Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 64

سورة طه

فَاَجۡمِعُوۡا کَیۡدَکُمۡ ثُمَّ ائۡتُوۡا صَفًّا ۚ وَ قَدۡ اَفۡلَحَ الۡیَوۡمَ مَنِ اسۡتَعۡلٰی ﴿۶۴﴾

So resolve upon your plan and then come [forward] in line. And he has succeeded today who overcomes."

تو تم بھی اپنا کوئی داؤ اٹھا نہ رکھو ، پھر صف بندی کرکے آؤ ، جو آج غالب آگیا وہی بازی لے گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَجۡمِعُوۡا
تو جمع کرو
کَیۡدَکُمۡ
چال اپنی
ثُمَّ
پھر
ائۡتُوۡا
آ جاؤ
صَفًّا
صف بنا کر
وَقَدۡ
اور تحقیق
اَفۡلَحَ
فلاح پا گیا
الۡیَوۡمَ
آج
مَنِ
وہ جو
اسۡتَعۡلٰی
غالب ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَجۡمِعُوۡا کَیۡدَکُمۡ
تو جمع کرو اپنی ساری تدبیر یں
ثُمَّ
پھر
ائۡتُوۡا
آجاؤ
صَفًّا
صف بستہ ہو کر
وَقَدۡ
اور یقیناً
اَفۡلَحَ
وہی کامیاب ہوا
الۡیَوۡمَ
آج
مَنِ
جس نے
اسۡتَعۡلٰی
غلبہ حاصل کیا
Translated by

Juna Garhi

So resolve upon your plan and then come [forward] in line. And he has succeeded today who overcomes."

تو تم بھی اپنا کوئی داؤ اٹھا نہ رکھو ، پھر صف بندی کرکے آؤ ، جو آج غالب آگیا وہی بازی لے گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا اپنی سب تدبیریں اکٹھی کرو اور متحد ہو کر مقابلہ میں آؤ اور سمجھ لو کہ جو آج غالب رہا وہ جیت گیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آج اپنی تدبیریں پختہ کرو،پھرصف بستہ ہوکر آؤاوریقیناآج جس نے غلبہ حاصل کیاوہی کامیاب ہوا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, make your plot firm and come forth in one row. And successful today is he who stands high.|"

سو مقرر کرلو اپنی تدبیر پھر آؤ قطار باندھ کر اور جیت گیا آج جو غالب رہا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

چناچہ تم مجتمع کرو اپنی ساری تدبیریں ( اور اپنے وسائل و ذرائع) پھر آؤ (مقابلہ میں) صف باندھ کر اور آج کامیاب وہی رہے گا جو غالب آئے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کر لو اور ایکا کر کے میدان میں آؤ ۔ 38 بس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہی جیت گیا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا اپنی ساری تدبیریں پختہ کرلو ، پھر صف باندھ کر آؤ ، اور یقین رکھو کہ آج جو غالب آجائے گا ، فلاح اسی کو حاصل ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر پرا باندھ کر (سامنے) 5 آئو اور آج جو جیتا اس نے مراد پائی 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس تم اپنی تدبیریں جمع کرلو اور صف باندھ کر (یک جان ہوکر) آؤ اور بیشک آج وہی کامیاب ہے جو غالب ہوا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لہٰذا تم اپنے داؤں اکٹھے کرلو اور صف بنا کر میدان میں آجاؤ۔ یقینا وہی کامیاب اور بامراد ہوگا جو آج کے دن غالب رہے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم (جادو کا) سامان اکھٹا کرلو اور پھر قطار باندھ کر آؤ۔ آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Wherefore devise your stratagem, and then come in a row; and prospered to-day is he who overcometh.

سو اب سب مل کر اپنے فن کا انتظام کرو ۔ اور صف بہ صف آجاؤ کہ آج فلاح اسی کی ہے جو غالب آئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اپنی ساری تدبیریں اکٹھی کرلو ، پھر ان کے مقابل میں متحد ہوکر آؤ اور آج کامیاب وہی رہے گا ، جو غالب آئے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس تم باہم مل کر اپنی تدبیر کا انتظام کرو اور پھر قطار باندھ کر ( مقابلے میں ) آؤ اور تحقیق آج کے دن وہی کامیاب ہوگا جو غالب رہا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم جادو کا سامان اکٹھا کرلو، اور پھر قطار باندھ کر آئو۔ آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم پکا کرلو اپنی تدبیر کو پھر اتر آؤ تم (میدان میں) صف باندھ کر، اور یقین رکھو کہ جیت اسی کی ہے جو آج غالب رہا،

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذااپنی سب تدبیریں اکھٹی کرو اور متحدہوکرمقابلہ میں آئو اور یہ سمجھ لوکہ جو آ ج غالب رہاوہ جیت گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اپنا داؤ ( فریب ) پکا کرلو پھر پرا باندھ ( صف باندھ ) کر آؤ آج مراد کو پہنچا جو غالب رہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( انہوں نے باہم فیصلہ کیا ) پس تم ( جادو کی ) اپنی ساری تدابیر جمع کر لو پھر قطار باندھ کر ( اکٹھے ہی ) میدان میں آجاؤ ، اور آج کے دن وہی کامیاب رہے گا جو غالب آجائے گا

Translated by

Hussain Najfi

لہٰذا تم اپنی سب تدبیریں ( داؤ پیچ ) جمع کرو ۔ اور پرا باندھ کر ( مقابلہ میں ) آجاؤ ۔ یقیناً فلاح وہی پائے گا جو غالب آئے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Therefore concert your plan, and then assemble in (serried) ranks: He wins (all along) today who gains the upper hand."

Translated by

Muhammad Sarwar

Bring together your devices and come forward in ranks; the winner will, certainly, have great happiness".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"So devise your plot, and then assemble in line. And whoever overcomes this day will be indeed successful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore settle your plan, then come standing in ranks and he will prosper indeed this day who overcomes.

Translated by

William Pickthall

So arrange your plan, and come in battle line. Whoso is uppermost this day will be indeed successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः तुम सब मिलकर अपना उपाय जुटा लो, फिर पंक्तिबद्ध होकर आओ। आज जो प्रभावी रहा, वही सफल है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اب تم مل کر اپنی تدبیر کا انتظام کرو اور صفیں آراستہ کر کے مقابلہ میں آؤ اور آج وہی کامیاب ہے جو غالب ہوا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کرلو اور متحد ہو کرکے میدان میں آؤ بس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہ کامیاب ہوگا۔ “ (٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کرلو اور ایکا کر کے میدان میں آ جائو ۔ بس یہ سمجھ لو کہ آج و غالت رہا وہ جیت گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

لہٰذا اب تم سب اپنی تدبیر کا انتظام کرو پھر صف بنا کر آجاؤ اور جو غالب ہو آج وہی کامیاب ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو مقرر کرلو اپنی تدبیر پھر آؤ قطار باندھ کر اور جیت گیا آج جو غالب رہا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اب تم بھی سب مل کر اپنی تدبیر کا پختہ انتظام کرو اور صفیں باندھ کر آئو یعنی مقابلہ میں اور آج وہی کامیاب رہا جو غالب آیا۔