Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 134

سورة طه

وَ لَوۡ اَنَّـاۤ اَہۡلَکۡنٰہُمۡ بِعَذَابٍ مِّنۡ قَبۡلِہٖ لَقَالُوۡا رَبَّنَا لَوۡ لَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَیۡنَا رَسُوۡلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِکَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّذِلَّ وَ نَخۡزٰی ﴿۱۳۴﴾

And if We had destroyed them with a punishment before him, they would have said, "Our Lord, why did You not send to us a messenger so we could have followed Your verses before we were humiliated and disgraced?"

اور ہم اگر اس سے پہلے ہی انہیں عذاب سے ہلاک کر دیتے تو یقیناً یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس اپنا رسول کیوں نہ بھیجا؟ کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اس سے پہلے کہ ہم ذلیل و رسوا ہوتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر نہ ہوتی
اَنَّـاۤ
بےشک ہم
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کر دیتے ہم انہیں
بِعَذَابٍ
ساتھ کسی عذاب کے
مِّنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
لَقَالُوۡا
البتہ وہ کہتے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَوۡلَاۤ
کیوں نہ
اَرۡسَلۡتَ
بھیجا تو نے
اِلَیۡنَا
طرف ہمارے
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
فَنَتَّبِعَ
تو ہم پیروی کرتے
اٰیٰتِکَ
تیری آیات کی
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
نَّذِلَّ
ہم ذلیل ہوتے
وَنَخۡزٰی
اور ہم رسوا ہوتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَنَّـاۤ
یقیناً ہم
اَہۡلَکۡنٰہُمۡ
ہلاک کر دیتے ان کو
بِعَذَابٍ
عذاب سے
مِّنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
لَقَالُوۡا
ضرور وہ کہتے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَوۡلَاۤ
کیوں نہیں
اَرۡسَلۡتَ
بھیجا تو نے
اِلَیۡنَا
ہمارے پاس
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
فَنَتَّبِعَ
پھر ہم پیروی کرتے
اٰیٰتِکَ
تیری آیات کی
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ
نَّذِلَّ
ہم ذلیل ہوتے
وَنَخۡزٰی
اور ہم رسوا ہوتے
Translated by

Juna Garhi

And if We had destroyed them with a punishment before him, they would have said, "Our Lord, why did You not send to us a messenger so we could have followed Your verses before we were humiliated and disgraced?"

اور ہم اگر اس سے پہلے ہی انہیں عذاب سے ہلاک کر دیتے تو یقیناً یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس اپنا رسول کیوں نہ بھیجا؟ کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اس سے پہلے کہ ہم ذلیل و رسوا ہوتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ہم انھیں اس سے پیشتر عذاب سے ہلاک کردیتے تو وہ یہ کہہ سکتے تھے کہ ہمارے پروردگار ! تو نے ہمارے پاس رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے ہی تیری آیات کی پیروی کرلیتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرہم اس سے پہلے انہیں کسی عذاب میں ہلاک کر دیتے تووہ کہتے کہ اے ہمارے رب!تونے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا؟ پھرہم تیری آیات کی پیروی کرتے اس سے پہلے کہ ہم ذلیل و رسوا ہوتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if We had destroyed them with a punishment before it, they would have said, |"Our Lord, why did you not send a messenger to us, so that we might have followed Your signs before we were humiliated and put to disgrace?|"

اور اگر ہم ہلاک کردیتے ان کو کسی آفت میں اس سے پہلے تو کہتے اے رب کیوں نہ بھیجا ہم تک کسی کو پیغام دے کر کہ چلتے تیری کتاب پر ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر ہم اس (قرآن کے نزول ) سے پہلے ہی انہیں عذاب سے ہلاک کردیتے تو یہ لازماً کہتے کہ (اے پروردگار ! ) تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اگر ہم اس کے آنے سے پہلے ان کو کسی عذاب سے ہلاک کر دیتے تو پھر یہی لوگ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار ، تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے ہی ہم تیری آیات کی پیروی اختیار کر لیتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر ہم انہیں اس ( قرآن ) سے پہلے ان کو کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو یہ لوگ کہتے کہ : ہمارے پروردگار ! آپ نے ہمارے پاس کوئی پیغمبر کیوں نہیں بھیجا ، تاکہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے آپ کی آیتوں کی پیروی کرتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر ہم ان (کافروں کو) اس کے (یعنی پیغمبر یا قرآن آنے کے) پہلے ہی ہلاک کردیتے تو پھر ضرور یوں کہتے مالک ہمارے تو نے ہم پر ایک پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم اس (دنیا کی) ذلت اور (قیامت کی) رسوائی سے پیش از پیش تیرے حکموں پر چلنے لگتے اور اس آفت میں مبتلا نہ ہوتے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر ہم ان کو (پیغمبر کے بھیجنے سے) پہلے عذاب سے ہلاک کردیتے تو یہ لوگ ضرور کہتے کہ اے ہمارے پروردگار ! آپ نے ہمارے پاس کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا سو ہم ذلیل و خوار ہونے سے پہلے آپ کے کلام (احکام) کی پیروی کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر ہم رسولوں کے آنے سے پہلے ان کو ہلاک کردیتے تو کہتے کہ اے ہمارے رب ! آپ نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے ان کی اتباع کرتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر ہم ان کو پیغمبر (کے بھیجنے) سے پیشتر کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو وہ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے تیرے کلام (واحکام) کی پیروی کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had We destroyed them With a torment before it, surely they would have said: O our Lord why sent not Thou Unto us an apostle that we might have followed Thy signs before we were disgraced and humiliated.

اور اگر ہم انہیں عذاب سے ہلاک کردیتے اس (قرآن) کے قبل ہی تو (یہ لوگ) کہتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیرے احکام کی پیروی کرنے لگتے بجائے اس کے کہ ہم بےقدر اور رسوا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ہم ان کو اس سے پہلے ہی کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو یہ کہتے کہ اے ہمارے رب! تونے ہمارے پاس کوئی رسول نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے تیری ہدایات کی پیروی کرتے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر ہم ان لوگوں کو اس ( پیغمبر یا قرآن کے بھیجنے ) سے پہلے ہی کسی عذاب کے ذریعے ہلاک کر ڈالتے تو البتہ یہ لوگ کہتے کہ اے ہمارے رب! آپ نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم ( خود ) ذلیل اور ( دوسروں کی نظروں میں ) رُسوا ہونے سے پہلے آپ کے احکام کی اتباع کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر ہم ان کو پیغمبر بھیجنے سے پیشتر کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو وہ کہتے، ” اے ہمارے رب تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا ؟ کہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے تیرے کلام و احکام کی پیروی کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر کہیں ہم ان کو اس کے آنے سے پہلے ہی ہلاک کردیتے تو اس وقت یہ لوگ یوں کہتے کہ اے ہمارے رب تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا ؟ کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے قبل اس سے کہ ہمیں اس طرح ذلت اٹھانا پڑتی ؟ اور ہمیں اس رسوائی سے دوچار ہونا پڑتا

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرہم انہیں اس سے قبل عذاب سے ہلاک کردیتے تووہ یہ کہہ سکتے تھے کہ ہمارے رب!تونے ہمارے پاس اپنارسول کیوں نہ بھیجاکہ ہم ذلیل ورسوا ہونے سے پہلے ہی تیری آ یات کی تابعداری کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر ہم انھیں کسی عذاب سے ہلاک کردیتے رسول کے آنے سے پہلے تو ( ف۲۱۱ ) ضرور کہتے اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں پر چلتے قبل اس کے کہ ذلیل و رسوا ہوتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر ہم ان لوگوں کو اس سے پہلے ( ہی ) کسی عذاب کے ذریعہ ہلاک کرڈالتے تو یہ کہتے: اے ہمارے رب! تو نے ہمارے پاس کسی رسول کو کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرلیتے اس سے قبل کہ ہم ذلیل اور رسوا ہوتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر ہم اس ( رسول ) سے پہلے انہیں عذاب سے ہلاک کر دیتے تو یہ کہتے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا؟ کہ ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے تیری آیتوں کی پیروی کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if We had inflicted on them a penalty before this, they would have said: "Our Lord! If only Thou hadst sent us a messenger, we should certainly have followed Thy Signs before we were humbled and put to shame."

Translated by

Muhammad Sarwar

Had We destroyed them with a torment before the coming of Muhammad they would have said, "Lord, would that you had sent us a Messengers so that we could have followed Your revelations before being humiliated and disgraced."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if We had destroyed them with a torment before this, they would surely have said: "Our Lord! If only You had sent us a Messenger we should certainly have followed Your Ayat, before we were humiliated and disgraced."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And had We destroyed them with chastisement before this, they would certainly have said: O our Lord! why didst Thou not send to us an apostle, for then we should have followed Thy communications before that we met disgrace and shame.

Translated by

William Pickthall

And if we had destroyed them with some punishment before it, they would assuredly have said: Our Lord! If only Thou hadst sent unto us a messenger, so that we might have followed Thy revelations before we were (thus) humbled and disgraced!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि हम उस के पहले इन्हें किसी यातना से विनष्ट कर देते तो ये कहते कि "ऐ हमारे रब, तूने हमारे पास कोई रसूल क्यों न भेजा कि इस से पहले कि हम अपमानित और रुसवा होते, तेरी आयतों का अनुपालन करने लगते?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر ہم ان کو قبل قرآن آنے کے (سزائے کفر میں) کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو یہ لوگ (بطور عذر کے) یوں کہتے اے ہمارے رب آپ نے ہمارے پاس کوئی رسول دنیا میں کیوں نہیں بھیجا کہ ہم آپ کے احکام پر چلتے قبل اس کے کہ ہم (یہاں خود) بےقدر ہوں اور (دوسروں کی نگاہوں میں) رسوا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر ہم اس کے (قرآن) آنے سے پہلے ان کو کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو پھر یہ لوگ کہتے کہ اے پروردگار تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ذلیل ورسوا ہونے سے پہلے ہم تیری آیات کی پیروی اختیار کرلیتے ؟ (١٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ہم اس کے آنے سے پہلے ان کو کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو پھر یہی لوگ کہتے کہ اے پروردگار ، تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے ہی ہم تیری آیات کی پیروی اختیار کرلیتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر ہم اس سے پہلے انہیں عذاب کے ذریعہ ہلاک کردیتے تو وہ کہتے کہ اے ہمارے رب آپ نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا جس کا ہم ذلیل و رسوا ہونے سے پہلے اتباع کرلیتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر ہم ہلاک کردیتے ان کو کسی آفت میں اس سے پہلے تو کہتے اے رب کیوں نہ بھیجا ہم تک کسی کو پیغام دے کر کہ ہم چلتے تیری کتاب پر ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر ہم ان کو اس مصداق کے پہنچنے سے قبل کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو اس وقت یہ لوگ یوں کہتے اے ہمارے رب تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا کہ ہم قبل اس کے کہ عذاب سے خوارد رسوا ہوں تیرے احکام کی پیروی کرتے۔