Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 59

سورة طه

قَالَ مَوۡعِدُکُمۡ یَوۡمُ الزِّیۡنَۃِ وَ اَنۡ یُّحۡشَرَ النَّاسُ ضُحًی ﴿۵۹﴾

[Moses] said, "Your appointment is on the day of the festival when the people assemble at mid-morning."

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے جواب دیا کہ زینت اور جشن کے دن کا وعدہ ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے ہی جمع ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
مَوۡعِدُکُمۡ
وعدہ کا وقت تمہارا
یَوۡمُ
دن ہے
الزِّیۡنَۃِ
زینت(جشن)کا
وَاَنۡ
اور یہ کہ
یُّحۡشَرَ
اکٹھے کیے جائیں گے
النَّاسُ
لوگ
ضُحًی
چاشت کے وقت
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
مَوۡعِدُکُمۡ
تمہارے وعدے کا وقت
یَوۡمُ الزِّیۡنَۃِ
میلے کا دن ہے
وَاَنۡ
اور یہ کہ
یُّحۡشَرَ
جمع کیے جائیں
النَّاسُ
لوگ
ضُحًی
دن چڑھے
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "Your appointment is on the day of the festival when the people assemble at mid-morning."

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے جواب دیا کہ زینت اور جشن کے دن کا وعدہ ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے ہی جمع ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے جواب دیا : اچھا یہ وعدہ عہد کا دن) ہے اور لوگ چاشت کے وقت جمع ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’تمہارے وعدے کاوقت میلے کادن ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے جمع کیے جائیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Miisa) said, |"Your appointment is the festival day and that the people are assembled at forenoon.|"

کہا وعدہ تمہارا ہے جشن کا دن اور یہ کہ جمع ہوں لوگ دن چڑھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے کہا : تمہارے وعدے کا دن ہوگا جشن کا دن اور یہ کہ لوگ جمع کرلیے جائیں دن چڑھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے کہا ” جشن کا دن طے ہوا ، اور دن چڑھے لوگ جمع ہوں ۔ ” 31

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : تم سے وہ دن طے ہے جس میں جشن منایا جاتا ہے ۔ ( ٢٢ ) اور یہ بھی طے ہے کہ دن چڑھے ہی لوگوں کو جمع کرلیا جائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسلی نے کہا (اچھا) عید کا دن (ہمارا) تمہارا وعدہ ہے اور وہ چڑھا سب لوگ جمع ہوجائیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں (موسیٰ (علیہ السلام) ) نے فرمایا تمہارے (مقابلہ کے) وعدے کا وہ وقت ہے جس روز (تمہارا) میلہ (نوروز) ہوگا اور یہ کہ (اس دن) لوگ چاشت کے وقت جمع کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے) کہا تمہارے وعدے کا دن میلے کا دن ہے۔ اس دن سب لوگ جمع ہوجائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے کہا آپ کے لئے (مقابلے کا) دن نو روز (مقرر کیا جاتا ہے) اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکھٹے ہوجائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: your appointment is the gala day, and that the people be gathered in the forenoon.

(موسی (علیہ السلام) نے) کہا تم سے وعدہ میلہ کے دن کا رہا اور (ہاں یہ بھی) کہ لوگ دن چڑھے جمع ہوجائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: تمہارے لئے وعدے کے دن میلہ والا دن ہے اور یہ کہ لوگ بوقت چاشت جمع کیے جائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا کہ تم لوگوں کے لیے زینت ( میلے ) والے دن کا وعدہ ہے اور یہ کہ لوگ ( اس دن ) چاشت ( دن کا پہلا پہر ) کے وقت جمع ہوجائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا کہ آپ کے لیے یوم زینت کا وعدہ ہے اور یہ کہ لوگ اس دن چاشت کے وقت اکٹھے ہوجائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے جواب میں فرمایا کہ تمہارے (مطلوبہ) وعدے کا وقت جشن کا دن ہے، اور یہ کہ اکٹھا کردیا جائے سب لوگوں کو دن چڑھے،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:یہ وعدہ عیدکے دن ہے اور لوگ دن چڑھے ہی جمع ہوجائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے کہا تمہارا وعدہ میلے کا دن ہے ( ف۷۵ ) اور یہ کہ لوگ دن چڑھے جمع کیے جائیں ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: تمہارے وعدے کا دن یومِ عید ( سالانہ جشن کا دن ) ہے اور یہ کہ ( اس دن ) سارے لوگ چاشت کے وقت جمع ہوجائیں

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا تمہارے لئے وعدہ کا دن جشن والا دن ہے اور یہ کہ دن چڑھے لوگ جمع کر لئے جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said: "Your tryst is the Day of the Festival, and let the people be assembled when the sun is well up."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "Let the contest take place on the Day of Feast so that all the people can come together during the brightness of the day."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Musa) said: "Your appointed meeting is the day of the festival, and let the people assemble when the sun has risen (forenoon)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Musa) said: Your appointment is the day of the Festival and let the people be gathered together in the early forenoon.

Translated by

William Pickthall

(Moses) said: Your tryst shall be the day of the feast, and let the people assemble when the sun hath risen high.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "उत्सव का दिन तुम्हारे वादे का है और यह कि लोग दिन चढ़े इकट्ठे हो जाएँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا تمہارے (مقابلہ کے) وعدہ کا وقت وہ دن ہے جس میں (تمہارا) میلہ ہوتا ہے اور (جس میں) دن چڑھے لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے کہا جشن کا دن طے ہوا اور سورج چڑھے ہی لوگ جمع ہوجائیں۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

‘ موسیٰ نے کہا جشن کا دن طے ہوا اور دن چڑھے لوگ جمع ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا کہ تم سے زینت کے دن کا وعدہ ہے اور یہ بات بھی ہے کہ لوگ ایسے وقت میں جمع ہوں جب دن چڑھ جائے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا وعدہ تمہارا ہے جشن کا دن اور یہ کہ جمع ہوں لوگ دن چڑھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا تمہارے وعدہ کا دن وہی ہے جو جشن منانے کا دن ہے اور یہ کہ سب لوگ چاشت کے وقت تک جمع کر لئے جائیں ۔