ نماز ظہر و مغرب (قرطبی، روح وغیرہ)

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

130 سو اے پیغمبر یہ کام جو کچھ کہتے ہیں اس پر آپ صبر کیجیے اور برداشت سے کام لیجیے اور آفتاب کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کیجیے اور رات کی بعض گھڑیوں میں اپنے رب کی پاکی بیان کیا کیجیے اور دن کے کناروں اور حدوں پر بھی پاکی بیان کیا کیجیے شاید کہ آپ راضی اور خوش ہوں۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں دن کی حدوں پر یعنی پہر پہر پر وقت ہے نمازوں کے سوائے پہلے پہر کے تو رضای ہوگا یعنی امت کو مدد ہوگی دنیا میں اور بخشش گناہوں کی آخرت میں تیری سفارش سے 12 اپنے پیغمبر کو کفار کی جانب سے جو اذیتیں پہنچائی جاتی تھیں ان کا علاج بتایا کہ صبر کرتے رہو اور نماز پڑھو صبر کی تلقین اور نماز کی تاکید یہ علاج ہے کفار کے ستانے کا ۔ اس آیت میں تمام نمازوں کی طرف اشارہ ہے قبل طلوع و غروب میں فجر و عصر کی طرف اشارہ ہے رات کی گھڑیوں میں مغرب، عشاء اور تہجد آگئی اور اطراف النہار میں ظہر کی نماز کی طرف اشار ہے یعنی حضرات نے قبل غروبہا میں ظہر عصر کو شامل کیا ہے اگر صبر کیا اور نماز کی پابندی رکھی تو اس قدر اجر وثواب ملے گا کہ آپ خوش ہوجائیں گے یا یہ کہ آپ کی ایسی مدد ہوگی اور ستانے والے ایسے مغلوب ہونگے کہ آپ خوش ہوجائیں گے یا یہ کہ آپ کی امت کو آپ کی سفارش سے بخشا جائے گا۔