Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 100

سورة الأنبياء

لَہُمۡ فِیۡہَا زَفِیۡرٌ وَّ ہُمۡ فِیۡہَا لَا یَسۡمَعُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾

For them therein is heavy sighing, and they therein will not hear.

وہ وہاں چلا رہے ہونگے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہُمۡ
ان کے لیے
فِیۡہَا
اس میں
زَفِیۡرٌ
چلانا ہو گا
وَّہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
اس میں
لَایَسۡمَعُوۡنَ
نہ وہ سنیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہُمۡ
اُن کے لیے
فِیۡہَا
اس میں
زَفِیۡرٌ
گدھے کی آواز ہوگی
وَّہُمۡ
اور وہ
فِیۡہَا
اس میں
لَایَسۡمَعُوۡنَ
کچھ نہیں سنیں گے
Translated by

Juna Garhi

For them therein is heavy sighing, and they therein will not hear.

وہ وہاں چلا رہے ہونگے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ وہاں اس طرح پھنکاریں گے کہ اس میں اور کوئی آواز نہ سن سکیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس میں ان کے لیے گدھے کی سی آوازہوگی اوروہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There are screams for them therein and they will not hear.

ان کو وہاں چلانا ہے اور اس میں کچھ نہ سنیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہیں اس میں چیخنا چلاناّ ہوگا اور وہ اس میں کچھ سن نہیں سکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There they shall groan with anguish and the din and noise in Hell will not let them hear anything.

وہاں وہ پھنکارے ماریں گے 96 اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہاں ان کی چیخیں نکلیں گی ، اور وہاں وہ کچھ سن نہیں سکیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہاں وہ چیخ پکار مچائیں اور وہاں ایک کی ایک بات تک وہ نہ سنیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہاں ان کا شور ہوگا اور اس میں انہیں کچھ سنائی بھی نہ دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ان میں چلائیں گے۔ اور وہ اس (شور شرابے میں) کچھ نہ سن سکیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہاں ان کو چلاّنا ہوگا اور اس میں (کچھ) نہ سن سکیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Theirs therein shall be roaring, and therein they shall hear not.

اس میں ان کا شور ہوگا اور وہ اس میں (کوئی اور بات) سنیں گے (بھی) نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس میں ان ( پوجنے والوں ) کیلئے چلانا ہوگا اور ( ان کے معبودوں کا حال یہ ہوگا کہ ) وہ اس میں کچھ نہیں سنیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے لیے اس میں چلّانے کی آواز ہوگی اور وہ اس میں ( کوئی بات ) نہ سن سکیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کے لیے وہاں چلانا ہے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی وہاں چیخیں ہی چیخیں ہوں گی اور وہاں یہ لوگ کچھ سننے بھی نہ پائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

وہ وہاں اس طرح چلارہیں ہوں گے کہ اس میں او رکوئی آوازنہ سُن سکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ اس میں رینکیں گے ( ف۱۷۸ ) اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے ( ف۱۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہاں ان کی ( آہوں کا شور اور ) چیخ و پکار ہوگی اور اس میں کچھ ( اور ) نہ سن سکیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ان کی اس میں چیخ و پکار ہوگی اور وہ اس میں کچھ نہیں سنیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There, sobbing will be their lot, nor will they there hear (aught else).

Translated by

Muhammad Sarwar

They will groan in pain therein, but no one will listen to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Therein they will be breathing out with deep sighs and roaring and therein they will hear not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For them therein shall be groaning and therein they shall not hear.

Translated by

William Pickthall

Therein wailing is their portion, and therein they hear not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन के लिए वहाँ शोर गुल होगा और वे वहाँ कुछ भी नहीं सुन सकेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ان کا اس میں شور ہوگا اور وہاں (اپنے غل شور میں کسی کی) کوئی بات سنیں گے بھی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہاں چیخیں اور چلائیں گے اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان پڑی آواز نہ سنائی دے گی۔ “ (١٠٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہاں وہ پھنکارے ماریں گے اور حال یہ ہوگا کہ اس میں کان بڑی آواز نہ سنائی دے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی چیخ و پکار ہوگی اور وہ اس میں نہ سنیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کو وہاں چلانا ہے اور وہ اس میں کچھ نہ سنیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دوزخ میں ان سب کو چیخنے سے کام ہوگا اور وہ اس چیخ و پکار میں کسی کی کوئی بات نہ سن سکیں گے