Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 40

سورة طه

اِذۡ تَمۡشِیۡۤ اُخۡتُکَ فَتَقُوۡلُ ہَلۡ اَدُلُّکُمۡ عَلٰی مَنۡ یَّکۡفُلُہٗ ؕ فَرَجَعۡنٰکَ اِلٰۤی اُمِّکَ کَیۡ تَقَرَّ عَیۡنُہَا وَ لَا تَحۡزَنَ ۬ ؕ وَ قَتَلۡتَ نَفۡسًا فَنَجَّیۡنٰکَ مِنَ الۡغَمِّ وَ فَتَنّٰکَ فُتُوۡنًا ۬ ۟ فَلَبِثۡتَ سِنِیۡنَ فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ ۬ ۙ ثُمَّ جِئۡتَ عَلٰی قَدَرٍ یّٰمُوۡسٰی ﴿۴۰﴾

[And We favored you] when your sister went and said, 'Shall I direct you to someone who will be responsible for him?' So We restored you to your mother that she might be content and not grieve. And you killed someone, but We saved you from retaliation and tried you with a [severe] trial. And you remained [some] years among the people of Madyan. Then you came [here] at the decreed time, O Moses.

۔ ( یاد کر ) جبکہ تیری بہن چل رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ اگر تم کہو تو میں بتادوں جو اس کی نگہبانی کرے اس تدبیر سے ہم نے تجھے تیری ماں کے پاس پہنچایا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہو ، اور تو نے ایک شخص کو مار ڈالا تھا اس پر بھی ہم نے تجھےغم سے بچا لیا ، غرض ہم نے تجھے اچھی طرح آزما لیا ۔ پھر تو کئی سال تک مدین کے لوگوں میں ٹھہرا رہا پھر تقدیر الٰہی کے مطابق اے موسٰی! تو آیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
تَمۡشِیۡۤ
چلتی تھی
اُخۡتُکَ
تیری بہن
فَتَقُوۡلُ
پھر وہ کہتی تھی
ہَلۡ
کیا
اَدُلُّکُمۡ
میں راہ نمائی کروں تمہاری
عَلٰی مَنۡ
اس پر جو
یَّکۡفُلُہٗ
کفالت کرے گا اس کی
فَرَجَعۡنٰکَ
تو لوٹا دیا ہم نے تجھ کو
اِلٰۤی اُمِّکَ
تیری ماں کی طرف
کَیۡ تَقَرَّ
تاکہ ٹھنڈی ہو
عَیۡنُہَا
آنکھ اس کی
وَلَا
اور نہ
تَحۡزَنَ
وہ غم کرے
وَقَتَلۡتَ
اور تو نے قتل کیا تھا
نَفۡسًا
ایک جان کو
فَنَجَّیۡنٰکَ
تو نجات دی ہم نے تجھ کو
مِنَ الۡغَمِّ
غم سے
وَفَتَنّٰکَ
اور آزمایا تھا ہم نے تجھ کو
فُتُوۡنًا
خوب آزمانا
فَلَبِثۡتَ
تو تو ٹھہرا رہا
سِنِیۡنَ
کئی سال
فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ
اہل مدین میں
ثُمَّ
پھر
جِئۡتَ
آگیا تو
عَلٰی قَدَرٍ
مقرر اندازے پر
یّٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
تَمۡشِیۡۤ
چل رہی تھی
اُخۡتُکَ
تمہاری بہن
فَتَقُوۡلُ
چنانچہ وہ کہنے لگی
ہَلۡ
کیا
اَدُلُّکُمۡ
میں راہنمائی کروں تمہاری
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
جو
یَّکۡفُلُہٗ
اس کی پرورش اچھی طرح کر ے گی
فَرَجَعۡنٰکَ
پس لوٹا دیا ہم نے تمہیں
اِلٰۤی
طرف
اُمِّکَ
تمہاری ماں کے
کَیۡ
تاکہ
تَقَرَّ
ٹھنڈی رہے
عَیۡنُہَا
آنکھیں اس کی
وَلَا تَحۡزَنَ
اور نہ وہ غم کرے
وَقَتَلۡتَ
اور قتل کیا تم نے
نَفۡسًا
ایک شخص کو
فَنَجَّیۡنٰکَ
پھر نجات دی ہم نے تمہیں
مِنَ الۡغَمِّ
غم سے
وَفَتَنّٰکَ
اور ہم نے تمہیں آزمایا
فُتُوۡنًا
خوب آز مانا
فَلَبِثۡتَ
پھر رہے تم
سِنِیۡنَ
کئی سال
فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ
اہل ِ مدین میں
ثُمَّ
پھر
جِئۡتَ
آگئے تم
عَلٰی قَدَرٍ
مقرر اندازے پر
یّٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
Translated by

Juna Garhi

[And We favored you] when your sister went and said, 'Shall I direct you to someone who will be responsible for him?' So We restored you to your mother that she might be content and not grieve. And you killed someone, but We saved you from retaliation and tried you with a [severe] trial. And you remained [some] years among the people of Madyan. Then you came [here] at the decreed time, O Moses.

۔ ( یاد کر ) جبکہ تیری بہن چل رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ اگر تم کہو تو میں بتادوں جو اس کی نگہبانی کرے اس تدبیر سے ہم نے تجھے تیری ماں کے پاس پہنچایا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہو ، اور تو نے ایک شخص کو مار ڈالا تھا اس پر بھی ہم نے تجھےغم سے بچا لیا ، غرض ہم نے تجھے اچھی طرح آزما لیا ۔ پھر تو کئی سال تک مدین کے لوگوں میں ٹھہرا رہا پھر تقدیر الٰہی کے مطابق اے موسٰی! تو آیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب تمہاری بہن (لب ساحل تمہارے ساتھ ساتھ) چل رہی تھی۔ (اور جب فرعون نے صندوق اٹھا لیا) تو انھیں کہنے لگی : کیا میں تمہیں ایسے شخص کا پتہ دوں جو اس بچے کی (ٹھیک طرح) پرورش کرسکے ؟ پھر ہم نے تمہاری ماں کے پاس لوٹا دیا تاکہ وہ اپنی آنکھ ٹھندی کرے اور غمزدہ نہ رہے۔ نیز تم نے ایک آدمی کو مار ڈالا تھا تو ہم نے تمہیں اس غم سے نجات دی پر تمہیں مختلف آزمائشوں سے گزارا۔ پھر تم کئی سال مدین والوں کے ہاں ٹھہرے رہے۔ پھر اب تم اے موسیٰ ! تقدیر کے مطابق ٹھیک رہے ۔ وقت پر یہاں آگئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تمہاری بہن چل رہی تھی،چنانچہ وہ کہنے لگی کہ کیا میں تمہاری راہ نمائی کروں جو اس کی اچھی طرح پرورش کرے گی؟پس ہم نے تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹادیاتاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اوروہ غم نہ کرے اورتم نے ایک شخص کوقتل کردیاپھرہم نے اس غم سے تمہیں نجات دی اورہم نے تمہیں آزمایا،خوب آزمانا،پھرتم کئی سال مدین والوں میں رہے پھر تم اپنے مقررہ وقت پر آئے اے موسیٰ!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Remember) when your sister was going (to the family of the Pharaoh) and was saying, |"Shall I point you to one who nurses him?|" Thus We brought you back to your mother, so that her eyes might be cooled and she does not grieve. And you had killed a person, then We brought you out of the trouble; and We tested you with a great ordeal. Then you lived a number of years amidst the people of Madyan. After all this, you came 0 Musa, to a point, destined.

جب چلنے لگی تیری بہن اور کہنے لگی میں بتاؤ تم کو ایسا شخص جو اس کو پالے پھر پہنچا دیا ہم نے تجھ کو تیری ماں کے پاس کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غم نہ کھاوے اور تو نے مار ڈالا ایک شخص کو پھر بچا دیا ہم نے تجھ کو اس غم سے اور جانچا ہم نے تجھ کو ایک ذرا جانچنا، پھر ٹھہرا رہا تو کئی برس مدین والوں میں پھر آیا تو تقدیر سے اے موسیٰ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب تمہاری بہن چلتی جا رہی تھی تو اس نے کہا : کیا میں تمہیں بتاؤں اس (خاندان) کے بارے میں جو اس کی کفالت کرے تو یوں ہم نے لوٹا دیا تمہیں تمہاری والدہ کی طرف تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ غم نہ کھائے اور (پھر) تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تو ہم نے تم کو اس غم سے بھی نجات دلائی اور پھر ہم نے تمہیں (مزید بہت سی) آزمائشوں سے گزارا پھر تم کئی سال اہل مدین میں رہے پھر تم یہاں آگئے ایک طے شدہ فیصلے کے مطابق اے موسیٰ (علیہ السلام) ٰ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Recall, when your sister went along, saying: 'Shall I direct you to one who will take charge of him?' Thus We brought you back to your mother so that her heart might be gladdened and she might not grieve. Moses, recall when you slew a person. We delivered you from distress and made you go through several trials. Then you stayed for several years among the people of Midian, and now you have come at the right moment as ordained.

یاد کر جب کہ تیری بہن چل رہی تھی ، پھر جا کر کہتی ہے ، ” میں تمہیں اس کا پتہ دوں جو اس بچے کی پرورش اچھی طرح کرے؟ ” اس طرح ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہو ۔ اور ﴿یہ بھی یاد کر کہ﴾ تو نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا ، ہم نے تجھے اس پھندے سے نکالا اور تجھے مختلف آزمائشوں سے گزارا اور تو مدین کے لوگوں میں کئی سال ٹھہرا رہا ۔ پھر اب ٹھیک اپنے وقت پر تو آگیا ہے اے موسی ( علیہ السلام ) ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس وقت کا تصور کرو جب تمہاری بہن گھر سے چلتی ہے ، اور ( فرعون کے کارندوں سے ) یہ کہتی ہے کہ : کیا میں تمہیں اس ( عورت ) کا پتہ بتاؤں جو اس ( بچے ) کو پالے؟ ( ١٦ ) اس طرح ہم نے تمہیں تمہاری ماں کے پاس لوٹا دیا ، تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی رہے ، اور وہ غمگین نہ ہو ۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تھا ، ( ١٧ ) پھر ہم نے تمہیں اس گھٹن سے نجات دی ، اور تمہیں کئی آزمائشوں سے گذارا ۔ ( ١٨ ) پھر تم کئی سال مدین والوں میں رہے ، اس کے بعد اے موسیٰ ! تم ایک ایسے وقت پر یہاں آئے ہو جو پہلے سے مقدر تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب تیری سگی بہن و مریم تیری خبر لانے کو اجا رہی تھی وہ (آسیہ اور فرعوکن سے 4) کہنے لگی میں تم کو ایسی انا بتائوں جو اس (بچے) کو اچھی طرح پالے۔ تو ہم نے تجھ کو تیری ماں 5 پاس پہنچا دیا اس لئے کہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور وہ تیری جدائی کا رنج نہ کرے اور (جب تو بڑا ہوا) تو نے ایک شخص کو (گھونسا) لگا کر مار ڈالا) تجھ کو اپنی جان کے لالے پڑگئے پھر ہم نے اس غم سے تجھ کو چھوڑ دیا مومن میں تجھ کو بھگا دیا اور ہم نے تجھ کو خوب آزمایا 7 پھر تو کئی برت تک دس برس تک مدین والوں میں رہا حضرت شعیب کے مکان میں آپ تولے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب آپ کی بہن چلتی ہوئی آئیں (فرعون کے گھر) تو کہنے لگیں کہ کیا میں تم کو ایسے شخص کا پتہ دوں جو اس کی (بہت اچھی طرح) پرورش کرے پھر ہم نے آپ کو آپ کی والدہ کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور غم نہ کریں اور آپ نے ایک شخص کو قتل کردیا تو ہم نے آپ کو غم سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے آپ کو بہت بہت آزمایا پھر آپ مدین والوں میں کئی برس رہے پھر اے موسیٰ (علیہ السلام) ! آپ (نبوت و رسالت کے) انداز پر آپہنچے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ وقت یاد کرو جب تمہاری بہن چلتی ہوئی آئی اور انہوں نے (فرعون کے گھر والوں سے ) کہا کیا میں تمہیں اسے گھر والوں نہ بتا دوں جو اس کی اچھی طرح پرورش کرسکتے ہیں۔ پھر ہم نے تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ اداس نہ ہو (یاد کرو جب تم نے) ایک شخص کو غلطی سے قتل کردیا تھا۔ پھر ہم نے تمہیں اس غم سے نجات عطا کی اور تمہیں مختلف آزمائشوں میں سے گذارا۔ پھر تم کئی سال مدینے والوں کے ساتھ ٹھہرے رہے پھر اے موسیٰ خاص وقت مقررہ پر آئے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

What time thy sister was walking along and saying: shall I direct you unto one who will take care of him! Thus We returned thee to thy mother that she might cool her eyes and she might not grieve. And thou slewest a person, but We delivered thee from sorrow, and We tried thee with several trials. Then thou tarriedst for years among the people of Madyan then thou camest according to fate, O Musa!

(یہ اس وقت ہوا) جب کہ تمہاری بہن چلتی ہوئی آئیں پھر بولیں کہ میں تمہیں ایسے کا پتہ دوں جو اس کو (خوب اچھی طرح) پالے ؟ تو ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پھر پہنچا دیا کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کریں ۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تھا ۔ تو ہم نے تم کو اس غم سے نجات دی ۔ اور ہم نے تمہیں خوب خوب آزمائشوں میں ڈالا ۔ پھر تم مدین والوں کے درمیان (کئی) سال رہے۔ پھر تم اپنے وقت معین پر (یہاں) آگئے اے موسیٰ (علیہ السلام) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ تمہاری بہن جاتی اور کہتی تھی کہ کیا میں ایسے لوگوں کا پتا دوں ، جو اس بچے کی پرورش کریں؟ پس ہم نے تم کو تمہاری ماں کی طرف لوٹادیا کہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائے ۔ اور تم نے ایک شخص کو قتل کردیا تو ہم نے تم کو غم سے نجات دی اور ہم نے تم کو خوب خوب پرکھا ۔ پھر تم کئی سال اہلِ مدین میں رہے ۔ پھر ایک خاص اندازہ کیے ہوئے وقت پر تم یہاں پہنچے ، اے موسیٰ!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ قصہ اس وقت کا ہے ) جب آپ ی بہن چلتی ہوئی ( فرعون کے ہاں ) گئی تھی پھر کہنے لگی کہ کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کا پتا بتلاؤں جو اس کی ( اچھی طرح ) کفالت کریں پس ( اس طرح ) ہم نے آپ کو آپ کی والدہ کی طرف لوٹادیا ، تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کرے اور آپ نے ایک شخص کو قتل کرڈالا تھا ، پس ہم نے آپ کو اس غم سے خلاصی دی اور ہم نے آپ کی ( متعدد بار ) آزمائش کی ، پس آپ مدین والوں میں کئی برس ٹھہرے رہے ، پھر اے موسیٰ ( علیہ السلام ) ایک خاص طے شدہ وقت پر آپ ( یہاں ) آئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتائوں جو اس کو پالے، تو اس طریقہ سے ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کرے اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے نجات دی اور ہم نے تمہاری کئی بار آزمائش کی، پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے، پھر اے موسیٰ تم تقدیر کے مطابق ٹھیک اپنے وقت پر یہاں پر آپہنچے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ تمہاری بہن چلتی جا رہی تھی تمہاری خبر گیری کے لیے پھر وہ اجنبی بن کر کہنے لگی کیا میں آپ لوگوں کو ایک ایسے گھرانے کا پتہ نہ دوں جو اس بچے کی اچھی طرح پرورش کرے، سو اس طرح ہم نے تمہیں پھر تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور انھیں غم نہ رہے اور بچپن کے اس احسان کے علاوہ جوانی کے دور میں بھی ہم نے تم پر ایک اور احسان کیا کہ تم نے ایک شخص کو جان سے مار ڈالا تو ہم نے تمہیں اس کے غم سے نجات دلائی اور اس کے بعد بھی ہم نے تمہیں کئی آزمائشوں سے گزارا، پھر تم کئی سال تک امن وامان کے ساتھ مدین کے لوگوں میں ٹھہرے پھر تم ٹھیک اپنے وقت پر آگئے، اے موسیٰ

Translated by

Noor ul Amin

جب تمہاری بہن ( آپ کی خبرگیری کے لئے ساتھ ساتھ ) چل رہی تھی ، وہاں ( فرعون کے محل کے کنارے ) پہنچی اور ( فرعون کی بیوی آسیہ کو ) کہنے لگی کہ تمہیں اس کاپتادوں جو اس کی پر ورش کرسکے ، پھرہم نے تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹادیاتاکہ وہ اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرلے اور غم نہ کرے نیز تم نے ایک آدمی کو قتل کیا تھاہم نے تجھے اس غم سے نجات دی پھرہم نے تمہیں مختلف آزمائشوں سے گزاراپھرتم کئی سال مدین والوں کے ہاں ٹھہرے پھراب تم اے موسیٰ!تقدیرکے مطابق ٹھیک وقت پر آگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تیری بہن چلی ( ف۳۹ ) پھر کہا کیا میں تمہیں وہ لوگ بتادوں جو اس بچہ کی پرورش کریں ( ف٤۰ ) تو ہم تجھے تیری ماں کے پاس پھیر لائے کہ اس کی آنکھ ( ف٤۱ ) ٹھنڈی ہو اور غم نہ کرے ( ف٤۲ ) اور تو نے ایک جان کو قتل کیا ( ف٤۳ ) تو ہم نے تجھے غم سے نجات دی اور تجھے خوب جانچ لیا ( ف٤٤ ) تو تو کئی برس مدین والوں میں رہا ( ف٤۵ ) پھر تو ایک ٹھہرائے وعدہ پر حاضر ہوا اے موسیٰ! ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تمہاری بہن ( اجنبی بن کر ) چلتے چلتے ( فرعون کے گھر والوں سے ) کہنے لگی: کیا میں تمہیں کسی ( ایسی عورت ) کی نشاندہی کر دوں جو اس ( بچہ ) کی پرورش کر دے ، پھر ہم نے تم کو تمہاری والدہ کی طرف ( پرورش کے بہانے ) واپس لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھ بھی ٹھنڈی ہوتی رہے اور وہ رنجیدہ بھی نہ ہو ، اور تم نے ( قومِ فرعون کے ) ایک ( کافر ) شخص کو مار ڈالا تھا پھر ہم نے تمہیں ( اس ) غم سے ( بھی ) نجات بخشی اور ہم نے تمہیں بہت سی آزمائشوں سے گزار کر خوب جانچا ، پھر تم کئی سال اہلِ مدین میں ٹھہرے رہے پھر تم ( اللہ کے ) مقرر کردہ وقت پر ( یہاں ) آگئے اے موسٰی! ( اس وقت ان کی عمر ٹھیک چالیس برس ہوگئی تھی )

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب تمہاری بہن چل رہی تھی اور ( فرعون کے اہل خانہ سے ) کہہ رہی تھی کہ کیا میں تم لوگوں کو ایسی ( دایہ ) بتاؤں جو اس کی پرورش کرے؟ اور اس طرح ہم نے تمہیں تمہاری ماں کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور رنجیدہ نہ ہو اور تم نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا تو ہم نے تمہیں اس غم سے نجات دی اور ہم نے تمہاری ہر طرح آزمائش کی ۔ پھر تم کئی برس تک مدین کے لوگوں میں رہے اور پھر اے موسیٰ! تم اپنے معین وقت پر ( یہاں ) آگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Behold! thy sister goeth forth and saith, 'shall I show you one who will nurse and rear the (child)?' So We brought thee back to thy mother, that her eye might be cooled and she should not grieve. Then thou didst slay a man, but We saved thee from trouble, and We tried thee in various ways. Then didst thou tarry a number of years with the people of Midian. Then didst thou come hither as ordained, O Moses!

Translated by

Muhammad Sarwar

Your sister went to them and said, "May I show you someone who will nurse this child?" We returned you to your mother to make her rejoice and forget her grief. You slew a man and We saved you from trouble. We tried you through various trials. Then you stayed some years with the people of Midian (Shu'ayb and his family) and after that you came back to Egypt as was ordained.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"When your sister went and said: `Shall I show you one who will nurse him' So We restored you to your mother, that she might cool her eyes and she should not grieve. Then you did kill a man, but We saved you from great distress and tried you with a heavy trial." Then you stayed a number of years with the people of Madyan. Then you came here according to the fixed term which I ordained (for you), O Musa!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When your sister went and said: Shall I direct you to one who will take charge of him? So We brought you back to your mother, that her eye might be cooled and she should not grieve and you killed a man, then We delivered you from the grief, and We tried you with (a severe) trying. Then you stayed for years among the people of Madyan; then you came hither as ordained, O Musa.

Translated by

William Pickthall

When thy sister went and said: Shall I show you one who will nurse him? and we restored thee to thy mother that her eyes might be refreshed and might not sorrow. And thou didst kill a man and We delivered thee from great distress, and tried thee with a heavy trial. And thou didst tarry years among the folk of Midian. Then camest thou (hither) by (My) providence, O Moses,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याद कर जबकि तेरी बहन जाती और कहती थी, क्या मैं तुम्हें उस का पता बता दूँ जो इस का पालन-पोषण अपने ज़िम्मे ले ले? इस प्रकार हम ने फिर तुझे तेरी माँ के पास पहुँचा दिया, ताकि उस की आँख ठंड़ी हो और वह शोकाकुल न हो। और हम ने तुझे भली-भाँति परखा। फिर तू कई वर्ष मदयन के लोगों में ठहरा रहा। फिर ऐ मूसा! तू ख़ास समय पर आ गया है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ قصہ اس وقت کا ہے) جب کہ تمہاری بہن چلتی ہوئی آئیں پھر کہنے لگیں کہ کیا تم لوگوں کو ایسے شخص کا پتہ دوں جو اس کو (اچھی طرح) پالے رکھے پھر (اس تدبیر سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ان کو غم نہ رہے اور تم نے غلطی سے ایک شخص (قبطی) کو جان سے مار ڈالا (4) پھر ہم نے تم کو اس غم سے نجات دی اور ہم نے تم کو خوب خوب محنتوں میں ڈالا پھر (مدین پہنچے اور) مدین والوں میں کئی سال رہے پھر ایک خاص وقت پر تم (یہاں) آئے اے موسیٰ ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب تیری بہن چل رہی تھی تو اس نے جا کر کہا کہ میں تمہیں پتہ دوں جو اس بچے کی اچھی طرح پرورش کرے ؟ اس طرح ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی رہے۔ اور وہ رنجیدہ نہ ہوا اور تو نے ایک شخص کو قتل کردیا ہم نے اس آزمائش سے نکالا اور تجھے مختلف آزمائشوں سے گزارا اور تو مدین کے لوگوں میں کئی سال ٹھہرا رہا۔ اے موسیٰ پھر تو ٹھیک وقت پر آگیا۔ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کر جبکہ تیری بہن چل رہی تھی ‘ پھر جاکر کہتی ہے ‘ میں تمہیں اس کا پتہ دوں جو اس بچے کی پرورش اچھی طرح کرے ؟ اس طرح ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہو۔ اور (یہ بھی یاد کر کہ) تو نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ‘ ہم نے تجھے اس پھندے سے نکالا اور تجھے مختلف آزمائشوں سے گزارا اور تو مدین کے لوگوں میں کئی سال ٹھہرا رہا۔ پھر اب ٹھیک اپنے وقت پر تو آگیا ہے اے موسیٰ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب تمہاری بہن چلتی ہوئی آئی پھر وہ کہنے لگی کیا میں تمہیں ایسا خاندان نہ بتادوں جو اس کی پرورش کا ذمہ دار ہوجائے، پھر ہم نے تمہیں تمہاری والدہ کی طرف لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو اور تم نے ایک جان کو قتل کردیا تھا پھر ہم نے تمہیں غم سے نجات دی اور ہم نے تمہیں محنتوں میں ڈالا پھر تم اہل مدین میں کئی سال رہے پھر تم اے موسیٰ ایک خاص وقت پر چلے آئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب چلنے لگی تیری بہن اور کہنے لگی میں بتاؤں تم کو ایسا شخص جو اس کو پالے پھر پہنچا دیا ہم نے تجھ کو تیری ماں کے پاس کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غم نہ کھائے اور تو نے مار ڈالا ایک شخص کو پھر بچا دیا ہم نے تجھ کو اس غم سے اور جانچا ہم نے تجھ کو ایک ذرا جانچنا پھر ٹھہرا رہا تو کئی برس مدین والوں میں پھر آیا تو تقدیر سے اے موسیٰ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ وقت تھا جب تیری بہن چلتی ہوئی فرعون کے گھر آئی اور کہنے لگی تم کہو تو میں تم کوئی ایسی شخصیت بتائوں جو اس کی پرورش کرسکے۔ پھر ہم نے تجھ کو تیری ماں کے پاس لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہو اور موسیٰ تو نے ایک شخص کو یعنی قبطی کو قتل کردیا تھا پھر ہم نے تجھ کو اس کی پریشانی سے نجات دی اور ہم نے تجھ کو کئی کئی طرح امتحان میں مبتلا کیا پھر تو مدین والوں میں کئی سال رہا اور آخر کار ایک وقت مقررہ پر جو مقدر تھا تو اے موسیٰ (علیہ السلام) یہاں آیا۔