Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 98

سورة طه

اِنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمُ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ وَسِعَ کُلَّ شَیۡءٍ عِلۡمًا ﴿۹۸﴾

Your god is only Allah , except for whom there is no deity. He has encompassed all things in knowledge."

اصل بات یہی ہے کہ تم سب کا معبود برحق صرف اللہ ہی ہے اس کے سوا کوئی پرستش کے قابل نہیں ۔ اس کا علم تمام چیزوں پر حاوی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَاۤ
بے شک
اِلٰـہُکُمُ
الٰہ تمہارا
اللّٰہُ
اللہ ہے
الَّذِیۡ
وہ جو
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی(الٰہ) برحق
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
وَسِعَ
اس نے گھیر رکھا ہے
کُلَّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عِلۡمًا
علم سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَاۤ
یقیناً
اِلٰـہُکُمُ
معبود تمہارا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہے
الَّذِیۡ
جو
لَاۤاِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
وَسِعَ
وسیع ہے
کُلَّ شَیۡءٍ
ہر چیز پر
عِلۡمًا
اس کا علم
Translated by

Juna Garhi

Your god is only Allah , except for whom there is no deity. He has encompassed all things in knowledge."

اصل بات یہی ہے کہ تم سب کا معبود برحق صرف اللہ ہی ہے اس کے سوا کوئی پرستش کے قابل نہیں ۔ اس کا علم تمام چیزوں پر حاوی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارا الٰہ تو صرف وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں جس جس کا علم ہر چیز کو محیط ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناتمہارامعبودتوبس ایک ہی اﷲ تعالیٰ ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں،اس کاعلم ہر چیز پر وسیع ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your God is Allah other than whom there is no god. He encompasses everything with knowledge.|"

تمہارا معبود تو وہی اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں سب چیز سما گئی ہے اس کے علم میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

حقیقت میں تمہارا معبود تو صرف اللہ ہے جس کے سوا کوئی اور معبود ہے ہی نہیں اسے ہرچیز کا علم حاصل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

لوگو ، تمہارا خدا تو بس ایک ہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ، ہر چیز پر اس کا علم حاوی ہے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت میں تم سب کا معبود تو بس ایک ہی اللہ ہے ، جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اس کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمہارا سچا خدا اللہ ہے جس کے سوا کوئی پوجا کے لائق نہیں اس کے علم میں ہر چیز سما گئی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک تمہارا (حقیقی) معبود تو اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اپنی قوم سے فرمایا) کہ تمہارا پروردگار صرف اللہ ہی ہے جس کے سوا عبادت اور بندگی کے لائق کوئی نہیں ہے۔ جس کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارا معبود خدا ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Your God is only Allah, the One other than whom there is no god. He comprehendeth everything in knowledge.

تمہارا معبود تو بس وہی (ایک) اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اس نے ہر شے کو (اپنے) علم سے گھیررکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارا معبود تو بس اللہ ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بس تمہارے معبود حقیقی تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی ہیں کہ جن کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا معبود اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اسکے نہیں کہ معبود تم سب کا اے لوگو ! صرف وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں، اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

تمہارامعبود تو صرف وہی اللہ ہے جس کے سواکوئی معبودنہیں اس کاعلم تمام چیزوں پر حاوی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارا معبود تو وہی اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ہر چیز کو اس کا علم محیط ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( لوگو! ) تمہارا معبود صرف ( وہی ) اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ ہر چیز کو ( اپنے ) علم کے احاطہ میں لئے ہوئے ۔ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! تمہارا الٰہ تو بس اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی الہ نہیں ہے ۔ اور وہ ہر چیز کا علمی احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the god of you all is the One Allah: there is no god but He: all things He comprehends in His knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord is the One who is the only God and He has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Your God is only Allah, there is no God but Him. He has full knowledge of all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Your Allah is only Allah, there is no god but He; He comprehends all things in (His) knowledge.

Translated by

William Pickthall

Your Allah is only Allah, than Whom there is no other Allah. He embraceth all things in His knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"तुम्हारा पूज्य-प्रभु तो बस वही अल्लाह है, जिस के अतिरिक्त कोई पूज्य-प्रभु नहीं। वह अपने ज्ञान से हर चीज़ पर हावी है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بس تمہارا (حقیقی) معبود تو صرف اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں وہ (اپنے) علم سے تمام چیزوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” لوگو تمہارا معبود تو بس ایک ہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے جس کا علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ (٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو تمہارا خدا تو بس ایک ہی اللہ ہے ، جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ، ہر چیز پر اس کا علم حاوی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارا معبود اللہ ہی ہے جس کے علاوہ کوئی ایسا نہیں جس کی عبادت کی جائے۔ وہ اپنے علم سے تمام چیزوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارا معبود تو وہی اللہ ہے جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں سب چیز سما گئی ہے اس کے علم میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سوائے اس کے نہیں کہ تم لوگوں کا حقیقی معبود تو صرف اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں وہ از روئے علم کے ہر شئے کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔