Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 103

سورة الأنبياء

لَا یَحۡزُنُہُمُ الۡفَزَعُ الۡاَکۡبَرُ وَ تَتَلَقّٰہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ ؕ ہٰذَا یَوۡمُکُمُ الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾

They will not be grieved by the greatest terror, and the angels will meet them, [saying], "This is your Day which you have been promised" -

وہ بڑی گھبراہٹ ( بھی ) انہیں غمگین نہ کر سکے گی اور فرشتے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے ، کہ یہی تمہارا وہ دن ہے جس کا تم وعدہ دیئے جاتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَحۡزُنُہُمُ
نہ غمگین کرے گی انہیں
الۡفَزَعُ
گھبراہٹ
الۡاَکۡبَرُ
بڑی
وَتَتَلَقّٰہُمُ
اور استقبال کریں گے ان کا
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
ہٰذَا
یہ ہے
یَوۡمُکُمُ
دن تمہارا
الَّذِیۡ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُوۡعَدُوۡنَ
تم وعدہ دیئے جائے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَحۡزُنُہُمُ
نہیں غمگین کرے گی اُنہیں
الۡفَزَعُ الۡاَکۡبَرُ
گھبراہٹ بڑی
وَتَتَلَقّٰہُمُ
اور لینے کےلیے آئیں گے اُن کو
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
ہٰذَا
یہ ہے
یَوۡمُکُمُ
دن تمہارا
الَّذِیۡ
جس کا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُوۡعَدُوۡنَ
وعدہ دیے جاتے
Translated by

Juna Garhi

They will not be grieved by the greatest terror, and the angels will meet them, [saying], "This is your Day which you have been promised" -

وہ بڑی گھبراہٹ ( بھی ) انہیں غمگین نہ کر سکے گی اور فرشتے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے ، کہ یہی تمہارا وہ دن ہے جس کا تم وعدہ دیئے جاتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت انھیں غمگین نہیں کرے گا اور فرشتے آگے بڑھ کر ان سے ملیں گے (اور کہیں گے) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہیں بڑی گھبراہٹ غمگین نہ کرے گی اورفرشتے اُن کے استقبال کوآئیں گے یہ ہے تمہاراوہ دن جس کاتم وعدہ دیے جاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They shall not be grieved by the Biggest Panic, and the angels shall receive them (saying), |"This is your day that you had been promised|"

نہ غم ہوگا ان کو اس بڑی گھبراہٹ میں اور لینے آئیں گے ان کو فرشتے آج دن تمہارا ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ بڑی گھبراہٹ انہیں پریشان نہیں کرے گی اور فرشتے ان سے ملاقاتیں کریں گے (یہ کہتے ہوئے کہ) یہ ہے آپ لوگوں کا وہ دن جس کا آپ سے وعدہ کیا گیا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا ، 98 اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ ” یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کو وہ ( قیامت کی ) سب سے بڑی پریشانی غمگین نہیں کرے گی ، اور فرشتے ان کا ( یہ کہہ کر ) استقبال کریں گے ( کہ ) یہ تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کو بڑی گھبراہٹ (قیامت) کا کچھ رنج نہ ہوگا اور فرشتے (جنت کے دروازوں پر) ان کا استبال کریں گے (کہیں گے یہی تو وہ دن ہے جس کا تم سے دنیا میں اوجڈ کیا جاتا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کو (اس دن کا) بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا اور فرشتے (ان کے قبر سے اٹھتے ہی) ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے) یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ گھبراہٹ کے اس بڑے دن میں غمگین نہ ہوں گے۔ فرشتے ان کو لینے آئیں گے اور (کہیں گے کہ) آج تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔ اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Great Terror shall grieve them not, and the angels will meet them: this is Your Day which ye were ever promised-

انہیں (یہ) بڑی گھبراہٹ (ذرا بھی) غم میں نہ ڈالے گی اور ان کا تو استقبال فرشتے کریں گے یہ ہے آپ کا وہ دن جس کا آپ سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو اس دن کی بڑی گھبراہٹ کا غم لاحق نہ ہوگا اور فرشتی ان کا خیر مقدم کریں گے ، ( کہیں گے ) یہ ہے آپ لوگوں کا وہ دن جس کا آپ لوگوں سے وعدہ کیا جارہا تھا!

Translated by

Mufti Naeem

ان کو بڑے ( دن کی ) گھبراہٹ غمگین نہ کرسکے گی اور فرشتے ان کو لینے کے لیے آئیں گے ( اور ان سے کہیں گے ) یہی ہے وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس بڑی گھبراہٹ میں ان کو غم نہ ہوگا اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے اور کہیں گے کہ ” یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کو قیام کی اس بری گھبراہٹ سے بھی کوئی پریشانی لاحق نہ ہوگی فرشتے جنت کے دروازوں پر آگے بڑھ بڑھ کر ان کا استقبال کر رہے ہوں گے اور ان سے کہہ رہے ہوں گے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا رہا تھا

Translated by

Noor ul Amin

یہ انتہائی گھبراہٹ کاوقت انہیں غمگین نہیں کرے گا -اور فرشتے آگے بڑھ کران سے ملیں گے ( اور کہیں گے ) یہی وہ دن ہے جس کاتم سے وعدہ کیا جاتا تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انھیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ ( ف۱۸۳ ) اور فرشتے ان کی پیشوائی کو آئیں گے ( ف۱۸٤ ) کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( روزِ قیامت کی ) سب سے بڑی ہولناکی ( بھی ) انہیں رنجیدہ نہیں کرے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے ( اور کہیں گے: ) یہ تمہارا ( ہی ) دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا رہا

Translated by

Hussain Najfi

ان کو بڑی گھبراہٹ بھی غمزدہ نہیں کر سکے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے ( اور بتائیں گے کہ ) یہ ہے آپ کا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Great Terror will bring them no grief: but the angels will meet them (with mutual greetings): "This is your Day,- (the Day) that ye were promised."

Translated by

Muhammad Sarwar

They will not be affected by the great terror. The angels will come to them with this glad news: "This is your day which was promised to you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The greatest terror will not grieve them, and the angels will meet them, (with the greeting:) "This is your Day which you were promised."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The great fearful event shall not grieve them, and the angels shall meet them: This is your day which you were promised.

Translated by

William Pickthall

The Supreme Horror will not grieve them, and the angels will welcome them, (saying): This is your Day which ye were promised;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह सबसे बड़ी घबराहट उन्हें ग़म में न डालेगी। फ़रिश्ते उन का स्वागत करेगें, "यह तुम्हारा वही दिन है, जिस का तुम से वादा किया जाता रहा है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) انکو بڑی گھبراہٹ (یعنی نفحہ ثانیہ سے زندہ ہونے کی) غم میں نہ ڈالے گی اور (قبر سے نکلتے ہی) فرشتے ان کا استقبال کریں گے (اور کہیں گے کہ) یہ تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انتہائی گھبراہٹ کے وقت انہیں پریشانی نہیں ہوگی۔ ملائکہ آگے بڑھ کر ان کا استقبال کریں گے اور کہیں گے کہ تمہارے لیے یہ وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ “ (١٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کو بڑی گھبراہٹ رنجیدہ نہ کرے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے، یہ تمہارا وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہ غم ہوگا ان کو اس بڑی گھبراہٹ میں اور لینے آئیں گے ان کو فرشتے آج دن تمہارا ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کو قیامت کی بڑی گھبراہٹ غمگین نہ کرسکے گی اور رحمت کے فرشتے ان کا استقبال کریں گے یہی وہ تمہارا د ہے جس دن کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا