Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 135

سورة طه

قُلۡ کُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوۡا ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَصۡحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اہۡتَدٰی ﴿۱۳۵﴾٪  17

Say, "Each [of us] is waiting; so wait. For you will know who are the companions of the sound path and who is guided."

کہہ دیجئے! ہر ایک انجام کا منتظر ہے پس تم بھی انتظار میں رہو ۔ ابھی ابھی قطعاً جان لو گے کہ راہ راست والے کون ہیں اور کون راہ یافتہ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
کُلٌّ
سب کے سب
مُّتَرَبِّصٌ
انتظار کرنے والے ہیں
فَتَرَبَّصُوۡا
تو تم بھی انتظار کرو
فَسَتَعۡلَمُوۡنَ
پس عنقریب تم جان لو گے
مَنۡ
کون
اَصۡحٰبُ
ساتھی ہیں
الصِّرَاطِ
راستے
السَّوِیِّ
سیدھے کے
وَمَنِ
اور کس نے
اہۡتَدٰی
ہدایت پائی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
کُلٌّ
ہر ایک
مُّتَرَبِّصٌ
منتظر ہے
فَتَرَبَّصُوۡا
سو تم بھی انتظار کرو
فَسَتَعۡلَمُوۡنَ
پھر جلد ہی تم جان لو گے
مَنۡ
کون ہیں
اَصۡحٰبُ الصِّرَاطِ
راستے والے
السَّوِیِّ
سیدھے
وَمَنِ
اور کس نے
اہۡتَدٰی
ہدایت پائی
Translated by

Juna Garhi

Say, "Each [of us] is waiting; so wait. For you will know who are the companions of the sound path and who is guided."

کہہ دیجئے! ہر ایک انجام کا منتظر ہے پس تم بھی انتظار میں رہو ۔ ابھی ابھی قطعاً جان لو گے کہ راہ راست والے کون ہیں اور کون راہ یافتہ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : ہر ایک انجام کار کا منتظر ہے لہذا تم بھی انتظار کرو۔ جلد ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ (ہم میں سے) کون راہ راست پر ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں ہر ایک منتظرہے سوتم بھی انتظار کرو،پھر جلد ہی تم جان لوگے کہ سیدھے راستے والے کون ہیں اورکس نے ہدایت پائی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Everyone is waiting. So wait, then you will know who are the people of the straight path and who has guidance.

تو کہہ ہر کوئی راہ دیکھتا ہے سو تم بھی راہ دیکھو آئندہ جان لو گے کون ہیں سیدھی راہ والے اور کس نے راہ پائی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما دیجیے کہ ہر ایک انتظار میں ہے پس تم لوگ بھی انتظار کرو تو عنقریب تم لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ کون سیدھی راہ پر ہیں اور کون ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے ، 117 پس اب منتظر رہو ، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں ۔ ؏ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان سے ) کہہ دو کہ : ( ہم ) سب انتظار کر رہے ہیں ، لہذا تم بھی انتظار کرو ، ( ٥٩ ) کیونکہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ سیدھے راستے والے لوگ کون ہیں ، اور کون ہیں جو ہدایت پاگئے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان سے) کہہ دے سب 10 (اپنی اپنی جگہ) منتظر ہیں۔ تم بھی انتظار کرتے رہو۔ آگے چل کر (یا عنقریب) تم جان لو گے کہ سیدھے رستے والے کون لوگ ہیں اور راہ پانے والے کون لوگ ہیں (ہم کہ تم مرتے ہی سب کھل جائیگا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ ہر کوئی (اعمال کے نتیجہ کے لئے) انتظار کررہا ہے سو تم بھی انتظار کرو پس عنقریب تم کو (بھی) معلوم ہوجائے گا کہ راہ راست والے کون ہیں اور کون ہے جو (منزل) مقصود تک پہنچا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے۔ تم انتظار کرو۔ تمہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ کون سیدھے راستے پر چلنے والا ہے اور کس نے ہدایت حاصل کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال) کے منتظر ہیں سو تم بھی منتظر رہو۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ (دین کے) سیدھے رستے پر چلنے والے کون ہیں اور (جنت کی طرف) راہ پانے والے کون ہیں (ہم یا تم)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: everyone Is on the watch; so watch, and anon ye shall know who are the fellows of thee even path and who hath let himself be guided.

آپ کہہ دیجیے کہ سب ہی انتظار کررہے ہیں سو تم بھی انتظار کرلو اب عنقریب ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون راہ راست والے ہیں اور کون (منزل) مقصود تک پہنچے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: ہر ایک منتظر ہے تو تم بھی انتظار کرو! تم عنقریب جان لو کہ سیدھی راہ والے کون ہیں اور منزل پر کون پہنچے!

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ سب لوگ ( اعمال کے نتیجے کے ) منتظر ہیں پس تم لوگ ( بھی ) انتظار کرو ، پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ( دین کے ) سیدھے راستے پر چلنے والے کون ہیں اور ( جنت کی طرف ) راہ پانے والے کون ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ سب نتائج اعمال کے منتظر ہیں سو تم بھی انتظار کرو۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ دین کے سیدھے رستے پر چلنے والے کون ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ اب ہم میں سے ہر ایک انتظار میں ہے سو تم بھی راہ دیکھتے رہو پس عنقریب تمہیں خود ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون ہیں سیدھی راہ والے اور کون ہیں نور حق و ہدایت والے۔

Translated by

Noor ul Amin

آ پ ان سے کہہ دیجئے کہ:ہرشخص انجام کا انتظارکررہا ہے لہٰذاتم بھی انتظار کرو جلدہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کون صراط مستقیم پر ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ سب راہ دیکھ رہے ہیں ( ف۲۱۲ ) تو تم بھی راہ دیکھو تو اب جان جاؤ گے ( ف۲۱۳ ) کہ کون ہیں سیدھی راہ والے اور کس نے ہدایت پائی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: ہر کوئی منتظر ہے ، سو تم انتظار کرتے رہو ، پس تم جلد ہی جان لوگے کہ کون لوگ راہِ راست والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آپ کہہ دیجئے! کہ ہر ایک اپنے ( انجام کا ) انتظار کر رہا ہے سو تم بھی انتظار کرو ۔ عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ سیدھی راہ والے کون ہیں؟ اور ہدایت یافتہ کون ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Each one (of us) is waiting: wait ye, therefore, and soon shall ye know who it is that is on the straight and even way, and who it is that has received Guidance."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Everyone is waiting. Wait and you shall know very soon who will be the followers of the right path with the right guidance."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Say) "Say, O Muhammad, to those who deny you, oppose you and continue in their disbelief and obstinance."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Every one (of us) is awaiting, therefore do await: So you will come to know who is the follower of the even path and who goes aright.

Translated by

William Pickthall

Say: Each is awaiting; so await ye! Ye will come to know who are the owners of the path of equity, and who is right.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "हर एक प्रतीक्षा में है। अतः अब तुम भी प्रतीक्षा करो। शीघ्र ही तुम जान लोगे कि कौन सीधे मार्ग वाला है और किनको मार्गदर्शन प्राप्त है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کہہ دیجیے کہ (ہم) سب انتظار کر ہے ہیں سو (چندے) اور انتظار کرلو اب عنقریب تم کو (بھی) معلوم ہوجاوے گا کہ راہ راست والے کون ہیں اور وہ کون ہے جو (منزل) مقصود تک پہنچا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان سے فرما دیں کہ ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے تم بھی منتظر رہو۔ عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون سیدھے راستے پر چلنے والے ہیں اور کون ہدایت پانے والے ہیں۔ “ (١٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ان سے کہو ، ہر ایک انجام کار کے انتظار میں ہے ، پس اب منتظر رہو ، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون سیدھی راہ چلنے والے ہیں اور کون ہدایت یافتہ ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے سب انتظار کرنے والے ہیں سو تم بھی انتظار کرو۔ سو عنقریب جان لو گے کہ سیدھے راستے والا اور ہدایت یافتہ کون ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ ہر کوئی راہ دیکھتا ہے سو تم بھی راہ دیکھو آئندہ جان لو گے کون ہیں سیدھی راہ والے اور کس نے راہ پائی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے فرما دیجیے تم اور ہم سب مستقل کے منتظر ہیں سو تم اور انتظار کرو اب عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ سیدھی راہ چلنے والے کون ہیں اور راہ یافتہ کون ہے یعنی ہم یا تم۔