Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 94

سورة طه

قَالَ یَبۡنَؤُمَّ لَا تَاۡخُذۡ بِلِحۡیَتِیۡ وَ لَا بِرَاۡسِیۡ ۚ اِنِّیۡ خَشِیۡتُ اَنۡ تَقُوۡلَ فَرَّقۡتَ بَیۡنَ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ وَ لَمۡ تَرۡقُبۡ قَوۡلِیۡ ﴿۹۴﴾

[Aaron] said, "O son of my mother, do not seize [me] by my beard or by my head. Indeed, I feared that you would say, 'You caused division among the Children of Israel, and you did not observe [or await] my word.' "

ہارون ( علیہ السلام ) نے کہا اے میرے ماں جائے بھائی! میری داڑھی نہ پکڑ اور سر کے بال نہ کھینچ ، مجھے تو صرف یہ خیال دامن گیر ہوا کہ کہیں آپ یہ ( نہ ) فرمائیں کہ تو نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کا انتظار نہ کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
یَبۡنَؤُمَّ
اے میری ماں کے بیٹے
لَاتَاۡخُذۡ
نہ تم پکڑو
بِلِحۡیَتِیۡ
میری داڑھی کو
وَلَا
اور نہ
بِرَاۡسِیۡ
میرے سر کو
اِنِّیۡ
بےشک میں
خَشِیۡتُ
ڈرا میں
اَنۡ
کہ
تَقُوۡلَ
تم کہو گے
فَرَّقۡتَ
تفرقہ ڈال دیا تو نے
بَیۡنَ
درمیان
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کے
وَلَمۡ
اور نہ
تَرۡقُبۡ
تم نے انتظار کیا
قَوۡلِیۡ
میری بات کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
یَبۡنَؤُمَّ
اے میری ماں کے بیٹے
لَاتَاۡخُذۡ
نہ تم پکڑو
بِلِحۡیَتِیۡ
میری داڑھی
وَلَا بِرَاۡسِیۡ
اور نہ ہی میرے سر کو
اِنِّیۡ
یقیناً مجھے
خَشِیۡتُ
میں ڈرا
اَنۡ
اس سے کہ
تَقُوۡلَ
تم کہو گے
فَرَّقۡتَ
تم نے پھوٹ ڈال دی
بَیۡنَ
درمیان
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کے
وَلَمۡ تَرۡقُبۡ
اور نہ تم نے انتظار کیا
قَوۡلِیۡ
میری بات کا
Translated by

Juna Garhi

[Aaron] said, "O son of my mother, do not seize [me] by my beard or by my head. Indeed, I feared that you would say, 'You caused division among the Children of Israel, and you did not observe [or await] my word.' "

ہارون ( علیہ السلام ) نے کہا اے میرے ماں جائے بھائی! میری داڑھی نہ پکڑ اور سر کے بال نہ کھینچ ، مجھے تو صرف یہ خیال دامن گیر ہوا کہ کہیں آپ یہ ( نہ ) فرمائیں کہ تو نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کا انتظار نہ کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہارون نے جواب دیا : میری داڑھی اور میرے سر کے بال نہ پکڑو۔ مجھے اس بات کا اندیشہ تھا کہ تم آکر یہ نہ کہو کہ تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا لحاظ نہ رکھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہارون نے کہا اے میری ماں کے بیٹے!تم میری داڑھی نہ پکڑو اورنہ ہی میرے سرکویقینا میں اس سے ڈرا کہ تم کہو گے کہ تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور تم نے میری بات کا انتظار نہیں کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 son of my mother, do not hold me by my beard, nor by my head. I feared that you would say, &You have caused discord among the children of Isra&il and did not observe my advice.|"

وہ بولا اے میری ماں کے جنے نہ پکڑ میری داڑھی اور نہ سر، میں ڈرا کہ تو کہے گا پھوٹ ڈال دی تو نے بنی اسرائیل میں اور یاد نہ رکھی میری بات۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہارون ( علیہ السلام) نے کہا : اے میری ماں کے بیٹے ! آپ ( علیہ السلام) (اس طرح) میری ڈاڑھی اور میرے سر (کے بالوں) کو مت کھینچیں مجھے تو یہ اندیشہ تھا کہ آپ ( علیہ السلام) یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفریق پیدا کردی اور میری بات یاد نہ رکھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہارون ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” اے میری ماں کے بیٹے ، میری ڈاڑھی نہ پکڑ ، نہ میرے سر کے بال کھینچ ، 71 مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ تو آکر کہے گا تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا پاس نہ کیا ۔ ” 72

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہارون نے کہا : میرے ماں کے بیٹے ! میری داڑھی نہ پکڑو ، اور نہ میرا سر ۔ حقیقت میں مجھے یہ اندیشہ تھا کہ تم یہ کہو گے کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا ، اور میری بات کا پاس نہیں کیا ۔ ( ٣٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہارون نے کہا میری ماں کے 8 جنے میری ڈاڑھی اور سر (کے بال) نہ پکڑ میں ڈرا کہیں تو کہہ بیٹھے تو نے بنی اسرئایل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا لحاظ نے رکھا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ فرمانے لگے اے میرے بھائی ! میری داڑھی اور میرے سر (کے بالوں) کو مت پکڑیئے یقینا میں تو اس بات سے ڈرا کہ آپ کہیں گے کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور تم نے میری بات کا پاس نہ کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ہارون نے) کہا اے میرے ماں جائے ! میری داڑھی اور سر کے بال نہ پکڑیئے۔ مجھے اس بات کا اندیشہ تھا کہ آپ یہ نہ کہنے لگیں کہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کا خیال نہ رکھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے کہ بھائی میری ڈاڑھی اور سر (کے بالوں) کو نہ پکڑیئے۔ میں تو اس سے ڈرا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کو ملحوظ نہ رکھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Harun said: O my mother's son! hold me not by my beard nor by my head verily feared that thou wouldst say, thou hast caused a division among the Children of Israel and hast not guarded my Word.

ہارون (علیہ السلام) نے) کہا اے میرے ماں جائے (بھائی) میری داڑھی اور میرا سر نہ پکڑیے ۔ مجھے تو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں تم یہ نہ کہنے لگو کہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان تفریق ڈال دی اور میری بات کا انتظار نہ کیا ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ اے میرے ماں جائے! نہ میری ڈاڑھی پکڑیے نہ میرا سر ۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ مبادا آپ یہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا لحاظ نہ کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت ہارون علیہ السلام نے ) فرمایا کہ اے میرے ماں جائے بھائی! میری داڑھی مت پکڑیے اور نہ میرے سر ( کے بالوں ) کو ( پکڑیے ) بے شک میں تو اس بات سے ڈرا کہ ( کہیں ) آپ یہ ( نہ ) کہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور آپ نے میری بات کا خیال نہ رکھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگے کہ بھائی میری ڈاڑھی اور سر کے بالوں کو نہ پکڑیے میں تو اس سے ڈرا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور میری بات کو ملحوظ نہ رکھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہارون (علیہ السلام) نے کہا اے میری ماں کے بیٹے، میری داڑھی مت پکڑو، اور نہ میرے سر (کے بالوں) کو (کھینچو اور میرا عذر بھی سن لو کہ) مجھے یہ ڈر تھا کہ تم آکر مجھ سے کہو گے کہ تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میرے فیصلے کا انتظار نہ کیا،

Translated by

Noor ul Amin

ہارون نے کہا:اے میری ما ں کے بیٹے!تم میری داڑھی اور میرے سرکے بال نہ پکڑومجھے ا س بات کاخطرہ تھاکہ تم آ کریہ نہ کہوکہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان پھوٹ ڈال دی اور کہوگے کہ تم نے میرے حکم کا انتظارنہیں کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا اے میرے ماں جائے! نہ میری ڈاڑھی پکڑو اور نہ میرے سر کے بال مجھے یہ ڈر ہوا کہ تم کہو گے تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور تم نے میری بات کا انتظار نہ کیا ( ف۱۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ہارون علیہ السلام نے ) کہا: اے میری ماں کے بیٹے! آپ نہ میری داڑھی پکڑیں اور نہ میرا سر ، میں ( سختی کرنے میں ) اس بات سے ڈرتا تھا کہ کہیں آپ یہ ( نہ ) کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان فرقہ بندی کردی ہے اور میرے قول کی نگہداشت نہیں کی

Translated by

Hussain Najfi

ہارون نے کہا: اے میرے ماں جائے! میری ڈاڑھی اور میرا سر نہ پکڑئیے! مجھے تو یہ ڈر تھا کہ کہیں آپ یہ نہ کہیں کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا ۔ اور میری بات کا خیال نہیں کیا ( یا میرے حکم کا انتظار نہ کیا؟ ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Aaron) replied: "O son of my mother! Seize (me) not by my beard nor by (the hair of) my head! Truly I feared lest thou shouldst say, 'Thou has caused a division among the children of Israel, and thou didst not respect my word!'"

Translated by

Muhammad Sarwar

Aaron replied, "Son of my mother, do not seize me by my beard or head. I was afraid that you might consider me responsible for causing discord among the children of Israel and would not pay attention to my words."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (Harun) said: "O son of my mother! Seize (me) not by my beard, nor by my head! Verily, I feared lest you should say: `You have caused a division among the Children of Israel, and you have not respected my word!"'

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O son of my mother! seize me not by my beard nor by my head; surely I was afraid lest you should say: You have caused a division among the children of Israel and not waited for my word.

Translated by

William Pickthall

He said: O son of my mother! Clutch not my beard nor my head! I feared lest thou shouldst say: Thou hast caused division among the Children of Israel, and hast not waited for my word.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ मेरी माँ के बेटे! मेरी दाढ़ी न पकड़ और न मेरा सिर! मैं डरा कि तू कहेंगा कि तूने इसराईल की सन्तान में फूट डाल दी और मेरी बात पर ध्यान न दिया।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہارون (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے میّا جائے تم میری داڑھی مت پکڑو اور نہ سر (کے بال) پکڑو مجھ کو یہ اندیشہ ہوا کہ تم کہنے لگو کہ تم نے بنی اسرائیل کے درمیان تفریق ڈال دی اور تم نے میری بات کا پاس نہ کیا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہارون نے جواب دیا اے میری ماں کے بیٹے میری داڑھی اور میرے سر کے بال نہ کھینچو مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ آپ آکر کہیں کہ تو نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا پاس نہ کیا۔ “ (٩٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہارون نے جواب دیا اے میری ماں کے بیٹے ، میری داڑھی نہ پکڑ ، نہ میرے سر کے بال کھینچ ، مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ تو آ کر کہے گا تم نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میری بات کا پاس نہ کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہارون نے کہا اے میرے ماں جائے تم میری داڑھی اور میرا سر نہ پکڑ و بلاشبہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ آپ یوں کہیں گے کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفریق ڈال دی اور میری بات کا انتظار نہ کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولا اے میری ماں کے جنے نہ پکڑ میری داڑھی اور نہ سر میں ڈرا کہ تو کہے گا پھوٹ ڈال دی تو نے بنی اسرائیل میں اور یاد نہ رکھی میری بات  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہارون (علیہ السلام) نے کہا اے میری ماں کے جائے تو میری داڑھی نہ پکڑ اور نہ میرے سر کے بال پکڑ میں اس بات سے ڈرا کر کہیں تو یوں نہ کہے کہ ہارون تو نے بنی اسرائیل کے درمیان پھوٹ ڈال دی اور تو نے میری بات کا لحاظ نہ رکھا۔