Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 18

سورة طه

قَالَ ہِیَ عَصَایَ ۚ اَتَوَکَّؤُا عَلَیۡہَا وَ اَہُشُّ بِہَا عَلٰی غَنَمِیۡ وَ لِیَ فِیۡہَا مَاٰرِبُ اُخۡرٰی ﴿۱۸﴾

He said, "It is my staff; I lean upon it, and I bring down leaves for my sheep and I have therein other uses."

جواب دیا کہ یہ میری لاٹھی ہے ، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
ہِیَ
یہ
عَصَایَ
میری لاٹھی/عصا ہے
اَتَوَکَّؤُا
میں سہارا لیتا ہوں
عَلَیۡہَا
اس پر
وَاَہُشُّ
اور میں پتے جھاڑتا ہوں
بِہَا
ساتھ اس کے
عَلٰی غَنَمِیۡ
اپنی بکریوں پر
وَلِیَ
اور میرے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَاٰرِبُ
فائدے ہیں
اُخۡرٰی
کچھ دوسرے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
ہِیَ
یہ
عَصَایَ
میری لاٹھی ہے
اَتَوَکَّؤُا
میں ٹیک لگاتا ہوں
عَلَیۡہَا
اس پر
وَاَہُشُّ
اور میں پتے جھاڑتا ہوں
بِہَا
اس کے ساتھ
عَلٰی
اوپر
غَنَمِیۡ
اپنی بکریوں کے
وَلِیَ
اور میرے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَاٰرِبُ
کئی ضرورتیں ہیں
اُخۡرٰی
اور بھی
Translated by

Juna Garhi

He said, "It is my staff; I lean upon it, and I bring down leaves for my sheep and I have therein other uses."

جواب دیا کہ یہ میری لاٹھی ہے ، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے جواب دیا : یہ میری لاٹھی ہے، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں (علاوہ ازیں) میرے لیے اس میں اور بھی کئی فوائد ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’یہ میری لاٹھی ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور میں اس کے ساتھ اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتاہوں اوراس میں میرے لیے اور بھی کئی ضرورتیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"It is my staff. I lean on it, and with it I beat down leaves for my sheep, and for me it has many other uses.|"

بولا یہ میری لاٹھی ہے اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے اپنی بکریوں پر اور میرے اس میں چند کام ہیں اور بھی ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہا : یہ میرا عصا ہے میں اس پر ٹیک بھی لگا لیتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لیے (درختوں سے) پتے بھی جھاڑ لیتا ہوں اور اس میں میرے لیے اور بھی کئی کام ہوتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” یہ میری لاٹھی ہے ، اس پر ٹیک لگا کر چلتا ہوں ، اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں ، اور بھی بہت سے کام ہیں جو اس سے لیتا ہوں ۔ ” 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : یہ میری لاٹھی ہے ، میں اس کا سہارا لیتا ہوں ، اور اس سے اپنی بکریوں پر ( درخت سے ) پتے جھاڑتا ہوں ، اور اس سے میری دوسری ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے عرض کیا یہ میری لاٹھی ہے میں اس پر (چلتے وقت یا تھک جاتے وقت) ٹیکا دیتا ہوں اور اسی سے اپنی بکریوں پر (ان کے چارے کے لئے) 4 پتے جھاڑتا ہوں اور اس سے میں اور بھی کام لیتا ہوں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے عرض کیا یہ میری لاٹھی ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور ( کبھی) اس سے اپنی بکریوں پر (کے لئے) پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے اور بھی کئی فائدے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عرض کیا وہ میری لاٹھی ہے جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں۔ اس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں۔ اس سے اور بھی بہت سارے کام لیتا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے۔ اس پر میں سہارا لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے اور بھی کئی فائدے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: it is my staff; I lean there on; and therewith beat down fodder for my sheep; and for me therein are other purposes.

وہ بولے یہ میرا عصا ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس سے میرے اور بھی کام (نکلتے) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: یہ میری لٹھیا ہے ۔ میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کیلئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے دوسرے بھی فائدے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے فرمایا کہ یہ میری لاٹھی ہے ، میں ( کبھی تو ) اس پر سہارا لگاتا ہوں اور ( کبھی ) اس کے ذریعے سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لیے دوسرے بھی کئی فائدے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے اس پر میں سہارا لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کیلئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے اور بھی کئی فائدے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

عرض کیا یہ میری لاٹھی ہے، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں، اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیتا ہوں، اور اس میں میرے اور بھی کئی کام ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( موسیٰ نے ) کہا:’’یہ میری لاٹھی ہے اس پر میں ٹیک لگاتاہوں اور اس کے ذریعے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس سے میں دوسرے کام بھی لیتا ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عرض کی یہ میرا عصا ہے ( ف۱۸ ) میں اس پر تکیہ لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور میرے اس میں اور کام ہیں ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: یہ میری لاٹھی ہے ، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور میں اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لئے کئی اور فائدے بھی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہا وہ میرا عصا ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کیلئے ( درختوں سے ) پتے جھاڑتا ہوں اور میرے لئے اس میں اور بھی کئی فائدے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said, "It is my rod: on it I lean; with it I beat down fodder for my flocks; and in it I find other uses."

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "It is my staff. I lean on it, bring down leaves for my sheep with it and I need it for other reasons.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "This is my stick, whereon I lean, and wherewith I beat down branches for my sheep, and wherein I find other uses."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: This is my staff: I recline on it and I beat the leaves with it to make them fall upon my sheep, and I have other uses for it.

Translated by

William Pickthall

He said: This is my staff whereon I lean, and wherewith I bear down branches for my sheep, and wherein I find other uses.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "यह मेरी लाठी है। मैं इस पर टेक लगाता हूँ और इस से अपनी बकरियों के लिए पत्ते झाड़ता हूँ और इस से मेरी दूसरी ज़रूरतें भी पूरी होती हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے میں کبھی اس پر سہارا لگا تا ہوں اور (کبھی) اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے اور بھی کام (نکلتے) ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے جواب دیا یہ میری لاٹھی ہے اس پر ٹیک لگا تا ہوں اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں۔ اس سے اور بھی کام لیتا ہوں۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اور اے موسیٰ ‘ یہ تیرے ہاتھ میں کیا ؟ موسیٰ نے جواب دیا یہ میری لاٹھی ہے ‘ اس پر ٹیک لگا کر چلتا ہوں ‘ اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں ‘ اور بھی بہت سے کام ہیں جو میں اس سے لیتا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

عرض کیا وہ میری لاٹھی ہے۔ میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے اور بھی کام ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا یہ میری لاٹھی ہے اس پر ٹیک لگاتا ہوں اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے اپنی بکریوں پر اور میرے اس میں چند کام ہیں اور بھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا یہ میری لکڑی ہے میں اس پر ہمارا لیا کرتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑا کرتا ہوں اور میری اور دوسری حاجتیں بھی اس سے وابستہ ہیں