Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 76

سورة طه

جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ ذٰلِکَ جَزٰٓؤُا مَنۡ تَزَکّٰی ﴿٪۷۶﴾  12

Gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. And that is the reward of one who purifies himself.

ہمیشگی والی جنتیں جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ ( ہمیشہ ) رہیں گے ۔ یہی انعام ہے ہر اس شخص کا جو پاک ہوا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

جَنّٰتُ
باغات
عَدۡنٍ
ہمیشگی کے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَذٰلِکَ
اور یہ
جَزٰٓؤُا
بدلہ ہے
مَنۡ
اس کا جو
تَزَکّٰی
پاکیزگی اختیار کرے
Word by Word by

Nighat Hashmi

جَنّٰتُ
جنتیں ہیں
عَدۡنٍ
ہمیشہ کی
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
اس کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
وَذٰلِکَ
اور یہ ہے
جَزٰٓؤُا
بدلہ
مَنۡ
اس کا جس نے
تَزَکّٰی
پا کیزگی اختیار کی
Translated by

Juna Garhi

Gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. And that is the reward of one who purifies himself.

ہمیشگی والی جنتیں جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ ( ہمیشہ ) رہیں گے ۔ یہی انعام ہے ہر اس شخص کا جو پاک ہوا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور) سدا بہار باغات جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اس شخص کے لئے جزا ہے جو (گناہوں سے) پاک رہا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہمیشہ کی جنتیں ،جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی،وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اوریہ اُس شخص کا بدلہ ہے جس نے پاکیزگی اختیارکی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the eternal gardens beneath which rivers flow, where they shall live forever. And that is the reward for one who has purified himself.

باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں ان کے نیچے سے نہریں، ہمیشہ رہا کریں گے ان میں اور یہ بدلہ ہے اس کا جو پاک ہوا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

رہنے کے ایسے باغات جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی بدلہ ہے اس کا جس نے اپنے آپ کو پاک کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and shall live for ever in everlasting Gardens beneath which rivers flow. Such will be the reward of those who purify themselves.

سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ جزا ہے اس شخص کی جو پاکیزگی اختیار کرے ۔ ؏ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اور یہ صلہ ہے اس کا جس نے پاکیزگی اختیار کی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہمیشہ رہنے کے باغ ان کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں سدا ان میں رہیں گے اور جو کوئی (کفر اور گناہوں کی نجاست سے پاک رہے اس کا یہی بدلہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہمیشہ رہنے والے باغ جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور جو شخص پاک ہوا اس کا یہی انعام ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

راحت بھری جنتیں ہوں گی جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہونگی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ جنہوں نے پاکیزگی اختیار کی تھی یہ ان کا بدلہ ہوں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اور یہ اس شخص کا بدلہ ہے جو پاک ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Gardens Everlasting whereunder rivers flow: abiders therein; that is the meed of him who hath purified himself.

(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے نیچے نہریں پڑی بہ رہی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی ہے انعام اس کا جو پاک ہوا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے ہمیشگی کے باغ ہوں گے ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی ۔ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ صلہ ہے اس کا جس نے پاکیزگی اختیار کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یعنی ) ہمیشہ رہنے کے باغات کہ جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بدلہ ہے اس شخص کا جو ( کفر و نافرمانی سے ) پاک رہا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، ہمیشہ ان میں رہیں گے اور یہ اس شخص کا بدلہ ہے جو پاک ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی ہمیشہ رہنے کی وہ جنتیں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں جن میں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا، اور یہ جزا ہے اس شخص کی جس نے پاکیزگی اختیار کی،

Translated by

Noor ul Amin

( اور ) سدابہارباغات ہیں جن میں نہریں بہ رہی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ اس شخص کے لئے جزا ہے جو ( گناہوں سے ) پاک رہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بسنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں ، اور یہ صلہ ہے اس کا جو پاک ہوا ( ف۱۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ ) سدا بہار باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور یہ اس شخص کا صلہ ہے جو ( کفر و معصیت کی آلودگی سے ) پاک ہو گیا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور ) ہمیشہ رہنے والے باغات جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اس کی جزاء ہے جو پاکباز رہا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Gardens of Eternity, beneath which flow rivers: they will dwell therein for aye: such is the reward of those who purify themselves (from evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

will be rewarded by high status in the gardens of Eden wherein streams flow. Such will be the reward of those who purify themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

`Adn Gardens, under which rivers flow, wherein they will abide forever, and such is the reward of those who purify themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The gardens of perpetuity, beneath which rivers flow, to abide therein; and this is the reward of him who has purified himself.

Translated by

William Pickthall

Gardens of Eden underneath which rivers flow, wherein they will abide for ever. That is the reward of him who groweth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अदन के बाग़ है, जिन के नीचे नहरें बहती होंगी। उन में वे सदैव रहेंगे। यह बदला है उस का जिस ने स्वयं को विकसित किया--

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعنی ہمیشہ رہنے کے باغات جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ کو رہیں گے اور جو شخص (کفر و معصیت سے) پاک ہو اس کا یہی انعام ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ جزا اس شخص کی ہے جو پاکیزگی اختیار کرے گا۔ “ (٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سدا بہار باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ جزا ہے اس شخص کی جو پاکیزگی اختیار کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ اس کی جزاء ہے جو پاک ہوا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں ہمیشہ رہا کریں گے ان میں اور یہ بدلہ ہے اس کا جو پاک ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ بلند درجے دائمی باغات ہیں کہ جن کے نیچے نہریں بہہ رہونگی یہ لوگ ان دائمی باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی صلہ ہے اس شخص کا جو پاک رہا۔